Wednesday, 10 August 2022

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 10 ؍ اگست 2022 ؁ ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 10 August 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۱۰   ؍  اگست  ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...


٭ ریاستی کا بینہ میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے گروپ  اور  بی جے پی کے

  9 - 9

؍  وزراء شامل 

٭ ایک بھی خاتون وزیر نہ ہونے کا اعتراض جلد دور کیا جائے گا ‘  نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس 

٭ ریاست بھر میں مزید ایک ہزار782؍ کورونا مریض پائےگئے  ‘  مراٹھواڑے میں81؍ متاثرین کا اضا فہ

اور

٭ اگست کرانتی دِن کے موقعے پر ریاست بھر میں قو می ترا نہ گایا گیا  ‘  مختلف پروگرامس کا بھی اہتمام 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ ریاستی کا بینہ میں کَل توسیع کی گئی ۔ اِس میں  بی جے پی  اور   وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے گروپ کے 9 - 9؍   وزراء کو شامل کیا گیا ہے ۔ ممبئی میں واقع راج بھوَن کے در بارہال میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے نئے کابینی وزراء کو  عہدے  اور  رازداری کا حلف دلا یا ۔اِن میں شِندے گروپ کے  اُدئے سامنت  ‘  تاناجی ساوَنت  ‘  عبد الستار  ‘ شمبھو راج دیسائی  ‘  دادا بھوسے ‘  گلاب رائو پاٹل ‘  سنجئے راٹھوڑ  ‘  سنجئے بھومرے  اور  دیپک کیسر کر  اِسی طرح بی جے پی کے  چندر کانت پاٹل  ‘  رادھا کرشن وِکھے پاٹل ‘  سُدّھیر مُنگنٹی وار  ‘  گِریش مہا جن  ‘  اتُل ساوے  ‘  سُریش کھاڈے  ‘  منگل پر بھا لوڈھا  ‘  روِندر چو ہان  اور  وِجئے چو ہان گا وِت  شامل ہیں ۔ 

وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاستی کا بینہ کے سبھی نئے وزراء کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ اسمبلی میں حزب مخالف کے رہنما اجیت پوار نے بھی نئے وزراء کو مبارکباد  دی ۔ 

نئی کا بینہ میں سنجئے راٹھوڑ کو شامل کیے جانے پر بی جے پی کی ریاستی صدر چِترا  واگھ نے اعتراض ظاہر کیا ہے ۔

اُنھوں نے کہا کہ پوجا چو ہان  نامی لڑ کی  کی موت کا سبب بن نے والے سنجئے راٹھوڑ کو دوبارہ وزیر بنایا جانا بدنصیبی ہے ۔

نئی ریاستی کابینہ میں ایک بھی خا تون وزیر نہ ہو نے پر  شیو سینا کی تر جمان  پرینکا چتُر ویدی نے ناراضی کا اظہار کیا ہے ۔ راشٹر وادی کانگریس پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سُپریہ سُلے نے ٹوئیٹر پر کہا کہ یہ خواتین کے ساتھ نا انصا فی ہے ۔

***** ***** ***** 

نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ نئی کا بینہ میں ایک بھی خا تون وزیر نہ ہونے کا اعتراض عنقریب دور کیا جائے گا ۔وہ کا بینی توسیع کے بعد صحا فیوں سے مخاطب تھے ۔

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے کہا کہ جنھیں کلین چِٹ ملی ہے اُنھیں ہی کا بینہ میں شامل کیا گیا ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاستی اسمبلی کا مانسون اجلاس آئندہ17؍ اگست سے شروع ہو گا ۔ گو ر نر بھگت سنگھ کوشیاری نے کَل اِس خصوص میں مکتوب جاری کیا ۔ 

***** ***** ***** 

شیو سینا کے رہنما امبا داس دانوے کو  قا نون ساز کونسل میں حزب مخالف کا رہنما منتخب کیا گیا ہے ۔ اسمبلی سیکریٹریٹ نے کَل اِس خصوص میں مکتوب جاری کیا ۔ شیو سینا کے سر براہ اُدھو ٹھا کرے نے حزب مخالف کے رہنما کے طور پر امبا داس دانوے کے نام کی سفارش کی تھی ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل مزیدایک ہزار782؍ کورونا مریض پائے گئے ۔ اِس اضا فے کے ساتھ ہی ریاست بھر میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد  80؍ لاکھ62؍ ہزار519؍ ہو گئی ہے ۔ ریاست میں کَل 7؍ کورونا مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔اِس طر ح ریاست بھر میں کووِڈ19؍ کے سبب اب تک  ایک لاکھ 48؍ ہزار150؍ مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ 

دوسری جانب ریاست میں تا حال 79؍ لاکھ2؍ ہزار480؍ کورونا متاثرین علاج کے بعد صحت یا ب ہو چکے ہیں ۔ فی الحال ریاست بھر میں11؍ ہزار889؍ کورونا مریض زیر علاج ہیں ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑے میں کَل 81؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ۔ اِن میں  عثمان آباد ضلعے کے24؍

  اورنگ آباد کے23؍  لاتور کے21؍ جالنہ کے6؍ بیڑ کے3؍  ناندیڑ  اور  پربھنی ضلعے کے فی ضلع 2- 2؍ مریضوں کا شمار ہے ۔

***** ***** ***** 

  انتخابی نشانی  تیر کمان پر دعوے سے متعلق دستاویزی ثبوت پیش کرنے کے لیے چنائو کمیشن نے شیو سینا کے ٹھاکرے گروپ کو  4؍ ہفتوں کی مُدّت دی ہے ۔خیال رہے کہ انتخابی نشانی کے لیے  شیو سینا کے شِندے  اور  ٹھاکرے گروپ کے ما بین تنازعہ فی الحال عدالت میں زیر غور ہے ۔ شِندے گروپ کی جانب سے کیے گئے دعوے کا نتیجہ آنے تک عدالتِ عالیہ نے چنائو کمیشن کو کسی بھی قسم کی کار وائی نہ کرنے  اور  پارٹی کے نشان سے متعلق کوئی بھی فیصلہ نہ کرنے کا حکم دیاہے ۔

***** ***** ***** 

بھارت چھوڑو آندو لن کا حصہ رہ چکے تمام مجاہدین آزادی  کا  کَل اگست کرانتی دِن کے موقعے پر استقبال کیا گیا ۔

تحریک ِ آزادی کے دوران سن  1942؁ء  میں  اِن مجاہدین آزادی نے مہا تما گاندھی کی قیادت میں نہایت اہم کر دار ادا کیا تھا ۔ 

اپنے ٹوئیٹر پیغام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے مجا ہدین آزادی کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ مہا تما گاندھی سے تر غیب پا کربھارت چھوڑو آندو لن میں  بزرگ رہنما  جئے پر کاش نا رائن  اور  رام منوہر لو ہیا  کے ساتھ ساتھ معاشرے کے سبھی طبقات سے لوگ اِس آندو لن میں شامل ہوئے تھے ۔

***** ***** ***** 

کانگریس پارٹی کی  آزاد ی گورو پد یاترا  کَل سے شروع ہو چکی ہے ۔ اورنگ آباد ضلعے کے لاڈ ساونگی سے کَل صبح

  9؍ بجے اِس یاترا کی شروعات ہو ئی ۔ سابق رکن اسمبلی کلیان کاڑے کی رہنمائی میں پارٹی کے عہدیداران اور  کار کنان اِس یاترا پر نکلےہیں ۔

***** ***** ***** 

اگست کرانتی دِن کے موقعے پر کَل اورنگ آباد کے ڈویژنل اسپورٹس کامپلیکس میں اجتما عی طور پر قو می ترانہ گا یا گیا ۔ اِس میں شہر کے مختلف اسکولس  اور  کالجیس کے تقریباً16؍ ہزار طلباء نے حصہ لیا تھا ۔  اِس موقعے پر رکنِ پارلیمنٹ امتیاز جلیل  ‘  رکن اسمبلی ہری بھائو باگڑے  اور  ضلع کلکٹر سُنیل چو ہان نے طلباء کی رہنما کی ۔ 

***** ***** ***** 

ہر گھر تِرنگا مہم سے متعلق عوامی آگہی میں اضا فہ کرنے کے مقصد سے ہنگولی ضلعے میں کَل ضلع پریشد اسکولس کی جانب سے پر بھات پھیری نکالی گئی تھی ۔اِس میں طلباء نے جوش و خروش سے حصہ لیتے ہوئے دیہی ساکنان کو ہر گھر تِرنگا مہم سے متعلق معلو مات دی ۔

***** ***** ***** 

کرانتی دِن کے موقعے پرکَل پر بھنی ضلع انتظامیہ کی جانب سےا سپورٹس کامپلیکس میں منعقدہ پروگرامس میں طلباء کے ساتھ ساتھ شہر یان نے بھی کثیر تعداد میں شر کت کر کے قو می ترا نہ گا یا ۔ اِس موقعے پر انسانی زنجیر بنا کر انقلابیوں کی فتح کے نعرے لگائے گئے ۔

***** ***** ***** 

مُلک کی آزادی کا امرُت مہوتسو کے سلسلے میں عثمان آباد پولس فورس کی جانب سے کَل تِرنگا مو ٹر سائکل ریلی نکالی گئی تھی ۔ اِس کے علا وہ ضلعے کی سبھی گرام پنچایتوں کی جانب سے رنگولی بنا کر  ہر گھر تِرنگامہم  سے متعلق عوام کی معلو مات میں اضا فہ کیا گیا ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد ضلعے کے پیٹھن میں واقع ناتھ ساگر آبی ذخیرے سے پانی کا اخراج بڑھا دیا گیا ہے ۔ ڈیم کے

18؍ در وازے  ایک  فُٹ کھول کر  تقریباً ساڑھے تیس ہزار گھن فُٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ڈیم میں فی الحال 52؍ ہزار737؍ گھن فٹ کی رفتار سے پانی داخل ہورہا ہے ۔متعلقہ شعبے سے موصولہ اطلاع کے مطا بق ڈیم میں 95؍ فیصد سے زیادہ پانی ذخیرہ ہو چکا ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاست کے بیشتر حصوں میں آئندہ 2؍ دنو ںکے دوران طوفانی بارش ہونے کاامکان ہے ۔ جبکہ کچھ حصوں میں  موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے یہ پیشن گوئی کی ہے ۔ اِس دوران  مراٹھواڑہ کے ناندیڑ  ‘  ہنگولی   اور  پر بھنی ضلعے میں  اورینج الرٹ  جبکہ  جالنہ  ‘  بیڑ   اور  لاتور ضلعے میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے...


٭ ریاستی کا بینہ میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے گروپ  اور  بی جے پی کے

  9 - 9

؍  وزراء شامل 

٭ ایک بھی خاتون وزیر نہ ہونے کا اعتراض جلد دور کیا جائے گا ‘  نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس 

٭ ریاست بھر میں مزید ایک ہزار782؍ کورونا مریض پائےگئے  ‘  مراٹھواڑے میں81؍ متاثرین کا اضا فہ

اور

٭ اگست کرانتی دِن کے موقعے پر ریاست بھر میں قو می ترا نہ گایا گیا  ‘  مختلف پروگرامس کا بھی اہتمام 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

٭٭٭٭٭



No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 28.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 28 April 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...