Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date : 06 June 2024
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ : ۶ ؍جون ۲۰۲۴ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ 17؍ ویں لوک سبھا تحلیل ‘ نریندر مودی متفقہ طور پر این ڈی اے کے قائد منتخب
٭ انڈیا اتحاد کی میٹنگ میں بی جے پی حکو مت کے خلاف صف آرا ہونے کا فیصلہ
٭ عام چُنائو میں ریاست میں بی جے پی کی شکست کی ذمہ داری قبول کر تےہوئے دیویندر پھڑ نویس نے دیا
مستعفی ہونے کا اشارہ
٭ عالمی یوم ماحو لیات کی منا سبت سے متعدد سر گر میوں کا اہتمام
اور
٭ T-20؍ کرکٹ عالمی کپ ٹور نا منٹ میں بھارت کا فاتحانہ آغاز
اب خبریں تفصیل سے...
صدر جمہوریہ محتر مہ درو پدی مُر مو نے 17 ؍ ویں لوک سبھا تحلیل کر دی ہے ۔مرکزی کابینہ نے کل ہی صدر جمہوریہ سے اِس کی سفارش کی تھی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کل صدر جمہوریہ سے ملاقات کر کے کابینہ سمیت اپنے وزیر اعظم عہدے کا استعفی پیش کیا۔جسے صدر جمہوریہ نے قبول کر لیا ۔ ساتھ ہی انھوں نےمودی کو نئی سر کار بنے تک حکو مت کی باگ دوڑ سنبھا لنے کی ہدایت دی ۔ اِس کے بعد صدر جمہوریہ نے مرکزی کابینہ کے لیے کل شام عشائیہ اور تقریب وداعی کا اہتمام کیاتھا۔
***** ***** *****
نریندر مودی کو متفقہ طور پر این ڈی اے کا قائد منتخب کیا گیاہے ۔ کل نئی دِلّی میں قومی جمہوری اتحاد کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔اِس اجلاس میں اتحاد میں شامل سبھی سیا سی جماعتوں کے رہنما موجود تھے ۔ اُن سبھی نے مودی کی قیادت کے لیے حمایت نامہ پیش کیا ۔
وزیر اعلیٰ نیز شیو سینا پارٹی کے رہنما ایکناتھ شندے بھی اِس میٹنگ میں موجود تھے ۔ اِس موقعے پر انھوں نے کہا کہ میں کسی مطالبے کی تکمیل کے لیے نہیں بلکہ حکو مت قائم کرنے میں نریندر مودی کی حمایت کرنے حاضر ہوا ہوں۔
اِسی دوران بی جے پی کےرہنما اشوک چوہا ن نے کہا کہ قومی جمہوری اتحاد کو اکثر یت حاصل ہونے کی وجہ سے حکومت قائم کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہے ۔
***** ***** *****
کانگریس پارٹی کی قیادت میں بنائے گئے انڈیا اتحاد کی کل نئی دلّی میں میٹنگ ہوئی ۔ کانگریس پارٹی کی رہنما سو نیا گاندھی اور راہل گاندھی کے ساتھ ساتھ اتحاد میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما اِس میٹنگ میں شریک تھے ۔ اجلاس کے بعد کانگریس پارٹی کے صدر ملکار جن کھر گے نے کہا کہ
The People's mandate has given a befitting reply to the BJP and their politics of hate, corruption and deprivation. The INDIA Bloc will continue to fight against the fascist rule of the BJP led by Modi. We will take Appropriate Steps at the appropriate time to realise the peopl's desire not to be ruled by the BJP Government.
وہ کہ رہے ہیں کہ چنائو میں ملا مین ڈیٹ نریندر مودی اور بی جے پی کے حق میں نہیں ہے ۔ انڈیا اتحاد ہمیشہ مودی کی قیادت والی بی جے پی کی آمرانہ حکو مت کے خلاف نبرد آزما رہےگی ۔ ہم وقتاً فوقتاً مناسب اقدام کریں گے جس سے عوام کی خواہش کا اظہار ہوگا ۔
***** ***** *****
عام چُنائو میں ملی نا کا می کو قبول کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نےریاستی حکو مت سے مستعفی ہونے کا اشارہ دیا ہے ۔
کل ممبئی میں ہو ئے بی جے پی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد وہ صحافیوں سے اظہار خیال کررہے تھے ۔ انھوں نے کہ میں نے سرکردہ رہنمائو سے آئندہ اسمبلی انتخاب کی تیاریوں کے لیے مجھے حکو مت کی ذمہ داریوں سے بری کرنے کی گزارش کی ہے۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اِس بارے میں بولتے ہوئے کہا کہ چنائو کے نتائج سب کی ذمہ داری ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اعظم اتحاد کو بھلے ہی کم نشستیں ملی ہو ں تاہم رائے دہی کا فیصد قائم ہے ۔
***** ***** *****
کل عالمی یومِ ماحولیات منا یاگیا ۔ اِس موقعے پر صدر جمہوریہ محتر مہ دروپدی مُر مو نے ملک کو سر سبز و شاداب بنا نے کے لیے شہر یان سے مل جل کر اقدام کرنے کی اپیل کی ۔
اِسی طرح وزیر اعظم نریندر مودی نے ’’ ایک درخت ماں کے نام ‘‘ مہم کے تحت دِلّی میں واقع بُدھ جینتی گارڈن میں شجر کاری کی ۔ خیال رہے کہ یہ مہم ملک بھر میں کروڑوں درخت لگانے کی تحریک کے طور پر شروع کی گئی ہے ۔
***** ***** *****
عالمی یوم ماحولیات کے موقعے پر کل چھتر پتی سنبھا جی نگر شہر میں مختلف سرکاری شعبہ جات ‘ تعلیمی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے شجر کاری مہم چلائی گئی تھی ۔ اِس دوران میونسپل کارپوریشن کی جانب سے رام نگر ‘ آنجہا نی باڑاصاحیب ٹھاکرے گارڈن زون نمبر 6؍ سمیت شہر کے متعدد حصوں میں تقریباً ایک ہزار پودے لگائے گئے ۔
***** ***** *****
اگر ہم ماحول دوست طرز زندگی اختیار کریںگے تو ماحولیات میں ہو رہے بگاڑ میں کمی آئے گی ۔’’ آتما ‘‘ نامی پروجیکٹ کے ڈائریکٹر دولت رائو چوہان نے یہ بات کہی ۔ وہ کل پر بھنی ضلعے کے پاتھری تعلقے میں پوہے ٹاکلی کے مقام پر خصوصی پروگرام میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ ماحول دوست طرز زندگی گزار نے سے ماحول میں توازن قائم ہو گا ۔ اِس موقعے پر طلباء کے در میان دیوار پر تصویر بنا نا یعنی وال پینٹنگ کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا تھا ۔ اِس میں تقریباً 100؍ طلباء نے حصہ لیا ۔ دیوار پر بہترین تصویر بنا نے والے طلباء کو معززین کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا ۔
***** ***** *****
لاتور ضلعے میں کل سے ’’ میرا ضلع سر سبز ضلع ‘‘ نامی سر گرمی کاآغاز کیا گیا ۔لاتور ضلع انتظامیہ کی جانب سے یہ پروگرام شروع کیاگیا ہے ۔ اِس موقعے پر ضلع کلکٹر ورشا ٹھاکُر گھو گے اور ضلع پریشد کے خصوصی کار گذار افسر انمول ساگر سمیت کئی معزز شخصیات موجو د تھیں ۔اِس کے تحت ضلعے میں درختوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لیے نر سریوں اور سیڈ بال تیار کرنا وغیرہ کام کیے جائیں گے ۔
***** ***** *****
بیڑ پولس نے لوک سبھاچُنائو کی رائے شمار ی کے دوران سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلا نے والے 2؍ افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ اُن دونوں کے خلاف فرد ِ جرم درج کر لیا گیا ہے ۔ پولس سپرنٹنڈنٹ دفتر نے شہر یان سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی کسی بھی افواہ پر یقین نہ کریں ۔
***** ***** *****
دسویں جماعت کے مارکس میمو آئندہ منگل کے روز تقسیم کیے جا ئیں گے ۔ بورڈ کی سیکریٹری انورادھا او ک نے یہ اطلاع دی ہے ۔ انھوں نے بتا یا کہ طلباء اپنے اسکول سےمنگل کے روز دوپہر کے بعد اپنے اپنے مارکس میمو حاصل کر سکتے ہیں ۔
***** ***** *****
T-20؍ کرکٹ عالمی کپ ٹور نا منٹ کے دوران کل بھارت نے آئر لینڈ کو 8؍ وکٹ سے شکست دے کر مقابلہ اپنےنام کر لیا ۔ یہ مقابلہ نیو یارک میں کھیلا گیا تھا ۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آئر لینڈ نے بھارت کے سامنے 96؍ رنوں کا ہدف مقرر کیا تھا ۔ جوابی بلّے بازی میں بھارت نے محض 13؍ ویں اوور میں 2؍ وکٹ کے نقصان پر یہ ہدف حاصل کرلیا ۔
T-20؍ کر کٹ عالمی کپ ٹور نامنٹ میں بھارت کا اگلا مقابلہ آئندہ 9؍ تاریخ اتوار کے روز پاکستان سے ہوگا ۔
***** ***** *****
فرینچ اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے مینس ڈبلز میں بھارت کے روہن بو پنا اور اُن کے جو ڑی دار میتھیو ایب ڈن نے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔ انھوں نے بیلجم کی جوڑی کو 7 - 6 , 7 - 5, 6 - 1 ؍ سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے میں کل کئی مقامات پر زور دار بارش ہوئی ۔ کنڑ تعلقے کے چا پا نیر ‘ دیو گائوں رنگاری ‘ گلّے بور گائوں اِسی طرح پیٹھن تعلقے میں بھی بارش ہونے کی خبر ہے ۔ ویجا پور تعلقے میں نائے گوہان کے مقام پر طوفانی ہوائوں کے ساتھ ہوئی موسلا دھار بارش میں کچھ گھروں کے ٹین اُڑ گئے اِسی طرح اسکولوں پر نصب کیے گئے سولار اور بجلی کے 2؍ گھمبے اُکھر جانے کی خبر ہے ۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے کے دیگلور میں کل دو پہرمیںبھی موسلا دھار بارش ہوئی ۔ اچانک شروع ہوئی اِس بارش کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا تھا ۔ خیال رہے کہ2؍ دن پہلے ہوئی بارش کے بعد کاشتکاروں نے موسم خریف کی تخم ریزی شروع کر دی ہے ۔ اِس بارش کی وجہ سے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔
***** ***** *****
جنوب مغربی مانسون کے لیے ماحول ساز گار ہو چکا ہے ۔ آئندہ 2؍ سے 3؍ دنوں میں جنوبی مہاراشٹر میں مانسون داخل ہونے کی امید ہے ۔ اِسی طرح پوری ریاست میں بادلوں کی گھن گرج کے ساتھ بارش ہونے کی امید ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ 17؍ ویں لوک سبھا تحلیل ‘ نریندر مودی متفقہ طور پر این ڈی اے کے قائد منتخب
٭ انڈیا اتحاد کی میٹنگ میں بی جے پی حکو مت کے خلاف صف آرا ہونے کا فیصلہ
٭ عام چُنائو میں ریاست میں بی جے پی کی شکست کی ذمہ داری قبول کر تےہوئے دیویندر پھڑ نویس نے دیا
مستعفی ہونے کا اشارہ
٭ عالمی یوم ماحو لیات کی منا سبت سے متعدد سر گر میوں کا اہتمام
اور
٭ T-20؍ کرکٹ عالمی کپ ٹور نا منٹ میں بھارت کا فاتحانہ آغاز
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment