Sunday, 3 July 2022

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 03 ؍ جولائی 2022ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 03 July 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۳   ؍ جولائی۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...

٭ آج ہوگا  اسمبلی کے اسپیکر کاانتخاب  ‘  شیو سینا نے راجن ساڑ وی کو امید واری دی  ‘  ٹھاکرے گروپ کی

جانب سے وہیپ جاری 

٭ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے کو شیو سینا رہنما کے عہدے سے ہٹائے جانے پر شیو سینا کے خلاف قانونی لڑائی 

لڑ نے کا شِندے گروپ کا فیصلہ 

٭ ریاست میں مزید2؍ ہزار971؍ کورونا مریض پائے گئے ‘  مراٹھواڑے میں89؍ کورونا مریضوں کا اندراج

اور

٭ پانچویں کر کٹ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ3؍ وکٹ کے نقصان پر55؍ رن  ‘  بھارت نے پہلی پاری میں

416

؍ رن بنا ئے 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ اسمبلی کا 2؍ روزہ خصوصی اجلاس آج سے ممبئی میں شروع ہو رہا ہے ۔ اسمبلی کے اسپیکر کا چنائو کرنے کے لیے یہ اجلاس بُلا یا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ کانگریس پارٹی کے رہنما نانا پٹو لے کے مستعفی ہونے کے بعد سے یعنی  فروری2021؁ء  سے اسمبلی اسپیکر کا عہدہ خالی ہے ۔ اسمبلی اسپیکر عہدے کے لیے در خواست دینے کی مُدّت کَل ختم ہو گئی ۔ مہا وِکاس آ گھاڑی کی جانب سے شیو سینا کے راجن ساڑوی نے کَل اپنی امید واری درخواست داخل کی ۔ 

  اِس چنائو میںبی جے پی  کے  راہُل نارویکر  اور  شیو سینا کے راجن ساڑ وی کے ما بین راست مقابلہ ہے ۔  اِس چنائو میں مہا وِکاس آ گھاڑی امید واروںکی ووٹنگ کے حوالے سے شیو سینا کے تر جمان  سُنیل پر بھو نے وہیپ جاری کی ہے ۔

اِسی دوران اجلاس میں شر کت کے لیے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندےاپنے حمایتی اراکینِ اسمبلی کے ساتھ کَل شام ممبئی پہنچے ۔ اِس کے بعدمذکورہ اراکینِ اسمبلی  اور  بی جے پی کے اراکینِ اسمبلی کا مشتر کہ اجلاس ہوا  اس میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے  اور  نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے اراکینِ اسمبلی کی رہنمائی کی ۔ 

***** ***** ***** 

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے کو شیو سینا رہنما کے عہدے ہٹائے جانے پر شیو سینا کے خلاف قا نو نی لڑائی لڑی جائے گی ۔ شِندے گروپ کے تر جمان دلیپ کیسر کر نے یہ بات بتائی ۔ وہ کَل گوّا میں ذرائع ابلاغ سے اظہارِ خیال کر رہے تھے ۔ اُنھوں نے کہا کہ شِندے گروپ نے شیو سینا کے خلاف نہیں بلکہ نا انصا فی کے خلاف بغاوت کا قدم اُٹھا یا ہے ۔ اُنھوں نے کہا کے شِندے گروپ آج بھی  شیو سینا کے سر براہ اُدھو ٹھا کرے کی بہت عزت کر تا ہے ۔ 

***** ***** ***** 

بزرگ سماجی خدمت گار  انا ہزارے نے کہا ہے کہ حکو مت   لوک پال  اور  لوک آیُکت کے حوالے سے

عوامی بیداری پیدا کرتی دکھائی نہیں دے رہی ہے ۔ وہ کَل احمد نگر ضلعے کے رالے گن سِدّھی میں  لوک پال   اور  لوک آ یُکت ایکٹ 2013؁ء   نامی کتاب کا اجراء کرنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے ۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے کار کنان سے عوامی آگہی میں اضا فہ کرنے کی اپیل کی ۔ 

***** ***** ***** 

بھارتیہ ریزروبینک نے بینکوں سے کہا ہے کہ نوٹوں کی گنتی کرنے والی مشین صحیح کام کر رہی ہے یا نہیں اِس کی جانچ

 ہر3؍ ماہ بعد کی جائے ۔آ ربی آئی نے کہا کہ مذکورہ مشینوں کی دیکھ بھال  اور  درستی با قاعد گی سے کی جائے  اور  اُس کی کار کر دگی کا تصدیق نا مہ وقتاً فوقتاً جاری کیا جائے ۔ 

***** ***** ***** 

وزارتِ دِفاع نے  اگنی پتھ یو جنا کے تحت  اگنی ویروں کی بھرتی کے لیے رجسٹریشن شروع ہونے کا اعلان کر دیاہے  ۔

خیال رہے کہ اِس یو جنا کے تحت لشکر میں اگنی ویروں کی بھر تی 4؍ سال کے لیے کی جائے گی ۔ 4؍ سال کے عر صے میں اگنی ویروں کو 30؍  سے 40؍  ہزار  روپئے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی ۔  4؍ سال کے بعد 25؍ فیصد اگنی ویروں کو  اُن کی قابلیت  اور  جسمانی صلاحیت کی بنیاد پر مستقل کیا جائے گا ۔ بقیہ75؍ فیصد اگنی ویر 11؍  سے  12؍ لاکھ روپئے کے سر وِس فنڈ پیکیج کے مستحق ہوں گے ۔ 

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل مزید 2؍ ہزار971؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ۔ اِس اضا فے کے بعد ریاست بھر میں اب تک پائے گئے کووِڈ مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر79؍ لاکھ82؍ ہزار334؍ ہو گئی ہے ۔ ریاست میں کَل5؍ کورونا مریض علاج کے دوران چل بسے ۔ اِس طرح ریاست بھر میں اب تک ایک لاکھ47؍ ہزار934؍ کورونا متاثرین اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ 

دوسری جانب ریاست میں کَل 3؍ ہزار515؍ کورونا متاثرین علاج کے بعد شفا یاب ہو گئے ۔ اِس طرح ریاست بھر میں اب تک کُل78؍ لاکھ10؍ ہزار953؍ کورونا متاثرین علاج معالجے کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست بھر میں 23؍ ہزار447؍ کورونا مریض زیر علاج ہیں ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں گزشتہ روز مزید89؍ کورونا مریضوں کا اندراج ہوا ۔ اِن میں اورنگ آ باد ضلعے کے31؍  

عثمان آ باد کے 23؍  جالنہ کے18؍ لاتور کے7؍  بیڑ  کے6؍  اور  ناندیڑ ضلعے کے4؍ کورونا مریضوں کا شمار ہے ۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر اسٹیٹ ریسلنگ کونسل بر خاست کر دی گئی ہے ۔ رکن پارلیمنٹ شرد پوار اِس کے چیئر مین تھے۔ کَل نئی دِلّی میںاِنڈین ریسلنگ اسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔ اِنڈین ریسلنگ اسو سی ایشن کے اسسٹنٹ سیکریٹری  وِنود تو مر  نے بتا یا کہ فیڈریشن کی ہدایت کے بعد بھی پہلوانوں کی ریاستی کونسل نے 15؍ سے23؍ سال  عمر کے زمرے کی کُشتی مقابلوں کا اہتمام نہیں کیا ۔ اِس حوالے سےکئی شکا یات موصول ہوئی تھی جس پر فیڈریشن کی جانب سے مسلسل یاد  دہانی کے بعد بھی پہلوانوں کی ریاستی کونسل نے اِس پر دھیان نہیں دیا جس کے بعد یہ کار وائی کی گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

طلباء ا پنے رجحان کو مد نظر رکھتے ہوئے جس شعبے میںدلچسپی ہو اُسی میں اپنا کر یئر بنائیں ۔ مراٹھوارہ گریجویٹ حلقہ انتخاب کے رکن اسمبلی ستیش چو ہان نے طلباء کو یہ صلاح دی ہے ۔ وہ  اورنگ آباد ضلعے کے گنگا پور میں  مُپٹا تعلیمی اِدارے  اور  راشٹر وادی کانگریس پارٹی کی گنگا پور شاخ کے اشترک سے  رانجن گائوں کے مقام پر دسویں جماعت میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کا استقبال کرنے کے بعد اظہارِ خیال کر رہے تھے ۔اُنھوں نے کہا کہ دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء بھی اب تمام شعبوں میں اپنی قابلیت کا لو ہا منوا رہے ہیں ۔ چو ہان نے کہا کہ اگر اِن طلباء کی صحیح رہنمائی کی جائے تو وہ یقیناً  بڑی اڑان بھر سکتے ہیں ۔

***** ***** ***** 

ماحولیاتی مسائل حل کرنےکی غرض سے مرکزی حکو مت کی جانب سے پلاسٹک پر عائد پا بندی بھی تحریک ِ آ زادی کی طرح ہونی چاہیے ۔ ماہر ما حو لیات  ڈاکٹر  راجیش شینڈے نے یہ بات کہی ہے ۔خیال رہے کہ یکم جولائی سے ملک بھر میں پلاسٹک بندی عائد کر دی گئی ہے  اِسی ضمن میں کَل پونا کے فر گیو سن کالج میں زیر تعلیم طلباء  کی جانب سے عوامی آگہی میں اضافہ کرنے کے مقصد سے راستوں پر انسانی زنجیر بنائی گئی تھیں ۔ اِس موقعے پر ڈاکٹر راجیش شینڈے اظہار خیال کر ہے تھے ۔ اُنھوں نے طلباء سے اِس تحریک میں فعال کر دار ادا کرنے کی اپیل کی ہے ۔

***** ***** ***** 

بھارت اور انگلینڈ کے ما بین کھیلے جا رہے پانچویں کرکٹ ٹیسٹ مقابلے کے دوسرے دِن کَل کا کھیل ختم ہونے پر انگلینڈنے 3؍ وکٹ کے نقصان پر55؍ رن بنا لیے تھے ۔

اِس سے قبل بھارت نے کَل صبح اپنی پاری 7؍ وکٹ کے نقصان پر338؍ رن سے آگے کھیلنا شروع کی تھی ۔

رویندر جڈیجہ104؍ رن   محمد شمیع16؍ رن  اور  محمد سراج 2؍ رن بنا کر آئوٹ ہو گئے ۔ کپتان جسپریت بومرا  16؍ گیندوں 

میں31؍ رن بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔ بھارت نے اپنی پہلی پاری میں416؍ رن بنائے تھے ۔ گیند بازی میں بھی جسپریت بومرا نے بہترین گیند بازی کر تے ہوئے انگلینڈ کے3؍ بلّے بازوں کو آئوٹ کیا ۔

***** ***** ***** 


اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن میں مختلف عہدوں پر کام کر نے والے درجہ چہارم کے ملازمین کو پرموشن دیاگیا ہے ۔ میونسپل ایڈ منسٹریٹر آستِک کمار پانڈے کی صدارت میں منعقدہ اسٹیبلشمنٹ سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔ مذکورہ ملازمین کو  ڈِپٹی اِنجینئر  ‘  اسسٹنٹ کمشنر  ‘  آفس سوپری ٹنڈنٹ  ‘  کلریکل ٹیکنیشن  ‘  سینئر کلرک  ‘  اسٹسنٹ ہیلتھ آفیسر ‘  ایکسٹینشن آفیسر  اِن زمروں میں مختلف خالی اسامیوں پر  پر موٹ کیا گیا ہے ۔ 

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے...

٭  آج ہوگا  اسمبلی کے اسپیکر کاانتخاب  ‘  شیو سینا نے راجن ساڑ وی کو امید واری دی  ‘  ٹھاکرے گروپ کی

جانب سے وہیپ جاری 

٭ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے کو شیو سینا رہنما کے عہدے سے ہٹائے جانے پر شیو سینا کے خلاف قانونی لڑائی 

لڑ نے کا شِندے گروپ کا فیصلہ 

٭ ریاست میں مزید2؍ ہزار971؍ کورونا مریض پائے گئے ‘  مراٹھواڑے میں89؍ کورونا مریضوں کا اندراج

اور

٭ پانچویں کر کٹ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ3؍ وکٹ کے نقصان پر55؍ رن  ‘  بھارت نے پہلی پاری میں

416

؍ رن بنا ئے 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

٭٭٭٭٭






No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 09.10.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 09 October 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...