Wednesday, 2 June 2021

 Regional News Urdu Text Bulletin, Aurangabad. Date : 02.06.2021, Time : 9.00 to 09.10 AM

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 02 June-2021
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:2  جون  ۲۰۲۱ ؁
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی کے باوجود احتیاط ضروری ہے۔اس لیے سامعین سے گذارش ہے کہ وہ مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک لینے والے شہری دوسری خوراک بھی ضرور لیں ۔ہرشہری کو چاہیے کہ وہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں۔ناک اور منہ پراچھی طرح ماسک لگائیں۔ایک دوسرے سے مناسب محفوظ فاصلہ برقراررکھیں۔وقفے وقفے سے ہاتھ اور چہرہ اچھی طرح دھوئیں۔ ان آسان ضوابط پرعمل کریںاورمحفوظ رہیں۔ کووِڈ 19- سے متعلق کسی بھی مدد کیلئے مرکزی ہیلپ لائن نمبر 011-23978046  اور 1075  یا ریاستی امدادی مرکز کیلئے 020- 26127394   پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
::::: سرخیاں::::::
چند اہم خبروں کی سرخیاں سماعت کیجیے۔
٭ مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ CBSE کے بارہویں کے امتحان منسوخ کرنے کا مرکزی حکومت کا فیصلہ۔
٭ نجی اسپتالوں میں شہرو ںکے درجے کے لحاظ سے کووِڈ علاج کیلئے فیس ریاستی حکومت کی جانب سے طئے۔
٭ ملک میں اس سال اوسطاً 101 فیصد تک بارش ہونے کا قیاس محکمہ موسمیات نے ظاہر کیا۔
٭ 6 جون یہ دِن تمام ریاست میں شیو سوراجیہ دِن کے طور پر منانے کا ریاستی حکومت کا فیصلہ۔
اور۔۔٭ سرکاری ملازمین پر حملہ کرنے اور سرکاری کام کاج میں رخنہ اندازی کرنے کی شکایت پر اورنگ آباد کے رکنِ پارلیمنٹ امتیاز جلیل
کے ساتھ 24  افراد کیخلاف جرم داخل۔
***** ***** *****
اَب خبریں تفصیل سے۔۔
حکومت نے اس سال بارہویں کلاس کے CBSE امتحانات نہ کرائے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ CBSE ایک مقررہ وقت میں ایک بہتر طور سے وضاحت کردہ معیار کے مطابق بارہویں کلاس کا نتیجہ تیار کرنے کے اقدامات کرے گی۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر کچھ طلبہ پچھلے سال کی طرح امتحان دینا چاہتے ہیں تو سازگار صور تحال ہونے پر CBSE انھیں امتحان دینے کا متبادل فراہم کرے گی۔ یہ فیصلہ کل وزیرِ اعظم نریندر مودی کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی ایک میٹنگ میں کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ 12 ویں کلاس کے CBSE امتحانات سے متعلق فیصلہ طلبہ کے مفاد میں لیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کووِڈ 19- سے تعلیمی سال متاثر ہوا ہے اور بورڈ امتحانات کا معاملہ طلبہ، والدین اور اساتذہ کیلئے انتہائی تذبذب کا معاملہ بنا ہوا تھا، جس کا حل ضروری تھا۔ CBSE نے اس سال دسویں کے امتحانات اس سے قبل ہی منسوخ کیے ہیں۔
***** ***** *****
نجی اسپتالوں میں کووِڈ علاج کیلئے فیس ریاستی حکومت نے طئے کردی ہے۔ اس کے لحاظ سے اب شہرو ںکے درجے کرکے فیس طئے کی گئی ہے۔ اب اسپتال زیادہ فیس نہیں لے سکتے۔ وزیرِ اعلیٰ اُدّھو ٹھاکرے نے اس سلسلے میں آرڈیننس کو منظوری دی۔ اس آرڈیننس پر سختی سے اور نتیجہ خیز عمل درآمد ہو اس لیے تمام متعلقہ ضلع کلکٹرس‘ میونسپل کمشنرس‘ کو ہدایتیں دیں، ایسے احکام وزیرِ اعلیٰ نے دئیے ہیں۔
***** ***** *****
مہاراشٹر میں گذشتہ چھ ماہ میں چھوٹے بچوں میں کورونا وباء کے پھیلائو کے تناسب میں خاص تبدیلی نظر نہیں آئی۔ یہ بات شعبۂ صحت نے کہی ہے۔ ماہِ مئی میں بچوں کو کووِڈ ہونے کی شرح صفر اعشاریہ صفرسات فیصد تھی۔ قومی سطح پر مشیروں نے تیسری لہر میں بچوں کو بڑے پیمانے پر کورونا وائرس ہونے کا انداز ظاہر کیا ہے۔ اس کی وجہ سے ریاستی حکومت نے ریاستی سطح پر ماہرِ اطفال ایکشن فورس قائم کیا ہے۔ اسی کے ساتھ ریاستی حکومت بچو ںکے علاج کے نظریہ سے اسپتالوں میں بنیادی سہولتیں‘ مشنری نصب کرنے کیلئے ضروری اقدامات کررہی ہے۔ محکمۂ صحت کے اَپّر سیکریٹری ڈاکٹر پردیپ ویاس نے اس کی اطلاع دی۔
***** ***** *****
ریاست میں کل 14 ہزار 123 کورونا وائرس متاثرین کا اندراج ہوا۔ اس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد 57 لاکھ 61 ہزار 15 ہوگئی ہے۔ کل 477 مریض دورانِ علاج چل بسے۔ ریاست میں اس وباء سے مرنے والو ںکی جملہ تعداد 96 ہزار 198 ہوگئی ہے۔ شرحِ اموات ایک اعشاریہ 67 فیصد ہوگیا ہے۔ کل 35 ہزار 949 مریض اس بیماری سے شفاء یاب ہوگئے۔ ریاست میں اب تک 54 لاکھ 31 ہزار 319 مریض کورونا وائرس سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔ کووِڈ سے نجات کی شرح 94  اعشاریہ 28 فیصد ہوگئی ہے۔ فی الحال ریاست میں 2 لاکھ 30 ہزار 681 مریضوں کا علاج جاری ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کل ایک ہزار 56 کورونا وائرس متاثرین کی تصدیق ہوئی۔ تاہم 55  افراد اس وبائی مرض کی وجہ سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں لاتور ضلع کے 21‘ بیڑ 10‘ عثمان آباد 8‘ اورنگ آباد 7‘ ناندیڑ 5‘ تاہم پربھنی اور ہنگولی اضلاع کے فی کس 2 مریض شامل ہیں۔ جالنہ ضلع میں کل کووِڈ وباء سے ایک بھی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی۔ بیڑ ضلع میں کل کووِڈ سے متاثرہ نئے 361 مریض پائے گئے۔ ناندیڑ ضلع میں 177‘ اورنگ آباد 157‘ لاتور 106‘ عثمان آباد 89‘ جالنہ 72‘ پربھنی 64  اور ہنگولی ضلع میں 30 نئے مریضوں کا انکشاف ہوا۔
***** ***** *****
ملک میں اس سال بھی مانسون اطمینان بخش یعنی اوسطاً 101 فیصد تک ہوگا۔ ایسا انداز بھارتیہ محکمہ موسمیات نے ظاہر کیا ہے۔ محکمۂ موسمیات شعبہ کے ڈائریکٹر جنرل ایم مہاپاترا نے مانسون کا دوسرا قلیل مدتی انداز کل ظاہر کیا۔ اس کے لحاظ سے جون سے ستمبر اس دوران بارش کی قلیل مدتی اوسط 96 سے 104 فیصد رہے گی۔
مہاراشٹر میں ماہِ جون میں مراٹھواڑہ میں اوسط سے کم بارش ہونے کا قیاس ہے، تاہم کوکن اور ودربھ میں اوسط سے زیادہ بارش ہونے کا قیاس ظاہر کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
6 جون یہ دِن تمام ریاست میں شیو سوراجیہ کے طور پر منانے کا فیصلہ ریاستی حکومت نے کیا ہے۔ دیہی ترقیاتی وزیر حسن مشرف نے اس کی اطلاع دی۔ تمام ضلع پریشد‘ پنچایت سمیتیاں، اسی طرح گرام پنچایتوں میں کورونا احتیاطی تدابیر کے اُصولوں پر عمل کرتے ہوئے یہ دِن منایا جائیگا۔ ضلع کے اہم دفتر میں رابطہ وزیر مہمانِ خصوصی کے طو رپر موجود رہیں گے اور یہ دِن منایا جائیگا۔
***** ***** *****
عہدوں کی ترقی میں ریزرویشن مسترد کرنے کے سلسلے میں قانونی اسٹڈی کرکے فیصلہ کیا جائیگا۔ یہ بات وزیرِ توانائی نتن رائوت نے کہی ہے۔ عہدوں کی ترقی کیلئے ریزرویشن کے ضمن میں قائم کی گئی کابینی سب کمیٹی کی میٹنگ کل نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار کی صدار ت میں ہوئی۔ اس کے بعد رائوت نے اس کی اطلاع دی۔
***** ***** *****
سرکاری ملازمین پر حملہ کرنے اور سرکاری کام کاج میں رخنہ اندازی کرنے کی شکایت پر اورنگ آباد کے رُکنِ پارلیمنٹ امتیاز جلیل سمیت  24  افراد کے خلاف جرم داخل کیے گئے ہیں۔ لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والی دُکانیں سیٖل کی گئی تھیں۔ اِن دُکانو ںکے سیٖل نکالنے کیلئے رکنِ پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے لیبر ڈپٹی کمشنر آفس جاکر لیبر ڈپٹی کمشنر شیلندر پوڑ پر دبائو ڈالنے کی کوشش کی، اس کے خلاف پوڑ‘ نے کرانتی چوک پولس اسٹیشن میں شکایت درج کی تھی۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلع میں تمام اقسام کی دُکانیں صبح 7 سے دوپہر 2 بجے تک کھلی رہیں گی۔ ضلع کلکٹر ڈاکٹر وِپن اِٹنکر نے اس سلسلے میں حکم نامہ جاری کیا۔ اس میں مالس، حجام کی دُکانیں، مذہبی مقامات، بند رہیں گے۔ ضلع کے زرعی پیداوار بازار کمیٹیاں، زراعت سے متعلق تمام دُکانیں، گاڑیوں کی گیریج، اڑت کی دُکانیں اور ادارے صبح 9 سے شام 6 بجے تک جاری رہیں گے۔ تاہم ضلع میں ہر سنیچر اور اتوار کو سخت لاک ڈائون عائد رہے گا۔ یہ بات حکم نامے میں کہی گئی ہے۔
پربھنی ضلع میں بھی ضروری خدمات سمیت دیگر دُکانوں کو کھولنے کی اجازت ضلع انتظامیہ نے دے دی ہے۔
***** ***** *****
عثمان آباد ـضلع میں کلم میں سب ڈسٹرکٹ اسپتال کے کووِڈ مرکز میں ایک آٹھ مہینے کے لڑکے نے اور سات ماہ کی لڑکی نے کورونا وائرس مرض کو شکست دی۔ کووِڈ کو شکست دینے والے یہ سب سے معصوم قرار دئیے گئے ہیں۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخر میں چند اہم خبروں کی سرخیاں ایک بار پھر سن لیجیے۔۔
٭ مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ CBSE کے بارہویں کے امتحانات منسوخ کرنے کا مرکزی حکومت کا فیصلہ۔
٭ نجی اسپتالوں میں شہرو ںکے درجے کے لحاظ سے کووِڈ علاج کیلئے فیس ریاستی حکومت کی جانب سے طئے۔
٭ ملک میں اس سال اوسطاً 101 فیصد تک بارش ہونے کا قیاس محکمہ موسمیات نے ظاہر کیا۔
٭ 6 جون یہ دِن تمام ریاست میں شیو سوراجیہ کے طور پر منانے کا ریاستی حکومت کا فیصلہ۔
اور۔۔ ٭ سرکاری ملازمین پر حملہ کرنے اور سرکاری کام کاج میں رخنہ اندازی کرنے کی شکایت پر اورنگ آباد کے رکنِ پارلیمنٹ امتیاز جلیل کے ساتھ 24  افراد کیخلاف جرم داخل۔
***** ***** *****
کورونا وائرس کے پھیلائو سے تحفظ کیلئے ہم سب کو احتیاط کرناضروری ہے۔ اس کیلئے وقفے وقفے سے صابن سے ہاتھ دھوئیں ۔ باہر جاتے وقت اچھی طرح سے منہ پر ماسک لگائیں۔ایک دوسرے سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں۔ اور سنتے رہئے آکاشوانی ۔

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 07.04.2026 रोजीचे सकाळी 11.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date 07 April 2026 Time 11.00 to 11.05 AM Language Marathi आकाशवाणी छत्र...