Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 24 April 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۴ ؍اپریل ۲۰۱۹
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مر حلے کے تحت ملک بھر کے 116؍ انتخا بی حلقوں میں کل ووٹ ڈالے گئے۔ رائے دہی کا اوسط66؍ فیصد رہا۔ سب سے زیادہ رائے دہی تریپورہ میں ہوئی جہاں یہ تنا سب80؍ فیصد رہا ۔ دوسرے نمبر پر79؍ فیصدکے ساتھ مغربی بنگال میں ووٹ ڈالے گئے ۔ ڈپٹی الیکشن کمشنر اُمیش سنہا نے کل شام نئی دِلّی میں بتا یا کہ معمو لی واقعات کو چھوڑ کر سبھی116؍ حلقوں میں رائے دہی پُر امن رہی۔
***** ***** *****
مہا راشٹر کی14؍ سیٹوں کے لیے بھی کل ووٹ ڈالے گئے۔ ریاست میں پولنگ کا تنا سب 61؍ فیصد رہا۔ ایڈیشنل چیف الیکٹورل افسر دلیپ شِندے نے یہ اطلاع دی۔ کچھ انتخا بی مراکزپر شام 6؍ بجے کے بعد بھی لمبی قطاروں کی وجہ سے رائے دہی کا عمل جا ری رہا۔
شِندے نے بتا یا کہ اورنگ آبادمیں62؍ فیصد ، جلگائوں ، راویر اور رائے گڑھ تینوں میں58؍ فیصد پو نے میں 53؍ فیصد بارہ متی میں59؍ فیصد جالنہ ، احمد نگر اور ماڈھا تینوں میں63؍ فیصد سانگلی میں64؍ فیصد سا تارا میں 57؍ فیصد رتنا گیری سِندھودُرگ میں
62؍ ہاتھ کڑنگلے میں68؍ فیصد اور کو لہا پور میں سب سے زیادہ 69؍ فیصد رائے دہی درج کی گئی ۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد ضلعے میں 18؍ گائوں نے رائے دہی کے بائیکاٹ کا انتباہ دیا تھا جن میں سے 17؍ گائوں کے رہائشیوں کے ساتھ بات چیت کے بعد انتظا میہ نے اُنھیں اپنا احتجاج واپس لینے پر راضی کر لیا۔ تاہم گنگا پور تعلقے کے شریف پور واڑی گائوں کے لوگوں کا بائیکاٹ بہ دستور قائم رہا۔ اورنگ آباد کے ضلع کلکٹر اُدئے چودھری نے بتا یا کہ راستے کی تعمیر کے مطالبے پر شریف پور واڑی گائوں کے لوگ احتجاج کر رہے تھے۔
دوسری جانب انتخا بی مرکز کے اندر ویڈیو ریکارڈِنگ کر نے اور اُسےTiktokاپلیکیشن کے ذریعے سوشل میڈیا پر وائرل کر نے کا معا ملہ منظرِ عام پر آ یا ہے۔ اِس معاملے میں سائبر کرائم پولس نے نا معلوم شخص کے خلاف معا ملہ درج کر لیا ہے۔
***** ***** *****
جالنہ لوک سبھا حلقے میں بھی کل رائے دہی پُر امن رہی۔ جالنہ حلقے میں شامل اورنگ آ باد ضلعے کے پھُلمبری تعلقے کے کویٹ کھیڑا گائوں کے لو گوں نے راستے کی تعمیر کے مطالبے پر ووٹِنگ کا با ئیکاٹ کیا ۔ اِس گائوں میں385؍ رائے دہندگان میں سے ایک بھی ووٹ نہیں ڈا لا گیا ۔
***** ***** *****
رائے گڑھ ضلعے کے روہا میں ایک پولِنگ ایجنٹ کے خلاف کیس در ج کر نے کی ہدا یت ڈِسٹرکٹ الیکٹورل افسر ڈاکٹر وِجئے سُوریہ ونشی نے دی۔ اِس انتخا بی مرکز سے شکا یت موصول ہو ئی تھی کہ انتخا بی عملے کے موجود ہو نے کے بعد بھی پولنگ ایجنٹ رائے دہندگان کی اُنگلیوں پر سیا ہی کا نشان لگا رہا ہے۔ اِسکے بعد پولِنگ مرکزکے سبھی ملا زمین کو فوری طور پر بدل دیا گیا ۔ پولنگ بوتھ کے سر براہ اور پولنگ افسر دو نوں کے خلاف لا پر واہی برتنے سے متعلق کار وائی کر نے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔
دوسری جانب سانگلی شہر کے ایک انتخا بی مرکز میں EVM میں آئی تکنیکی خرابی کی وجہ سے پولنگ قریب دو گھنٹے بند رہی۔ ہمارے نمائندے نے بتا یا کہ ایک این سی پی کار پو ریٹر نے شکا یت کی کہ EVM کا کوئی بھی بٹن نہ دبا نے کے با وجود بھی بی جے پی امید وار کے حق میں ووٹ پڑ تے رہے۔ اِس انتخا بی مرکز پر38؍ افراد نے ووٹ ڈالے لیکن ووٹرس کی جملہ تعداد 40؍ دکھائی جا نے لگی۔
***** ***** *****
لوک سبھا انتخا بات کے چوتھے مر حلے کے تحت مہا راشٹر کی 17؍ سیٹوں پر 29؍ اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اِن سبھی مقا مات پر انتخا بی تشہیر عروج پر پہنچ چکی ہے۔ مختلف سیا سی جماعتوں کے سر کر دہ رہنما بڑے پیما نے پر جلسوں سے خطاب کررہے ہیں۔
***** ***** *****
مہاراشٹر نو نِر مان سینا کے صدر راج ٹھا کرے نے کہا ہے کہ مُکیش امبا نی اور اُدئے کو ٹک جیسے بڑے صنعتکاروں کی جانب سے کانگریس کی کی جا رہی حما یت اِس بات کی طرف اشارہ کر تی ہے کہ بی جے پی دو بارہ اقتدار میں نہیں آئے گی۔ ممبئی میں کل ایک جلسۂ عام سے خطاب کر تے ہوئے راج نے یہ دعویٰ کیا۔ راج ٹھا کرے نے کہا کہ اُنکے جلسوں سے بی جے پی والے پریشان ہو گئے ہیں اور اُنکے ذریعے پو چھے جا رہے سوا لات کا بی جے پی کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلع کے جنتور تعلقے کے13؍ گائوں گذشتہ8؍دنوں سے اندھیرے میں ڈو بے ہوئے ہیں۔ 16؍ اپریل کو طو فا نی ہوائوں کی وجہ سے اِن گائوں کو بجلی فراہم کر نے والے کھمبے اُکھڑ گئے تھے اور بجلی فراہمی مسدود ہو گئی تھی۔ بجلی فراہم کر نے والی کمپنی کو دیئے گئے مکتوب میں گائوں والوں کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے سے گائوں والوں کو تپتی گر می میں پینے کے پانی سمیت کئی مسائل سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے ۔ رہائشیوں نے اِن گائوں کی بجلی فراہمی جلد ہی دو بارہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔
***** ***** *****
کتابوں کا عالمی دِن کل منا یا گیا۔ اِس موقعے پر پر بھنی ضلع لائبریری میں منعقدہ تقریب میں کتا بوں کی اہمیت کو اُجا گر کیا گیا۔ ساتھ ہی کُتب بینی کی عا دت کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ تقریب میں اسکو لی طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ناندیڑ میں بھی گورنمنٹ ڈِسٹرکٹ لائبریری میں کتا بوں کی نمائش منعقد کی گئی تھی۔ معروف ادیب جگدیش کدم اور پبلیشر نِر مل کُمار سوریہ ونشی نے اِس موقعے پر حاضرین کی رہنمائی کی۔

No comments:
Post a Comment