Wednesday, 17 August 2022

Text - آکاشوانی اورنگ آباد‘اُردو علاقائی خبریں -بتاریخ: 17 اگست 2022' وقت: صبح 9:00-09:10

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date: 17 August-2022
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:۱۷؍ اگست  ۲۰۲۲ء؁
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
٭ ریاستی اسمبلی کا آج سے مانسونی اجلاس؛ مختلف 6 آرڈیننس اور 9 بل اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔
٭ حزبِ مخالف پارٹیوں کا حکومت کے چائے پارٹی کا بائیکاٹ۔
٭ ریاستی سرکاری ملازمین کے مہنگائی بھتے میں تین فیصد اضافہ؛ عمر کے 75 سال مکمل کرنے والے سینئر شہریوں کو ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن
کی بسیں میں مفت سفر۔
٭ شیوسینا کی تیرکمان نشانی پر حق کے ضمن میں مرکزی الیکشن کمیشن سے قبل سپریم کورٹ اپنا مشاہدہ درج کریگی۔
٭ سوراجیہ فیسٹیول کے تحت آج صبح 11 بجے تمام ریاست میں اجتماعی قومی ترانہ گایا جائیگا۔
٭ ریاست میں کووِڈ وباء کے نئے 836 مریض؛ مراٹھواڑہ میں 49 متاثرین۔
اور۔۔٭ پیٹھن کے جائیکواڑی ڈیم کے 18 دروازے تین فٹ کھولنے کی وجہ سے گوداوری ندی میں سیلاب۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
ریاستی اسمبلی کا مانسونی اجلاس آج سے ممبئی میں شروع ہورہا ہے۔ 25  اگست تک یہ اجلاس جاری رہے گا۔ اس اجلاس میں مختلف 6 آرڈیننس اور 9 بل اجلاس کے فلور میں پیش کیے جائیں گے۔ اجلاس کے درمیان 19,20,21  اگست کو عام تعطیلات ہیں۔ تاہم 24  اگست کو اسمبلی کے کام کاج میں آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام کا اہتمام کیا جائیگا۔
***** ***** *****
ریاست کی تاریخ میں اس سال ایک بھی تعلقے میں قحط کے حالات نہیں ہیں۔ یہ بات وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہی ہے۔ مانسونی اجلاس سے قبل صحافتی کانفرنس سے وہ مخاطب تھے۔ گذشتہ 40 یوم میں نئی حکومت نے تقریباً ساڑھے سات سو فیصلے کیے ہیں۔ یہ بات انھوں نے کہی۔ قدیم حکومت نے جلد بازی میں لیے گئے فیصلوں کا جائزہ لیکر اس سلسلے میں مناسب فیصلہ لیا جائیگا۔ یہ بات شندے نے کہی ہے۔ یہ حکومت بغاوت کرکے اقتدار میں آنے کے حزبِ مخالف کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ سرکار باڑا صاحب کے خیالات کی ہے۔ عوام کے دِل کی یہ حکومت ہے۔ ہماری حکومت آنے پر اجیت پوار کو گراں گذرنا لازمی ہے‘ کیونکہ اس سے قبل کی حکومت وہی چلاتے تھے۔ یہ بات وزیرِ اعلیٰ نے کہی ہے۔
ہماری حکومت اقتدار میں آنے کے بعد سے عوام میں فرق نظر آرہا ہے۔ حزبِ مخالف پارٹیاں حکومت کے مقابلے میں خود کی یکجہتی پر توجہ دیں۔ ایسا مشورہ نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے دیا ہے۔
دریں اثناء بارش سے متاثرہ کسانوں کیلئے ظاہر کی گئی امداد مانسونی اجلاس ختم ہوتے ہی راست اُن کے کھاتوں میں جمع کی جائیگی۔ ایسا تیقن نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے دیا۔ وہ کل چندر پور ضلع کے چمور کرانتی شہداء اعزازی تقریب سے مخاطب تھے۔
***** ***** *****
اسی بیچ بغاوت کی بنیاد پر قائم کی گئی حکومت آئینی نہیں ہے‘ یہ بات کہتے ہوئے حزبِ مخالف پارٹیوں نے کل سرکار کے چائے پارٹی کا بائیکاٹ کیا۔ اس سلسلے کا مکتوب حزبِ مخالف پارٹیوں نے وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے کو دیا۔ اس کے بعد قانون ساز اسمبلی کے حزبِ مخالف پارٹی رہنماء اجیت پوار اور قانون ساز کونسل کے حزبِ مخالف پارٹی رہنماء امبا داس دانوے نے مشترکہ پریس کانفرنس میں حزبِ مخالف پارٹیوں کا رول پیش کیا۔ امبا داس دانوے نے قانون اور انتظام کے ضمن میں حکومت کا رول لاپرواہی کا ہے‘ یہ بات کہتے ہوئے انھوں نے TET گھپلے میں عزیزوں کو نوکری دینے والے کو کابینہ میں شامل کرنے کے سلسلے میں حکومت پر تنقید کی۔
اجیت پوار نے اراکینِ اسمبلی کی قابلِ اعتراض مسائل پیش کیے۔ اُن پر سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔ ریاست میں زیادہ بارش کی وجہ سے ہوئے نقصان‘ سیلاب کی وجہ سے ہوئے جانی نقصانات‘ اسی طرح دیگر واقعات کے پسِ منظر میں حکومت چائے پارٹی کے بجائے گفت و شنید پر زور دیتی تو یہ کارآمد ثابت ہوتا۔ یہ بات کہتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت کم از کم حساسیت دکھائی۔ یہ بات وزیرِ اعلیٰ کے دئیے گئے مکتوب میں کہی گئی ہے۔
سیلاب سے متاثرین کی بھرپور امداد کی جائے‘ گیلا قحط ظاہر کیا جائے‘ ایسے مختلف مطالبات پیش کرتے ہوئے پوار نے چائے پارٹی کا بائیکاٹ ظاہر کیا۔
***** ***** *****
قانون ساز کونسل کی رُکنیت پر قائم رہیں اس کے لیے اُدّھو ٹھاکرے سے درخواست کی جائیگی۔ حزبِ مخالف پارٹی رہنماء اجیت پوار نے یہ بات کہی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ کے عہدے کا استعفیٰ دینے کے بعد اُدّھو ٹھاکرے نے قانون ساز کونسل کی رُکنیت سے بھی استعفیٰ دیا تھا۔ تاہم غلطی سے انھوں نے رکنِ اسمبلی کا استعفیٰ قانون ساز کونسل کے اسپیکر کے بجائے گورنر کو دیا تھا۔ یہ بات پوار نے کہی۔
***** ***** *****
ریاستی سرکاری ملازمین کے مہنگائی بھتے میں تین فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔ ریاستی کابینہ کی کل ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ جاری ماہ سے یہ اضافہ دیا جائیگا۔ اس کی وجہ سے ریاستی سرکاری ملازمین کا مہنگائی بھتہ 31 سے بڑھ کر 34 فیصد ہوجائیگا ۔ اس کی اطلاع وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے دی۔ عمر کے 75 سال مکمل کرنے والے سینئر شہریوں کو ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن خدمات کی بسوں میں مفت سفر کی سہولت رہے گی۔ آزادی کے امرت مہوتسو کے سلسلے میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ یہ بات وزیرِ اعلیٰ نے کہی ہے۔
***** ***** *****
شیوسینا کے اُدّھوٹھاکرے اور ایکناتھ شندے گروپس میں سے تیر کمان نشانی کس کی رہے گی‘ اس پر الیکشن کمیشن فیصلہ لینے سے قبل سپریم کورٹ اپنا مشاہدہ درج کرے گی۔ انتخابی نشانی کے ضمن میں فیصلہ آنے سے قبل الیکشن کمیشن فیصلہ کریگی۔ ایسا قیاس ہونے کی وجہ سے اُدّھو ٹھاکرے گروپ نے سپریم کورٹ کا رُخ کیا تھا۔ اس پر کل ہوئی سماعت میں سپریم کورٹ نے اپنا پہلا مشاہدہ درج کیا۔
***** ***** *****
کسانوں کی خودکشی روکنے کیلئے زرعی محکمہ ہر گائوں جاکر کسانوں کو زراعت کے ضمن میں معلومات فراہم کرے۔ ایسی ہدایت زرعی وزیر عبدالستار نے افسران کو دی۔ کل کابینہ میں ہوئی میٹنگ میں وہ مخاطب تھے۔
***** ***** *****
ملک میں آزادی کا امرت مہوتسو منایا جارہا ہے۔ اس کے تحت 9  اگست سے 17  اگست کے درمیان ریاست میں سوراجیہ فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کے تحت آج صبح گیارہ بجے اجتماعی قومی ترانہ گایا جائیگا۔ اس پروگرام میں شہری حصہ لیں۔ ایسی اپیل وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے‘ اسی طرح نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کی ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں کل کووِڈ وباء کے نئے 836 مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ تمام ریاست میں کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد 80 لاکھ 74 ہزار 365 ہوگئی ہے۔ کل اس وباء کی وجہ سے دو مریض لقمۂ اجل بن گئے‘ تاہم ایک ہزار 224 مریض صحت یاب ہوگئے۔ ریاست میں اب تک 79 لاکھ 14 ہزار 433 مریض اس وباء سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔ کووِڈ سے نجات کی شرح 98  اعشاریہ صفر ایک فیصد ہوگئی ہے۔ ریاست میں فی الحال 11 ہزار 758 مریضوں کا علاج جاری ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کل 49 کورونا وائرس متاثرہ مریضوں کا انکشاف ہوا۔ اس میں عثمان آباد ضلع میں 17‘ اورنگ آباد 16‘ بیڑ 7‘ لاتور 6‘ تاہم پربھنی ضلع میں 3 مریضوں کا اندراج ہوا۔
***** ***** *****
جالنہ ریلوے اسٹیشن پر نصب کیے گئے سو فٹ اونچائی کے پرچم کے ستون پر کل ریلوے وزیر رائو صاحب دانوے کے ہاتھوں قومی پرچم لہرایا گیا۔ سو فٹ اونچائی پر لہرانے والا یہ قومی پرچم 30 فٹ طویل اور 20 فٹ چوڑا ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ضلع کے پیٹھن کے جائیکواڑی ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ ہونے کی وجہ سے آج صبح ڈیم کے 18 دروازے تین فٹ کھول دئیے گئے۔ 56 ہزار 592 کیوبک فٹ رفتار سے پانی کا اخراج جاری ہے۔ اس کی وجہ سے گوداوری ندی میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ ندی کے کنارے تمام دیہاتوں کو محتاط رہنے کا اشارہ دیا گیا ہے۔
***** ***** *****
ناسک ضلع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کی وجہ سے ڈیم کے آبی ذخیرے میں اضافہ ہورہا ہے۔ ضلع کے دارنا‘ اسی طرح گنگاپور ڈیمس سے بھی پانی کا اخراج جاری ہے۔
احمد نگر ضلع کے آکولے تعلقے میں ہورہی بارش کی وجہ سے بھنڈاردرا ڈیم لبریز ہوگیا ہے۔ فی الحال ڈیم سے گیارہ ہزار 325 کیوبک فٹ فی سکینڈ رفتار سے پانی چھوڑا جارہا ہے۔ اس کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی۔
***** ***** *****
آئندہ دو یوم میں وسطی مہاراشٹر‘ کوکن‘ ودربھ کے کئی مقامات پر اور مراٹھواڑہ کے چند مقامات پر بارش ہونے کا قیاس محکمہ موسمیات نے ظاہر کیا ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں چند اہم خبروں کی سرخیاں دوبارہ سماعت کیجیے:
٭ ریاستی اسمبلی کا آج سے مانسونی اجلاس؛ مختلف 6 آرڈیننس اور 9 بل اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔
٭ حزبِ مخالف پارٹیوں کا حکومت کے چائے پارٹی کا بائیکاٹ۔
٭ ریاستی سرکاری ملازمین کے مہنگائی بھتے میں تین فیصد اضافہ؛ عمر کے 75 سال مکمل کرنے والے سینئر شہریوں کو ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن
کی بسیں میں مفت سفر۔
٭ شیوسینا کی تیرکمان نشانی پر حق کے ضمن میں مرکزی الیکشن کمیشن سے قبل سپریم کورٹ اپنا مشاہدہ درج کریگی۔
٭ سوراجیہ فیسٹیول کے تحت آج صبح 11 بجے تمام ریاست میں اجتماعی قومی ترانہ گایا جائیگا۔
٭ ریاست میں کووِڈ وباء کے نئے 836 مریض؛ مراٹھواڑہ میں 49 متاثرین۔
اور۔۔٭ پیٹھن کے جائیکواڑی ڈیم کے 18 دروازے تین فٹ کھولنے کی وجہ سے گوداوری ندی میں سیلاب۔
***** ***** *****

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 03.07.2025 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 03 July 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रपत...