Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 29 April 2021
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۹ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ اپریل ۲۰۲۱ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں دوبارہ اضا فہ ہو رہا ہے۔ اِس لیے سامعین سے اپیل کی جا تی ہے کہ وہ مکمل احتیاط سے کام لیں۔ 45؍برس سے زائد عمر کے حامل افراد بے خوف ہو کر کورونا سے مدافعت کا ٹیکہ لگوائیں ۔ ہر شہری اِس بیماری سے حفاظت کے تمام اقدامات کرے۔ ماسک استعمال کرے۔ ایک دوسرے سے محفوظ فاصلہ بنائے رکھے اور بار بار صابن سے ہاتھ دھوئے۔
اب خاص خبروں کی سر خیاں...
٭ریاستی کا بینہ کا18؍برس سے زائد عمر کے تمام شہر یان کو کورونا ویکسین مفت فراہم کرنے کا فیصلہ
٭ریاست میں جاری جزوی لاک ڈائون کی مدت میں 15؍مئی تک توسیع کا امکان
٭ریاستی حکو مت نے ریاست کا یومِ تاسیس ’’ مہاراشٹر دِن‘‘ سادگی سے منا نے کی دی ہدایت
٭جالنہ کے گھن سائونگی دیہی اسپتال اور بیڑ ضلع کے امبا جو گائی میں واقع سر کاری میڈیکل کا لج اسپتال میں آکسیجن کی تیاری کا آغاز
اور
٭مراٹھواڑہ کے متعدد اضلاع میں کَل تیز ہوائوں سمیت بے موسم بارش
اب خبریں تفصیل سے....
ریاستی کا بینہ نے 18؍ تا44؍ برس عمر کے تمام شہر یان کو کورونا کا ٹیکہ مفت میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینی اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ نے ایک ٹوئیٹ پیغام کے ذریعے یہ اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ محکمہ صحت ٹیکہ کاری کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور اِس سلسلے میں عوام کو پہلے اطلاع دی جا ئے گی۔ اِسی لیے شہر یان ٹیکہ کاری مراکز پر غیر ضروری ہجوم نہ کریں۔ وزیر اعلیٰ نے تیقن دیا کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں مہاراشٹر کے لیے Vaccines دستیاب کی جائے۔ ریاستی وزیر صحت راجیش ٹو پے نے کہا ہے کہ کم از کم 2؍ کروڑ کورونا کے ٹیکے خریدے جائیں گے جس کے لیے ریاستی حکو مت نے6500؍ کروڑ روپئے منظور کیا ہے۔
فی الحال ویکسین کا منا سب ذخیرہ موجود نہ ہونے کے سبب 18 ؍ تا44؍ برس کے زمرے کے افراد کی ٹیکہ کاری یکم مئی سے شروع نہیں کی جا سکے گی۔ وزیر صحت نے یہ وضاحت کی ۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ
Covin App پر اندراج کرنے ‘ تاریخ اور وقت طئے ہو جا نے کے بعد ہی ٹیکہ لیا جا سکتا ہے۔ راست ٹیکہ کاری مراکز پر جا کر ٹیکہ نہیں لیا جا سکتا ہے۔ فی الحال ٹیکہ کاری مراکز پر صرف45؍ برس اور اِس سے زائد عمر کے حامل افراد ہی ٹیکہ لگواسکیں گے۔ ٹو پے نے مزید بتا یا کہ 18 ؍ تا44؍ برس عمر کے افراد کی ٹیکہ کاری کے لیے علیحدہ مراکز قائم کئے جا ئیں گے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ محکمہ صحت میں13؍ ہزار طبی اکائیاں موجود ہے۔ اگر ہر اکائی کے ذریعے 100؍ شہر یان کی ٹیکہ کاری کی گئی تو یو میہ13 ؍ لاکھ افرادکو ٹیکہ لگا یا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِسی رفتار سے ٹیکہ اندازی کی جا ئے گی اور آئندہ6؍ مہینوں میں ریاست بھر میں ٹیکہ کا ری مہم مکمل کر لی جا ئے گی۔
***** ***** *****
ریاست میں Break The Chain کے تحت عائد کر دہ جزوری لاک ڈائون میں آئندہ15؍ مئی تک
توسیع کئے جانے کا امکان ہے۔ کابینی اجلاس کے بعد محصول کے ریاستی وزیر با لا صاحیب تھورات نے ایک خانگی TV Channel کو یہ اطلاع دی۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے ریاست کے تعمیراتی مزدوروں کو مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس فیصلے کے مطا بق مہاراشٹر عمارت و دیگر تعمیراتی مزدوروں کے تر قیاتی بورڈ میں رجسٹرڈ 13؍ لاکھ مزدوروں کے بینک کھاتوں میں فی کس دیڑھ ہزار روپئے جمع کر نے کا عمل جاری ہے۔ سرِ دست ریاست کے13 ؍ لاکھ اندراج شدہ مزدوروں میں سے9؍ لاکھ17؍ہزار مزدوروں کے بینک اکائونٹ میں امداد جمع کی جا چکی ہے۔ مزدوروں کے امور کے ریاستی وزیر حسن مُشرِف نے کہا ہے کہ کَل137؍ کروڑ61؍ لاکھ روپئے مزدوروں کے کھاتوں میں راست جمع کئے گئے۔
***** ***** *****
رسد و ادویہ کے ریاستی وزیر ڈاکٹر راجندر شِنگنے نے کَل Remdesivir انجکشن کے تسلسل کے ساتھ فراہمی اور اِس کی پیدا وار میں اضا فے کے لیے مختلف دوا ساز کمپنیوں کا دورہ کیا۔ وزیر موصوف نے دوا ساز کمپنیوں سے Remdesivir انجکشنز کی پیدا وار میں اضافے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل 63؍ہزار309؍ کورونا کے نئے مریض پائے گئے۔ جس کے بعد ریاست بھر میں اِس وباء کے متاثرین کی کُل تعداد 44 ؍ لاکھ 73؍ہزار394؍ ہو چکی ہے۔ کَل علاج کے دوران985؍ کورونا مریض ہلاک ہو گئے۔ ریاست میں اب تک اِس بیماری سے مر نے والوں کی تعداد 67 ؍ ہزار214؍ ہو چکی ہے۔ ساتھ ہی کَل61؍ہزار181؍ کورونا مریض کورونا سے شفا یاب بھی ہوئے ۔ ریاست میں اب تک
37؍ لاکھ30؍ہزار729؍ مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست بھر میں6؍ لاکھ 73؍ہزار 481؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل 7؍ ہزار497؍ کورونا کے نئے مریض منظر عام پر آئے اور171؍ مریض اِس بیماری سے ہلاک ہو گئے۔ مر نے والوں میں اورنگ آ باد ضلع کے37؍ لاتور 29؍ ناندیڑ24؍ جالنہ 22؍ بیڑ 19؍ پر بھنی18؍ ہنگولی اور عثمان آ باد اضلاع کے فی کس11؍مریض شامل ہیں۔ اورنگ آباد ضلع میں کَل کورونا کے ایک ہزار314؍ نئے معا ملات درج کئے گئے۔ بیڑ ضلع میں کَل کورونا کے ایک ہزار346؍ لاتور ایک ہزار203؍ پر بھنی ایک ہزار37؍ عثمان آ باد 872؍ جالنہ 816؍ ناندیڑ 769؍ اور ہنگولی ضلع میں140؍ نئے مریض پائے گئے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
کورونا کے علاج سے منسلک سہو لیات کی فراہمی کے لیے ریاست کی زرعی بازار کمیٹیوں کو کورونا کے ابتدائی طبی مراکز شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ریاست کے امداد باہمی اور مارکیٹنگ کے وزیر بالا صاحیب پا ٹل نے یہ اطلاع دی ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ کورونا طبی مراکز کے قیام کے لیے 10؍ لاکھ روپیوں تک کی منظوری دینے کا اختیار ضلع کے Deputy Registar کو دیا گیا ہے اور 10؍ لاکھ سے زائد اخرا جات کی منظوری Marketing Director دے سکتا ہے۔ پاٹل نے مزید بتا یا کہ کووِڈ نر سنگ سینٹر چلا تے وقت زرعی بازار کمیٹیاں کورونا سے متعلق حکو مت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری احکا مات کی پابند رہے گی۔
***** ***** *****
تھانہ ضلع کے ممبرا میں واقع ایک خانگی اسپتال میں کَل صبح سویرے آگ لگ گئی ۔ جس کے بعد
Intensive Care Unit ( ICU ) میں داخل 6؍ مریضوں سمیت دیگر مریضوں کو دوسرے اسپتال میں منتقل کیا گیا۔منتقل کئے جانے کے بعدICU میں داخل 4؍ مریضوں کی موت ہو گئی۔ Housing کے ریاستی وزیر
جِتندر اَوہاڑ نے ہلاک ہو نے والے مریضوں کے اہل خانہ کو فی کس 5؍ لاکھ روپئے جبکہ زخمیوں کو فی کس ایک لاکھ روپیوں کی امداد کا اعلان کیا ہے۔دریں اثناء یہ وضاحت کی گئی ہے کہ اِن 4 ؍ مریضوں کی موت آگ میں جلنے سے نہیں ہوئی ہے۔
***** ***** *****
کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق رکن پارلیمنٹ ایکناتھ گائیکواڑ کا کَل ممبئی میں کورونا سے انتقال ہو گیا ۔ وہ81؍ برس کے تھے۔ کَل منعقدہ کابینی اجلاس میںوزیر اعلیٰ ‘ نائب وزیر اعلیٰ اور تمام وزراء نے آنجہا نی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
***** ***** *****
ریاستی حکو مت نے کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر اِس بار ریاست کا یوم ِ تا سیس یعنی مہا راشٹر دِن سادگی سے منا نے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکو مت نے ہدایت دی ہے کہ صرف ضلع صدر دفتر میں صبح8؍ بجے پر چم کشائی کی جائے اور پو نا‘ ناگپور‘ اورنگ آباد ‘ ناسک اور امرا وتی کے ڈویژنل دفاتر میں علا قائی کمشنرز پر چم کشائی کے تمام انتظا مات کرے۔ اِن علاقوں کے ضلع کلکٹرس پر چم کشائی کی علیحدہ تقریب منعقد نہ کریں۔ دیگر تمام اضلاع میں صرف کلکٹر دفا تر میں ہی پر چم کشائی کی ہدایت ریاستی حکو مت کی جانب سے دی گئی ہے۔
***** ***** *****
جالنہ ضلع کے گھن سائونگی دیہی اسپتال میں قائم آکسیجن پلانٹ نے کَل سے کام کر نا شروع کر دیا ہے۔ ریاست کے وزیر صحت راجیش ٹو پے نے کَل Video Conferencing کے ذریعے اِس پلانٹ کاافتتاح کیا۔ اِس آکسیجن پلانٹ میں یو میہ 12 ؍ جمبو سلینڈر آکسیجن تیار کی جا ئے گی ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ ایک جمبو سلنڈر میں7؍ہزار لیٹر گیس ذخیرہ کی جا سکتی ہے۔ اِس اسپتال میں موجود 30؍ بستروں پر آکسیجن کی سہو لت مہیا کی جا ئے گی۔ ٹو پے نے یہ بھی بتا یا کہ اِس پلانٹ کی پیدا واری صلاحیت میں مرحلہ وار اضافہ کیا جا ئے گا۔
***** ***** *****
بیڑضلع کے امبا جو گائی میں واقع سوامی راما نند تیرتھ میڈیکل کالج اسپتال میں بھی آکسیجن گیس کی تیا ری کا پلانٹ شروع کیا جا چکا ہے ۔ میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر شیواجی سکرے نے بتا یا کہ اسپتال کے40؍ فیصد آکسیجن کی طلب پر لی تھر مل پاور پلانٹ سے مہیا کی جا ئے گی۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلع کے پولس سپرنٹنڈنٹ راکیش کلا سا گر کی پیش رفت پر ضلع میں گزشتہ برس سے24؍ گھنٹے خد مات فراہم کر نے والے پولس افسران و ملازمین کے لیے40؍ بستروں پر مشتمل ایک کووِڈ کیئر سینٹر کَل سے شروع کیا گیا۔ اِس ابتد ائی طبی مرکز پر کورونا کی علا مات نہ پائے جا نے والے کورونا مریضوں کا علاج کیاجا ئے گا۔ جس کے لیے طبی عملے کا تقرر کیا جا چکا ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ کے متعدد اضلاع میں کَل تیز ہوائوں سمیت بے موسم بارش ہوئی۔ اورنگ آباد شہر سمیت ضلع کے متعدد مقا مات پر کَل بر سات ہوئی۔ پاچوڑ‘ سانپ واڑی اور کوڑی بوڑ کھا علاقوں میں کَل ژالہ باری ہوئی۔ جا لنہ ضلع کے عنبڑ تعلقے کے دُنگا ئوں اور ٹا کا میں تیز ہوائوں سمیت ژالہ باری ہوئی۔
دریں اثناء محکمہ موسمیات نے مراٹھواڑہ کے تمام اضلاع میں آئندہ30؍ اپریل تک تیز ہوائوں سمیت ژالہ باری اور بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر ...
٭ریاستی کا بینہ کا18؍برس سے زائد عمر کے تمام شہر یان کو کورونا ویکسین مفت فراہم کرنے کا فیصلہ
٭ریاست میں جاری جزوی لاک ڈائون کی مدت میں 15؍مئی تک توسیع کا امکان
٭ریاستی حکو مت نے ریاست کا یومِ تاسیس ’’ مہاراشٹر دِن‘‘ سادگی سے منا نے کی دی ہدایت
٭جالنہ کے گھن سائونگی دیہی اسپتال اور بیڑ ضلع کے امبا جو گائی میں واقع سر کاری میڈیکل کا لج اسپتال میں آکسیجن کی تیاری کا آغاز
اور
٭مراٹھواڑہ کے متعدد اضلاع میں کَل تیز ہوائوں سمیت بے موسم بارش
اِسی کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment