Wednesday, 28 April 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ۲۸ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ اپریل ۲۰۲۱ئ؁ وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے

  Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 28 April 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ۲۸ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  اپریل ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سامعین کورونا وائرس کے پھیلائو میں دوبارہ تیزی آگئی ہے۔اِسی لیے آپ سے گزارش ہے کہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ 45؍سال سے زیادہ عمر کے شہر یان بے خوف ہو کر کورونا وائرس سے بچائو کے ٹیکے لگوائیں ۔ناک اور منہ پر ماسک پہنیں ‘ سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھیں ‘ بار بار صابن سے ہاتھ دھوئیں  اور  محتاط رہیں۔

اب خاص خبروں کی سر خیاں...

٭ریم ڈیسی ویر انجیکشن کی کلا بازاری کرنے والی ایک ٹولی اورنگ آباد میں گرفتار

٭18؍سال سے زیادہ عمر کے شہر یان کی ٹیکہ اندازی کے لیے آج سے اندراج شروع ‘ 

پورٹل پر اندراج کرنے والوں کو ہی دئے جائیں کے ٹیکے ‘  وزیر صحت راجیش ٹو پے

٭آخری رسو مات کے لیے جگہ ملنے تک نعشیں ورثاء کے حوالے نہ کی جا ئیں ‘

 ممبئی عدالتِ عظمی کی ہدایت

٭ریاست میں کَل مزید66؍ہزار358؍ کورونا مریضوں کا اندراج ‘ مراٹھواڑے میں143؍ مریض دوران علاج چل بسے  جبکہ 7؍ہزار438؍ افراد ہوئے کورونا وائرس سے متاثر 

اور

٭مراٹھوارے میں آئندہ30؍ اپریل تک طوفانی ہوائوں کے ساتھ بارش اور  ژالہ باری کا امکان


  اب خبریں تفصیل سے....

ریم ڈیسی ویر انجکشن کی کا لا بازاری کر تے ہوئے اِسے 20؍ہزار روپئے میں فروخت کرنے والی ایک ٹولی کو اورنگ آ باد شہر پولس نے کل گرفتار کر لیا۔ کرائم برانچ کے ملازم کو فرضی گاہک بنا کر ملزم دِنیش نو گِرے کو جال بچھا کر  گرفتار کیا گیا۔اِس بارے میں پوچھنے پر اُس نے بتا یا کہ اُس نے جالنہ کے کووڈ کیئر سینٹر کے ملازم سے یہ انجیکشن حاصل کیا ہے۔ اِس ٹولی میں شامل جالنہ ضلعے کے بد ناپور کا ساکن  سندیپ رگڑے ‘ پروین بورڈے ‘ 

نریندر سابڑے ‘ سائی ناتھ واہوڑ  اور  افروز خان سمیت  اورنگ آباد کے بھاگیہ نگر علاقے کا رہائشی  روی ڈونگرے  کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اُن کے پاس سے انجیکشن کے علا وہ 5؍ لاکھ 64؍ہزار587؍ روپئے مالیت کی اشیاء بھی ضبط کی گئی ہے۔

***** ***** ***** 

18؍ سال سے زیادہ عمر کے شہر یان کی ٹیکہ اندازی کے لیے آج سے اندراج کا عمل شروع ہو رہاہے ۔

اِس کے لیے  COVIN.GOV.IN   اِس پورٹل پر  اندراج کیا جا سکتا ہے۔ وزیر صحت راجیش ٹو پے نے واضح کیا ہے کہ ایپ پر درج شدہ شہر یان کو ہی ٹیکے لگوائیں جا ئیں گے ۔ آئندے یکم مئی سے  18؍ سے44؍ سال عمر کے شہر یان کے لیے شروع ہو نے والی ٹیکہ اندازی مہم کے پس منظر میں وہ کل اظہار خیال کر رہے تھے۔اُنھوں نے کہا کہ ویکسین کے خاطر خواہ ڈوسیز کی دستیابی ایک بڑا سوال ہے اِسی لیے تمام ریاستوں میں یکم مئی سے شروع ہونے والی ٹیکہ اندازی مہم کے حوالے سوالات پیدا ہو رہے ہیں۔

ٹو پے نے بتا یا کہ یہ ٹیکے سبھی کو مفت دیئے جائیں یا صرف معاشی طور پر کمزور طبقے کو مفت دئے جا ئیں اِس کا حتمی فیصلہ کابینی اجلاس میں کیا جا ئے گا۔اُنھوں نے بتا یا کہ ریاست میں ہر روز 8؍ لاکھ ٹیکے لگوانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اِسی لیے مرکزی حکو مت سے ویکسین کی فراہمی وقت پر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اِسی دوران ٹو پے نے بتا یا کہ ریاستی حکو مت نے  40؍ہزارOxygen Concentrator   ‘ 

 27؍ آکسیجن ٹینک ‘  25؍ہزار میٹرک ٹن مائع آکسیجن  اور  ریم ڈیسی ویر  کے10؍ لاکھ شیشیاں  اِن اشیاء کے لیے  گلوبل ٹینڈر نکا لا ہے۔وزیر موصوف نے بتا یا کہ فی الحال ریاست میں ایک ہزار615؍ میٹرک ٹن آکسیجن کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ کفایت شعاری سے اِس کا استعمال کرنے کے مقصد سے نندوربار ضلعے میں آکسیجن نرس اِس نظرے پر عمل در آمد کیا جا رہا ہے۔ اِس کے مطا بق 50؍ مریضوں کے لیے ایک نرس مقرر کر کے آکسیجن کے استعمال پر نظر رکھی جاتی ہے۔ٹو پے نے بتا یا کہ نندور بار میں اِس نظر یے پر کامیابی سے عمل در آمد جاری ہے اُنھوں نے کہا کہ دیگر ہسپتالوں میں بھی اِس نظر یے پر عمل در آمد کیا جا نا چا ہیے۔

***** ***** ***** 

عدالتِ عالیہ نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام ریاستوں کو ہدایت دی ہے  کہ وہ کَل یعنی جمعرات29؍ اپریل تک ریاستوں میں صحت کے حوالے سے موجود بنیادی سہولیات کی تفصیلات پیش کرے۔عدالت نے ازخود داخل کر دہ  مفادِ عامہ کی عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے یہ ہدایت دی ہے۔ چیف جسٹس  ڈی  وائی  چندر چور نے ریاستوں کو ٹیکوں کی قیمتیں  اور دیگر اہم امور سے متعلق منطقی وضاحت پیش کرنے کو کہا ہے۔

***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 

ممبئی عدالتِ عظمی نے انتظامیہ کو یہ ہدایت دی کہ شمشان بھو می میں آخری رسومات کے لیے جگہ ملنے تک نعشیںورثاء کے حوالے نہ کی جائے ۔کووِڈ19؍ کے پھیلائو کی وجہ سے در پیش مسائل سے متعلق داخل کی گئی عرضداشت پر سماعت کے دوران عدالت نے یہ ہدایت دی ۔ ساتھ ہی عدالت نے ریاست بھر میں آخری رسو مات کے مقامات کے حالات سدھار نے کے لیے بھی اقدامات کرنے کو کہاہے۔اِس کے علا وہ عدالت نے نعش خانے میں بھی حالات سدھار نے کے لیے اقدمات کرنے کی ضرورت کا اظہار کیا ہے۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل مزید66؍ہزار358؍ کورونا مریضوں کا اندراج ہوا۔ اِس کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر44؍ لاکھ10؍ہزار85؍ ہو گئی ہے۔ اِسی دوران کَل895؍ مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔ 

دوسری جانب 67؍ہزار752؍ کورونا متاثرین علاج کے بعد کَل شفا یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 36؍ لاکھ69؍ ہزار548؍ کورونا متاثرین علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں 6؍ لاکھ72؍ ہزار434؍ مریض زیر علاج ہیں۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑے میں گزشتہ روز مزید7؍ہزار438؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ اِسی دوران مراٹھوارے میں کَل143؍ مریض دوران علاج چل بسے۔ فوت ہونے والوں میں اورنگ آبادضلعے کے26؍ لاتور کے30؍ ناندیڑ کے29؍ پر بھنی کے20؍ جا لنہ اور بیڑ ضلعے کے فی کس13-13؍ مریض ہنگولی کے7؍ اور عثمان آ باد ضلعے کے5؍ مریضوں کا شمار ہے۔

اِسی دوران اورنگ آ باد ضلعے میں کَل 958؍ کورونا مریض پائے گئے۔ جبکہ لاتور ضلعے میں ایک ہزار303؍ بیڑ میںایک ہزار297؍ پر بھنی میں ایک ہزار33؍ ناندیڑ میں ایک ہزار4؍ مریض  جالنہ میں879؍ عثمان آ باد میں728؍ اور ہنگولی ضلعے میں گزشتہ روز مزید236؍ افراد کورونا وائرس سے متا ثر پائے گئے۔

***** ***** ***** 

محکمہ موسمیات نے آئندہ  30؍ اپریل تک مراٹھواڑے کے تمام اضلاع میں طوفانی ہوائوں کے ساتھ بارِ ش اور ژالہ باری ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔انتظامہ نے تمام کسانوں اور شہر یان سے اِس دوران بجلی گر نے کے اندیشے کو مد نظر رکھتے ہوئے حفاظتی اقدامات کر نے کی اپیل کی ہے۔

***** ***** ***** 

رکن اسمبلی تا نا جی ساونت نے عثمان آباد ضلعے کے بھوم تعلقے میں کووڈ19؍ کی روک تھام کے لیے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔اِس موقعے پر انھوں نے سر کاری اور خانگی ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے بستروں کی تعداد میں اضا فہ کرنے  اور  آکسیجن کی مسلسل فراہمی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ اُنھوں نے واشی میں بھی دیہی ہسپتال کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اِسی دوران ضلعے کے عمر گہ میں ہندو ہر دئے سمراٹ با لا صاحیب ٹھاکرے کے نام سے  100؍ بستروں والا کووڈ کیئر سینٹر شروع کیا گیا ہے۔ہمارے نمائندے نے خبر دی  ہے کہ سابق رکن پارلیمنٹ رویندر گائیکواڑ کی ہدایت پر یہ کیئر سینٹر شروع کیا گیا ہے۔ 

***** ***** ***** 

پر بھنی ضلعے میں جنتور تعلقے کا  اِٹو لی گائوں کووڈ کا ہاٹ اسپاٹ بن گیا ہے۔ ساکنان میں سے کووڈ19؍ کا خوف ختم کر نے اور ٹیکہ اندازی کی اہمیت سے ساکنان کو آگاہ کرنے کے مقصد سے رکن اسمبلی میگھنا بورڈیکر نے کل اِٹولی گائوں کا دورہ کر کے ساکنان سے تبالہ خیا ل کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ سر دی ‘ بخار‘ کھانسی وغیرہ تکالیف ہونے پر ساکناان فوراً RT- PCR  جانچ کریں۔اِس دوران انھوں نے ساکنان سے کورونا وائرس سے بچائو کے لیے ٹیکہ لگوانے کی بھی اپیل کی۔

***** ***** ***** 

آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے 

٭ریم ڈیسی ویر انجیکشن کی کلا بازاری کرنے والی ایک ٹولی اورنگ آباد میں گرفتار

٭18؍سال سے زیادہ عمر کے شہر یان کی ٹیکہ اندازی کے لیے آج سے اندراج شروع ‘ پورٹل پر اندراج کرنے والوں کو ہی دئے جائیں کے ٹیکے ‘  وزیر صحت راجیش ٹو پے

٭آخری رسو مات کے لیے جگہ ملنے تک نعشیں ورثاء کے حوالے نہ کی جا ئے ‘ ممبئی عدالتِ عظمی کی ہدایت

٭ریاست میں کَل مزید66؍ہزار358؍ کورونا مریضوں کا اندراج ‘ مراٹھواڑے میں143؍ مریض دوران علاج چل بسے  جبکہ 7؍ہزار438؍ افراد ہوئے کورونا وائرس سے متاثر 

اور

٭مراٹھوارے میں آئندہ30؍ اپریل تک طوفانی ہوائوں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا  امکان

علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments: