Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 26 April 2021
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۶ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ اپریل ۲۰۲۱ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...
٭
مہاراشٹر حکو مت18؍ سال سے اوپر کے سبھی شہر یوں کو کورونا وائر س سے بچائو کا ٹیکہ دے گی مفت‘ اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک کا اعلان
٭
مرکزی حکو مت کی جانب سے ہاتھ کھڑے کر دئے جانے کی وجہ سے مہاراشٹر میں پیدا ہوگئی ٹیکوں کی قلت‘ وزیر صحت راجیش ٹو پے کا الزام
٭
مراٹھواڑہ میںکَل ہوئی144؍ کورونا مریضوں کی موت‘ اورنگ آباد میں پائے گئے ایک ہزار81؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض
اور
٭
بیڑ ضلع اسپتال میں نا معلوم شخص کی جانب سے آکسیجن فراہمی بند کر دینے سے 2؍ مریضوں کی موت‘ نگراں وزیرنے لیا نوٹس ‘ باریکی سے جانچ کرنے کی دی ہدایت
اب خبریں تفصیل سے....
مہاراشٹر حکو مت نے ریاست کے 18؍سال سے زیادہ عمر کے سبھی شہر یوں کو کورونا وائرس سے بچائو کے ٹیکے مفت لگا نے کا فیصلہ کیا ہے۔ اقلیتی امور کے ریاستی وزیر نواب ملِک نے یہ اعلان کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ گزشتہ کابینی اجلاس میں اِس معاملے پر تبادلۂ خیال کے بعد اتفاق رائے ہوا ہے۔ نواب ملِک نے بتا یا کہ ٹیکہ اندازی مہم کے لیے کم قیمت میں معیاری ٹیکے فراہم کر وانے کے مقصد سے عالمی ٹینڈرز نکالے جائیں گے اور اِس مہم کے سبھی اخرا جات مہاراشٹر حکو مت بر داشت کرے گی۔ملِک نے مزید کہا کہ اِس فیصلے کو وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی منظوری مل چکی ہے۔
***** ***** *****
مرکزی حکو مت نے ملک بھر میں551؍ میڈیکل آکسیجن پلانٹ لگا نے کے لیے فنڈز کو منظوری دیدی ہے۔ اِس کے تحت سبھی اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے مقصد سے وزیر اعظم کیئر فنڈ ز سے رقم دی جائے گی۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ضلعی اسپتالوں میں یہ پلانٹ قائم کئے جا ئیں گے۔ مہاراشٹر میں34؍ ضلعوں میں یہ آکسیجن پلانٹ لگائے جا ئیں گے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس پروجیکٹ کو تیزی سے مکمل کر نے کی ہدایت دی ہے۔
اِس دوران مرکزی حکو مت نے کہا ہے کہ طبی ضرورتوں کے علاوہ کسی بھی طرح کی صنعتوں کو آکسیجن فراہم نہ کی جائے۔ مرکزی وزارتِ داخلہ کے مطا بق ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلائو اور آکسیجن کی اضا فی مانگ کے مد نظر یہ فیصلہ لیاگیا ہے۔ وزارتِ داخلہ نے کل اِس بارے میں سرکاری حکم نا مہ جاری کر دیا۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء پر قابو پا نا اُن کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعظم کَل آکاشوانی کے پروگرام من کی بات کے ذریعے عوام سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی پہلی لہر کا کامیا بی سے مقابلہ کرنے کے بعد ملک خود اعتمادی سے بھرا تھا لیکن اِس وباء کی دوسری لہر نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ مودی نے کہا کہ اِس جنگ کو جیتنے کے لیے ہمیں ماہرین اور سائنسدانوں کی باتوں کو اہمیت دینی ہو گی۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ریاستی حکو متیں بھی اپنی ذمہ داریاں نبھا نے کی پوری کوشش کر رہی ہیں اور اُن کی اِن کوششوں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے مرکزی حکو مت ہمیشہ ریاستوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ من کی بات میں وزیر اعظم مودی ملک کے ڈاکٹروں ‘ نرسوں اور ایمبو لنس ڈرائیوروں سے سیدھے خطا ب کیا۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کو کَل کورونا وائرس سے بچائو کے ٹیکے ’’ کووِی شیلڈ ‘‘ کے50؍ہزار ڈوز موصول ہوئے ہیں۔ اِس بیچ ریاستی وزیر صحت راجیش ٹو پے نے الز ام لگا یا کہ مرکزی حکو مت کی جانب سے ہاتھ کھڑے کر دئے جا نے کی وجہ سے مہاراشٹر میں ٹیکوں کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ ٹو پے نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ریاست کو ہر دِن 8؍ لاکھ ٹیکوں کی ضرورت ہے صرف50؍ ہزار ٹیکے ہی ملے ہیں۔ٹو پے نے مطالبہ کیا کہ45؍سال سے زیادہ عمر کے سبھی لوگوں کو ٹیکے لگوانے کے لیے مرکزی حکومت ٹیکوں کا معقول ذخیرہ فراہم کرے۔
***** ***** *****
اِس دوران اورنگ آ باد ضلعے کے لیے کَل کووِی شیلڈ کی40؍ہزار ٹیکوں کی کھیپ موصول ہوئی ہے۔ اِن میں 15؍ہزار ٹیکے دیہی علاقوں کے لیے جبکہ 25؍ہزار ٹیکے اورنگ آ باد میونسپل کارپوریشن کے لیے ہوں گے۔ اِس پیش رفت کے بعد اورنگ آ باد میونسپل کارپوریشن کے سبھی115؍ وارڈز میں رُکی ہوئی ٹیکہ اندازی مہم آج سے دوبارہ حسب معمول شروع ہو جا ئے گی ۔ واضح ہو کہ ٹیکوں کی کمی ہونے سے صرف8؍ مراکز پر ہی ٹیکہ اندازی جاری تھی۔ ڈپٹی میونسپل ایڈمنسٹریٹر اور ٹاسک فورس کی سربراہ اَپر نا تھیٹے اور میونسپل ہیلتھ افسر ڈاکٹر نیتا پاڈلکر نے یہ جانکاری دی ۔
***** ***** *****
جالنہ شہر کے اَگر سین بھوَن میں تعمیر کئے گئے 110؍ بیڈز والے جدید سہو لیات سے لیس کووِڈ کیئر سینٹر کا کَل ریاستی وزیر صحت راجیش ٹو پے نے افتتاح کیا۔ اِس موقعے پر رکن اسمبلی کیلاش گورنٹیال ‘ ڈویژنل کمشنر سنیل کیندریکر اور جالنہ ضلع کلکٹر رویندر بِن وڑے بھی موجود تھے۔ افتتاح کے بعد ٹو پے نے کہا کہ اِس سینٹر میں ہلکی یا در میانی علامتوں والے مریضوں کو رکھا جا ئے گا۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں67؍ہزار160؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے ۔ اِس اضا فے کے بعد ریاست میں اب تک کورونا پازیٹیو ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 42؍لاکھ28؍ہزار836؍ تک جا پہنچی ہے۔
دوسری جانب کَل ریاست بھر میں 676؍ کورونا مریضوں کی موت ہو گئی۔ اِن اموات کے بعد مہاراشٹر میں اب تک کورونا وائرس سے مر نے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 63؍ ہزار928؍ ہو گئی ہے۔ ریاستی شرح ِ اموات قریب دیڑھ فیصد ہو چکی ہے۔
دریں اثناء کَل ریاست کے مختلف اسپتالوں سے کُل 63؍ہزار818؍ مریضوں کو کورونا وائرس سے صحت یاب قرار دے کر رخصت کیا گیا۔ اِن اعداد و شمار کو مِلا کر مہاراشٹر میں اب تک 34؍ لاکھ68؍ہزار
610؍ افراد اِس بیماری سے نجات پا چکے ہیں۔ کووِڈ19؍ سے صحت یابی کا ریاستی تنا سب لگ بھگ82؍ فیصد ہو چکا ہے۔ اِس وقت مہاراشٹر میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی درج شدہ مجموعی تعداد 6؍ لاکھ94؍ہزار480؍ ہے اور اِن سبھی مریضوں کا ریاست بھر کے اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔
***** ***** *****
دریں اثناء مراٹھواڑہ میں کَل ایک دِن میں6,999؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض سامنے آئے ۔ وہیں 144؍ مریضوں نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ مر نے والوں کی سب سے زیادہ تعداد اورنگ آ باد اور ناندیر میں رہی جہاں دو نوں ضلعوں میں27؍ لوگوں کی موت کا اندراج ہوا۔ اِس کے علا وہ لاتور میں25 ؍ اور بیڑ میں20؍ مریضوں کی موت ہو گئی۔ عثمان آ باد ضلعے میں16؍ اور جالنہ میں9؍ مریضوں کی موت درج کی گئی۔ ہنگولی اور پر بھنی ضلعوں میں10-10؍ کورونا مریضوں نے دوران علاج دم توڑ دیا۔
اِس بیچ کَل اورنگ آ باد ضلعے میں ایک دِن میں پائے جا نے والے کورونا پازیٹیو مڑیضوں کے اعداد و شمار کچھ اطمینان بخش رہے اور اِن میں ہلکی کمی دیکھی گئی۔ اورنگ آباد ضلعے میں گزشتہ روز
1,081؍ نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کا انکشاف ہوا۔ اِسی طرح لاتور میں1,522؍ اور بیڑ میں1,237؍
لوگوں کو کَل کورونا پا زیٹیو پا یا گیا۔ ناندیڑ میں1,105؍ اور جالنہ میں756؍ لوگوں میں کَل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔پر بھنی میں639؍ جبکہ عثمان آ باد میں596؍ نئے مریضوں کا اضا فہ ہوا۔ ہنگولی ضلعے میں کَل ایک دِن میں90؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض منظر عام پر آئے۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلع انتظامیہ نے شہر اور ضلعے میں سر کاری اور خانگی اسپتالوں کو کورونا مریضوں کے علاج کے لیے آکسیجن فراہم کیا ہے۔ پو نے ضلعے کے چا کن سے لائے گئے آکسیجن ٹینکر کو پولس کے حفاظتی بندوبست میں صنعتی علاقے کے اُس مقام پر لیجا یا گیا جہاں آکسیجن ذخیرہ کی جا رہی ہے۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ اِس آکسیجن کے آ جا نے کے بعد پر بھنی ضلعے میں آکسیجن کی کمی فی الحال ختم ہو گئی ہے۔
***** ***** *****
ناندیڑ کے صنعتی علاقے میں مائع آکسیجن بنا نے والے پلانٹ کا کَل رکن اسمبلی مو ہن ہمبر ڈے کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آ یا۔ 20؍ کلو لیٹر تک کی طبی استعمال کی آکسیجن ہر روز بنا نے والے اِس پلانٹ سے ہر دِن قریب600؍ سے800؍ اضا فی آکسیجن سلینڈر س دستیاب ہوں گے۔
***** ***** *****
بیڑ کے ضلع اسپتال میں پیش آ ئے واقعے میں کسی نا معلوم شخص کی جانب سے آکسیجن فراہمی بند کر دینے سے 2؍ مریضوں کی موت ہو گئی۔ اِس واقعے کا سنجید گی سے نوٹس لیتے ہوئے بیڑ کے نگراں وزیر دھننجئے منڈے نے ضلع کلکٹر رویندر جگتاپ کو جانچ کے احکا مات دئے ہیں۔ نگراں وزیر نے ہدایت دی کہ واقعے کی باریکی سے جانچ کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کی جا ئے ۔
***** ***** *****
لاتور میونسپل کار پوریشن کے خون کا عطیہ دے چکے افراد کی جانب سے سر ٹیفکیٹ دکھا ئے جانے پر اُنھیں تر جیحی بنیادوں پر کورونا وائرس سے بچائو کے ٹیکے لگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاتور کے میئر وِکرانت گوجم گنڈے نے شہر یان سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر کے کسی بھی بلڈ بینک جا کر اپنے خون کا عطیہ دیں ۔
***** ***** *****
جین مذہب کے24؍ ویں اور آخری تیرتھنکر بھگوان مہا ویر کی جینتی کَل پوری عقیدت و احترام کے ساتھ منا ئی گئی۔ اِس موقعے پر نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کیا۔ اپنے پیغام میں نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سچائی اور عدم تشدّد کے لیے وقف کی گئی بھگوان مہا ویر کی زندگی سے ہر کسی کو تر غیب ملتی ہے۔ اُنھوں نے امن ‘ عدم تشدد‘ رواداری اور بھائی چارے کو عملی زندگی کا حصہ بنا نے کی بھی اپیل کی۔
***** ***** *****
معروف شاستریہ گلو کار پنڈِت راجن مِشرا کل نئی دِلّی میں چل بسے۔ وہ70؍ برس کے تھے۔ پنڈت راجن مِشرا گزشتہ کئی دنوں سے کورونا وائرس سے متاثر تھے۔ بنا رس گھرا نے کی نمائندگی کر نے والے پنڈت راجن مِشرا نے اپنے چھو ٹے بھائی ساجن مِشرا کے ساتھ کئی محفلوں میں اپنے ہنر کے جو ہر دکھائے۔ اُن کی موت پر وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی سر کر دہ شخصیات نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
***** ***** *****
عثمان آ بادضلعے کی لو ہارا پنچایت سمیتی کے سابق سبھا پتی آصف مُلاّ کَل انتقال کر گئے۔ وہ52؍سال کے تھے۔ آصف مُلا کانگریس پارٹی کے شعبہ تر بیت کے مراٹھواڑہ کو آرڈینیٹر بھی تھے۔
***** ***** *****
اورآخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے
٭
مہاراشٹر حکو مت18؍ سال سے اوپر کے سبھی شہر یوں کو کورونا وائر س سے بچائو کا ٹیکہ دے گی مفت‘ اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک کا اعلان
٭
مرکزی حکو مت کی جانب سے ہاتھ کھڑے کر دئے جانے کی وجہ سے مہاراشٹر میں پیدا ہوگئی ہے ٹیکوں کی قلت‘ وزیر صحت راجیش ٹو پے کا الزام
٭
مراٹھواڑہ میںکَل ہوئی144؍ کورونا مریضوں کی موت‘ اورنگ آباد میں پائے گئے ایک ہزار81؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض
اور
٭
بیڑ ضلع اسپتال میں نا معلوم شخص کی جانب سے آکسیجن فراہمی بند کر دینے سے 2؍ مریضوں کی موت‘ نگراں وزیرنے لیا نوٹس ‘ باریکی سے جانچ کرنے کی دی ہدایت
اِس کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment