Sunday, 6 June 2021

 Regional News Urdu Text  Bulletin, Aurangabad. Date : 06.06.2021, Time : 9.00 to 09.10 AM

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 06 June-2021
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:۶؍ جون  ۲۰۲۱ ؁
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی کے باوجود احتیاط ضروری ہے۔اس لیے سامعین سے گذارش ہے کہ وہ مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک لینے والے شہری دوسری خوراک بھی ضرور لیں ۔ہرشہری کو چاہیے کہ وہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں۔ناک اور منہ پراچھی طرح ماسک لگائیں۔ایک دوسرے سے مناسب محفوظ فاصلہ برقراررکھیں۔وقفے وقفے سے ہاتھ اور چہرہ اچھی طرح دھوئیں۔ ان آسان ضوابط پرعمل کریںاورمحفوظ رہیں۔ کووِڈ 19- سے متعلق کسی بھی مدد کیلئے مرکزی ہیلپ لائن نمبر 011-23978046  اور 1075  یا ریاستی امدادی مرکز کیلئے 020- 26127394   پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
::::: سرخیاں::::::
چند اہم خبروں کی سرخیاں سماعت کیجیے۔
٭ مانسونی موسمی بارش مجوزہ تاریخ سے پانچ یوم قبل ریاست میں داخل۔
٭ ریاست میں کووِڈ کے سلسلے میں پابندیاں درجے کے لحاظ سے کم کرنے کا کل سے آغاز۔
٭ طبّی تعلیمی امتحانات آف لائن ہی ہوں گے۔
٭ ریاست میں 13 ہزار 659 نئے کورونا وائرس متاثرین کا اندراج؛ مراٹھواڑہ میں 42  افراد فوت‘ تاہم 937 متاثرین۔
اور۔۔٭ عالمی یومِ ماحولیات کل منایا گیا۔ ریاستی حکومت کے ماجھی وسندھرا ابھیان میں ہنگولی نگر پالیکا ریاست میں سرِ فہرست۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے۔۔
مانسونی موسمی بارش مجوزہ تاریخ سے پانچ یوم قبل ہی مہاراشٹر میں داخل ہوگئی ہے۔ اس کی اطلاع بھارتیہ محکمۂ موسمیات نے کل دی۔ 3 جون کو کیرالا میں داخل ہونے کے بعد مسلسل تیسرے دِن مانسون بحیرۂ عرب کے ساحل سے ترقی کرتے ہوئے گوا سمیت جنوبی کوکن اور وسطی مہاراشٹر کے جنوبی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ مانسون داخل ہونے کیلئے فی الحال سازگار ماحول ہے۔ کل سے مانسون کی ترقی میں معمولی کمی ہوکر مکمل مہاراشٹر میں سات یوم میں مانسون پھیل جائیگا۔ اس کی اطلاع محکمۂ موسمیات نے دی ہے۔ اس کے نتیجے میں ریاست میں شولا پور‘ ستارا‘ سانگلی‘ کولہاپور ان علاقو ں میں کل موسلادھار بارش ہوئی۔ مراٹھواڑہ میں بیڑ ضلع میں کل دوپہر کے بعد موسلا دھار بارش ہوئی، اس کی وجہ سے رینا ندی میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ جس کی وجہ سے امبا جوگائی اور برداپور کی جانب جانے والی ٹریفک کچھ دیر کیلئے مفلوج ہوگئی تھی۔ عثمان آباد ضلع کے عثمان آباد‘ بھوم‘ پرانڈا‘ کلم‘ اسی طرح تلجاپور تعلقوں میں بارش ہوئی۔ مراٹھواڑہ کے دیگر اضلا ع میں کل تمام دِن مطلع ابر آلود تھا۔ چند مقامات پر معمولی بارش ہوئی۔
اسی بیچ آئندہ چار یوم میں کوکن کے کئی مقامات پر‘ تاہم وسطی مہاراشٹر‘مرٹھواڑہ اور ودربھ میں چند مقامات پر بارش ہونے کا قیاس محکمۂ موسمیات نے ظاہر کیا ہے۔
***** ***** *****
ریاستی حکومت نے کووِڈ کے ضمن میں عائد کی گئی پابندیوں کو ختم کرنے کیلئے ریاست کے اضلاع کو پانچ درجوں میں تقسیم کیا ہے۔ کل سے درجوں کے لحاظ سے پابندیاں کم کرنے کی شروعات ہورہی ہے۔ پہلے درجے میں مراٹھواڑہ کے جالنہ، لاتور، ناندیڑ، اضلاع میں شامل ہیں۔ یہاں تمام کاروبار شروع کیے جائیں گے۔ دوسرے درجے میں ہنگولی ضلع شامل ہے۔ ضلع کے مالس اور سینما گھر میں پچاس فیصد گنجائش کی شرط عائد کی گئی ہے۔
اورنگ آباد‘ بیڑ اور عثمان آباد اضلاع تیسرے درجے میں شامل ہیں۔ ان تینوں اضلاع کی دُکانیں دوپہر چار بجے تک کھلی رہیں گی۔ تاہم چوتھے درجے میں پربھنی ضلع شامل ہے۔ ضلع کے سینما گھر‘ میٹنگ ہال اور کلچرل ہال بند رہیں گے۔
***** ***** *****
طبّی کورسیس کے طلبہ کے امتحانات آف لائن ہی ہوں گے۔ تحریری امتحان کیلئے آتے وقت RT-PCR ٹسٹ کی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔ ممبئی ہائی کورٹ کی ناگپور بینچ نے یہ حکم صادر کیا۔ 10 جون سے ان طلبہ کے امتحانات شروع ہورہے ہیں۔ آف لائن امتحانات منسوخ کیے جائیں، اس اپیل کو عدالت نے مسترد کردیا۔ جو طلبہ پہلے دِن ٹسٹ رپورٹ پیش نہیں کرسکے وہ آئندہ پرچے سے قبل یا 15 جون سے قبل رپورٹ پیش کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ RT-PCR ٹسٹ کے رپورٹ مثبت آنے والے طلبہ امتحان نہیں دے سکیں گے۔ اس کی وضاحت عدالت نے کی۔ تمام ریاست میں تقریباً 40 ہزار طلبہ یہ امتحان دے رہے ہیں۔
***** ***** *****
ریاست میں کورونا وائرس سے شفاء یاب ہونے کا تناسب گذشتہ تین ماہ میں کل پہلی مرتبہ 95 فیصد تک پہنچ گیا۔ کل ریاست میں 13 ہزار 659 نئے کورونا وائرس مریضوں کا انکشاف ہوا۔ 10 مارچ 2021 کو اتنے ہی مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی۔ اس کے بعد مسلسل مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا تھا۔ تمام ریاست میں جملہ کووِڈ متاثرین کی تعداد 58 لاکھ 19 ہزار 224 ہوگئی ہے۔ کل 300 مریض دورانِ علاج چل بسے۔ ریاست میں اس و باء سے مرنے والوں کی جملہ تعداد 99 ہزار 512 ہوگئی ہے۔ شرحِ اموات ایک اعشاریہ 71 فیصد ہے۔ کل 21 ہزار 776 مریض اس بیماری سے شفاء یاب ہوگئے۔ ریاست میں اب تک 55 لاکھ 28 ہزار 834 مریض کورونا وائرس سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔ کووِڈ سے نجات کی شرح 95  اعشاریہ ایک فیصد ہوگئی ہے۔ فی الحال ریاست میں ایک لاکھ 88 ہزار 27 مریضوں کا علاج جار ی ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آباد سے نشر کی جارہی ہیں۔
مراٹھواڑہ میں کل 937 کورونا وائرس متاثرین کی تصدیق ہوئی۔ تاہم 42  افراد اس وباء سے لقمۂ اجل بن گئے۔ مرنے والوں میں لاتور ضلع کے 16‘ اورنگ آباد 11‘ بیڑ 6‘ پربھنی 4‘ عثمان آباد اور جالنہ اضلاع کے فی کس دو‘ تاہم ہنگولی ضلع کا ایک مریض شامل ہے۔ بیڑ ضلع میں کل کووِڈ سے متاثرہ 243 نئے مریض پائے گئے۔ اورنگ آباد 211‘ عثمان آباد 117‘ ناندیڑ 126‘ لاتور 90‘ جالنہ 28‘ پربھنی 37‘ اور ہنگولی ضلع میں کل 25 نئے مریض منظرِ عام پر آئے۔
***** ***** *****
مراٹھا کرانتی سنگھرش مورچے کی جانب سے کل بیڑ میں ریزرویشن مورچہ نکالا گیا۔ جب تک ریزرویشن حاصل نہیں ہوتا تب تک احتجاج جاری رہے گا، ایسا اشارہ احتجاجیوں نے دیا۔ تمام ضلع سے بڑی تعداد میں احتجاجی اس مورچے میں شامل ہوئے تھے۔ کووِڈ کے اُصولو ںکی پابندی کرتے ہوئے سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے اسپورٹس کامپلیکس سے ضلع کلکٹر دفتر تک یہ مورچہ نکالا گیا۔ اس مورچے کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی تھی۔ اس کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی۔
***** ***** *****
شیوراجیہ دِن آج منایا جارہا ہے۔ اس دِن ریاست کے تمام گرام پنچایتوں‘ پنچایت سمیتیوں اور ضلع پریشد دفاتر میں تمام عہدیدار، افسران، ملازمین زعفرانی سوراجیہ پرچم سمیت شیو راجیہ دنڈ‘ سوراجیہ گڑھی نصب کرکے اسے سلامی پیش کریں گے۔ کورونا تدارکی تدابیر کے اُصولوں پر عمل کرتے ہوئے یہ دِن منایا جارہا ہے۔ نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار نے اس سلسلے میں ریاستی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ کے چند مقامات پر طویل سفر کے ایس ٹی کارپوریشن کی بسیں کل سے شروع ہورہی ہیں۔ اورنگ آباد‘ جالنہ، ناندیڑ، عثمان آباد اور لاتور کے بس اسٹیشنوں سے کل سے یہ بس خدمات شروع ہورہی ہیں۔
***** ***** *****
عالمی یومِ ماحولیات کل منایا گیا۔ اس سلسلے میں شجرکاری سمیت کئی پروگرامس آن لائن طریقہ کار سے منعقد کیے گئے تھے۔ گذشتہ دہائی میں جن ممالک میں جنگلات میں اضافہ ہورہا ہے ایسے عالمی ممالک میں بھارت بھی شامل ہے۔ یہ بات مرکزی ماحولیات وزیر پرکاش جائوڑیکر نے کہی ہے۔ وہ کل عالمی یومِ ماحولیات کے سلسلے میں مخاطب تھے۔
***** ***** *****
ریاستی حکومت کے ماجھی وسندھرا ابھیان میں شامل ہوئے 222 نگر پالیکائوں میں سے ہنگولی نگر پالیکا نے ریاست میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ اُدّھو ٹھاکرے کے ہاتھوں کل یہ ایوارڈس آن لائن تقسیم کیے گئے۔ احمد نگرکے ضلع کلکٹر ڈاکٹر راجندر بھونسلے کو ضلع کلکٹر انفرادی گروپ میں پہلا انعام دیا گیا۔ تاہم ضلع پریشد کے چیف آفیسر راجندر شرساگر کو دوسرامقام حاصل ہوا۔
***** ***** *****
اورنگ آباد میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مرٹھواڑہ یونیورسٹی کے علاقے میں گوگا بابا ٹیلے کی سبز کاری پروگرام کا افتتاح ضلع کلکٹر سنیل چوہان کے ہاتھوں کل عمل میں آیا۔ ماحولیات وزیر ادتیہ ٹھاکرے نے عوام کو یومِ ماحولیات کے پیغام کے پروگرام میں اس کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس ٹیلے پر چھ ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ اس کی اطلاع چوہان نے دی۔ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کل شہر کے کھام ندی کے کنارے‘ اسی طرح مختلف گارڈن میں دس ہزار پودے لگائے گئے۔
ہنگولی‘ پربھنی‘ لاتور‘ بیڑ، جالنہ اضلاع میں بھی عالمی یومِ ماحولیات کے ضمن میں شجرکاری کے پروگرامس منعقد کیے گئے تھے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخر میں چند اہم خبروں کی سرخیاں ایک بار پھر سن لیجیے۔۔
٭ مانسونی موسمی بارش مجوزہ تاریخ سے پانچ یوم قبل ریاست میں داخل۔
٭ ریاست میں کووِڈ کے سلسلے میں پابندیاں درجے کے لحاظ سے کم کرنے کا کل سے آغاز۔
٭ طبّی تعلیمی امتحانات آف لائن ہی ہوں گے۔
٭ ریاست میں 13 ہزار 659 نئے کورونا وائرس متاثرین کا اندراج؛ مراٹھواڑہ میں 42  افراد فوت‘ تاہم 937 متاثرین۔
اور۔۔٭ عالمی یومِ ماحولیات کل منایا گیا۔ ریاستی حکومت کے ماجھی وسندھرا ابھیان میں ہنگولی نگر پالیکا ریاست میں سرِ فہرست۔
***** ***** *****
کورونا وائرس کے پھیلائو سے تحفظ کیلئے ہم سب کو احتیاط کرناضروری ہے۔ اس کیلئے وقفے وقفے سے صابن سے ہاتھ دھوئیں ۔ باہر جاتے وقت اچھی طرح سے منہ پر ماسک لگائیں۔ایک دوسرے سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں۔ اور سنتے رہئے آکاشوانی ۔
ان خبروں کو آکاشوانی سماچار اورنگ آباد اور یوٹیوب کے چینل اورنگ آباد AIR پر کسی بھی وقت سنا جاسکتا ہے۔

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 02.05.2026 रोजीचे सकाळी 11.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date 02 May 2026 Time 11.00 to 11.05 AM Language Marathi आकाशवाणी छत्रपत...