Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 27 April 2021
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۷ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ اپریل ۲۰۲۱ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں دوبارہ اضا فہ ہو رہا ہے۔ جس کے پیش نظر سامعین سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ مکمل احتیاط سے کام لیں۔ ہر شہری تمام احتیا طی تدابیر پر عمل کرے اور 45 ؍ برس سے زائد عمر کے افراد بے خوف ہو کر کورونا کے مدافعتی ٹیکے لگوائیں۔ ماسک کا استعمال کریں‘ ایک دوسرے سے مناسب فاصلہ بر قرار رکھیں‘ بار بار صابن سے ہاتھ دھوئیں‘ اپنے ہاتھ اور چہرہ صاف رکھیں۔
اب خاص خبروں کی سر خیاں...
٭مرکزی حکو مت نے کورونا وائرس کے مدافعتی ٹیکوں کی قیمت کم کرنے کی کی اپیل
٭ممبئی ہائی کورٹ نے کو رونا مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہو لیات کے لیے کئے جا نے والے اقدامات کا تفصیلی حلف نا مہ داخل کرنے کی محکمہ صحت کے سیکریٹری کو دی ہدایت
٭طبی تعلیمی نصابMBBS کے سال اوّل ‘ دومّ اور سوّم کے امتحانات کا ماہِ جون کے پہلے ہفتے میں انعقاد
٭ریاست میں کَل 48؍ ہزار700؍ کورونا کے نئے مریضوں کا اندراج ‘ مراٹھواڑہ میں کَل
146؍ کورونا مریضوں کی موت ‘ ساتھ ہی 6؍ہزار393؍ نئے مریض آئے منظر عام پر
٭مرکزی اور ریاستی حکومت دوائوں پر سے تمام ٹیکس ختم کریں‘ سنبھا جی بریگیڈ کا مطالبہ
اب خبریں تفصیل سے....
عالمی بازار کے مقابلے میں بھارت میں تیار کی جا نے والی کورونا ویکسین کی قیمت زیادہ نظر آ نے کے بعد مرکز ی حکو مت نے ویکسین بنا نے والی بھارتی کمپنیوں سیرم اِنسٹی ٹیوٹ اور بھارت با یو ٹیک سے ویکسین کی قیمت کم کرنے کی گزارش کی ہے۔ بھارت بایو ٹیک کی تیار کر دہ COVAXIN کی قیمت ریاستوں کے لیے
600؍ روپئے اور خانگی اسپتالوں کے لیے1200؍ روپئے ہے جبکہ سیرم اِنسٹی ٹیوٹ نے Covishield نامی ویکسین کی قیمت ریاستوں کے لیے400؍ اور خانگی اسپتالوں کے لیے600؍ روپئے مقرر کی ہے۔ سیرم اِنسٹی ٹیوٹ کےCEO اَدر پو نا والا نے کہا ہے کہ بھارت اور دیگر ممالک کی ویکسین کی قیمتوں میں موازنہ کر نا نا انصافی ہو گی۔ جبکہ بھارت بایو ٹیک نے وضاحت کی ہے کہ ٹیکے کی تیاری کے لیے در کار خرچ کے حساب سے اِس کی موجودہ قیمت منا سب ہے۔
***** ***** *****
ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آ باد بنچ نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علا ج کے لیے ضروری آکسیجن ‘
Remdesivir Injection اور Antigen Kits وغیرہ سہو لیات کی فراہمی کے لیے کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی حلف نا مہ پیش کرنے کا محکمہ صحت کے سیکریٹری کو حکم دیا ہے ۔ جسٹس رویندر گھگے اور جسٹس B U Debadvar کی بینچ نے کورونا کی دوسری لہر کے دوران مریضوں کی بڑھتی تعداد‘ علاج معالجے کی سہو لت کے فقدان اور لا پر واہی کی خبروں کے بعد اِس معاملے میں سخت موقف اختیار کیا ہے۔
بینچ نے اپنی عملداری کے12؍ اضلاع میں پولس کمشنر س‘ پولس سپرنٹنڈنٹ اور ضلع کلکٹرس کو
3؍ مئی کو اِس خصوص میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ بینچ نے ان اضلاع کے ابتدائی طبی مراکز کو فوری طور پر Antigen Test Kits فراہم کرنے اور اِس خصوص میں ہونے والی پیش رفت کی رپورٹ 3؍ مئی کو پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔
***** ***** *****
کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلائو سے نمٹنے میں حکو مت اور نظام صحت کی سخت جدو جہد کو دیکھتے ہوئے نیتی آیوگ نے عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔مرکزی وزارتِ صحت میں کمیشن کے رکن
V K Paul نے کہا ہے کہ اب گھروں میں بھی ماسک استعمال کرنے کا وقت آ چکا ہے۔ انہوں نے عوام سے مہمانوں کو گھروں میں آ نے کی دعوت نہ دینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے شہر یان سے خوف زدہ ہو کر اسپتالوں میں داخل ہونے اور بغیر ڈاکٹرس کی صلاح کے دوائیں استعمال نہ کرنے کی گزارش کی ہے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر نے کورونا کی ٹیکہ کاری معاملے میں قومی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ کَل شام 6؍بجے تک دِن بھر میں
5؍ لاکھ سے زائد شہر یان کو ٹیکہ لگا یا گیا۔ اِس سے قبل 3؍ اپریل کو صرف ایک دِن میں 4؍ لاکھ62؍ہزار
735؍ شہر یوں کو ٹیکہ لگا کر ریاست نے قو می ریکارڈ قائم کیا تھا۔ کَل یو میہ 5؍ لاکھ افراد کی ٹیکہ کاری کرنے پر
وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے اور وزیر صحت راجیش ٹو پے نے محکمہ صحت کو مبارکباد دی ہے۔ ریاست میں اب تک ایک کروڑ48؍ لاکھ افراد کو ٹیکہ لگا یا جا چکا ہے۔ محکمہ صحت کے چیف سیکریٹری پر دیپ ویاس نے کہاہے کہ آج شام تک ریاست دیڑھ کروڑافراد کو ٹیکہ کاری کے مرحلے کو پار کر لے گی۔
***** ***** *****
مرکزی حکو مت کی جانب سے تمام اہل افراد کو کورونا ویکسین مفت میں فراہم کی جا ئے گی۔ قانون ساز اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ ریاستی حکو مت پر ٹیکہ اندازی کا کوئی بوجھ نہیں ہے۔ وہ کل ممبئی میں ایک کووِڈ سینٹر کے افتتاح کے بعد صحیفہ نگاروں سے مخاطب تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکو مت کویکم مئی سے شروع کئے جا نے والی ٹیکہ کاری مہم کی حکمت عملی طئے کر لینے چاہیے۔ پھڑ نویس نے مزید بتا یا کہ اگر ریاستی حکومت ٹیکہ اندازی مہم کی رفتار میں اضا فہ چاہتی ہے یا کوئی سماجی اِدارہ یا تنظیم اپنے خرچ سے شہر یان کو ٹیکہ لگا نا چا ہتے ہیں تو بازار میں ٹیکہ فروخت کے لیے دستیاب ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
طبی تعلیم کے ریاستی وزیر امِت دیشمکھ نے MBBS سال اوّل‘ دوّم اور سوّم کے امتحا نات ماہِ جون کے پہلے ہفتے میں منعقد کئے جا نے کا اعلان کیا ہے۔ کورونا وباء کے پھیلائو میں اضا فے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔ ریاست کے مختلف سر کاری میڈیکل کالجیس میں کم و بیش 450؍ زیر تر بیت ڈاکٹرس اور اُن کے رابطے میں آنے والے 350؍ افراد کو رونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اِس لیے اِن زیر تر بیت ڈاکٹرس کی جانب سے امتحا نات موخر کر نے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل کورونا کے48؍ہزار700؍ نئے معاملات درج کئے گئے ۔ جس کے بعد ریاست بھر میں کورونا متاثرین کی کُل تعداد43؍ لاکھ43؍ہزار727؍ ہو چکی ہے۔ کَل کورونا کے524؍ مریض علاج کے دوران ہلاک ہو گئے۔ ریاست میں اِس وباء سے اب تک مر نے والوں کی تعداد65؍ہزار284؍ ہو چکی ہے۔ ساتھ ہی کَل 71؍ہزار736؍ مریض کورونا سے شفا یاب بھی ہو ئے۔ ریاست میں اب تک36 ؍ لاکھ
ایک ہزار796؍افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں6 ؍ لاکھ 74؍ ہزار
770؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل کورونا کے6؍ہزار393؍ نئے مریض پائے گئے جبکہ146؍ مریض کَل اِس وباء سے ہلاک ہو گئے۔ مر نے والوں میں اورنگ آباد ضلع کے 28؍ پر بھنی 27 ؍ ناندیڑ اور لاتور ضلع کے فی کس24؍
عثمان آ باد کے17؍ جالنہ 11؍ اور ہنگولی ضلع کے7؍ مریض شامل ہیں۔ اورنگ آ باد ضلع میں کَل ایک ہزار39؍ کورونا کے نئے مریض منظر عام پر آئے۔ لاتور ضلع میں کَل ایک ہزار69 ؍ بیڑ ایک ہزار86؍ ناندیڑ873؍ عثمان آ باد 720؍ پر بھنی684 ؍ جالنہ683؍ ہنگولی ضلع میں 239؍ کورونا کے نئے مریض پائے گئے۔
***** ***** *****
بی جے پی کے ریاستی تر جمان شیو رائے کلکر نی نے ریاست کے مختلف مقامات پر COVID OPD's شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہ کَل ممبئی میں ایک صحا فتی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے معمو لی اثرات محسوس ہونے پر مریض خوف زدہ ہو کر جو مل جا ئے اُس اسپتال میں داخل ہورہے ہیں۔ کلکر نی نے بتا یا کہ اگر's OPD کے ذریعے کورونا مریضوں کے لیے طبی سہو لیات فراہم کی گئی تو اُن میں اعتماد پیدا ہوگا۔
***** ***** *****
ریاست کے سمبھا جی بریگیڈ کے منتظم سنتوش شندے نے مطالبہ کیا ہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومت تمام ادویات کو ٹیکس فری کرنے کی ہدایت جاری کرے۔ وہ کَل پو نا میں صحا فتی کانفرنس سے خطاب
کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے تناظر میں آج عام آدمی کو لاکھوں روپیوں کے اخر جات بر داشت کرنے پڑ رہے ہیں لہذا جلد از جلد تمام ادویات کو ٹیکس سے مستثنی کر نے کا فیصلہ کیا جا ئے۔ بریگیڈ نے مطالبہ نہ ما نے جا نے کی صورت میں سخت احتجاج کر نے کا انتباہ دیا ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد کے ضلع کلکٹر سنیل چو ہان نے کہا ہے کہ ضلع میں مناسب مقدار میں آکسیجن گیس کا ذخیرہ موجود ہے اور انتظا میہ اِسے تسلسل کے ساتھ فراہم کر رہا ہے۔ وہ کَل کلکٹر آفس میں عوامی نمائندوں کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں بول رہے تھے۔ چو ہان نے بتا یا کہ ضلع میں کورونا سے شفا یا بی کی شرح86.52؍ فیصد ہے۔ اِس موقع پر عوامی نمائندوں نے کلکٹر سے در خواست کی کہ وہ زیادہ بل وصول کر نے والے خانگی اسپتالوں پر کار وائی کر نے کی ہدایت جاری کریں۔
دریں اثناء اورنگ آ باد ضلع کے پیٹھن میں واقع طبی تر بیتی مرکز پر کورونا مریضوں کے لیے DCHC علاج کی سہو لت فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت پھلوں کی پیدا وار کے وزیر سندیپان بھومرے نے دی ہے۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلع میں انتہائی ضروری خد مات سے متعلق دفا تر او رکورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق دفاتر کے علا وہ تمام سر کاری اور نیم سر کاری دفاتر آج27؍ اپریل سے 30؍ اپریل تک بند رہیں گے۔ کورونا وباء کے پھیلائو کو روکنے کے لیے کئے جانے والے اقدامات کے تحت ضلع کلکٹر دیپک مُگلیکر نے یہ حکم جاری کیا ہے۔
***** ***** *****
بیڑکے امبا جو گائی میں3؍ کووِڈ کیئر مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ رکن پارلیمنٹ سُپریہ سُلے کے ہاتھوں کَل اِ ن تینوں مراکز کا Online افتتا ح عمل میں آیا۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر....
٭مرکزی حکو مت نے کورونا وائرس کے مدافعتی ٹیکوں کی قیمت کم کرنے کی کی اپیل
٭ممبئی ہائی کورٹ نے کورونا مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہو لیات کے لیے کئے جا نے والے اقدامات کا تفصیلی حلف نا مہ داخل کرنے کی محکمہ صحت کے سیکریٹری کو دی ہدایت
٭طبی تعلیمی نصابMBBS کے سال اوّل ‘ دومّ اور سوّم کے امتحانات کا ماہِ جون کے پہلے ہفتے میں انعقاد
٭ریاست میں کَل 48؍ ہزار700؍ کورونا کے نئے مریضوں کا اندراج ‘ مراٹھواڑہ میں کَل
146؍ کورونا مریضوں کی موت ‘ ساتھ ہی 6؍ہزار393؍ نئے مریض آئے منظر عام پر
٭مرکزی اور ریاستی حکومت دوائوں پر سے تمام ٹیکس ختم کریں‘ سنبھا جی بریگیڈ کا مطالبہ
اِسی کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment