Friday, 30 April 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ۳۰ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ اپریل ۲۰۲۱ئ؁ وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 30 April 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۳۰ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  اپریل ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سامعین کورونا وائرس کے پھیلائو میں دوبارہ تیزی آ گئی ہے۔ اِسی لیے آپ سے گزارش ہے کہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ 45؍ سال سے زیاہ عمر کے شہر یان بے خوف ہو کر کورونا وائرس سے بچائو کے ٹیکے لگوائیں ۔ ناک اور منہ پر ماسک پہنیں  اور سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھیں ۔ بار بار صابن سے ہاتھ دھوئیں  اور  محتاط رہیں۔

اب خاص خبروں کی سر خیاں...

٭کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے کے مقصد سے ریاست میں15 ؍ مئی تک نافذ رہیںگی سخت پا بندیاں 

٭کووڈ19 ؍ کی تیسری لہر کے اندیشے کے پیش نظر بہترین منصوبہ بندی کریں ‘ وزیر اعلیٰ کی

 سرکاری افسران کو ہدایت 

٭پی  ایم  کیئرس  فنڈ سے ایک لاکھ آکسیجن مشنری خریدنے کی منظوری 

٭مفت ٹیکہ اندازی مہم کے لیے کانگریس پارٹی کے اراکین اسمبلی کی ایک ماہ کی تنخواہ وزیر اعلیٰ امدادی فنڈ میں جمع اور

٭ریاست میں کَل مزید66؍ہزار159؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر ‘ مراٹھواڑے میں

134؍ مریض چل بسے  اور مزید 7 ؍ہزار 403؍ کورونا مریض پائے گئے


  اب خبریں تفصیل سے....

ریا ستی حکو مت نے ریاست میں نافذ سخت پا بندیوں کی مدت15؍ مئی تک بڑھا نے کا حکم دیدیا ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے مقصدسے پا بندیوں کی مدت میں اضا فہ کیاگیا ہے۔اِس عرصے میں عوام کی بلا وجہ آمد ورفت پر پا بندی رہے گی۔ اِسی طرح نہایت ضروری کام کے بغیربین اضلاع سفر کی بھی ممانعت ہو گی ۔ کرانہ دکانیں ‘ سبزی تر کاری اور پھلوں کا  کاروبار صبح7؍بجے سے 11؍ بجے تک ہی کیا جا سکے گا۔

اِسی دوران وزیر صحت راجیش ٹو پے نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کی صحت کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ وہ کَل ممبئی میں صحا فیوں سے مخاطب تھے۔اُنھوں نے عوام سے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ گو کہ یکم مئی سے ٹیکہ اندازی کے تیسرے مرحلے کا آغاز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم ویکسین کی قلت کی وجہ سے یہ مہم ابھی شروع نہیں کی جا سکے گی  ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ ریاست کو جب یکمشت

20؍ سے25؍ لاکھ ٹیکے دستیاب ہوں گے تب ہی 18 ؍ سے44؍ سال عمر کے شہر یان کو ٹیکے لگوائیں جا سکتے ہیں ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کووڈ19؍ کی تیسری لہر کے اندیشے کے پیش نظر وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے سرکاری افسران کو باریکی سے منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت دی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کووِڈ 19 ؍ کی صورتحال کے حوالے سے کَل ریاست کے علاقائی کمشنرس‘ ضلع کلکٹرس  اور  میونسپل کمشنرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے تبادلۂ خیال کیا۔

اِس موقعے پر اُنھوں نے کہا کہ تمام اضلاع کسی بھی صورت میں آکسیجن پلانٹ لگا نے ‘ ضروری ادویات کا وافر ذخیرہ کرنے پر خاص توجہ دیں  اور  پا بندی کے عر صے میں کمزور طبقے کے لیے معلنہ پیکیج کے مطابق امداد فراہم کریں ۔ اُنھوں نے کہا کہ آنے والے موسم باراں میں کسی بھی قسم کے ممکنہ آفات کو پیش نظر رکھتے ہوئے  ضروری ادویات  اور  ساز و سامان کا ذخیرہ ضلعے کے کونے کونے میں ہو  اِس کی بھی اچھی منصوبہ بندی کریں ۔ 

***** ***** ***** 

ویکسین تیار کرنے والی  بھارت بایو ٹیک  اور  سیرم اِنسٹی ٹیوٹ  نے ریاستی حکو مت کے لیے ویکسین کی قیمتوں میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس کے مطا بق بھارت با یو ٹیک نے کو ویکسین کے ایک نسخے کی قیمت میں200؍ روپئے کی کمی کرتے ہوئے  اِس کی قیمت400؍ روپئے مقرر کی ہے۔  اُدھر سیرم اِنسٹی ٹیوٹ نے بھی کووی شیلڈ ویکسین کے نسخے کی قیمت میں100؍ روپئے کی کٹوتی کرتے ہوئے اِس کی قیمت300؍ روپئے طئے کی ہے۔تاہم اِن دو نوں کمپنیوں نے خانگی دواخانوں کے لیے ویکسین کی قیمت میں کوئی کمی نہیں کی ہے۔  

***** ***** ***** 

پی  ایم  کیئر س فنڈ سے ایک لاکھ آکسیجن مشنری خریدنے کی منظوری دی گئی ہے۔میڈیکل آکسیجن کی فراہمی سے متعلق  وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

اِس موقعے پر وزیر اعظم نے کہا کہ اِس پر جلد از جلد عمل در آمد کر کے زیادہ متا ثرہ ریاستوں کو یہ مشنری فراہم کی جائے۔

اِسی دوران ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھارتیہ فوج کی جانب سے کیے گئے اقدامات  اور  تیاریوں کا بھی وزیر اعظم نے کَل جائزہ لیا۔ اِس خصوص میں انھوں نے فوج کے سر براہ  جنرل منوج نر ونے کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا۔ اِس موقعے پر جنرل نر ونے نے وزیر اعظم کو بتا یا کہ فوج کی جانب سے ملک بھر میں مختلف مقامات پر عارضی ہسپتال قائم کئے جا رہے ہیں۔


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


کَل منا ئے جا نے والے 61؍ ویں مہا راشٹر دِن کا جشن  کورونا وائرس کے پھیلائو کو مد نظر رکھتے ہوئے گزشتہ سال کی طرح نہایت سادگی سے منا یا جا ئے  ۔ جنرل ایڈمنسٹریشن  کے شعبہ آدابِ معاشرت  نے یہ ہدایت دی ہے۔ شعبے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اِس خصوص میں منعقدہ پروگرامز میں شر کاء کو لازمی طور پر ماسک پہننا ہو گا ۔ 

***** ***** ***** 

ریاست میں کورونا وائر س سے بچائو کی ٹیکہ اندازی مفت کی جا سکے اِس  کے لیے کانگریس پارٹی کے اراکینِ اسمبلی نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ وزیر اعلیٰ امدادی فنڈ میں جمع کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس کے تحت ودھان سبھا  اور  ودھان پریشد  دنوں ایوانوں میں کانگریس پارٹی کے اراکین اپنی ایک ماہ کی تنخواہ دیں گے ۔ اِسی طرح Congress Legislative Party   کے رہنما  اور  وزیر محصول با لا صاحیب تھورات نے اپنا  ایک سال کا اعزازیہ

  اِس طرح تقریباً2؍ کروڑ روپئے وزیر اعلیٰ امدادی فنڈ میں جمع کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل مزید66؍ہزار159؍ افراد کورونا وائر س سے متاثر پائے گئے۔ اِس کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر45 ؍ لاکھ 39؍ ہزار553؍ ہو چکی ہے۔ اِسی دوران کَل 771؍ مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔ 

دوسری جانب 68؍ہزار537؍ کورونا متاثرین علاج معالجے کے بعد کَل شفا یاب ہو گئے ۔ اِس طرح ریاست میں اب تک 37؍ لا کھ99؍ہزار266؍ کورونا متاثرین علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں 6؍ لاکھ 70؍ہزار301؍ مریض زیر علاج ہیں۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑے میں گزشتہ روز مزید7؍ہزار403؍افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے  جبکہ134؍ مریض علاج کے دوران چل بسے ۔ فوت ہونے والوں میں اورنگ آباد اور پر بھنی ضلعے کے فی کس21-21؍ مریض  لاتور کے31؍ ناندیڑ کے24؍ عثمان آ باد کے18؍ جالنہ کے8؍ ہنگولی کے6 ؍  اور بیڑ ضلعے کے 5؍ مریضوں کا شمار ہے۔ 

اورنگ آباد ضلعے میں کَل مزیدایک ہزار61؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ۔ اِسی طرح بیڑ ضلعے میں ایک ہزار470؍ پر بھنی میں ایک ہزار265 ؍ لاتور میں ایک ہزار134؍ ناندیڑ میں 816؍ عثمان آ باد میں783؍ جالنہ میں677؍ اور ہنگولی ضلعے میں کَل مزید197؍ مریض پائے گئے۔

***** ***** ***** 

محکمہ موسمیات نے مراٹھواڑے کے کچھ مقامات پر آج طوفانی ہوائوں اور بجلی کی گھن گرج کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔  عثمان آباد ضلعے میں کَل دو پہر 3 ؍ بجے کے آس پاس کچھ دیر بارش ہوئی ۔ اور نگ آباد میں بھی کَل بادل چھائے ہوئے تھے۔

***** ***** ***** 

ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے مقررہ گریجویشن  اور  پوسٹ گریجویشن کے آن لائن امتحا نات کے کَل ہوئے پہلے Mock Test میں 65؍ہزار494؍ طلباء نے شر کت کی۔یہ امتحان آئندہ2؍ مئی تک لیے جا ئیں گے۔گریجویشن کے بقیہ Main Exame   3؍ مئی سے  اور  پوسٹ گریجویشن کے امتحانات 5؍ مئی سے شروع ہوں گے ۔Board of Examinations and Assessments   کے ڈائریکٹر

  ڈاکٹر یو گیش پاٹل نے  طلباء سے ایپل کی ہے کہ وہ امتحانات کے حوالے سے  کالج کو آرڈینٹر سے رابطہ کریں۔

***** ***** ***** 

کورونا وائرس کے پھیلائو کو مد نظر رکھتے ہوئے ریاستی حکو مت آنے والے موسمِ خریف سے پہلے کی تیاری  جلد کر لیں ۔ ناندیڑ کے رکن پارلیمنٹ  پر تاپ رائو پاٹل چکھلی کر نے  نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار  اور  وزیر زراعت دادا بھوسے سے یہ مطالبہ کیا ہے۔مطالبات پر مبنی مکتوب میں اُنھوں نے کہا ہے کہ وقت پر تخم ریزی مکمل ہونے کے مقصد سے  ریاستی حکو مت فصل قرض کی تقسیم ‘ بازار میں معیاری بیج اور کھاد کی فراہمی ‘  فصل بیمہ کا اندراج ‘ پچھلے فصل بیمہ کے تحت نقصان بھر پائی کی رقم کسانوں کے بینک کھاتوں میں جلد از جلد جمع کریں ۔

***** ***** ***** 

آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے 

٭کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے کے مقصد سے ریاست میں15 ؍ مئی تک نافذ رہیںگی سخت پا بندیاں 

٭کووڈ19 ؍ کی تیسری لہر کے اندیشے کے پیش نظر بہترین منصوبہ بندی کریں ‘ وزیر اعلیٰ کی

 سرکاری افسران کو ہدایت 

٭پی  ایم  کیئرس  فنڈ سے ایک لاکھ آکسیجن مشنری خریدنے کی منظوری 

٭مفت ٹیکہ اندازی مہم کے لیے کانگریس پارٹی کے اراکین اسمبلی کی ایک ماہ کی تنخواہ وزیر اعلیٰ امدادی فنڈ میں جمع اور

٭ریاست میں کَل مزید66؍ہزار159؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر ‘ مراٹھواڑے میں

134؍ مریض چل بسے  اور مزید 7 ؍ہزار 403؍ کورونا مریض پائے گئے


علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭






No comments: