Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 21 February 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۱؍ فروری ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ ریاست میں25؍ لاکھ ہیکٹر رقبے پر نا میاتی کاشتکاری کرنے کا ہدف ‘ وزیر اعلیٰ شندے کا بیان
٭ ریاست میں اقتدار کی رسہ کشی سے متعلق ٹھاکرے اور شندے گروپس کی جانب سے سپریم کورٹ میں داخل عریضوں پر آج سے دوبارہ سنوائی
٭ انتخابی کمیشن کو بر خاست کر کے چناو ی طریقہ کار کے ذریعے دوبارہ انتخابی کمیشن کی تشکیل کی جائے ‘
سا بق وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے کا مطالبہ
٭ پارٹی کا نام اور انتخابی نشانی ملنے کے بعد شندے گروپ نے اسمبلی میں شیو سینا دفتر پر کیا قبضہ
٭ جالنہ ضلع کے634؍ دیہاتوں میں آبرسانی منصوبے کا ای افتتاح
٭ ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت بارہویں جماعت کے امتحا نات کا آج سے آغاز
اور
٭ جنوبی افریقہ میں جاری خواتینT-20 ؍ عالمی کپ کر کٹ مقابلوں میں بھارت سیمی فائنل میں داخل
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ ریاست میں نا میاتی کاشتکاری کا رقبہ بڑھا نے کی کوشش کی جا رہی ہے اور
25 ؍ ہزار ہیکٹر علاقے پر یہ کھیتی کیے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ کل کولہا پور کے کہنیری مٹھ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اِس موقعے پر نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس بھی موجود تھے ۔ وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ تر قیاتی منصوبوں پر عمل د رآمد کے دوران ما حو لیات کے توازن کو بر قرار رکھا جا رہاہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتا یا کہ ناگپور- ممبئی سمرُدّھی شاہراہ پر33 ؍ لاکھ در خت لگا نے کا منصوبہ ہے ۔
ریاست میں اقتدار کی رسہ کشی سے متعلق ٹھاکرے اور شندے گروپوں کی جانب سے سپریم کورٹ میں داخل مختلف در خواستوں پر آج سے عدالت کی پانچ رکنی بینچ کے روبرو دوبارہ سماعت شروع ہو گی ۔ اِن میں وزیر اعلیٰ شندے گروپ کے16؍ ممبران کو اسمبلی کےڈپٹی اسپیکر کی جانب سے نا اہل قرار دیے جانے کی نوٹس وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو گورنر کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے حلف لینے کی دعوت دینا ‘ اسپیکر کا انتخاب وغیرہ سے متعلق در خواستیں شامل ہیں ۔
***** ***** *****
سابق وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے مرکزی انتخابی کمیشن بر خاست کرنے اور از سر نو چناوی طریقہ کار کے ذریعے انتخابی کمیشن کی تشکیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ٹھاکرے کَل ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر ایک صحافتی کانفرنس سے مخاطب تھے ۔ انہوں نے بتا یا کہ انتخابی کمیشن کا شندے گروپ کو شیو سینا کا نام او ر نشان دینے کا فیصلہ اُنہیں منظور نہیں ۔ انہوں نے انتخابی کمیشن سے سوال کیا کہ اگریہ کرنا ہی تھا تو ہم سے 100 ؍ روپئے کے بانڈ پر حلف نامہ کیوں لیا گیا ۔
***** ***** *****
اِسی دوران مرکزی انتخابی کمیشن کی جانب سے شیو سینا یہ پارٹی کا نام اور انتخابی نشان تیر کمان شندے گروپ کو دیے جانے کے فیصلے کو ٹھاکرے گروپ نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے ۔ اِس گروپ کے سینئر وکیل ابھیشیک سنگھوی نے چیف جسٹِس سے مطالبہ کیا ہے کہ اقتدار کی رسہ کشی سے متعلق در خواستوں سے پہلے اِس معاملے کی سنوائی کی جائے تاہم کَل عدالت کے کام کاج کی فہرست میں یہ عرضی شامل نہ کی جا سکی ۔ آج یہ عرضی عدالت کے روبرو پیش کیے جانے کا امکان ہے ۔ اِس معاملے میں شندے گروپ نے اِس سے قبل ہی کیوہٹ داخل کیا۔
***** ***** *****
پارٹی کانام اور انتخابی نشان ملنے کے بعد شندے گروپ نے کل اسمبلی میں شیو سینا دفتر پر قبضہ کر لیا ۔ اِس موقعے پر اسمبلی میں گروپ لیڈر بھرت گو گا ولے کے ساتھ شندے گروپ کے چند اراکین اسمبلی موجود تھے ۔ اسمبلی کے آئندہ بجٹ اجلاس کے پیش نظر اِس دفتر میں گروپ کے اراکین اسمبلی کی میٹنگ کا انعقاد کیاگیا ۔ رکن اسمبلی سنجئے شر ساٹھ نے بتا یا کہ اُن کے گروپ کا ممبئی کے دادر میں واقع شیو سینا بھون پر کوئی دعویٰ نہیں ہے ۔
***** ***** *****
نائب وزیر اعلی دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ بی جے پی اور شندے گروپ کے در میان لوک سبھا انتخابات کے لیے معاملات طئے ہو چکے ہیں ۔ جنہیں مناسب وقت پر ظاہر کیا جائے گا ۔ نائب وزیر اعلیٰ کل کولہا پور میں صحافتی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ مرکزی وزیر داخلہ امِت شاہ نے وضاحت کی ہے کہ قو می جمہوری اتحادNDA کے اراکین عام انتخابات میں چن کر آئیں گے ۔ اِس لیے کوئی بھی غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش نہ کرے ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے یہ بات کہی ۔
***** ***** *****
آبرسانی کے ریاستی وزیر گلاب رائو پاٹل نے گائوں کے سر پنچوں اور عوامی نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ دیہی علاقوں میں جل جیون مشن کے کام اعلیٰ معیار پرکیے جانے کے لیے توجہ دیں ۔ جالنہ ضلع کے 634؍ قصبوں میں آبرسانی اسکیم کا کل پاٹل نے ای افتتاح کیا ۔ اِس موقعے پر وزیر موصو ف نے کہا کہ دیہی علاقوں کے ہر مکان کو نل کے ذریعے صاف پانی مہیا کرنے کی خاطر مرکزی اور ریاستی حکو متیں جل جیون مشن اسکیم نافذ کر رہی ہے ۔
***** ***** *****
سابق وزیر اعلیٰ اشوک چو ہان نے اُن کے وزارت کے دور کےلیٹر ہیڈ کا ناجائز استعمال کیے جانے اور بد نام کرنے والا جعلی خط تیارکرنے کی تحریری شکایت ناندیڑ کے اضافی پولس سپرنٹنڈنٹ ابھیناش کمار سے کی ہے ۔ اُس وقت کے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے کو مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق لکھے گئے ایک فرضی خط ملنے کے بعد انہوں نے یہ شکایت درج کر ائی ہے ۔ انپی در خواست میں انہوں نے اُن پر نظر رکھے جانے اور سازش کیے جانے کا شک ظاہر کیا ہے ۔
***** ***** *****
ریاست کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت بارہویں جماعت کے امتحانات کا آج سے آغاز ہو رہا ہے ۔ مراٹھواڑہ کے8 ؍ اضلاع کے2 ؍ لاکھ 60 ؍ ہزار طلباء اِس امتحان میں شر کت کر رہے ہیں ۔ آج سے شروع ہونے والے امتحانات میں سو الیہ پرچہ 10 ؍ منٹ پہلے دینے کےفیصلے کو بورڈ نے منسوخ کر دیا ہے تاہم امتحانات کے طئےشدہ وقت کے بعد اضافی 10؍ منٹ دیے جا ئیں گے ۔ تعلیمی بورڈ کے اورنگ آباد ڈویژن کے سیکریٹری وی وی جوشی نے طلباء سے اپیل کی ہے کہ وہ تنائو او ر نقل کرنے سے پاک امتحا نات میں شریک ہوں ۔
***** ***** *****
ریلوے انتظامیہ کی جانب سے مہاراشٹر میں مالی سال2023-24ء کے لیے ریلوے کی ترقی کی خاطر کم و بیش
13؍ ہزار539 ؍ کروڑ روپیوں کا فنڈ فراہم کیا گیا ہے ۔ اِس فنڈ سے ریاست کے123 ؍ ریلوے اسٹیشنز کو امرت اسٹیشنز کے طور پر جبکہ دیگر ریلوے اسٹیشنز کو4؍ ہزار962؍ کروڑ روپئے خرچ کر کے جدید بنا یا جائے گا ۔ اورنگ آباد اور جالنہ ریلوے اسٹیشنز کی تجدید کے لیے بالتر تیب 390؍ اور170؍ کروڑ روپئے منظور کیے گئے ہیں ۔
امرت اسٹیشنز میں اورنگ آ باد ‘ جالنہ ‘ لاتور ‘ ہنگولی ‘ ناندیڑ ‘ عثمان آباد ‘ پر بھنی ‘ احمد نگر سمیت بھو کر ‘ گنگا کھیڑ ‘ دھر مآباد ‘ حمایت نگر ‘ مانوت ‘ روڈ ‘ مد کھیڑ ‘ پر لی ویجناتھ ‘ پر تور ‘ پورنا ‘ روٹے گائوں ‘ سیلو ‘ عمری ‘ اور کِنوَٹ وغیرہ ریلوے اسٹیشنز شامل ہیں ۔ ریلوے اسٹیشنز پر مسا فروں کے ساتھ ساتھ بیو پار یوں کو بھی مختلف سہو لیات فراہم کی جا ئیں گی ۔ ہر در جے کے ریلوے اسٹیشنز پر کم و بیش 600 ؍ میٹر طویل اعلیٰ سطحی پلیٹ فارم تیار کیا جائے گا ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد میں آج سے ملک کے مغربی ڈویژن کی یو نیور سٹیز کے وائس چانسلرس کی کانفرنس ہو رہی ہے ۔ اسوسی ایشن آف اِنڈین یو نیور سٹیز نامی اِدارے کی جانب سے منعقدہ اِس 2 ؍ روزہ کانفرنس کی میز بانی ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کی جانب سے کی جا رہی ہے ۔ یو نیور سٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پر مود یو لے نے بتا یا کہ شہر کے راما اِنٹر نیشنل ہوٹل میں اِس کانفرنس کا انعقاد عمل میں آ یا ہے جس میں مہاراشٹر ‘ گوا ‘ راجستھان اور گجرات ریاستوں کی کم و بیش 150 ؍ یو نیورسٹیوں کےوائس چانسلرس شرکت کر رہے ہیں ۔
***** ***** *****
ریاست کی تمام یو نیور سٹیز کے غیر تدریسی عملے نے کل سے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑ تال شروع کر دی ہے ۔ اورنگ آباد ‘ دھو لیہ اور شو لاپور کے ملازمین بھی اِس میں شر یک ہوچکے ہیں ۔ یو نیور سٹی ملازمین کی تنظیم کے ریاستی نائب صدر ڈاکٹر کیلاش پاتھریکر نے بتا یا کہ 13 ؍ یو نیورسٹیز او ر امدد یافتہ کالجیز کے غیر تدریسی ملازمین کے ساتھ غیر شائستہ سلوک کیے جانے کے خلاف یہ ہڑ تال کی جا رہی ہے ۔
***** ***** *****
جنوبی افریقہ میں جاری خواتینT-20؍ عالمی کپ کر کٹ مقابلوں میں بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں داخل ہو چکی ہے ۔ کل سینٹ جاری پارک میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے آئر لینڈ کو5 ؍ رنوں سے ہرا دیا ۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے بھارت کی خواتین ٹیم نے اسمر تی ماندھنا کے 87؍ رنوں کی بدو لت مقررہ اوورس میں6 ؍ وکٹوں کے نقصان پر
154؍ رن بنائے ۔ جواب میں آئر لینڈ نے8 ؍ اوورس اور 2؍ گیندوں پر54؍ رن بنائے جس کے بعد بارش شروع ہو گئی تاہم بارش کے نہ رکنے کے سبب بھارت کو ڈک ورتھ لوئس اصول کے تحت فاتح قرار دیاگیا ۔ اسمر تی ماندھنا کو مقابلے کی بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر ...
٭ ریاست میں25؍ لاکھ ہیکٹر رقبے پر نا میاتی کاشتکاری کرنے کا ہدف ‘ وزیر اعلیٰ شندے کا بیان
٭ ریاست میں اقتدار کی رسہ کشی سے متعلق ٹھاکرے اور شندے گروپس کی جانب سے سپریم کورٹ میں داخل عریضوں پر آج سے دوبارہ سنوائی
٭ انتخابی کمیشن کو بر خاست کر کے چناو ی طریقہ کار کے ذریعے دوبارہ انتخابی کمیشن کی تشکیل کی جائے ‘
سا بق وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے کا مطالبہ
٭ پارٹی کا نام اور انتخابی نشانی ملنے کے بعد شندے گروپ نے اسمبلی میں شیو سینا دفتر پر کیا قبضہ
٭ جالنہ ضلع کے634؍ دیہاتوں میں آبرسانی منصوبے کا ای افتتاح
٭ ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت بارہویں جماعت کے امتحا نات کا آج سے آغاز
اور
٭ جنوبی افریقہ میں جاری خواتینT-20 ؍ عالمی کپ کر کٹ مقابلوں میں بھارت سیمی فائنل میں داخل
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment