Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 23 March 2022
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ۲۳ ؍ مارچ ۲۰۲۲ء
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سامعین ِ کرام کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے 4؍ احتیاطی تدابیر پرعمل کیجئے۔ کورونا کامدافعتی ٹیکہ لگوائیں، ماسک کااستعمال کریں۔ دوسروں سے دومیٹر کافاصلہ بنائیں رکھیں۔ ہاتھ اور چہرہ صاف رکھیں۔ کووڈ ۱۹؍ سے متعلق مزید معلومات ، رہنمائی اورمدد کے لیے قومی سطح کی 011-23978046 یا 1075Helpline اور ریاستی سطح کی ہیلپ لائن 020-26127394
سے رابطہ قائم کریں۔
اب خاص خبروں کی سر خیاں...
٭ ممبئی عدالتِ عالیہ نے ایس ٹی کارپوریشن کے ملازمین کو حکو متی ملازمین کا درجہ دینے کے لیے کی گئی سفارش پر فیصلہ کرنے کے لیے ریاستی حکو مت کو دی15؍ مزید دنوں کی مہلت
٭ مہاراشٹر سمرُدّھی شاہراہ کو دی جا ئے گی گڈ چِرولی تک توسیع
٭ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دِن83؍ پیسوں کا اضا فہ
٭ پشپک گروپ کمپنی کے تھا نہ میں واقع نیلا مبری پروجیکٹ کے11؍ فلیٹس
اِنفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کیے ضبط
٭ ریاست میں کَل پائے گئے کورونا کے156؍ نئے مریض مراٹھواڑہ میں بھی 6؍ نئے متاثرین
کا اضا فہ
اور
٭ خواتین عالمی کپ کر کٹ مقابلے میں بھارت کی بنگلہ دیش پر110؍ رنوں سے فتح
اب خبریں تفصیل سے....
ممبئی عدالتِ عالیہ نے ریاستی حکو مت کو ایس ٹی کارپوریشن کے ملازمین کو سر کا ری ملازمت میں ضم کرنے سے متعلق ایک 3؍ رکنی کمیٹی کی تشکیل کرنے کے لیے در کار مدّت میں مزید15؍ دنوں کا اضا فہ کیا ہے ۔ اِس خصوص میں پرنسپل سیکریٹری کی زیر صدارت نامزد کمیٹی نے اپنی رپورٹ حکو مت کو پہلے ہی پیش کر دی تھی ۔ تاہم اِس رپورٹ پر حکو مت نے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا اور فیصلے کے لیے عدالت سے مزید 15؍ دنوں کی مُدّت مانگی تھی جس پر عدالت نے مزید وقت دیا ہے ۔ عدالت نے وضاحت کی کہ اِس معاملے میں حکو مت کو فیصلہ کرنے کے لیے آخری موقع دیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے ہڑ تال کر رہی تنظیم سے سوال کیا کہ اُنہیں معاملہ عدالت کے زیر سماعت ہونے کےسبب کام پر واپس آنے میں کیا حرج ہے ۔
اِس بیچ ریاست کے وزیر حمل و نقل انِل پرَب نے قا نون ساز کائونسل میں بتا یا کہ یہ رپورٹ چو نکہ ما لی معاملات سے منسلک ہے اِس لیے کابینی اجلاس میں اِسے منظور دی جا ئے گی ۔
***** ***** *****
زمینی حمل و نقل کے مرکزی وزیر نِتِن گڈ کری نے لوک سبھا میں تیقن دیا کہ 2024 تک مُلک کی سڑکیں امریکہ جیسی ہو جا ئے گی ۔ وزیر موصوف راستے ‘ شاہراہیں اور حمل و نقل کے لیے دیے جا نے گرانٹ پر بحث کا جواب دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں یو میہ 38؍ کلو میٹر طویل راستے تعمیر کیے جا رہے ہیں ۔ اچھی سڑکوں کے سبب سیاحت میں بھی اضا فہ ہو گا ۔ انہوں نے بتا یا کہ اٹل اورجوجیلہ سُرنگوں کے سبب لداخ کا فاصلہ کم ہو گیا ہے ۔ گڈ کری نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کے دوران ما حو لیات کا خیال رکھا جا رہا ہے ۔ انہوں نے سڑ کوں پر حادثات کم کرنے کے لیے سب سے تعا ون کی اپیل کی ۔ وزیر موصوف نے مزید بتا یا کہ مستقبل میں ہائیڈروجن گیس سے چلنے والی گاڑیوں کی تیاری کو فروغ دیا جا ئے گا اور الیکٹرک گاڑیوں کے سبب خرچ میں کا فی بچت ہو گی ۔
***** ***** *****
تعمیراتِ عامّہ کے ریاستی وزیر ایکناتھ شِندے نے قا نون ساز اسمبلی میں بتا یا کہ ہندو ہر دیہ سمراٹ با لا صاحب ٹھا کرے مہاراشٹر سمرُدّھی شاہ راہ کو ناگپور سے گو ندیا اور گڈ چِرولی تک وسعت دی جا ئے گی ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ اِس توسیع کی تفصیلی پرو جیکٹ رپورٹ کی تیاری کے لیے ٹینڈرز طلب کیے گئے ہیں ۔ رکن اسمبلی دھرم رائو با با آترام کی جانب سے پو چھے گئے سوال کا شِندے جواب دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی تا ناگپور 701؍ کلو میٹر طویل اِس راستے کی تعمیر کا کام جاری ہے جسے عوام کے لیے آئندہ ستمبر تک کھولے جانے کا منصوبہ ہے ۔
***** ***** *****
دیہی تر قیات کے مملکتی وزیر عبد الستار نے اسمبلی میں بتا یا کہ وزیر اعلیٰ دیہی سڑک اسکیم کے تحت راستوں کی تعمیر کے کام دانستہ طور پر شروع نہ کرنے والے گُتّے دار وں کو نوٹِس جاری کی جا ئے گی اور انہیں بلیک لسٹ کیا جا ئے گا ۔ وزیر موصوف کَل اِس خصوص میں اقتدار میں موجود جماعتوں کی جانب سے پیش کر دہ تجویز کا جواب دے رہے تھے ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ بجلی بِل نہ ادا کرنے والے گرام پنچایتوں کے سر پنچوں پر کوئی کار وائی نہیں کی جا ئے گی ۔ ریاستی وزیر زراعت وشوجیت کدم نے ایوان میں بتا یا کہ ریاست کی غیر زرعی یو نیور سٹیوں اور اِس سے ملحقہ کالجوں کے غیر تدریسی عملے کو ساتویں اُجرتی کمیشن کی سفارشات نافد ہونے کے بعد بقا یہ رقم ادا کی جا ئے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ ما لیات سے متعلق ہے اِس لیے اِس خصوص میں وزیر ما لیات سے میٹنگ کی جا ئے گی ۔
***** ***** *****
وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے ایوان کو بتا یا کہ ریاست کے اسکو لوں میں طلبائ کی تعداد کے مطا بق اسا تذہ کی تقرری کی منظوری کے لیے معیار طئے کرنے کا عمل جاری ہے ۔ وزیر موصوفہ نے بتا یا کہ ریاست کے جز وی گرانٹ یافتہ اساتذہ کے لیے قومی ریٹائر منٹ اسکیم نافذ نہیں ہے تا ہم صد فیصد گرانٹ کی منظوری کے بعد اُن کے لیے یہ اسکیم نافذ ہو جا ئے گی ۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
اقلیتی امور کے مملکتی وزیر وشوجیت کدم نے قا نون ساز کائونسل میں کہا کہ مسلم سماج کو تعلیمی اِداروں اور ملازمتوں میں ریزر ویشن دینے کے لیے حکو مت مثبت رویہ رکھتی ہے اور اِس خصو صی مہم میں سپریم کورٹ میں اپنا موقف پیش کریں گے ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ کسی بھی سماج کے ریزر ویشن کو متاثر کیے بغیر حکو مت دھنگر ‘ مراٹھا ‘ او بی سی اور مسلم سماج کے لیے ریزر ویشن کو یقینی بنا نے کی خاطر مثبت کر دار ادا کرے گی ۔
***** ***** *****
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج مسلسل دوسرے دِن بھی فی کس83؍ پیسوں کا اضا فہ کیا گیا ۔ کَل ہی پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر84؍ پیسوں اور ڈیزل میں فی لیٹر 83؍ پیسوں کا اضا فہ کیا گیا تھا ۔ اورنگ آباد شہر میں اب پیٹرول کی قیمت فی لیٹر112؍ روپئے اور ڈیزل کی فی لیٹر96؍ روپئے65؍ پیسے ہو چکی ہے ۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل کورونا کے156؍ نئے مریض پائے گئے جس کے بعد ریاست بھر میں اب تک اِس وبا کے کُل متاثرین کی تعداد78؍ لاکھ72؍ ہزار512؍ ہو چکی ہے ۔ کَل کورونا کے ایک بھی مریض کی موت درج نہیں ہوئی ۔ ریاست میں اب تک اِس بیما ری سے مر نے والوں کی کُل تعداد ایک لاکھ43؍ ہزار767؍ ہو چکی ہے ۔ ساتھ ہی کَل 269؍ مریض شفا یاب ہو ئے ۔ ریاست میں اب تک 77؍ لاکھ23؍ ہزار737؍ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں ایک ہزار159؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ مراٹھواڑہ میں بھی کَل کورونا کے 6؍ نئے معاملے درج کیے گئے ۔ اِن میں اورنگ آباد ضلعے کے 3؍ بیڑ 2؍ لاتور اور عثمان آ باد اضلاع کے ایک ایک مریض شامل ہے ۔ ہنگولی ‘ ناندیڑ‘ جالنہ اور پر بھنی میں کَل کورونا کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آ یا ۔
***** ***** *****
اِنفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کَل ایک کار وائی کے دوران پشپک گروپ کمپنی کے تھا نہ میں واقع نیلامبری پروجیکٹ کے11؍ فلیٹس ضبط کر لیے ۔ کمپنی کے مالک شری دھر پاٹنکر وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کے سالے ہیں ۔ یہ املاک 6؍ کروڑ45؍ لاکھ روپیوں کی ہے ۔ مالی بد عنوا نی کے تحت 6؍ مارچ2017؍ کو اِس معاملے میں جرم داخل کیا گیا تھا ۔
***** ***** *****
اِنکم ٹیکس محکمے نے کَل ٹیکس چوری معاملے میں املاک کے شعبے میں سر کر دہ کمپنی ہیرا نندانی گروپ پر کار وائی کر تے ہوئے مختلف مقا مات پر تفتیشی کار وائی کی جن میں اِس کمپنی کے سینئر ملازمین کی ممبئی ‘ چنئی اور بنگلور میں واقع رہائش گاہیں بھی شامل ہیں۔
***** ***** *****
عثمان آباد میں محکمہ ٔ زراعت کی جانب سے ایک ضلع ایک پیدا وار مہم کے تحت کَل جمعرات کو مرکزی انتظا می عمارت میں اناج کی خرید و فروخت کرنے والوں کے لیے ضلع سطح پر اجتماع منعقد کیا گیا ہے ۔ عثمان آباد ضلعے کے زرعی سپرنٹنڈنٹ نے اناج کی فصل کی پیداو ار کرنے والوں سے اِس بازار میں اپنی زرعی پیدا وار فروخت کرنے کی خا طر لانے کی اپیل کی ہے ۔
***** ***** *****
کینسر سے پاک بھارت مہم کے تحت ریاست کے بیڑ‘ احمد نگر اور آکو لہ اضلاع کو سب نیشنل سر ٹیفکیٹِفِکیشن ایوارڈ سے نوازا جا ئے گا ۔ آئندہ24؍ مارچ کو دِلّی میں کینسر کے عالمی دِن کے موقعے پر یہ تقریب منعقد کی جا ئے گی ۔ اِن انعامات کے تحت بیڑ ضلعے کو کانسے کا تمغہ دیا جا ئے گا ۔
***** ***** *****
نیوزی لینڈ میں کھیلے جا رہے خواتین عالمی کپ کر کٹ مقابلوں میں کَل بھارت نے بنگلہ دیش کو110؍ رنوں سے شکست دے دی ۔ ٹاس جیت کر پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے بھارت نے 50؍ اوورس میں 7؍ وکٹوں کے نقصان پر 229؍ رن بنا ئے ۔ بھارت کی یا ستِکا بھاٹیہ نے سب سے زیادہ 50؍ رن بنا ئے ۔فتح کے لیے
230؍ رنوں کے ہدف کا تعا قب کر تے ہوئے بنگلہ دیش کی ٹیم40؍ اوورس اور 3؍ گیندوں میں صرف119؍ رن ہی بنا پا ئی ۔ اسنیہا رانا نے بنگلہ دیش کی 4؍ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اِن مقابلوں میں بھارت فی الحال 6؍ نشا نات کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے
٭ ممبئی عدالتِ عالیہ نے ایس ٹی کارپوریشن کے ملازمین کو حکو متی ملازمین کا درجہ دینے کے لیے کی گئی سفارش پر فیصلہ کرنے کے لیے ریاستی حکو مت کو دی15؍ مزید دنوں کی مہلت
٭ مہاراشٹر سمرُدّھی شاہراہ کو دی جا ئے گی گڈ چِرولی تک توسیع
٭ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دِن83؍ پیسوں کا اضا فہ
٭ پشپک گروپ کمپنی کے تھا نہ میں واقع نیلا مبری پروجیکٹ کے11؍ فلیٹس
اِنفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کیے ضبط
٭ ریاست میں کَل پائے گئے کورونا کے156؍ نئے مریض مراٹھواڑہ میں بھی 6؍ نئے متاثرین
کا اضا فہ
اور
٭ خواتین عالمی کپ کر کٹ مقابلے میں بھارت کی بنگلہ دیش پر110؍ رنوں سے فتح
علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment