Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 23 June 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۳ جون ۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...
٭ شیو سینا کے میرے معا ونین کا مجھ پر عدم اعتماد ‘ انتہائی دِل دکھانے والا ہے ‘ وزیر اعلیٰ کا اظہارِ خیال
٭ وزیر اعلیٰ اور شیو سینا پر مُکھ کا عہدہ چھوڑنے کی رضامندی ظاہر کر تے ہوئے
اُدھوٹھا کرے نے خالی کی سر کاری رہائش گاہ
٭ پارٹی اور شیو سینکوں کو قائم رکھنے کے لیے شیو سینا کو مہا وِکاس آگھاڑی سے باہر آنا چاہیے ‘
باغی رہنما ایکناتھ شِندے کا اظہارِ خیال
٭ کانگریس اور راشٹر وادی کانگریس کی جانب سے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے پر مکمل اعتماد کی یقین دہا نی
٭ قرض کی مکمل ادائیگی کرنے والے کسانوں کو حوصلہ افزائی کے طور پر فائدہ دینے کا ریاستی حکو مت کا فیصلہ
٭ ریاست میں کَل پائے گئے کورونا کے3؍ ہزار260؍ نئے مریض ‘ مراٹھواڑہ میں بھی
32
؍ نئے معاملے درج
اور
٭ مراٹھواڑہ کے متعدد علاقوں میں بارش کا نزول
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ وزیر اعلیٰ اُدھوٹھا کرے نے کہا ہے کہ کانگریس اور راشٹر وا دی کانگریس کی بجائے شیو سینا میں موجود اُن کے معا ونین کا اُن پر عدم اعتماد کا اظہار بہت دِل دُکھا نے وا لا ہے ۔ کَل فیس بُک پر عوام سے راست خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے اُن کے تمام غیر مطمئن ساتھیوں سے سامنے آنے اور بات چیت کر نے کی دعوت دی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ گفت و شنید کے بعد وہ فوری طور پر وزیر اعلیٰ اور سینا پر مُکھ کا عہدہ چھوڑ نے کے لیے تیار ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ جمہوریت میں جس کی تعداد زیادہ ہو تی ہے وہ کامیاب ہو تا ہے ۔ اُنہوں نے شیو سینکوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا موقع نہ دیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ احساس دلا یاجا رہا ہے کہ آج کی شیو سینا با لا صاحب ٹھا کرے کی شیو سینا نہیں رہی تا ہم شیو سینکوں کو جو بھی ملا ہے وہ
با لا صاحب کے بعد کی شیو سینا نے دیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اُن کے جو ساتھیوں کو اُن کے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر قائم رہنے اعتراض ہے اُنہیں صاف طور پر اِس کا اظہار کر نا چا ہیے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ راشٹر وادی کانگریس سر براہ شرد پوار اور کانگریس پارٹی کی صدر سو نیا گاندھی نے اُن پر اعتماد کر کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کی ذمہ داری دی ۔ ریاستی انتظامیہ نے بھی اُن کا مکمل تعا ون کیا ۔ اِس خطاب کے بعد وزیر اعلیٰ نے سر کاری رہائش گاہ چھوڑ دی اور ماتو شری روانہ ہو گئے ۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ کے اِس خطاب کے بعد شیو سینا کے باغی رہنما ایکناتھ شِندے نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں مشورہ دیا کہ پارٹی اور شیو سینکوں کو بر قرار رکھنے کے لیے شیو سینا کو مہا وِکا س آ گھاڑی سے باہر آنا ضروری ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی برس میں حکو مت کافائدہ صرف اتحادی جماعتوں کو ہی ہوا ہے ۔ اتحا دی جماعتیں مضبوط ہو رہی ہیں اور شیو سینا سُکڑ تی جا رہی ہے ۔ شِندے نے کہا کہ مہاراشٹر کے حق میں اب فیصلہ لینا ضروری ہے ۔
***** ***** *****
شیو سینا میں بغا وت کے پیش نظر مہا وِکاس آ گھاڑی حکو مت غیر مستحکم ہو گئی جس کے بعد کانگریس اور راشٹر وادی کانگریس نے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔ ریاست کے وزیر محصول اور کانگریس رہنما با لا صاحب تھورات کی رہائش گاہ پر کَل کانگریس اراکینِ اسمبلی کا اجلاس ہوا ۔ جس میں مرکز کی جانب سے پارٹی کے مہا راشٹر کے لیے مبصر کمل ناتھ بھی موجود تھے ۔ اُنہوں نے اجلاس کے بعد مہا وِکاس آگھاڑی حکو مت کی حمایت کا اعلان کیا ۔ اِسی بیج این سی پی کے قو می صدر شرد پوار نے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے سے ملا قات کی اور کہا کہ اُن کی پارٹی این سی پی وزیر اعلیٰ کے ساتھ کھڑی ہے ۔ پوار نے کہا کہ حکو مت کے سامنے اگر بحران ہے تو اُس کے لیے راستہ نکالنے کی کوشش جاری رکھیں ۔
***** ***** *****
شیو سینا کے باغی رہنما ایکناتھ شِندے کی حمایت کرنے والے اراکینِ اسمبلی کی جانب سے اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نر ہری جھِرواڑ کو تجویز پیش کی گئی ۔ جس میں ایکناتھ شِندے کو اسمبلی میں موجود سینا اراکین کے لیڈر کے طور پر قائم رکھنے کی گزارش کی گئی ۔
***** ***** *****
ریاستی کا بینہ کا اہم اجلاس کَل ممبئی میں منعقد کیا گیا ۔ کورونا سے متاثر ہونے کے سبب وزیر اعلیٰ اِس اجلاس میں آن لائن طریقے سے شامل ہوئے ۔ اِس اجلاس میں مہا تماما جیو تی رائو پھو لے قرض مُکتی اسکیم2019ء کے تحت مکمل قرض ادا کرنے اولے کسانوں کو حو صلہ افزائی کے طور پر فائدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ سن2019 - 20 ء کے لیے قلیل مدتی فصل قرض پر زیادہ سے زیادہ50؍ ہزار روپئے حوصلہ افزائی کے طور رپ فائدہ دینے کو بھی اِس اجلاس میں منظوری دی گئی ۔ اِس اسکیم کے تحت صرف نیشنلائزڈ بینک ‘ خانگی ‘ دیہی اضلاع کی وسطی امداد باہمی بینکوں اور مختلف امداد باہمی اِداروں کی جانب سے کسانوں کو قلیل مدتی فصل قرض کو شامل کیا جائے گا ۔
اِس کا بینی اجلاس میں کورونا کے دور میں عائد پا بندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر دائر مقد مات واپس لینے کی خا طر علاقائی کمپنیوں کے قیام کو بھی منظوری دی گئی ۔
***** ***** *****
مارچ 2024ء تک ریاست کے دیہی علاقوں کے ہر خاندان کو نل کنکشن کے ذریعے بیک وقت 55؍ لیٹر صاف پانی کی فراہمی کے لیے جل جیون مِشن پروگرام کے تحت 37؍ ہزار227؍ کروڑ روپیوں کے خاکے کو منظوری دی گئی ہے ۔ آب رسانی اور صفاف صفائی کے ریاستی وزیر گلاب رائو پاٹل کی زیر صدارت کَل منعقدکیے گئے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔ اِساسکیم کے تحت ریاست میں37؍ ہزار993؍ نل کنکشن کی فراہمی کی تجویز ہے جس سے دیہی علاقوں کے کُل ایک کروڑ46؍ لاکھ8؍ ہزار500 ؍ خاندانوں کو نل کے ذریعے پانی فراہم کیا جائے گا ۔ پاٹل نے بتا یا کہ اِس اسکیم کے لیے فنڈ مرکزی اور ریا ستی حکو متیں 50 - 50 ؍ فیصد فراہم کریں گی ۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل کورونا کے3؍ ہزار260؍ نئے مریض پائے گئے ۔ جس کے بعد ریاست بھر میں اب تک اِس وباء کے کُل متاثرین کی تعداد 79؍ لاکھ45؍ ہزار22؍ ہو چکی ہے ۔ کَل اِس بیما ری سے3؍افراد ہلاک ہو گئے۔ ریاست میں اب تک اِس مرض سے مر نے والوں کی تعداد اب تک ایک لاکھ47؍ ہزار892؍ ہو چکی ہے ۔ ساتھ ہی کَل3؍ ہزار 533؍ کورونا مریض شفا یاب ہو ئے ۔ ریاست میں اب تک 77؍ لاکھ72؍ ہزار491؍ کورونا مریض صحت یاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں ۔ فی الحال ریاست میں 24؍ ہزار639؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
مراٹھواڑہ میں بھی کَل کورونا کے32؍ نئے معاملے درج کیے گئے ۔ اورنگ آباد ضلعے میں کَل13؍ عثمان آ باد 8؍ لاتور 7؍ اور جالنہ ضلعے میں4؍ نئے کورونا مریض پائے گئے ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے ایڈ مِنسٹریٹر آستِک کمار پانڈے نے ہر سول میں سو کھا کچرے کو تحلیل کرنے کے لیے پروسیسِنگ سینکر مہینے بھر میں قائم کرنے اور چکل تھا نہ کچرہ تحلیل مرکز کا کام آئندہ ہفتے بھر میں شروع کرنے کا حکم دیا ہے ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ کے مختلف علاقوں میں کَل رحمت باراں کا نزول ہوا ۔ جالنہ شہر سمیت تعلقے کے کئی علاقوں میں کَل دو پہر بعد بارش ہوئی ۔ بد نا پور تعلقے کے روشن گائوں ‘ ساگر واڑی ‘ شیل گائوں ‘ مارتے واڑی اور سوم ٹھا نہ میں در میانی در جے کی بارش ہوئی ۔گھن سائونگی تعلقے کے تیرتھ پوری سمیت باچے گائوں ‘ حیورہ ‘ بھارڈی علاقوں میں با دلوں کی گرج کے ساتھ بر سات ہو ئی ۔ بھو کر دن تعلقے کے دھاوڑہ علاقے میں موسلا دھار بارش ہوئی جس سےکھیتوں میں پانی بہنے لگا ۔ اورنگ آ باد شہر اور اطراف میں بھی کَل شام کے بعد زور دار بارش ہوئی ۔
***** ***** *****
ناندیڑ شہر میں کَل شام موسلا دھار بارش بارش ہوئی اور دیر گئے تک رِم جھم بارش جا ری رہی ۔ پر بھنی ضلعے کے گنگا کھیڑ تعلقے میں بھی کَل زور دار بر سات ہوئی ۔ وہیں ہنگولی شہر اور اطراف میں بھی کَل دو پہر سے با دلوں کی گرج اور بجلی کی چمک کے ساتھ رحمتِ باراں نازل ہو تی رہی ۔ ضلعے کے کچھ علاقوں میں کسانوں نے ہلدی اور کپاس کی تخم ریزی کا آغاز کر دیا ہے ۔ اِسی بیج ممبئی کو کن اور جنوب وسطی مہاراشٹر میں آئندہ 25؍ تاریخ تک مو سلا دھار بارش ہونے کی محکمے موسیمیات نے پیشن گوئی کی ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بارپھر سن لیجیے...
٭ شیو سینا کے میرے معا ونین کا مجھ پر عدم اعتماد ‘ انتہائی دِل دکھانے والا ہے ‘ وزیر اعلیٰ کا اظہارِ خیال
٭ وزیر اعلیٰ اور شیو سینا پر مُکھ کا عہدہ چھوڑنے کی تیاری دِکھا تے ہوئے اُدھوٹھا کرے نے خالی کی سر کاری رہائش گاہ
٭ پارٹی اور شیو سینکوں کو قائم رکھنے کے لیے شیو سینا کو مہا وِکاس آگھاڑی سے باہر آنا چاہیے ‘ باغی رہنما ایکناتھ شِندے کا اظہارِ خیال
٭ کانگریس اور راشٹر وادی کانگریس کی جانب سے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے پر مکمل اعتماد کی
یقین دہا نی
٭ قرض کی مکمل ادائیگی کرنے والے کسانوں کو حوصلہ افزائی کے طور پر فائدہ دینے کا ریاستی حکو مت کا فیصلہ
٭ ریاست میں کَل پائے گئے کورونا کے3؍ ہزار260؍ نئے مریض ‘ مراٹھواڑہ میں بھی
32
؍ نئے معاملے درج
اور
٭ مراٹھواڑہ کے متعدد علاقوں میں بارش کا نزول
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment