Wednesday, 24 March 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ۲۴ ؍ مارچ ۲۰۲۱ئ؁ وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 24 March 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ۲۴ ؍  مارچ  ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...

٭

ریاستوں کو  کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضا فے کے پیش نظر جانچ کر نے ‘ نگرا نی  اور  علاج کے عمل کو مزید سختی سے نافذ کرنے کا دیا گیا اختیار 

٭

یکم اپریل سے ملک میں45؍ برس سے زائد عمر کے حامل افراد کو   کورونا سے بچائو کا ٹیکہ دینے کا فیصلہ 

٭

ریاست میں کَل 28؍ ہزار699؍ کورونا کے نئے مریض آئے منظر عام پر ‘ مراٹھواڑہ میں کورونا سے کَل 51؍ افراد کی موت‘ ساتھ ہی 4؍ہزار831؍ کورو نا کے نئے معا ملات کئے گئے درج

٭

ریاست کےIPS افسران کے تبا دلوں میں مبینہ گھپلے کی CBI جانچ کرا نے کا حزب اختلاف کے رہنما دیو یندر پھڑ نویس کا مطالبہ 


اور

٭

پہلے یک روزہ کر کٹ مقابلے میں بھارت کی انگلینڈ پر66؍ رنوں سے فتح


  اب خبریں تفصیل سے....

مرکزی وزارتِ داخلہ نے کورونا سے متعلق نئے رہنما اصول جاری کئے ہیں۔ جو  یکم  تا  30؍ اپریل کے دوران نافد رہیں گے۔ چند ریاستوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضا فے کے پیش نظر ریاستی حکو مت اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  کورونا کی جانچ‘ نگرانی اور علاج کے طریقوں کو مذید سختی سے نافذ کرنے کے لیے اختیا رات دیئے گئے ہیں۔ اِن رہنما اصو لوں کے تحت تمام ریاستوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہر شخص کی جانب سے کورونا کی روک تھام کے اصو لوں پر عمل آ وری کی طرف توجہ دیں۔ ساتھ ہی ٹیکہ اندازی کی رفتار میںاضا فے کی بھی ہدایت دی گئی۔

***** ***** ***** 

ملک میں  یکم  اپریل سے45؍ برس سے زائد عمر کے حامل افراد کو  کورونا سے بچائو کا ٹیکہ لگا یا جائے گا۔ اطلا عات و نشر یات کے مرکزی وزیر پر کاش جائوڑیکر نے کل کا بینہ کے اجلاس کے بعد صحا فیوں کو یہ اطلاع دی ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ کورونا کا دوسرا ٹیکہ4 ؍  سے 8؍ ہفتوں کے فرق سے لگا یا جا ئے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتا یا کہ ملک میں دو نوں کورونا ویکسین کا منا سب ذخیرہ موجودہے۔ جائوڑیکر نے تمام شہر یان سے اپنے نام کا اندراج کر کے ٹیکہ لینے کی اپیل کی ہے۔

اِسی بیچ 45 ؍ برس سے زائد عمر رسیدہ افرادکے لیے کورونا ٹیکہ لگا نے کے مطالبے کو منظور کر نے پر وزیر اعلیٰ ادھو ٹھا کرے نے مرکزی حکو مت کا شکر یہ ادا کیا۔ وزیر اعظم مودی نے ملک کے تمام وزراء اعلیٰ کے ساتھ آن لائن اجلاس منعقد کیا تھا جس میں وزیر اعلیٰ ٹھاکرے نے یہ مطالبہ کیا تھا۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل28؍ ہزار699؍ کورونا کے نئے مریض پائے گئے۔ جس کے بعد ریاست بھر میں کورونا متاثرین کی کُل تعداد 25؍ لاکھ33؍ہزار ہو چکی ہے۔ کَل 132؍ کورونا مریض علاج کے دوران ہلاک ہو گئے ۔ ساتھ ہی کُل 13؍ ہزار165؍ کورونا مریض کورونا سے شفا یاب بھی ہوئے۔ ریاست میں اب تک22؍ لاکھ47؍ہزار495؍ کورونا مریض سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں 2 ؍ لاکھ 30؍ہزار641؍مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل 4؍ہزار831؍ کورونا کے نئے مریض سامنے آئے۔ ساتھ ہی کَل 51؍ مریض ڈویژن میں اِس بیماری کے سبب انتقال کر گئے۔ مر نے والوں میں اورنگ آ باد ضلع کے25 ؍ ناندیڑ ضلع کے10؍ جالنہ6؍  پر بھنی5؍ لاتور  اور  بیڑ اضلاع کے2  ؍ اور ہنگولی ضلع کا ایک مریض شامل ہے۔ 

اورنگ آ باد ضلع میں کَل ایک ہزار791 ؍ کورونا کے نئے مریض پائے گئے۔ ناندیڑ ضلع میں کَل ایک ہزار330؍ جالنہ ضلع میں553؍ لاتور 441؍ پر بھنی 270؍ بیڑ 207؍ عثمان آ باد 130؍ جبکہ ہنگولی ضلع میں 109؍ کورونا کے نئے مریض منظرعام پر آئے۔


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


اورنگ آ باد کے ضلع کلکٹر سنیل چو ہان نے ضلع میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کی خاطر مریضوں کے لیے بہترین انتظا مات کا حکم دیا ہے۔ وہ کَل اورنگ آ باد ضلع اسپتال میں جائزاتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ہلکے یا بغیر علا مات کے کورونا مریضوں کو  کووِڈ کیئر سینٹر روانہ کریں اور علاج کے زیادہ ضرورت مند مریضوں کو منی گھاٹی میں Beds مہیا کئے جا ئیں۔ اِسی دوران اورنگ آ باد شہر میں رات کے کر فیو  اور لاک ڈائون کی خلاف ور زی کرنے والے 3؍ پیٹرول پمپس اور  ایک  ہوٹل پر کلکٹر سنیل چو ہان اور پولس کمشنر نکھل گپتا نے کَل کار وائی کی۔

***** ***** ***** 

لاتور شہر کے ضلع کلکٹر پر تھوی راج  بی  پی  نے  لاتور شہر کے تمام تاجروں  اور دکانداراوں کو آئندہ8؍ دنوں میں کورونا کی جانچ کر نے کی ہدایت دی ہے۔ اِس جانچ کے لیے میونسپل کارپوریشن نے شہر میں4؍ مراکز قائم کئے ہیں۔

***** ***** ***** 

لاتور میونسپل کارپوریشن کی حدود میں واقع املاک پر ٹیکس میں 12 ؍ فیصد رعایت دینے والی اَبھئے اسکیم کی معیاد کَل25؍ مارچ کو ختم ہو رہی ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ شہر یان املاک ٹیکس کا بقا یہ ادا کر کے اِس اسکیم سے استفادہ کریں۔

***** ***** ***** 

ریاستی حکو مت نے مسلمانوں کو شب برات کے موقع پر کسی بھی طرح کے جلوس کا انعقاد نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ شب برات کے موقع پر مسجدوں میں ہجوم نہ کر نے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔ حکم نا مے میں کہا گیا ہے کہ مسجدوں میں 40؍  تا  50؍  افراد  مر حلہ وار طریقے سے سماجی دوری کا لحاظ کرتے ہوئے ماسک کا استعمال کے ساتھ عبادت کر سکتے ہیں۔

***** ***** ***** 

مرکزی حکو مت نے عدالتِ عظمی میں ریاستی حکو مت کی جانب سے مراٹھا سماج کو ریزر ویشن دینے کے فیصلے کو آئینی قرار دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں کل مسلسل 7 ؍ دنوں تک کی گئی سماعت کے دوران مرکزی حکو مت نے اپناموقف پیش کیا۔ مرکزی حکو مت کی جانب سے Solicitor General 

  تُشار مہتا نے کہا کہ مہاراشٹر حکو مت کو یہ ریزر ویشن منظور کر نے کا حق حاصل ہے۔ اُنہوں نے مراٹھا سماج کو تعلیم اور سر کاری نو کر یوں میں ریزر ویشن دینے کی حمایت کی۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر کے دہشت گرد مخالف دستے ATS  کے سر براہ جئے جیت سنگھ نے کہاہے کہ

 ATS  من سُکھ ہیرین قتل معاملے میں سچن وازے کو تحویل میں لینے کے لیے آئندہ25؍ مارچ کو

 NIA عدالت میں در خواست دائر کرے گی۔ انہو ںنے کَل ممبئی میں ایک صحا فتی کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ انہو ںنے کہا کہ من سُکھ ہیرین قتل معاملے میں سچن وازے کا بیان درج کیا گیا ہے۔ تا ہم اِس بیان کے غلط ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔ اِس معاملے میںمزید تفتیش کے لیے وازے کو تحویل میں لینے کی ضرورت ہے۔

ATS  سر براہ نے بتا یا کہ اِس معاملے کی تفتیش اہم مر حلے میں داخل ہو چکی ہے۔  اور ATS  کی کوشش ہے کہ اِس قتل کے سر غنہ تک پہنچے۔ جئے جیت سنگھ نے یہ بھی بتا یا کہ اِس قتل معاملے میں پولس ملازم

 وِنائک شِندے کے ملوث ہونے کی ثبوت بھی پائے گئے ہیں۔ اُنہوں نے مزید بتا یا کہ اِس جرم میں استعمال کئے گئے موبائل فون ‘  سِم کارڈ اور CCTV  کے چند ویڈ یوز سچن وازے نے ضائع کر دئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ تفتیش کے بعد مزید افراد کی گرفتاری کی توقع ہے۔

***** ***** ***** 

اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد دیویندر پھڑ نویس نے مرکزی حکو مت کے داخلہ سیکریٹری سے ریاست کےIPS  افسران کے تبا دلوں سے متعلق مبینہ گھپلے کی CBI  جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ پھڑ نویس نے کَل نئی دہلی میں مرکزی داخلہ سیکریٹری سے ملا قات کی  ملا قات کے بعد نا مہ نگاروں سے بات کر تے ہوئے پھڑ نویس نے بتا یا کہ انہو ںنے داخلہ سیکریٹری کو اِس معاملے کے تمام کاغذات اور ثبوت پیش کر دئے ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ ریا ستی حکو مت کے پاس بھی یہ تمام دستا ویزات موجود تھے پھر بھی کوئی کار وائی نہیں کی گئی۔ پھڑ نویس نے بتا یا کہ داخلہ سیکریٹری نے انہیں اِن دستا ویزات کی جانچ کر کے مناسب کار وائی کرنے کا تیقن دیا ہے۔

***** ***** ***** 

Parbhani District Central Co-Operative Bank    کے  ڈائریکٹر  کے انتخا بات میں سُریش ور پُڑ کر  گروپ نے21؍ میں سے10؍ نشستیں جبکہ رام پر ساد بورڈیکر گروپ نے بقیہ 9؍ نشستوں پر جیت درج کی ہے۔ BJP قائد گنیش ورکڑ ے  آزاد امید وار کے طور پر جیتے ہیں۔ ساتھ ہی با لا جی دیسائی نے بھی آزاد امیدوار کی حیثیت سے جیت درج کی ہے۔

***** ***** ***** 

بھارت او رانگلینڈ کے در میان کَل کھیلے گئے  ایک روزہ کر کٹ مقابلے میں بھارت نے انگلینڈ پر 66؍ رنوں سے فتح درج کی ہے۔ ٹاس جیت کر انگلینڈ نے بھارت کو پہلے بلّے بازی کی دعوت دی۔ بھارتی ٹیم نے317؍ رن بنائے اور جیت کے لیے انگلینڈ کے سامنے318؍ رنوں کا ہدف رکھا۔ تا ہم بھارتی ٹیم کی بہترین گیند بازی کے سبب انگلینڈ کی ٹیم43؍  اوورس میں251؍ رن بنا کر آل آئوٹ ہوگئی۔ کر نال پانڈیا  اور  پر سِدھ کر شنا کو بہترین کھیل کے لیے انعام دیا گیا۔ شیکھر دھون  کو

  Man of The Match کے اعزاز سے نوازا گیا۔ سیریز کا اگلا مقابلہ آئند ہ جمعہ 26؍ مار چ کو ہو گا۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر سن لیجیے 

٭

ریاستوں کو  کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضا فے کے پیش نظر جانچ کر نے ‘ نگرا نی  اور  علاج کے عمل کو مزید سختی سے نافذ کرنے کا دیا گیا اختیار 

٭

یکم اپریل سے ملک میں45؍ برس سے زائد عمر کے حامل افراد کو   کورونا سے بچائو کا ٹیکہ دینے کا فیصلہ 

٭

ریاست میں کَل 28؍ ہزار699؍ کورونا کے نئے مریض آئے منظر عام پر ‘ مراٹھواڑہ میں کورونا سے کَل 51؍ افراد کی موت‘ ساتھ ہی 4؍ہزار831؍ کورو نا کے نئے معا ملات کئے گئے درج

٭

ریاست کےIPS افسران کے تبا دلوں میں مبینہ گھپلے کی CBI جانچ کرا نے کا حزب اختلاف کے رہنما دیو یندر پھڑ نویس کا مطالبہ 

اور

٭

پہلے یک روزہ کر کٹ مقابلے میں بھارت کی انگلینڈ پر66؍ رنوں سے فتح

اِسی کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 02.10.2025 रोजीचे सकाळी 07.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 02 October 2025 Time 7.10 AM to 7.20 AM Language Marathi आकाशवाणी...