Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 22 February-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۲؍ فروری ۲۰۲۴ء
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ شکرہنگام 2024-25 کیلئے گنّے کی مناسب ا ور موزوں قیمت 340 روپئے فی کوئنٹل منظو ر۔
٭ اسمبلی اسپیکر ر اہل نارو یکر سمیت شرد پوار گرو پ کے دس ارکانِ اسمبلی کو اپنا مؤقف واضح کرنے کی ممبئی ہائیکورٹ کی ہد ایت۔
٭ ریاست کے تقریباً 90 لاکھ کاشتکارو ں کیلئے نمو شیتکری مہاسنمان یوجنا کی دوسری قسط کیلئے ایک ہزار سات سو بانوے کروڑ روپئے کا فنڈ فر اہم۔
٭ بزرگ قانون داں فلی نریمن ا ور مشہور ر یڈیو صد اکار امین سیانی کا انتقال۔
اور۔۔۔ ٭ ہنگولی، بلڈانہ اور نندوربار اضلاع میں مختلف مذہبی تقریبات کے دوران پرساد کھانے سے تقریباً 700 افراد متاثر۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
مرکزی حکومت نے شکر ہنگام2024-25 کیلئے شکر کارخانوں کیلئے گنّے کی مناسب ا ور موزوں قیمت ایف آر پی 340 روپے فی کوئنٹل رکھنے کو منظوری دے دی ہے۔ کل نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی اقتصادی امور کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ مرکزی وزیرِاطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے اجلاس کے بعد یہ جانکاری دی۔ سال2023-24 میں گنے کی ایف آر پی 315 روپے فی کوئنٹل مقرر تھی، تاہم اب اس نرخ میں اضافہ کرکے اسے 340 روپے فی کوئنٹل کر نے کو منظوری دی گئی ہے۔ رواں سال یکم اکتوبر سے تصحیح شدہ ایف آر پی نافذہوگی۔
خواتین کو تحفظ فر اہمی کو یقینی بنانے کیلئےوزارت داخلہ کی تجویز پر’’ امبریلا اسکیم‘‘ کے نفاذ کو جاری رکھنے کے فیصلے کو بھی مرکزی مجلسِ وزرا نے منظوری دے دی۔ اس اسکیم کے تحت خواتین کی حفاظت کیلئے 24 گھنٹے ہنگامی امدادی خدمات 112 کے د ائرۂ کار کی توسیع کی جائے گی۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی پالیسی میں ترامیم کو بھی مرکزی کابینہ نے کل منظوری دی، جس سے خلائی شعبے میں 100 فیصد غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دی جائے گی۔
***** ***** *****
ممبئی ہائیکورٹ نے اسمبلی اسپیکر ر اہل نارو یکر سمیت شرد پوار گروپ کے دس ارکانِ اسمبلی کو اپنا مؤقف واضح کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔
انتخابی کمیشن کی جانب سے اجیت پوارکی سربرا ہی والے گرو پ کو ہی حقیقی راشٹرواد ی کانگریس تسلیم کرنے کے فیصلے کے بعد شرد پوار گروپ کے ار اکینِ اسمبلی نااہل ہو جانے کی عرضی اجیت پوار گرو پ کے وہپ انیل پاٹل نے ممبئی ہائیکورٹ میں داخل کی تھی۔ جسٹس گریش کلکرنی اور جسٹس فردوس پونا والا کی بنچ نے کل اس معاملے کی سماعت کے دو را ن ریاستی مقننہ کے سکریٹریٹ سمیت دیگر تمام فریقین کو آئندہ 11 مارچ تک بذریعۂ حلف نامہ اپنا موقف واضح کرنے کی ہد ایت دی۔ اس معاملے پرآئندہ 14 مارچ کو اگلی سنوائی ہوگی۔
***** ***** *****
او بی سی کوٹے سے ہی مر اٹھا سماج کو ر یزرویشن د ینے کے مطالبے پر مراٹھا برادری کی جانب سے 24 تاریخ سے ریاست کے سبھی گاوؤں میں ایک ہی وقت روزانہ صبح ساڑھے دس بجے راستہ روکو احتجاج کیا جائےگا۔ مراٹھا سماج کو نوکریوں اور تعلیمی ادار وں میں دس فیصد ریزرویشن کا بل منظور ہونے کے بعد بھی منوج جرانگے پاٹل نے احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جالنہ ضلع کے انتروالی سراٹی میں کل منعقدہ اجلاس میں انہوں نے ریزرو یشن تحریک کی مستقبل کی سمت کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ ریزرویشن فرا ہمی کیلئے حکومت کو دو دن کی مہلت دی جا رہی ہے، انھوں نے مظاہرین کو پرامن طریقے سے احتجاج کرنے کی ہدایات بھی دیں ۔ جرانگے نے کہا کہ اگر 29 تاریخ تک مراٹھا برادری کے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو ریاست بھر میں برادری کے بزرگ افراد بھوک ہڑتال شر وع کریں گے، اور 3 مارچ کو ریاست کے سبھی اضلاع میں ایک ہی مقا م پر راستہ ر وکو آندو لن کیا جائےگا۔
***** ***** *****
مرکزی حکومت کی جانب سے پیاز کی برآمد پر عائد پابندی ہٹائی نہیں گئی تو پیاز کے کاشتکار ریاست گیر تحریک شر وع کریں گے۔ اس طرح کا فیصلہ پیاز کے کاشتکاروں کی تنظیم کے اجلاس میں لیا گیا۔ ناسک کے لاسل گاؤں مارکیٹ کمیٹی میں کل ممبئی زرعی پیداوار مارکیٹ کمیٹی کے ڈائریکٹر جے دت ہولکر کی موجودگی میں کسانوں کی مختلف تنظیموں کاایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تین روز قبل حکومت کے پیاز کی برآمدات پر پابندی ختم کرنے کے اعلان کے بعد آئندہ 31 مارچ تک پیاز کی برآمد پر پابندی برقرار کھنےکے فیصلے کے خلاف ناسک سے ہی ریاست گیر احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔
***** ***** *****
ر یاستی وزیر عبدالستار نے کہا ہے کہ مارکیٹنگ فیڈریشن محکمہ حکومت کی مختلف اسکیموں کو کامیابی سے نافذ کر رہا ہے ‘ جس کے باعث ادارہ کو کسانوں اور صارفین کا اعتماد حاصل ہواہے۔ عبد الستار کل ممبئی میں فیڈریشن کے 65ویں سالانہ عام اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ زرعی پیداوار کو بہتر اور مناسب قیمت دلانے کیلئے ریاست میں موٹے اناج، تیل کے بیج اور دالوں کی بنیادی قیمت پر خریداری اور کسانوں کو مختلف کھادوں کی فر اہمی کے کام بھی کامیابی سے کیے جارہے ہیں۔
***** ***** *****
ر یاستی اختراعی اد ارہ کی کمشنر ندھی چو دھر ی نے بتایا کہ آئندہ 4 مارچ سے ریاست کے 100 کالجوں میں فر وغِ ہنر مراکز شروع کیے جائیں گے۔ وہ کل ممبئی میں منعقدہ اسکل ڈیولپمنٹ ورکشاپ سے خطاب کر رہی تھیں۔ انھوں نے نوجوانوں سے اس موقع کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانےکی اپیل بھی کی۔
***** ***** *****
ریاست کے تقریباً 90 لاکھ کسانوں کیلئے نمو شیتکری مہاسنمان اسکیم کی دوسری قسط کیلئے ایک ہزار سات سو بیانوے کروڑ روپے کا فنڈ دستیاب کرایا گیا ہے اور اس فنڈ کو کسانوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کرنے کے فیصلے کو منظوری دی گئی ۔ اس سلسلے میں سرکا ری فیصلہ کل جاری کرنے کی اطلاع ریاستی وزیرِ زراعت دھننجئے منڈے نے د ی۔ اس ماہ کے آخر تک کسانوں کے بینک کھاتوں میں دو ہزار روپے امداد ی رقم جمع کی جائےگی۔
***** ***** *****
بزرگ قانون دان فلی نریمن کل نئی دہلی میں انتقال کرگئے۔ وہ 95 برس کے تھے۔ عد الت ِ عظمیٰ میں سینئر وکیل کے طور پر 1971 میں ان کا تقرر کیا گیا تھا۔ اس کے بعد 1972 سے 1975 تک انھوں نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں۔
***** ***** *****
ریڈیو کے سامعین کو ’’بہنو او ر بھائیو‘‘ کے مشہور جملے سے محظوظ کرنے و الے ر یڈیو صد اکار اَمین سیانی کا کل ممبئی میں دِل کا دو رہ پڑنے سے انتقا ل ہوگیا۔ وہ 91 برس کے تھے۔ آکاشو انی اور ریڈیو سیلون کے ذریعہ ان کی آو از برِصغیر کے گھروں تک پہنچتی تھی۔ ان کا مشہور ریڈیو پرو گر ام’’بِناکا گیت مالا‘‘ آکاشو انی سے تقریباً چار دہا ئیوں سے بھی زیادہ عرصے تک نشر ہوتا رہا۔
1951 میں ریڈیو انا ئونسر کے طور پر کام شروع کرتے ہوئے سیانی نے 54 ہزار سے بھی زیادہ پرو گر ام اور 19 ہزار سے زیادہ اشتہارات کو اپنی آو از دی۔ 2009 میں مرکزی حکومت نے اُنھیں پدم شر ی ایو ارڈ سے سرفر از کیا تھا۔
***** ***** *****
بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈّا نے کل ممبئی میں پارٹی کارکنان اور بوتھ ذمہ دارا ن کے اجلاس سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ آج ا یک طرف مود ی کے ترقی کا راستہ ہے اور دوسری طرف گھر انہ شاہی اور بدعنوانی کے مقدمات میں پھنسا ہوا ’’انڈیا اتحاد‘‘ ہے۔ اس اجلاس میں نائب وزیرِ اعلیٰ دیو یندر پھڑنویس‘ بی جے پی کے ریاستی صدر چندر شیکھر با ون کڑے‘ ممبئی بی جے پی کے صدر آشیش شیلار سمیت بی جے پی کے ارکانِ پارلیمان و اراکینِ اسمبلی موجود تھے۔
***** ***** *****
ریاست کے ہنگولی‘ بلڈانہ اور نندو ربار اضلا ع میں مختلف مذہبی اجتماعات کے دو ر ان پرساد کھانے سے تقریباً سات سو افراد متاثر ہوگئے۔ تاہم اب تمام متاثرین کی حالت مستحکم ہے اور قریبی اسپتالوں میں ان کا علاج جاری ہے۔
ہنگولی ضلعے کے کلمنور ی تعلقے کے ر یناپور میں اَکھنڈ ہر ی نام ہفتہ میں پرساد سے تقریباً ڈیڑھ سو افراد متاثر ہوگئے۔ پرساد کھانے کے بعد درمیانی شب کے قریب متعلقہ افراد کو متلی اور قئے کی شکا یت شروع ہوئی، جس کے بعد انھیں ہنگولی کے ضلع سرکاری طبّی مرکز میں علاج کیلئے شریک کیا گیا۔
بلڈانہ ضلعے کے لونار تعلقے کے سوم ٹھانہ میں‘ اسی طرح نندوربار تعلقے کے رَناڑے میں باڑو ماما کے بھنڈارے کے پرساد سے عقیدت مند بیمار ہوگئے۔
***** ***** *****
ریاستی ثانوی و اعلیٰ ثانو ی تعلیمی بورڈ کی جانب سے بارہویں جما عت کے امتحانات کا کل سے آغاز ہوگیا۔ امتحانا ت کے دو ر ان پربھنی ضلع میں نقل سے پاک مہم چلائی جا ر ہی ہے‘ اس کیلئے خصوصی فلائنگ اسکواڈ تعینات کیے گئے ہیں۔
ناند یڑ ضلعے میں بھی بارہویں کے امتحانات میں کسی بھی طرح کے بدعملی نہ ہو اس کیلئے حساس مراکز پر ا نتظامیہ نے ڈرون کیمرے کا استعمال کیا۔ دریں اثنا ناند یڑ شہر میں کل پہلے ہی دِن نقل کرنے والے 9 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔
***** ***** *****
بزرگ سماجی کارکن گووند دیشپانڈے کی یاد میں دیا جانے والا ’’گووِند گورو ایو ارڈ‘‘ بزرگ صحافی منوہر کلکرنی کو د یا جائےگا۔ اس ایو ارڈ کا یہ دسو اں سال ہے۔ آئندہ 28 تاریخ کو چھترپتی سمبھاجی نگر میں گووند د یشپانڈے یادگاری جلسہ میں یہ ایو ارڈ د یا جائےگا۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ شکرہنگام 2024-25 کیلئے گنّے کی مناسب ا ور موزوں ترین قیمت 340 روپئے فی کوئنٹل منظو ر۔
٭ اسمبلی اسپیکر ر اہل نارو یکر سمیت شرد پوار گرو پ کے دس ارکانِ اسمبلی کو اپنا مؤقف واضح کرنے کی ممبئی ہائیکورٹ کی ہد ایت۔
٭ ریاست کے تقریباً 90 لاکھ کاشتکارو ں کیلئے نمو شیتکری مہاسنمان یوجنا کی دوسری قسط کیلئے ایک ہزار سات سو بانوے کروڑ روپئے کا فنڈ فر اہم۔
٭ بزرگ قانون داں فلی نریمن ا ور مشہور ر یڈیو صد اکار امین سیانی کا انتقال۔
اور۔۔۔ ٭ ہنگولی، بلڈانہ اور نندوربار اضلاع میں مختلف مذہبی تقریبات کے دوران پرساد کھانے سے تقریباً 700 افراد متاثر۔
***** ***** *****
اس کے ساتھ ہی علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
ان خبروں کو آپ AIR چھترپتی سمبھاجی نگر یوٹیوب چینل‘ پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
***** ***** ********** ***** *****
No comments:
Post a Comment