Saturday, 24 April 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ۲۴ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ اپریل ۲۰۲۱ئ؁ وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 24 April 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ۲۴ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  اپریل ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سامعین کورونا وائرس کے پھیلائو میں دوبارہ تیزی آ گئی ہے۔ اِسی لیے آپ سے گذارش ہے کہ تمام احتیا طی تدابیر اختیار کریں ۔ 45؍ سال سے زیادہ عمر کے شہر یان بے خوف ہو کر کورونا وائرس سے بچائو کے ٹیکے لگوائیں ۔ ناک اور منہ پر ماسک پہنیں‘ سوشل ڈسٹنسنگ کا خاص خیال رکھیں ‘ وقفے وقفے سے صابن سے ہاتھ دھوئے‘ ہاتھ اور چہرہ صاف رکھیں  اور محفوظ رہیں


اب خاص خبروں کی سر خیاں...

٭آکسیجن اور دیگر ادویات کی ذخیرہ اندوزی او رکلا بازری روکنے کے مقصد سے ریاستی حکو متیں سخت اقدامات کریں ‘  وزیر اعظم کی ہدایت

٭ریاست کے تقریباً190؍ شکر کار خانوں کو آکسیجن کی تیاری اور فراہمی کرنے کی وسنت دادا شوگر اِنسٹی ٹیوٹ کی ہدایت

٭ریاست میں مزید66؍ہزار836؍ کورونا مریض پائے گئے ‘ مراٹھواڑے میں173؍ مریض چل بسے  جبکہ  مزید8؍ہزار93؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر

اور

٭لاتور  اور  اورنگ آ باد میں متعدد کووِڈ ٹیکہ اندازی مراکز آج بند رہیں گے

  اب خبریں تفصیل سے....

آکسیجن اور دیگرادویات کی ذخیرہ اندوزی اور کالا بازاری روکنے کے لیے موثر اقدامات کرنے کریں۔  وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاستی حکو متوں کو یہ ہدایت دی ہے۔ کووِڈ19؍ سے سب سے زیادہ متاثرہ 10؍ ریاستوں کے وزراء اعلیٰ سے کَل  وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے تبادلۂ خیال کیا۔

اِس میٹنگ میں مہاراشٹر سمیت 10؍ ریاستوں کے وزراء اعلیٰ شریک تھے۔ اِس موقعے پر وزیر اعظم نے کہا کہ متاثرہ ریاستیں کم سے کم وقت میں آکسیجن کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنائیں۔اُنھوں نے کہا کہ آکسیجن کی حمل ونقل کرنے والے ٹینکرس کو راستے میں کہی بھی نہ روکا جا ئے۔ اُنھوں نے وزراء اعلیٰ کو تیقن دیا کہ مرکزی حکو مت ریاستوں کی ہر طرح سے مدد کرے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اگر تمام ریاستیں مل جُل کر کام کریں تو کسی چیز کی کمی نہیں ہو گی ۔ اپنی مخاطبت میں اُنھوں نے  ICU میں مریضوں کے لیے بستروں کی تعداد  اور  علاج کے لیے درکار دیگر سہولیات کی ضرورت پر خاص زور دیا۔وزیر اعظم نے کووِڈ ٹیسٹ کی تعداد میں اضا فہ کرنے پربھی ایک مرتبہ پھر توجہ مبذول کر وائی۔ 

اِس دوران وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے مہاراشٹرمیں آکسیجن کی اضافی ضرورت کا اظہار کرتے ہوئے  ریم ڈیسی ویر انجیکشن کا خاطر خواہ ذخیرہ فراہم کیے جانے کی ضرورت کا اظہار کیا۔اُنھوں نے کہا کہ کووڈ19؍

 ٹیکہ اندازی میں مہاراشٹر ملک بھر میں سب سے آگے ہیں ۔وزیر اعلیٰ نے مہاراشٹر میںویکسین کی باقاعدگی سے مسلسل فراہمی کی ضرورت کااظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا ریاست کے لیے بیرون ممالک سے ویکسین در آمد کئے جا سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے سبب مہاراشٹر میں سخت پا بندیاں عائد کرنے کی نوبت آ گئی ہے تا ہم  اِس دوران بھی معیشت کو  کوئی نقصان نہ ہو اِس کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ 

آکسیجن تیار کرنے والے ملک بھر کے بڑے مینوفیکچررز کے ساتھ بھی وزیر اعظم نے تبادلۂ خیا ل کیا ۔ اِ س موقعے پر  وزیر اعظم نے طبی استعمال کی آکسیجن کا ذخیرہ اور فراہمی کا بھی اِ جائزہ لیا۔

***** ***** ***** 

وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے پالگھرضلعے کے ویرار میں واقع  وِجئے ولّبھہ ہسپتال میں آگ لگنے کے واقعے کی تفتیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اُنھوں نے اِس سانحے میں جا بحق ہونے والوں کے ورثاء کو فی کس

5 ؍ لاکھ روپئے اور شدید زخمی ہونے والوں کو فی کس ایک لاکھ روپئے امداد  دینے کا اعلان کیا ہے۔ 

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اِس سانحے پر گہرے رنح و غم کا اظہار کیا ہے۔ اُنھوں نے اِس سانحے میں فوت ہونے والوں کو نیشنل ڈزاسٹر ریلیف فنڈ سے فی کس2؍ لاکھ روپئے  اور زخمی ہونے والوں کو فی کس

50؍ ہزار روپئے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

***** ***** ***** 

ہسپتالوں میںزیر علاج18؍ سال سے زیادہ عمر کے کورونا متاثرین کے بندوبست کے حوالے سے وزارتِ صحت نے اصلاح شدہ رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔ اِس میں کہا گیا ہے کہ علامات ظاہر ہونے پر 10؍ دن کے اندر  آکسیجن کی ضرورت والے  معتدل  یا سنجیدہ  نوعیت کے مریضوں کو  ریم ڈیسی ویر انجیکشن دینے پر غور کیا جا ئے۔ مثانے  یا  جگر کے عارضے میں مبتلاء مریض  اسی طرح  وہ مریض جنھیں آکسیجن دینے کی ضرورت نہیں ہے اُنھیں یہ نہ دیا جا ئے ۔ 

***** ***** ***** 

مرکزی حکو مت کی غریب کلیان انّ یو جنا کے تحت آئندہ 2؍ ماہ کے لیے غرباء کو مفت اناج فراہم کیا جا ئے گا۔ مئی اور جون مہینے میں مستحقین کو فی کس 5؍ کلو اناج ملے گا ۔ تقریباً80؍ کروڑ شہر یان اِس سے مستفید ہوں گے۔


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے سر براہ  اور  وسنت دادا شوگر اِنسٹی ٹیوٹ کے چیئر مین شرد پوار نے ریاست بھر کے190؍ شکر کار خانوں کو آکسیجن کی تیاری اور فراہمی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اِس خصوص میں شوگر اِنسٹی ٹیوٹ کی جانب سے تمام شکر کا خانوں کو مکتوب اِرسال کیاگیا ہے۔  

***** ***** ***** 

تعمیراتِ عامہ کے ریاستی وزیر اشوک چو ہان نے کہا ہے کہ ریاستی حکو مت کو بھی اُسی قیمت پر کووِڈ ویکسین فراہم کئے جا ئیں جس قیمت پر مرکزی حکو مت کو فراہم کئے جارہے ہیں۔ اُنھوں نے بتا یا کہ مرکزی حکو مت کو  کووڈ ویکسین  محض150؍ روپئے میں دستیاب ہے جبکہ یہی ویکسین ریاست کو400؍ روپئے میں خرید نا ہو گا ۔

اُنھوں نے کہا کہ مرکزی حکو مت نے 18؍ سے 45؍ سال کے شہر یان کو ٹیکہ لگا نے کی ذمہ داری ریاست کو سونپ دی ہے  اسی لیے ریاست کو کم قیمت پر یا کم از کم مرکزی حکو مت کے نرخ پر ویکسین ملناضروری ہے۔

***** ***** ***** 

بزرگ ماہر تعلیم اور یونیور سٹی گرانٹس کمیشن کے سابق چیئر مین  ڈاکٹر ارون نِگوے کر  کَل پونا میں چل بسے۔ وہ 71؍ بر س کے تھے ۔ وہ ساوِتری بائی پھلے پو نا یونیور سٹی کے سابق وائس چانسلر  اور  نیک کے بانی صدر تھے۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل مزید66؍ہزار836؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ اِس اضا فے کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 41؍لاکھ61؍ ہزار676؍ ہو چکی ہے۔ جبکہ کَل 773؍ مریض علاج کے دوران چل بسے ۔ 

دوسری جانب کَل74؍ہزار45؍ افراد علاج معالجے کے بعد شفا یاب بھی ہوئے ہیں۔اِس طرح ریاست بھر میں اب تک 34؍لاکھ4؍ہزار792؍ کورونا متاثرین علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ فی الحال ریاست میں6؍ لاکھ91؍ہزار851؍ مریض زیر علاج ہیں۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑے میں گزشتہ روز8؍ہزار93؍کورونا مریض پائے گئے ۔ جبکہ 173؍ مریض دوران ِ علاج چل بسے ۔وفات پانے والوں میں اورنگ آ باد ضلعے کے27؍ بیڑ اور ناندیڑضلعے کے فی کس28-28؍  لاتور کے26؍ پر بھنی کے25؍  عثمان آ باد اور جالنہ ضلعے کے فی کس16-16؍ مریض  اور  ہنگولی ضلعے کے

7؍ مریضوں کا شمار ہے۔

اورنگ آ باد ضلعے میں کَل ایک ہزار496؍ کورونا مریض پائے گئے۔اِسی طرح لاتور میںایک ہزار478؍

 ناندیڑ اور بیڑ ضلعے میں فی کس ایک ہزار210؍ پر بھنی میں943؍ جالنہ میں809؍ عثمان آ باد میں719؍ اور ہنگولی ضلعے میںکَل مزید228؍ مریض پائے گئے۔

***** ***** ***** 

وزیر اعظم نریندر مودی کل اتوار کے روز آکاشوانی سے نشر ہونے والے پروگرام من کی بات میں قوم سے خطاب کریں گے۔ یہ  دوسرے دور کی23؍ ویں قسط ہوں گی ۔ یہ پروگرام صبح11؍ بجے نشر کیا جا ئے گا۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے115؍ وارڈز میںسے آج صرف8؍ ٹیکہ اندازی مراکز پر ہی ٹیکے لگوائے جا ئیں گے ۔ ویکسین کا ذخیرہ کم ہونے کی وجہ سے بقیہ مراکز آج بند رہیں گے ۔ میونسپل کارپوریشن کے شعبہ صحت سے موصولہ اطلاع کے مطا بق میونسپل انتظامیہ نے حکو مت سے کووِڈ ویکسین کے تقریباً  پونے دو لاکھ نسخے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

اُدھر لاتور بلدیہ کا کووِڈ ویکسین کا ذخیرہ ختم ہوجانے کی وجہ سے آج بلدیہ کے تمام ٹیکہ اندازی مراکز بند رہیں گے ۔ میئر وِکرانت گوجم گُنڈے نے یہ اطلاع دی ہے۔

***** ***** ***** 

ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے گریجویشن  اور  پوسٹ گریجویشن کے بقیہ امتحانات آن لائن لیے جا ئیں گے ۔ گریجویشن کے امتحان3؍ مئی سے  اور  پوسٹ گریجویشن کے امتحان 5؍ مئی سے شروع ہو ں گے۔ یو نیور سٹی کی جانب سے کَل اِس خصوص میں نوٹس جاری کی گئی ۔ اِن آن لائن امتحانات کے لیے IT Coordinators  کی تعداد میں دوگنا اضا فہ کیا جا ئے گا۔

***** ***** ***** 



آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے 

٭آکسیجن اور دیگر ادویات کی ذخیرہ اندوزی او رکلا بازری روکنے کے مقصد سے ریاستی حکو متیں سخت اقدامات کریں ‘  وزیر اعظم کی ہدایت

٭ریاست کے تقریباً190؍ شکر کار خانوں کو آکسیجن کی تیاری اور فراہمی کرنے کی وسنت دادا شوگر اِنسٹی ٹیوٹ کی ہدایت

٭ریاست میں مزید66؍ہزار836؍ کورونا مریض پائے گئے ‘ مراٹھواڑے میں173؍ مریض چل بسے  جبکہ  مزید8؍ہزار93؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر

اور

٭لاتور  اور  اورنگ آ باد میں متعدد کووِڈ ٹیکہ اندازی مراکز آج بندرہیں گے

علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments: