Friday, 24 July 2020

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 24 July 2020
Time:  09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۴ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  جولائی  ۲۰۲۰ئ؁
وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 

  پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...

٭
مرکزی حکو مت کی جانب سے چین اور دیگر ہمسا یہ ممالک سے خریداری پر پا بندی عائد کرنے کے احکا مات جاری

٭
کورونا وائرس کی وباء کو مد نظر رکھتے ہوئے ریاست میں آن لان تعلیمی سال کا آغاز‘  بال واڑی  تا  بارہویں جماعت  کا نظام الاوقات جاری

٭
ریاست میں کَل مزید9؍ ہزار895؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر ‘298؍ کورونا مریض علاج کے دوران چل بسے

٭
 اورنگ آ باد میں12؍ ناندیڑ اور لاتور میں5-5؍  عثمان آ باد اور پر بھنی میں 3-3؍  جالنہ اور بیڑ میں2-2؍ کورونا مریض علاج کے دوران وفات پا گئے

٭
 سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضا فہ
٭
اور  
٭
 مراٹھواڑہ کے کئی علاقوں میں گزشتہ روز موسلا دھار بارش

   اب خبریں تفصیل سے....
 لداخ میں چین کے ساتھ جاری سر حدی تنازعے کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی حکو مت نے چین اور دیگر ہمسا لیہ ممالک سے خریداری پر پا بندی عائد کر دی ہے۔اِس کے لیے عام مالیاتی قا نون 2017؁  میں تر میم کی گئی ہے۔ اِس خصوص میں وزارت مالیات کے محکمہ اخرا جات کی جانب سے عوامی خریداری سے متعلق ایک تفصیلی حکم نامہ جاری کیا گیاہے۔ اِس کے مطا بق ملک کے وہ ہمسایہ مما لک جن کا  ملک کی سلامتی اور قومی تحفظ سے  بلا واسطہ  یا بالواسطہ تعلق ہے ملک میں ٹینڈر ہولڈنگ پر پا بندی عائد رہے گی۔ اب صرف وہ ہمسایہ ممالک جو متعلقہ اتھاریٹی کے رجسٹرڈ ہوں گے وہی ٹینڈر لینے کے عمل میں شریک ہو سکتے ہیں۔ اور اپنی مصنوعات کی فروخت یا خدمات فراہم کر سکتے ہیں۔محکمہ صنعت  اورداخلی تجارت کو فروغ دینے والا محکمہ DPIIT کی تشکیل کر د ہ کمیٹی اہل اتھاریٹی کے طور پر کام کرے گی۔حکم نا مے میں کہا گیا ہے کہ منظوری کے لیے وزارت ِ خار جہ سے سیا سی  اور  وزارت ِ داخلہ سے حفاظتی نقطہ نظر سے کوئی اعتراض نہیں سر  ٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہو گا۔ یہ حکم تمام ریاستوں میں بھی نافذ رہے گا۔

***** ***** ***** 

 ریاستی کا بینہ کے کل ہوئے اجلاس میں مہاراشٹر کو آپریٹو سوسائٹیز ایکٹ1960؁  کے مختلف شقوں میں تر میم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس میں سالانہ جلسہ عام  اور آڈِٹنگ سے متعلق ترا میم شامل ہیں ۔
 اِسی طرح  ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے میئر  اور  ڈپٹی میئر  عہدے کے انتخابات بھی تین ماہ کے لیے ملتوی کرنے   اور  اِن عہدوں کی معیاد میں اضا فہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
 نِسرگ طوفان کے سبب پوری طرح بر باد ہو چکے سپاری او ر ناریل  کے درختوں کے لیے  فی درخت امداد دینے کا فیصلہ بھی کل ہوئے  ریاستی کا بینی اجلاس میں کیا گیا۔

***** ***** ***** 

 کورونا وائرس کی وباء کو مد نظر رکھتے ہو ئے ریاست میں آن لائن تعلیمی سال کا آغاز کیا جا چکا ہے ۔ لہذا ریاستی وزیر تعلیم ور شاء گائیکواڑ نے کل ٹوئیٹر کے ذریعے آن لائن کلاسوں کا نظام الاوقات جاری کیا۔ یہ بال واڑی  تا  بارہویں جماعت کا  نظام الاوقات ہے۔اِس کے مطا بق بال واڑی کے لیے سوموار  سے  جمعہ تک ہر روز 30؍ منٹ  کی آن لائن کلاس ہو گی۔اِس میں سر پرستوں سے رابطہ کر کے طلباء کی تعلیم و تر بیت سے متعلق رہنمائی کی جائے گی۔
 جماعت اول اور دم کے لیے  اِن ہی پانچ دنوں میں ہر روز 30؍ منٹ پر مشتمل دو کلاسیں ہو ں گی ۔ اِس میں15 ؍ منٹ سر پرستوں سے کی رہنمائی کی جائے گی۔ جبکہ بقیہ 15 ؍ منٹ طلباء کودرس دیا جائے گا۔
 تیسری  سے  آٹھویں جماعت  کے لیے ہر روز45؍ منٹ کی دو کلاسیں ہو ںگی  جبکہ   9؍ ویں  سے
 12؍ ویں جماعت کے لیے45 ؍ منٹ پر محیط 4 ؍ کلاسیس ہوں گی ۔ اِس میںطلباء کو آن لائن درس دیا جائے گا۔

***** ***** ***** 

 ریاست میں گزشتہ روز مزید9؍ ہزار895؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر3؍ لاکھ 502؍ ہو چکی ہے۔ جبکہ کل298؍ کورونا متاثرین علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔
 دوسری جانب گزشتہ روز ریاست میں6؍ ہزار 484؍ کورونا متاثرین علاج کے بعد صحت یاب ہو کر اپنے گھر لوٹ گئے ۔فی الحال ریاست بھر میں ایک لاکھ40؍ ہزار395؍ کورونا  مریض زیر علاج ہے۔ 

***** ***** ***** 

 اورنگ آ باد میں کَل12؍ کورونا مریضوں کی علاج کے دوران موت واقع ہو گئی۔ اِن اموات کے بعد ضلعے میں کورونا وائرس کے سبب فوت ہونے والوں کی تعداد426؍ ہو گئی ہے۔
 اِسی دوران اورنگ آ باد میں گزشتہ روز مزید322؍ کورونا مریض پائے گئے اِس کے ساتھ ہی ضلعے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر12؍ہزار347؍ ہو گئی ہے۔
 دوسری جانب اورنگ آباد میں کل   488؍ کورونا مریض علا ج کے بعد صحت یاب ہو کر اپنے گھر لوٹ گئے  اِس طرح  اورنگ آ باد میں اب تک 6؍ ہزار178؍افراد علاج کے بعد شفا یاب ہو چکے ہیں اور فی الحال اورنگ آ باد میں4 ؍ ہزار 743؍ کورونا متاثرین کا علاج جاری ہے۔

***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہے
***** ***** ***** 

 ناندیڑ ضلعے میں کل 5 ؍ کورونا مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔ جبکہ مزید56؍ افراد کورونا وائرس کے نر غے میں آ گئے ۔ اِس اضا فے کے ساتھ ہی ناندیڑ میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد  ایک ہزار130؍ ہو چکی ہے۔ دوسری جانب علاج کے بعد کل36 ؍ افراد شفایاب ہو گئے ۔ فی الحال ناندیڑ میں458؍ کورونا متاثرین زیر علاج ہے۔

***** ***** ***** 

 لاتور ضلعے میں کل 5؍ کورونا مریض دوران علاج چل بسے۔ جبکہ مزید32؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے اِس کے ساتھ ہی لاتور میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد  ایک ہزار353؍ ہو گئی ہے۔ اِن میں سے علاج کے بعد761؍ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں  اور ابھی لاتور میں 521؍ کورونا متاثرین کا
علاج کیا جا رہا ہے۔

***** ***** ***** 

 عثمان آ باد ضلعے میں کَل 3؍ کورونا مریضوں کی علاج کے دوران موت واقع ہو گئی ۔ جبکہ مزید18؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ۔ جس کے ساتھ ہی ضلعے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر601؍ ہو گئی ہے ۔ اِن میں سے355؍ افراد علاج کے بعد شفا یاب ہو گئے ہیں اور فی الحال عثمان آ باد میں 212؍ کورونا مریض شریک ہسپتال ہیں۔

***** ***** ***** 

 جالنہ ضلعے میں گزشتہ کل مزید2 ؍ کورونا مریض علاج کے دوران وفات پا گئے۔ جبکہ 26؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ جس کے ساتھ ہی جالنہ میں کورونا متاثرین کی مجمو عی تعداد بڑھ کر ایک ہزار615؍ ہو گئی ہے۔
 دوسری جانب علاج کے بعد کل صحت یاب ہو گئے45؍ افراد کو دواخانے سے رخصت دیدی گئی ۔
جالنہ میں اب تک985؍ افراد کو رونا وائرس سے نجات پا کر صحت یاب ہو چکے ہیں اور فی الحال جالنہ میں
496؍ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج جاری ہے۔

***** ***** ***** 

 پر بھنی ضلعے میں کَل16؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ۔اِس اضا فے کے ساتھ ہی پر بھنی میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر458؍ ہو گئی ہے۔ جبکہ علاج کے بعد کل6؍ افراد شفایاب ہو گئے لہذا اُنھیں دواخانے سے رخصت کر دیا گیا۔ ضلعے میں فی الحال223؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

***** ***** ***** 

 ہنگولی ضلعے میں بھی گزشتہ کل مزید54 ؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں آ گئے۔ جبکہ 7؍ افراد علاج کے بعد کل صحت یاب ہو کر اپنے گھر لوٹ گئے ۔ ہنگولی ضلعے میں فی الحال167؍ کورونا مریض زیر علاج ہیں۔

***** ***** ***** 

 سونے کی قیمت میں کل ریکارڈ اضا فہ ہوا۔ دِلّی میں کل سونے کی قیمت 51؍ہزار443؍ روپئے فی تولہ رہی ۔ جبکہ چاندی کی قیمت62؍ ہزار460؍ روپئے فی کلو رہی۔

***** ***** ***** 

 وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے طبی سہو لیات کے معاملے میں ریاست کو بہترین ریاست بنا نے کے لیے سخی حضرات اور فلاحی تنظیموں سے آگے آنے کی اپیل کی ہے۔ وہ کل عثمان آ باد میں ڈاکٹر بابا صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے سب سینٹر میں قائم کیے گئے COVID -19 TEST & RESEARCH LABORATORY کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح کرنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے۔ اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے مزیدکہا کہ جس طرح عثمان آ باد میں عوامی تعا ون سے یہ تجز یہ گاہ شروع کی گئی ہے اِسی طرح ریاست بھر میں مزید تجزیہ گاہیں قائم کی جا نی چا ہیے۔

***** ***** ***** 

 مراٹھواڑے کے متعدد علاقوں میں کَل زور دار بارش ہوئی۔
 اورنگ آ باد شہر میں کل رات تقریبا ایک گھنٹے تک موسلا دھار بار ش ہوئی۔ جس کی وجہ سے شہر کے نشیبی علاقوں  میں پانی جمع ہو گیا تھا ۔ کئی مکا نات میں پانی بھر جا نے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
سلو ڑ ‘ سوئے گائوں  اور کنڑ تعلقے میں بھی گزشتہ 2؍ روز میں اچھی بارش ہوئی۔
 جالنہ ضلعے میں بھی کئی مقامات پر کل زور دار بارش ہوئی۔
 پر بھنی ضلعے میں ہوئی موسلا دھار بار ش کی وجہ سے ڈھالے گائوں ‘ اور تارو گوہان آبی ذخیرے مکمل بھر گئے  ہیں۔ لاتور شہر میں کل زور دار بارش ہوئی ۔ ہنگولی اور بیڑ ضلعے میں بھی کل موسلا دھار بار ش ہوئی۔

***** ***** *****
 

آخر میں خاص خبروں کی سر خیاں ایک مر تبہ پھر سن لیجیے۔
٭
مرکزی حکو مت کی جانب سے چین اور دیگر ہمسا یہ ممالک سے خریداری پر  پا بندی عائد کرنے کے احکا مات جا ری

٭
کورونا وائرس کی وباء کو مد نظر رکھتے ہوئے ریاست میں آن لان تعلیمی سال کا آغاز‘  بال واڑی  تا  بارہویں جماعت  کا نظام الاوقات جاری

٭
ریاست میں کَل مزید9؍ ہزار895؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر ‘298؍ کورونا مریض علاج کے دوران چل بسے

٭
 اورنگ آ باد میں12؍ ناندیڑ اور لاتور میں5-5؍  عثمان آ باد اور پر بھنی میں 3-3؍  جالنہ اور بیڑ میں2-2؍ کورونا مریض علاج کے دران وفات پا گئے

٭
سونے کی قیمتیں نئی بلندیوں پر 
٭
اور
٭
   مراٹھواڑہ کے کئی علاقوں میں گزشتہ روز  موسلا دھار بارش
علاقائی خبریں ختم ہوئی۔
٭٭٭٭٭٭

No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 02 اکتوبر 2025‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 02 October-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبر...