Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 23 April 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۳؍ اپریل ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
سب سےپہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے پیش نظر مرکزی حکو مت نے مہاراشٹر سمیت 8؍ ریاستوں کو احتیاطی اقدا مات کرنے کی دی ہدایت
٭ محکمے صحت کے وظیفہ یاب ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سُبھاش ساڑُنکے کی زیر صدارت کو رونا کے خلاف نئی ٹاسک فورس کی تشکیل
٭ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے سیاسی رہنمائوں سے بیان دیتے وقت حساس ہونے کی کی اپیل
٭ آئندہ خریف موسم کے لیے ریاست میں کھاد کا کا فی ذخیرہ دستیاب
٭ ملک بھر میں عید الفطر ‘ اکشئے تر تیہ ‘ بھگوان پر شو رام اور مہاتما بسویشور جینتی منائی گئی جوش و خروش کے ساتھ
٭ بجلی کے نظام کے قریب کچرا نہ جلانے کی بجلی کمپنی کی عوام سے اپیل
اور
٭ آئی پی ایل کرکٹ مقابلے میں گجرات ٹائٹنس اور پنجاب کِنگز کی فتح
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلائوکے مد نظر مرکزی حکو مت نے مہاراشٹر سمیت 8؍ ریاستوں میں احتیا طی اقدا مات میں اضا فہ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ مرکزی محکمہ صحت کے سیکریٹری راجیش بھو شن نے مہا راشٹر ‘ دِلّی ‘ تمِل ناڈو ‘ اُتر پر دیش ‘ ہر یا نہ ‘ کرنا ٹک ‘ کیرل اور راجستھان کی حکو متوں کو اِس بارے میں خط لکھا ہے ۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ کورونا سے متعلق احتیا طی اقدا مات کو مزید مستحکم کیا جائے ۔ جانچ ‘علاج ‘ متاثرین کے رابطے میں آ نے والے افراد کی تلاش ‘ مدا فعتی ٹیکے اور ماسک کے استعمال کی طرف دھیان دینے کی ہدایت مرکزی حکو مت کی جانب سے کی گئی ہے ۔
***** ***** *****
مراٹھا ریزر ویشن کے لیے جدو جہد کرنے والی تنظیم مراٹھا کرانتی مورچہ نے انتباہ دیا ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو آئندہ اشا ڑی ایکا دشی کے موقعے پر پنڈھر پور میں وِٹھل کی پو جا کرنے نہیں دے گی ۔ مورچے کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سے کافی امید تھی لیکن انہوں نے مایو س کر دیا ۔
اِسی بیچ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مخالفین کتنی ہی تنقید کریں وہ عوام کے لیے غیر متاثر ہ کام کر تے رہیں گے ۔ وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں کل تھانے ضلع اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح عمل میں آ یا ۔ اِس اسپتال میں سوپر اسپیشیلیٹی سہو لیات فراہم کی گئی ہے ۔ موصو لہ خبروں کے مطا بق ضرورت پڑ نے پر ہوائی ایمبو لنس کی سہو لت بھی فراہم کی جا ئےگی ۔
***** ***** *****
ریاست کے محکمے صحت نے کورونا وباء سے مقابلے کے لیے نئی ٹاسک فورس کی تشکیل کی ہے ۔ محکمہ صحت کے وظیفہ یاب ڈائریکٹر جنرل سبھاش ساڑُنکے کو اِس ٹاسک فورس کا سر براہ نامزد کیاگیا ہے ۔ اِنڈین کائونسل آف میڈیاکل ریسرچ کے سابق سر براہ ڈاکٹر رمن گنگا کھیڑ کر ‘ مہاراشٹر یو نیور سٹی آف ہیلتھ سائنس کی وائس چانسلر ڈاکٹر ما دھو ری کانیٹکر سمیت کُل 8؍ اراکین کو اِس ٹاسک فورس میں نامزد کیے گئے ہے ۔
***** ***** *****
زرعی کمشنر سُنیل چو ہان نے کہا ہے کہ ریاست میں موسم خریف کے لیے کھاد کا کا فی ذخیرہ موجود ہے ۔ وہ کل پونے میں بول رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بارش شروع ہوتے ہی کسانوں کو کیمیائی کھاد کی ضرورت پڑ تی ہے ۔ اِس کے پیش نظر ماہ اپریل سے ہی کھاد کی فراہمی سے متعلق منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ کھیت کی مِٹّی کی جانچ رپورٹ کے مطا بق فصل کے حساب سے کھاد کی مقدار ‘ فراہمی اور خرچ سے متعلق معلو مات دینے کے لیے زرعی ایپ تیار کیا گیا ہے ۔ زرعی کمشنر چو ہان نے بتا یا کہ زراعت کے محکمے کی جانب سے یہ ایپ تیار کیاگیا ہے ۔ انہوں نے کسانوں سے کھاد کی حسب ضرورت مقدار ہی استعمال کر نے کی اپیل کی ہے ۔
***** ***** *****
روز گار گیارنٹی کے ریاستی وزیر سندیپان بھو مرے نے ریاستی کا بینہ میں توسیع کیے جانے کا اشا رہ دیا ہے ۔ وزیر موصو ف کل نندور بار میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ انہوں نے بتا یا کہ کسی بھی ریاستی محکمے میں کوئی بھی کام پھنسا ہوا نہیں ہے ۔
اِسی بیچ بھو مرے نے شیو سینا اُدھو با لا صاحب ٹھاکرے کے رکن پار لیمان سنجئے رائوت پر نکتہ چینی کی ۔ انہوں نے رائوت کو اپنی نشست چھوڑ نے اور دوبارہ الیکشن جیتنے کا چیلنج کیا ہے ۔
***** ***** *****
نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے سیاسی رہنمائوں سے بیان دیتے وقت حساس بننے کی اییل کی ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ کل راشٹر وا دی کانگریس کے قائد رکن اسمبلی ‘ جِتندر آ وہاڑ کے بیان پر تبصرہ کر رہے تھے ۔ آوہاڑ نے کہا تھا کہ مذہب کی سیاست کرنے کے سبب مستقبل میں فسا دات ہوسکتے ہیں ۔ اِس پس منظر میں پھڑ نویس نے یہ اپیل کی ۔
***** ***** *****
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
ریاستی حکو مت کی جانب سے ضلع کلکٹر س کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ گائوں کی سطح پر تلا تھی ‘زرعی معا ونین اور گرام سیوکوں کی ایک کمیٹی تشکیل دیں جو پیاز کی کاشت کےاُس ر قبے کی تصدیق کر ے جہاں کسانوں کے12/7 دستا ویم پر فصل کا اندراج نہیں کیا گیا ہے ۔
ہدایت دی گئی ہے کہ یہ کمیٹی پیاز کے زیر کاشت رقبے کامعائنہ کرے اور تصدیق کے بعد اِسے 12/7 دستا ویز پر درج کرے ۔ تصدیق شدہ 12/7 دستا ویزکی بنیاد پر ہی پیاز کے لیے کسانوں کو امداد دی جائے گی یہ کمیٹی 7؍ دنوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔
***** ***** *****
قید خانے کے ریاستی محکمے نے قید یوں سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے ۔ اِس کے مطا بق مرد و خواتین قیدی اپنی اولاد ‘ دیگر رشتہ دار ‘ بھائی اور بہنوں سے ملا قات کر سکتے ہیں۔ قید یوں کو اُن کے خاندانوں کی جانب سے اپنا یا جائے اور اُن کے ساتھ سب کی طرح عام برتائو کیا جائے ۔ اِس مقصد کے تحت یہ پا لیسی تیار کیے جانے کی اطلاع محکمہ جیل نے دی ۔
***** ***** *****
بجلی کمپنی مہا وِترن نے شہر یان سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کےنظام کے قریب کچرا نہ جلائیں ۔ بجلی کی لائنوں ‘ سوئچیز ‘ ڈسٹریبیو شن باکس یا فیڈر کے قریب کچرا جلانے کے سبب اور بڑھتے درجہ ٔ حرارت کی وجہ سے زیر زمین بجلی کے تاروں کے خراب ہونے کے واقعات سامنے آ رہے ہیں ۔ آگ جلانے کے سبب بجلی تر سیلی نظام کوہونے والے نقصان کے ساتھ ساتھ بجلی سپلائی پر بھی اثر پڑ رہا ہے ۔ کمپنی نے ا پیل کی ہے کہ بجلی نظام میں لگی آگ دکھائی دینے پر صارفین ٹول فری نمبر34 35 21 21 800 ؍ پر اطلاع دیں ۔
***** ***** *****
عید الفطر کل ملک بھر میں جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی ۔ اِس منا سبت سے چھتر پتی سنبھا جی نگر کے چھائو نی علاقے میں واقع عید گاہ میدان پر ہزاروں شہر یان نے عید کی نماز اداکی ۔ رکن پار لیمنٹ امتیاز جلیل اور پولس کمشنر نِکھِل گپتا نے اِس موقعے پر مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی ۔ شہر کی مختلف مسا جدمیں عید کی نماز پُر امن طریقے سے ادا کی گئی ۔ عید کی منا سبت سے بڑے پیما نے پر پولس کی تعینا تی کی گئی تھی ۔جالنہ شہر میں بھی قدیم جالنہ اور صدر بازار عید گاہ پر عید کی نماز ادا کی گئی ۔ ساتھ ہی اکشئے تر تیہ ‘ بھگوان پرشورام اور مہاتما بسویشور کی جینتی بھی ملک بھر میں منائی گئی ۔ چھتر پتی سنبھا جی نگر میں بھگوان پر شو رام کی جینتی کے موقعے پر بر ہمن سماج کو آرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے جلوس نکالا گیا وہیں مہا تمام بسویشورکی یوم پیدائش کی منا سبت سے شہر میں موٹر سائکل ریلی نکالی گئی ۔
***** ***** *****
بھارت نے تر کی میں منعقدہ سطح اوّل کے عالمی تیر اندازی مقابلے میں 2؍ طلاعی تمغے جیتے ہیں ۔ دیو تی وینم اور اوجس دیو تاڑے کی جوڑی نے چینی جوڑی کو 154؍ کے مقابلے میں 159؍ پوائنٹس سے شکست دی ۔ وہیں جیو تی نے خواتین کے کمپائونڈ مقابلے میں کولمبیا کی کھلاڑی کو
146؍ کے مقابلے 149 ؍ پوائنٹس سے ہرا یا ۔
***** ***** *****
اِنڈین پریمئر لیگ آئی پی ایل مقابلوں میں کل گجرات ٹائٹنز نے لکھنئو سو پر جائنٹس کو 7؍ رنو ںسے شکست دی ۔ گجرات ٹائٹنس نے
20؍ اوورس میں 6؍ وکٹوں کے نقصان پر 135؍ رنز بنائے ۔ جواب میں لکھنئو سوپر جائنٹس 7؍ وکٹوں کے نقصان پر 128؍ رن ہی بنا پائی ۔
دوسری جانب پنجاب کنگز نے ممبئی اِنڈیانس کو 13؍ رنو ںسے ہرا دیا ۔ پنجاب کنگز نے 215؍ جبکہ ممبئی اِنڈینس 201؍ رن ہی بنا پائی ۔
***** ***** *****
آخر میں خاص خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر ...
٭ کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے پیش نظر مرکزی حکو مت نے مہاراشٹر سمیت 8؍ ریاستوں کو احتیاطی اقدا مات کرنے کی دی ہدایت
٭ محکمے صحت کے وظیفہ یاب ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سُبھاش ساڑُنکے کی زیر صدارت کو رونا کے خلاف نئی ٹاسک فورس کی تشکیل
٭ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے سیاسی رہنمائوں سے بیان دیتے وقت حساس ہونے کی کی اپیل
٭ آئندہ خریف موسم کے لیے ریاست میں کھاد کا کا فی ذخیرہ دستیاب
٭ ملک بھر میں عید الفطر ‘ اکشئے تر تیہ ‘ بھگوان پر شو رام اور مہاتما بسویشور جینتی منائی گئی جوش و خروش کے ساتھ
٭ بجلی کے نظام کے قریب کچرا نہ جلانے کی بجلی کمپنی کی عوام سے اپیل
اور
٭ آئی پی ایل مقابلے میں گجرات ٹائٹنس اور پنجاب کِنگز کی فتح
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment