Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 25 October 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۵؍ اکتوبر ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
سب سےپہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ دسہرے کا تہوار ملک بھر میں منا یا گیا جوش و خروش کے ساتھ
٭ دِکشہ بھو می پر کل کیا گیادھم وندنا کا انعقاد
٭ ناندیڑ کی ہلّا بول تقریب میں عوام کی بڑی تعداد کی شر کت
٭ کسی کے ساتھ نا انصا فی نہ کرتے ہوئے مراٹھا ریزر ویشن دینے کا وزیر اعلیٰ کا تیقن
٭ ریزر ویشن کے مسئلے پر سابق وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی حکو مت پر تنقید
٭ سابق رکن پارلیمان نلیش رانے کی سیاست سے کنارہ کشی
اور
٭ پیرا ایشیائی کھیل مقابلوں میں کل بھارت نے جیتے سونے کے 3؍ تمغوں سمیت کُل 17؍ تمغے اور
آج مزید سونے کا ایک تمغہ
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ دسہرے کا تہوار کل ملک بھر میں جوش و خروش کے ساتھ منا یا گیا ۔ صدر جمہوریہ دروپدی مر مو نے دِلی کے لا ل قلعے کے احا طے میں جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے دوار کا میں دسہرا اُتسو میں شر کت کی جہاں رام ‘ لکشمن اور ہنو مان کی پو جا کی گئی اور اِس طرح رام لیلا کا اختتام عمل میں آ یا ۔ سر سوتی پو جا سمیت ہتھیاروں کی پو جا اِس تہوار کی خصوصیت ہے ۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ارو نا چل پر دیش کی سر حد پر فو جیوں کے ساتھ ہتھیاروں کی پو جا کر کے دسہرے کا تہوار منا یا ۔ ریاست میں بھی دسہرے کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منا یا گیا او ر ایک دوسرے کو دسہرے کی مبارکباد دی گئی ۔
دسہرے کی منا سبت سے گاڑیاں ‘ زیوارات ‘ الیکٹرانک اشیاء کی خریداری کے لیے بازاروں میں عوام کا ہجوم نظر آ یا ۔
ناندیڑ میں کل سکھ برا دری کی جانب سے ہلّا بول پروگرام جوش و خروش کے ساتھ منا یا گیا ۔ اِس موقعے پر سچ کھنڈ گرو دوارے میں ارداس کے بعد نگر کیر تن کیا گیا ۔ علا متی ہلّا بول میں ہزاروں سکھوں نے تلوار بازی کا مظاہرہ کیا ۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے تیقن دیا ہے کہ کسی کے ساتھ نا انصا فی نہ کرتے ہوئے مراٹھا سماج کو ریزر ویشن دلا نے کےوعدے کےوہ پا بند ہے ۔ شیو سینا کے شندے گروپ نے کل آزاد میدان پر دسہرے کی تقریب کا انعقاد کیا ۔ اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ نےیہ وعدہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چھتر پتی شیوا جی مہاراج کے مجسمے کے روبرو میں یہ قسم کھا رہا ہوں ۔
اِسی بیچ وزیر اعلیٰ کی جانب سے تیقن دیے جانے کے بعد بھی مراٹھا سماج کے رہنما منوج جرانگے پاٹل نے آج سے دو بارہ بھوک ہڑ تال شروع کرنے کے اپنے فیصلے پر قائم رہنے کا اعلان کیا ہے ۔
***** ***** *****
اِسی طرح ممبئی میں شیو تیرتھ پر اُدھو با لا صاحب ٹھاکرے شیو سینا کے سر براہ اُدھو ٹھاکرے نے دسہرا اجتماع کا انعقاد کیا ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مراٹھی مانُس اور مراٹھا سماج کو انصاف ملنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اب کسی ایک پارٹی کی اکثر یت والی حکو مت نہیں چا ہیے ۔ سب کو ساتھ لے کر چلنے والی حکو مت بنا ئی جا نی چاہیے ۔ اِس موقعے پر ٹھاکرے نے خاندانی نظام حکو مت کی حمایت کر تے ہوئے ریزر ویشن مراٹھا مظاہرین پر لاٹھی چارج اور پارٹی کی تقسیم کے معاملے پر بی جے ی کو تنقید کا نشانہ بنا یا ۔ساتھ ہی انہوں نے لوک سبھا کا خصو صی اجلاس طلب کر کے مراٹھا اور دھنگر سماج کے ریزر ویشن مسئلے کوحل کرنے کا مطالبہ کیا ۔
***** ***** *****
بی جے پی کی قو می سیکریٹری اور قائد پنکجا منڈے نے بیڑ ضلعے کے سا ور گائوں میں دسہرے کے موقعے پرجلسے کا انعقاد کیا ۔ اِس موقعے پر اپنے خطاب میں پنکجا منڈے نے کہا کہ میری وفا داری اتنی کمزور نہیں ہے کہ میں دوسری پارٹیوں میں شامل ہو جائوں ۔ انہو ںنے کہا کہ ریاستی حکو مت سے لو گوںکی بہت امید یں ہیں ۔ مراٹھا ریزویشن کے ساتھ ساتھ OBC ریزر ویشن کا مسئلہ بھی اہم ہے ۔ اِن مسائل پر حکو مت امیدیں نہ توڑیں ۔ یہ بر داشت نہیں کیا جائے گا ۔اِس جلسے میں بڑی تعداد میں پار ٹی کار کنان اور عوام نے شر کت کی ۔
***** ***** *****
راشٹریہ سیوک سنگھ کا دسہرا اُتسو ناگپور کے ریشمی باغ میدان پر منا یا گیا ۔ مشہور گلو کار شنکر مہا دیون مہمان خصوصی کے طور پر اِس پروگرام میں موجود تھے ۔ نظم وضبط کے ساتھ کی گئی پریڈ کے بعد آر ایس ایس سر براہ مو ہن بھاگوت نے شر کاء سے خطاب کیا اور رہنمائی کی ۔ اِس اُتسو میں مرکزی وزیرر نتن گڈ کری اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس موجود تھے ۔
***** ***** *****
67؍ ویں دھم چکر پر ورتن دن کے موقعے پر کل ناگپور کی دکشہ بھو می پر ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر یاد گار کمیٹی اور سمتا سینک دَل کی جانب سے بودھ وندنا کا انعقاد کیا گیا ۔ اِس جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں بُدھ مذب کے پیروکار موجود تھے ۔ اِس موقعے پر 22؍ عہدوں کو دہرا یا گیا ۔ سمتا سینک دل اور شاکیہ تنظیم کی جانب سے با با صاحب امبیڈ کر کو سلا می دی گئی ۔ سری لنکا کے دھم رتن تھیرو نے دِکشہ بھو می پر ہوئے مرکزی پروگرام کی رہنمائی کی ۔ اِسی طرح چھتر پتی سمبھا جی نگر کے بودھ غار پر منعقد پروگرام میں بھدنت وشو دھا نند بو دھی نے سا معین سے 22؍ پر تیگیائیں یعنی وعدے لیے ۔
اِس موقعے پر جا پان کے مذہبی رہنما اِکو کا چو ‘ پولس کمشنر منو ج لو ہیا ‘ رکن پارلیمان امتیاز جلیل سمیت دیگر معز ز شخصیات موجود تھیں ۔ اِس موقعے پر اِکو کا چو نے بُدھ مذہب کو سمجھنے کی اپیل کی ۔ کل صبح سے بُدھ غاروں میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے حاضری دی ۔
***** ***** *****
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی کل شر ڈی کے دورے پر آ رہے ہیں ۔ اُن کے ہاتھوں مختلف تر قیاتی کاموں کا افتتاح کیا جائے گا ۔ من کی بات پروگرام میں ذکر کیے گئے نِلوَنڈے ڈیم کا وہ افتتاح کریں گے ۔ وزیر اعظم سائی با با مندر کی نئی در شن رنگ عمارت ‘ احمد نگر میں خواتین و اطفال اسپتال اور شر ڈی طیرانگاہ کے نئے ٹر منل عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ وزیر اعظم کے ہاتھوں اِس موقعے پر مختلف سر کاری اسکیمات سے فائدہ اٹھانے والوں میں صدا قت نامے بھی تقسیم کیے جا ئیں گے ۔ اِس کے بعد وزیر اعظم مودی کا کڑی میں شہر یان سے خطاب کریں گے ۔
***** ***** *****
مرکزی وزیر نا رائن رانے کے بیٹے اور سابق رکن پارلیمنٹ نلیش رانے نے کل اچا نک سیاست سے علیحد گی کا اعلان کیا ۔ انہوں نے بتا یا کہ انہیں اب سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں رہی ۔ بی جے پی جیسی عظیم سیاسی جماعت میں کام کرنے کا موقع ملنے پر وہ خود کو خوش نصیب سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے ایک ٹوئیٹ پیغام میں یہ بات کہی ۔ نلیش رانے کی سیاست سے کنا رہ کشی آج کل سیاسی گلیاروں میں بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے ۔
***** ***** *****
دیہی تر قی کے ریاستی وزیر گریش مہا جن نے کہا ہے کہ مراٹھا سماج کو کنبی ذات کا صداقت نامہ دیئے جانے کی سنجیدہ کوشش کی جارہی ہے ۔ وزیر موصوف کل ناسک میں صحیفہ نگاروں سے بات کر رہے تھے ۔ انہو ںنے کہا کہ مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق منوج جرانگے کی جانب سے دی گئی 40؍ دنوں کی مدت ختم ہو رہی ہے ۔ جبکہ جسٹس شندے کی زیر صدا رت تشکیل دی گئی کمیٹی کا کام ابھی جاری ہے جس کے لیے مزید وقت دینا ہو گا ۔ اِس موقعے پر انہوں نے جرانگے پاٹل کو مشورہ دیا کہ وہ دوبارہ بھوک ہڑتال شروع نہ کریں ۔
اِسی بیچ منوج جرانگے پاٹل نے کہا کہ حکو مت کو مراٹھا ریزر ویشن دینا ہی ہو گا اور ہم ریزر ویشن لیے بغیر نہیں رہیں گے ۔ جرانگے پاٹل کل احمد نگر ضلعے کے چونڈی میں دھنگر سماج کے اجتماع سے خطاب کر رہےتھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت کو دی گئی مدت کل ختم ہو گئی ۔ انہو ںنے سوال کیا کہ حکو مت ہمیں مزید کتنےدن ٹالے گی ۔
***** ***** *****
چین میں جاری پیرا ایشیائی کھیلوں میں بھارت کے سمت ان ل نے آج نیزے بازی میں سو نے کا تمغہ اور پُشپندر سنگھ نے کانسے کا تمغہ جیتا ۔ خواتین کے ٹیبل ٹینس مقابلے میں بھا ونہ پٹیل نے بھی آج کانسے کا تمغہ جیتا۔اِن کھیلوں میں کل بھارت نے 17؍ تمغے جیتے ۔ نیرج یادو نے مردوں کے ڈِسک تھرو میں ‘ دیپتی جیو نجی نے خواتین کی 400؍ میٹر دوڑ میں جبکہ خواتین کی پیرا کاونسنگKL-2 مقابلے میں پرا چی یادو نے سونے کے تمغے جیتے۔
ڈِسک تھرو میں یو گیش کھٹو فیہ نے1500؍ میٹرT-46؍ دوڑ مقابلے میں پر مود بجارنا مردوں کے F-40؍ ڈسک تھرو میں روی رنگو لی نے
10؍ میٹر ایئر پسٹل SH1 نشانے بازی میں رُدرانش کھانڈیلوال نے 400؍ میٹرT-64؍ دوڑ مقابلے میں اَجئے کمار نے اور 100؍ میٹر دوڑ مقابلے میں سمرن نے چاندی کےمیڈلس جیتے ۔
اِسی طرح ڈسک تھرو میں متھو راجا نے ‘ خواتین کے 10؍ میٹر ایئر پسٹل نشا نے بازی میں روبینہ فرانس نے ‘ 1500؍ میٹرT-46؍ دوڑ مقابلے میں راکیش بھیرا نے 10؍ میٹرSH-1 ایئر پسٹل نشانے بازی میں منیش ناروال نے کلب تھرو کےF-23؍ مقابلے میں ایکنا بھیان نے جبکہ Kenoing میں گجندر سنگھ اور منیش کور و نے کانسے کے تمغے اپنے نام کیے ۔ اِن کھیلوں میں اب تک بھارت نے سونے کے 10؍ چاندی کے 12؍ اور کانسے کے 15؍ تمغوں سمیت کل37؍ میڈلس حاصل کیے ہیں ۔
***** ***** *****
یک روزہ عالمی کپ کرکٹ مقابلے میں کل جنو بی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 149؍ رنو ں سے شکست دے دی ۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے 5؍ وکٹوں پر 382؍ رنز بنائے ۔ اِس ہدف کا پیچھا کر تے ہوئے بنگلہ دیش کی ٹیم 233؍ رنوں پر ہی ڈھیر ہو گئی ۔ اِن مقابلوں میں آج آسٹریلیا اور ہالینڈکے در میان میچ کھیلا جائے گا ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر ...
٭ دسہرے کا تہوار ملک بھر میں منا یا گیا جوش و خروش کے ساتھ
٭ دِکشہ بھو می پر کل دھم وندنا کا انعقاد
٭ ناندیڑ کے ہلّا بول پروگرام میں عوام کی بڑی تعداد کی شر کت
٭ کسی کے ساتھ نا انصا فی نہ کرتے ہوئے مراٹھا ریزر ویشن دینے کا وزیر اعلیٰ کا تیقن
٭ ریزر ویشن کے مسئلے پر سابق وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی حکو مت پر تنقید
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment