Tuesday, 22 February 2022

آکاشوانی اورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ : 22 فروری 2022 وَقت: صبح 09.00 سے 09.10 ؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 22 February 2022

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ۲۲ ؍  فروری  ۲۰۲۲ء؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...


٭ ملک کے75؍شہروں میں سائنس کو فروغ دینے کے ہفتے کی آج سے ہو رہی ہے شروعات ‘

  مہاراشٹر سے ممبئی‘ پونے ‘ ناگپور  اور  اورنگ آباد کا انتخاب

٭ مالس‘ دفتروں اور لوکل ٹرینوں میں داخل ہونے کے لیے لگائی گئی کورونا پا بندیوں پر 

مہاراشٹر حکو مت کرے دو بارہ غور‘ ممبئی ہائی کورٹ کی ہدایت

٭ اورنگ آ باد ضلعے میں عائد کورونا پا بندیاں ہٹائی جا سکتی ہیں ‘ ضلع کلکٹر کی ریاستی حکو مت کو 

تجویز روانہ

اور

٭ ناندیڑ ضلعے میں بارات کے ساتھ ہوئے حادثے میں دلہن سمیت

5؍ افراد جاںبحق ‘7؍ شدید زخمی 


کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ ’’اومائیکرون ‘‘ فکر مندی کی وجہ ہے۔لہذاہم اپنے سننے والوں سے احتیاط برتنے اور 15 سے 18؍ سال کے بچوں سمیت دیگر سبھی لوگوں کو کورونا وائرس سے بچائو کاٹیکہ لگوانے میں مدد کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔محفوظ رہنے کے لئے تین آسان طریقے اپنائیں۔ماسک پہنیں، دوگز کا محفوظ جسمانی فاصلہ بنائے رکھیں ‘ ہاتھ اور چہراصاف رکھیں۔کووڈ 19سے متعلق جانکاری اور رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن نمبر

011-23 97 80 46  یا  1075 ؍پرکال کریں۔


  اب خبریں تفصیل سے....


بھارت کی آزادی کے 75؍سال مکمل ہونے پر منائے جا رہے ’’آزادی کے امرت مہوتسو‘‘ پروگرام کے تحت آج سے ملک بھر کے75؍ شہروں میں سائنس کو فروغ دینے والے ہفتے کی شروعات ہو رہی ہے ۔ مرکزی حکو مت کے ثقا فتی امور کے محکمے ‘ سائنس اور تیکنا لو جی کی وزارت اور وِگیان پر ساد اِدارے کی جانب سے مُشتر کہ طور پر منا ئے جا رہے اِس ہفتے کی افتتاحی تقریب دِلّی کے وِگیان بھوَن میں ہو گی ۔

مہاراشٹر کے 4؍ شہروں ممبئی ‘ پونے ‘ ناگپور  اور  اورنگ آ باد کو اِس کے لیے چُنا گیا ہے ۔ اِس کے تحت سائنس اور تیکنا لو جی کی تاریخ ‘ جدید سائنس  او ر  تیکنا لو جی  اور  روایتی اور جدید تحقیق جیسے موضوعات پر ہفتہ بھر کئی مقابلے ‘ سیمینار‘ نمائش اور فلمیں دکھائی جا ئیں گی ۔ 

اورنگ آ باد کے وِویکانند کالج کو اِس ہفتے کے لیے چُنا گیا ہے ۔ یہ پروگرام طلبا‘ اُن کے سر پرستوں اور عام لوگوں کےلیے مفت ہوں گے ۔ اِس ہفتے کا اختتام 28؍ فروری کو سائنس کے قومی دِن پر ہو گا ۔ 

***** ***** ***** 

ممبئی ہائی کورٹ نے مہاراشٹر حکو مت سے کہا ہے کہ وہ مالس ‘ خانگی دفاتر‘ سر کاری دفا تِر اور  لوکل ٹرینوں میں داخل ہونے کے لیے لگائی گئی شر طوں پر دوبارہ غور کرے ۔ فی الحال دفاتر میں داخل ہونے یا لوکل ٹرینوں میں سفر کرنے کے لیے کورونا وائرس سے بچائو کے دو نوں ٹیکوں کا لگاہونا ضروری ہے ۔ عدالت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی صو رتحال فی الوقت قابو میں ہے لہذا  اِن پا بندیوں کو ہٹا لیا جا ئے ۔عدالت میں دائر عرضیوں میں کہا گیاتھا کہ ریاستی حکو مت کی جانب سے عائد کی گئی یہ پا بندیاں سراسر من مانی ہیں ۔ سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ  اُس وقت کے چیف سیکریٹری سیتا رام کُنٹے کی جانب سے پا بندیاں عائد کرنے کا یہ فیصلہ قا نو نی دائر ے میں نہیں آ تا۔ عدالت نے مزید کہا کہ موجودہ چیف سیکریٹری اِس بارے میں اپنا موقف واضح کریں ۔

***** ***** ***** 

دیہی مہاراشٹر کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے زراعت کا بنیادی ڈھا نچہ سُدھار نے کی ضرورت ہے ۔ اِس خیال کا اظہار نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے قومی صدر اور سابق مرکزی وزیر زراعت شرد پوار نے کیا ۔ پوار کَل ممبئی میں ضلع سینٹرل کو آپریٹیو بینکوں کے ایک روزہ ریاستی سطح کے سیمینار کے بعد اخبا ری نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ پوار نے کہا کہ جن بینکوں کی معیشت شکر کار خانوں پر منحصر ہے اُنھیں مستقبل میں پریشا نیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

***** ***** ***** 

سابق وزیر اعلیٰ اور وِدھان سبھا میں اپو زیشن لیڈر دیویندر پھڑنویس نے مہاراشٹر حکو مت پر مراٹھواڑہ کے ساتھ امتیازی سلوک برتنے کا الزام لگا یا ہے ۔ پھڑ نویس نے کَل اورنگ آ باد ضلعے کے گنگا پور تعلقے کے لاسور اسٹیشن میں یہ بات کہی ۔ رکن اسمبلی پر شانت بمب کے فنڈزسے کیے جا رہے 120؍ کروڑ روپیوں کے تر قیاتی کاموں کا کَل پھڑ نویس کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آ یا ۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے یہ بات کہی ۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ او میکرون سے متاثرہ53؍ نئے مریضوں کا پتہ چلا ۔ اِس میں پونے سے33؍ احمد نگرسے19؍ اور لاتور سے ایک مریض شامل ہے ۔ اِس انکشاف کے بعد ریاست میں اب تک او میکرون پا زیٹیو ہوئے مریضوں کی کُل تعداد بڑھ کر4509؍ ہو گئی ہے جس میں 3994؍ مریض ٹھیک بھی ہو چکے ہیں۔

وہیں مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں806؍ نئے کورونا پا زیٹیو مریض منظر عام پر آئے ۔ اِس اضا فے کے بعد ریاست میں کورونا پا زیٹیو ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد78؍ لاکھ59؍ ہزار237؍ ہو گئی ہے ۔ اِس دوران 

4؍ کورونا مریضوںنے کَل دوران علاج ریاست کے مختلف اسپتالوں میں دم تور دیا ۔ اِن اموات کو ملا کر مہاراشٹر میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے جان گنوا نے والوں کی کُل تعداد ایک لاکھ43؍ ہزار586؍ تک جا پہنچی ہے ۔ ریاستی شرح اموات لگ بھگ 2؍ فیصد رہی ۔

دوسری جانب کَل دن بھر میں ریاست کے مختلف اسپتالوں سے2696؍ کورونا مریضوں کو صحت یاب قرار دے کر گھروں کو رخصت کیا گیا ۔ اِس طرح مہاراشٹر میں اِس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی مجموعی تعداد

76؍ لاکھ97؍ ہزار135؍ تک جا پہنچی ہے ۔ کووِڈ19- سے صحت یابی کا ریاستی تنا سب قریب98؍ فیصد رہا ۔ فی الحال مہاراشٹر میں کورونا پا زیٹیو مریضوں کی درج شدہ مجموعی تعداد14,525؍ ہے اور اِن سبھی کا علاج جا ری ہے ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل ایک دن میں25؍ نئے کورونا پا زیٹیو مریض منظر عام پر آئے  اور  3؍ مریضوں کی موت ہو گئی ۔ مر نے والوں میں اورنگ آ باد ضلعے سے2؍ اور ناندیڑ ضلعے سے ایک مریض شامل ہے ۔ اورنگ آباد  اور  لاتور ضلعوں میں کَل10-10؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے ۔ اِسی طرح ناندیڑ میں3؍ اور جالنہ اور عثمان آ باد ضلعوں میں ایک ایک شخص میں کورونا وائرس کی کَل تصدیق ہوئی ۔ بیڑ‘ ہنگولی  اور  پر بھنی ضلعوں میں کَل کورونا وائرس کا ایک بھی نیا مریض نہیں پا یا گیا ۔

***** ***** ***** 

اِس بیچ اورنگ آباد ضلعے میں کورونا پا زیٹیو مریضوں کی تعداد میں آ رہی کمی کو دیکھتے ہوئے ضلعے میں عائد کر دہ پا بندیاں ہٹائی جا سکتی ہیں۔ اِس بارے میں ریاستی حکو مت کو تجویز روانہ کی جاچکی ہے۔ اورنگ آباد کے ضلع کلکٹر سُنیل چو ہان نے یہ اطلاع دی ۔ اِس بارے میں کہا گیا ہے کہ ضلعے میں کورونا مریضوں کی تعداد دوہرے ہندسے میں 

آ گئی ہے اس لیے سبھی کووِڈ کیئر سینٹر س کو بند کرنے کا بھی فیصلہ لیا گیا ہے ۔


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


فلمی دنیا کے سب سے بڑے دادا صاحب پھالکے انعا مات کَل ممبئی میں تقسیم کیے گئے ۔ اِس کے تحت  فلم’’ شیر شاہ‘‘ کو بہترین فلم  اور  پُشپا کو  ’’مووی آف دی ایئر ‘  انعام سے نوازا گیا ۔ سردار اُدھم سنگھ فلم نے فلم تجزیہ کاروں کا انعام جیتا ۔ وہیں ''83'' فلم کیے رنویر سنگھ کو بہترین ادا کار  اور  ’’  مِمِی ‘ ‘ فلم کے لیے کِر تی سینَن کو بہترین ادا کارہ کے انعام سے نوازا گیا ۔

سِدھارتھ ملہوترا  اور  کیا را  اڈو انی نے شیر شاہ فلم میں اپنی اداکاری کے لیے تجزیہ کاروں کا انعام حاصل کیا ۔ اَہان شیٹّی کو فلم تَڑپ میں اپنی ادا کاری کے جو ہر دکھا نے پر بیسٹ نیو کمر انعام دیا گیا ۔ معروف ادا کارہ آشا پار یکھ کو فلمی دنیا میں اُن کی گرانقدر خد مات کے بدلے خصو صی انعام سے نوازا گیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے فلمی دنیا سے جُڑے اِن سبھی فنکاروں کومبارکباد پیش کی ہے ۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر حکو مت نے اِس سال دسویں جماعت کے امتحان دینے والے طلباکے لیے ڈرائنگ کے امتحانات کے نمبرات جوڑ نے کی شرط میں نر می کی ہے ۔ اِس کےتحت اِنٹر میڈیٹ ڈرائنگ امتحان کامیاب طلبا کو اِس سال اضا فی نمبرات ملیں گے ۔ حکو مت نے کَل اِس بارے میں سر کاری حکم نا مہ جاری کیا۔ 2017؁ میں جاری کیے گئے ایک حکم نا مے کے مطا بق ایلیمنٹری امتحان کامیاب کیےبغیر اِنٹر میڈیٹ کے نمبرات کو نتیجوں میں نہیں جوڑا جا سکتا تھا ۔ تاہم گزشتہ سال کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کی وجہ سے ایلیمنٹری امتحا نات منعقد نہیں کیے جا سکے ۔ لہذا اِنٹر میڈیٹ امتحان کے نمبرات کو نتیجوں میں شامل کرنے کا فیصلہ لیاگیا ہے ۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ ضلعے میں شادی کی بارات کےساتھ ہوئے سڑک حادثے میں دلہن سمیت 5؍ لوگ جاں بحق ہو گئے ۔ حادثے میں7؍ افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ بھوکر-   حما یت نگر شاہراہ پر کَل شام رونما ہوا ۔ یہ بارات دھرم آ باد تعلقے کے زری کوٹ سے ایوت محل ضلع کے عمر کھیڑ تعلقے کے ساکھرا گائوں لوٹ رہی تھی ۔ حادثہ اُس وقت ہوا جب با راتیوں کی گاڑی سامنے سے آ رہے ٹیمپو سے ٹکرا گئی ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد میں کھیت میں بنے تا لاب میں تیرا کی کے لیے اُترے 3؍ نو جوانوں کی کَل ڈوبنے سے موت ہو گئی ۔ یہ حادثہ شہر کے قریب بھانگسی ماتا گڑھ میں پیش آ یا ۔ تینوں نو جوانون شہر کے بجاج نگر علاقے سے بھانگسی ماتا گڑھ گھو منے کے لیے گئے تھے ۔ فائر بریگیڈ عملے کی مددسے تینوں کی لاشیں بر آمد کر لی گئی ہیں۔

***** ***** ***** 

عثمان آ باد ڈسٹرکٹ سینٹرل کو آپریٹیو بینک انتخا بات میں سبھی15؍ سیٹیں جیت کر مہا وِکاس آ گھاڑی نے اقتدار قابض کر لیا ہے ۔ نتیجوں کے مطا بق شیو سینا ‘ این سی پی  اور کانگریس تینوں نے5- 5 ؍ سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔

***** ***** ***** 

سما جی انصاف محکمے کے مرکزی وزیر مملکت رام داس آٹھو لے نے اِس بات سے انکار کیا ہے کہED    اور CBIجیسے اِداروں کو جانچ کے نام پر مخالفین کو ہراساں کرنے کے لیے استعمال کیا جا تا ہے ۔ آٹھو لے نے کَل اورنگ آباد میں یہ بات کہی ۔ اِس سے پہلے شیو سینا رہنما اور رکن پارلیمنٹ سنجئے رائوت نے الزام لگا یا تھا کہ اِس طرح کی تحقیقات کا مقصد مہاراشٹر حکو مت کو گرا نا ہے ۔ آٹھو لے نے اِن الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ۔

***** ***** ***** 


اورآخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے 


٭ ملک کے75؍شہروں میں سائنس کو فروغ دینے کے ہفتے کی آج سے ہو رہی ہے شروعات ‘

   مہاراشٹر سے ممبئی‘ پونے ‘ ناگپور  اور  اورنگ آباد کا انتخاب

٭ مالس‘ دفتروں اور لوکل ٹرینوں میں داخل ہونے کے لیے لگائی گئی کورونا پا بندیوں پر 

مہاراشٹر حکو مت کرے دو بارہ غور‘ ممبئی ہائی کورٹ کی ہدایت

٭ اورنگ آ باد ضلعے میں عائد کورونا پا بندیاں ہٹائی جا سکتی ہیں ‘ ضلع کلکٹر کی ریاستی حکو مت کو 

تجویز روانہ

اور

٭ ناندیڑ ضلعے میں بارات کے ساتھ ہوئے حادثے میں دلہن سمیت

5؍ افراد جاںبحق ‘7؍ شدید زخمی 


اِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آباد سےعلاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 06.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 06 April 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...