Thursday, 17 June 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ۱۷ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جون ۲۰۲۱ئ؁ وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 17 June 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۱۷ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  جون  ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سب سے پہلے اِس وقت  کی سر خیاں...

٭ مرکزی حکو مت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئیٹر کا قانونی تحفظ ہٹا یا‘ نئے انفارمیشن تیکنا لو جی رہنما خطوط پر ٹوئیٹر کی جانب سے عمل نہ کرنے پر کی گئی کار وائی

٭ کوروناوائرس کی ممکنہ تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے ضروری دوائوںاور طِبّی آلات کی دستیابی کو یقینی بنا نے کی وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے کی ہدایت‘ کہا ریاست کے دیہی علاقوں میں دوائوں کا وافر ذخیرہ رہے موجود  

٭ سیاحوں کے لیے کھول دئے گئے اورنگ آ باد کے تاریخی مقامات ‘ تاہم کورونا مخالف ضابطو ں پر عمل کرنا ہو گا ضروری 

اور

٭ Teachers Eligibility Test  یعنی  TET  امتحان کے خلاف داخل کی گئی در خواستوں کو عدالت نے کیا نامنظور‘TET پاس کرنے کی مدت میں توسیع دینے سے بھی کیا انکار

 

اب خبریں تفصیل سے...

مرکزی حکو مت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹوئیٹر‘‘ کا قا نو نی تحفظ ہٹالیا ہے۔ نئے انفار میشن تیکنا لو جی رہنما خطوط پر عمل نہ کرنے پر حکو مت نے یہ کاروائی کی ہے۔ انفارمیشن تیکنا لو جی کے مرکزی وزیر روی شنکر پر ساد نے ٹوئیٹ کر کے یہ اطلاع دی۔ انھوں نے لکھا کہ ٹوئیٹر کو نئے IT قا نون پر عمل کر نے کے لیے کئی موقعے دئے گئے تھے تا ہم ٹوئیٹر نے جان بوجھ کر اِن قوانین کو نظر انداز کیا اور اِن پر عمل نہیں کیا۔

روی شنکر پر ساد نے کہا کہ بھارت کی تہذیب‘  بھا رت کے رقبے کی طرح وسیع و عریض ہے اور اِس مقام پر  کسی فیک نیوز کی ایک چھو ٹی سی چنگاری بھی بڑی آگ کا روپ اختیار کر سکتی ہے۔

***** ***** ***** 

کورونا وائرس کی ممکنہ تیسری لہر کے پس منظر میں سبھی ضروری دوائوں اور طِبّی آلات کی دستیا بی کو یقینی بنا نے اور دیہی علاقوں میں دوائوں کا بھر پور ذخیرہ فراہم کرنے کی ہدایت مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ ‘ ٹاسک فورس کے ڈاکٹروں  اور سینئر افسران کے ساتھ کَل منعقدہ میٹنگ میں بول رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے ریاست بھر میں سیرو  سر وے کرنے اور بڑے پیما نے پر ٹیکہ اندازی مہم مکمل کر نے کی بھی ہدایت دی۔اُنھوں نے کہا کہ کورونا سے بچائو کے طریقوں پر عمل کر تے رہنا اب بھی ضر وری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے آگاہ کیا کہ بھیڑ بڑھتی رہی اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل نہیں کیا گیا تو کورونا وائرس کی دوسری لہر سے سنبھلتے ہوئے ایک یا دو مہینے کے دوران تیسری لہر کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اُدھو ٹھا کرے نے یاد دِلا یا کہ کوروناوائرس کی پہلی لہر کے مقابلے دوسری لہر میں مریضوں کی تعداد دو گنا ہو نے کا عرصہ بہت کم رہا ۔

میٹنگ کے دوران محکمہ صحت کے افسران نے خدشہ ظاہر کیا کہ نئے

 Delta Plus Variant  کا خطرہ برقرار ہے او رمہاراشٹر میں مریضوں کی تعداد میں دو بارہ دُگنا اضافہ ہو سکتا ہے۔ 

***** ***** ***** 

مراٹھا ریزر ویشن معاملے میں کو لہا پور کے خاموش جلوس کے بعد وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے سے ملا قات کی جائے گی ۔ رکن پارلیمنٹ سمبھا جی راجے چھتر پتی نے یہ بات کہی ۔ سمبھا جی راجے  اور  وزیر اعلیٰ ٹھا کرے کے ما بین آج یا کَل ملا قات ہو سکتی ہے۔ سمبھا جی راجے نے کہا کہ رائے گڑھ ‘ امرا وتی  اور  اورنگ آ باد میں نکلنے والے مراٹھا جلوس اپنی طئے شدہ تاریخوں کے مطا بق نکلیں گے۔

گزشتہ کَل نکالے گئے خاموش جلوس میں شریمنت شاہو مہا راج چھتر پتی نے بھی شر کت کی اور اپنا موقف واضح کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ مراٹھا ریزر ویشن حاصل کرنے کے لیے اراکین ِ پارلیمنٹ مرکزی حکو مت سے نمائندگی کریں اور قا نو نی لڑائی لڑ نے کی بجائے قا نو نی تر میم کا راستہ اپنا ئیں تبھی یہ معاملہ حل ہو سکتا ہے۔ 

کَل نکا لے گئے خا موش جلوس میں ونچت بہو جن آ گھاڑی کے صدر پر کا ش امبیڈکر ‘ دیہی تر قیات کے ریاستی وزیر حس مُشرف  اور  بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریا ستی صدر چندر کانت پاٹل کے علا وہ کئی سیا سی پارٹیوں کے رہنمائوں نے شر کت کی ۔

***** ***** ***** 

اِس بیچ مراٹھا ریزر ویشن معاملے پر لوک سبھا کا خصو صی اجلاس طلب کر نے کا مطالبہ شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ راہل شیواڑے نے کیا ہے۔ لوک سبھا اسپیکر اوم بِر لا سے کی گئی تحریری در خواست میں شیوا ڑے نے یہ مطالبہ کیا ۔ اُنھوں نے کہا کہ اِس اِجلاس میں دیگر پسماندہ طبقات یعنیOBC  ریزر ویشن مسئلے پر بھی تبادلۂ  خیال ہو نا چاہیے۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کا مانسون اجلاس 5؍ جولائی سے ممبئی میں شروع ہ وگا۔ ریاست کے چیف سیکریٹری کی جانب سے جاری کر دہ تحریری بیان میں یہ اطلاع دی گئی۔

***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد ضلعے کے تاریخی مقا مات بی بی کا مقبرہ ‘ دولت آ باد کا قلعہ  اور اجنتہ  اور ایلو رہ کے غار کَل سے کھول دئے گئے۔ کَل اِن مقامات پر صفائی کی گئی۔ آج سے سیاح اِن تاریخی مقامات کو دیکھ سکتے ہیں۔ اورنگ آ باد کے ضلع کلکٹر سنیل چوہان نے کہا کہ سیا حوں کو اِس دوران کورونا مخالف ضابطوں پر عمل کر نا چاہیے۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر کی وزیر تعلیم وَرشا گائیکواڑ نے کہا ہے کہ ریاست میں اسکو لی طلباء کی پہلے دیڑھ مہینے تک پچھلی جماعت کے نصاب پر مبنی  Revision Classes   لی جائیں گی۔ واضح ہو کہ مہاراشٹر میں زیادہ تر اسکو ل 15؍ جون کو  جبکہ وِدربھ کے اسکول26؍ جون سے شروع ہو تے ہیں۔ اِس کے مطا بق کئی اسکو لوں میں آن لائن کلاسیز شروع ہو چکی ہیں۔ گائیکواڑ نے سبھی اسکو لی طلباء کا نئے تعلیمی سال میں خیر مقدم کیا۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اِس سال  Bridge Course کی سہو لت دستیاب رہے گی جس میں دسویں کے طلباء ‘ نویں جماعت کا نصاب پڑ ھ کر اپنی بنیاد مضبوط کر سکتے ہیں ۔

***** ***** *****  

دسویں جماعت کے Elementary  ڈرائنگ امتحان دے چکے طلباء کو ملنے والے نمبرات کو بنیاد بنا کر     Intermediate   ڈرائنگ امتحانات کا گریڈ طئے کیا جا ئے گا۔ ریاستی حکو مت کی جانب سے کَل جاری کئے گئے سر کاری حکم نا مے میں یہ اطلاع دی گئی۔  واضح ہو کہ کوروناکی وبائی صورتحال کی وجہ سے ریاستی حکو مت نے اِس سال ہونے والے Elementary    اور  Intermediate  دو نوں ڈرائنگ امتحا نات کو منسوخ کر دیا تھا۔ تاہم اِس سے پہلے Elementary    امتحان دے چکے طلباء کے نتیجوں کو  Intermediate  امتحان کے لیے

 بنیاد بنا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈرائنگ امتحان میں کامیابی پر دئے جا نے والے اضا فی نمبرات کو بھی دسویں جماعت کے رزلٹ میں شامل کیا جا ئے گا۔

***** ***** ***** 

Teachers Eligibility Test  یعنی  TET  کو چیلنج کرنے والی اور اِس امتحان کو کامیاب کرنے کے لیے مُدّت میں توسیع دینے کا مطالبہ کرنے والی 89؍ در خواستوں کو ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آبینچ نے نا منظور کر دیا ہے۔ واضح ہو کہ حق ِ تعلیم قانون کے تحتTET     امتحان کامیاب ہونا ضروری ہے اور اِس امتحان میں کامیاب ہونے کے لیے 31؍ مارچ2019؁ تک مہلت دی گئی تھی۔اِس مدت میں مزید توسیع کرنے کا مطالبہ عدالت میں دائر در خواستوں میں کیا گیا تھا جسے عدالت نے نا منظور کر دیا۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں10,107؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے ۔ اِس انکشاف کے بعد وباء کی شروعات کے بعد سے اب تک ریاست میں کورونا پازیٹیو ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 59؍ لاکھ

34؍ ہزار880؍ ہو گئی ہے۔ وہیں کَل ریاست بھر میں 237؍ کورونا مریضوں نے علاج کے دوران دم توڑ دیا ۔ اس طرح کورونا وائرس سے مہاراشٹر میںجان گنوا نے والوں کی مجموعی تعداد  ایک لاکھ15؍ ہزار390؍ تک جا پہنچی ہے۔ ریاستی شرح اموات قریب2 ؍ فیصد رہی۔

دوسری جانب کَل ریاست میں10,567؍ افراد کو  کورونا وائرس سے صحت یاب قرار دے کر اسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔ مہاراشٹر میں اب تک 56؍ لاکھ79؍ ہزار746؍ کورونا مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ کووِڈ19 ؍  سے صحت یابی کا ریاستی تنا سب قریب96؍ فیصد رہا۔ فی الحال مہاراشٹر میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی درج شدہ مجموعی تعداد ایک لاکھ26؍ ہزار661؍ ہے اور اِن سبھی کا علاج جا ری ہے۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں گزشتہ روز552؍ نئے کورونا پازیٹو مریضوں کا اضا فہ درج کیا گیا۔ جبکہ28؍ مریضوں کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی سب سے بڑی تعداد عثمان آباد ضلعے میں رہی  جہاں 9؍ کورونا مریض ہلاک ہو گئے۔ لاتور میں 8؍ مریضوں نے کَل دوران ِعلاج دم توڑ دیا۔ اورنگ آ باد میں کَل 5؍ مریضوں کی موت کا اندراج ہوا۔ بیڑ میں4؍ ناندیڑ میں ایک اور ہنگولی میں بھی ایک مریض کی گزشتہ روز موت ہو گئی۔

وہیں مراٹھواڑہ کے سبھی ضلعوں میں ایک دِن میں پائے جا نے والے کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد میں لگا تار کمی آ رہی ہے۔ بیڑ ضلعے میں کَل165؍ لوگوں کو  کورونا پازیٹیوپا یا گیا۔ عثمان آباد میں115؍ جبکہ جالنہ میں40؍ مریضوں کا اضا فہ ہوا۔ اورنگ آباد ضلعے میں گزشتہ روز100؍ لوگوں کو  کو رونا پازیٹیو پا یا گیا۔ اِس تعداد میں20؍ مریض شہری حدود سے ہیں جبکہ80؍ مریضوں کا تعلق اورنگ آباد کے دیہی علاقوں سے ہے۔

ناندیڑ اور لاتور دونوںضلعوں میں سے ہر ایک میںکَل 53؍ کورونا مریضوں کا اضا فہ درج کیا گیا۔ پر بھنی میں12؍ جبکہ ہنگولی میں5؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض گزشتہ روز منظر عام پر آئے۔

***** ***** ***** 

ممبئی ہائی کورٹ نے مہاراشٹر حکو مت سے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچائو میں استعمال ہونے والی دوائوں کی تقسیم کے معاملے میں کانگریس رکن اسمبلی ذیشان صدیقی اور فلم اداکار سو نو سود کے رول کی جانچ کرے۔ جسٹس  ایس  دیشمکھ  اور  جسٹس گریش کلکر نی پر مشتمل بینچ نے کہا کہ اِس بات کی جانچ کی جائے کہ کیا یہ دو نوں افراد  دوائوں کی جانچ کرتے ہیں اور کیا انھیں ملنے والی سپلائی قانو نی ہے یا نہیں۔عدالت نے مزید کہا کہ اِس بات کی بھی جانچ کی جائے کہ سیاستدانوں اور

فلم اداکاروں کو  کورونا وباء کے دوران دوائیں کس طرح حاصل ہو گئیں۔

کورونا وائرس سے متعلق داخل کر دہ مفاد ِعامہ کی در خواستوں پر سماعت کے دوران کَل ممبئی ہائی کورٹ نے یہ تبصرے کئے ہیں۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد ضلعے کے دیہی علاقوں میں کورونا ٹیسٹ کر وائے بغیر دکانیں چلا رہے دکانداروں پر قا نو نی کار وائی کر نے کے احکا مات ضلع کلکٹر سنیل چو ہان نے دئے ہیں۔ دیہی علاقوں میں کورونا وائرس کے اثر کو کم کرنے کے مقصد سے ضلع کلکٹر نے بیو پار یوں اور دکانداروں کے کورونا ٹیسٹ کرنے کے کل احکا مات جاری کئے۔ ضلع کلکٹر کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق جائزہ میٹنگ میں بول رہے تھے۔

***** ***** ***** 

اورآخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے ...

٭ مرکزی حکو مت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئیٹر کا قانونی تحفظ ہٹا یا‘ نئے انفارمیشن تیکنا لو جی رہنما خطوط پر ٹوئیٹر کی جانب سے عمل نہ کرنے پر کی گئی کار وائی

٭ کوروناوائرس کی ممکنہ تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے ضروری دوائوںاور طِبّی آلات کی دستیابی کو یقینی بنا نے کی وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے کی ہدایت‘ کہا ریاست کے دیہی علاقوں میں دوائوں کا وافر ذخیرہ رہے موجود  

٭ سیاحوں کے لیے کھول دئے گئے اورنگ آ باد کے تاریخی مقامات ‘ تاہم کورونا مخالف ضابطو ں پر عمل کرنا ہو گا ضروری 

اور

٭ Teachers Eligibility Test  یعنی  TET  امتحان کے خلاف داخل کی گئی در خواستوں کو عدالت نے کیا نامنظور‘TET پاس کرنے کی مدت میں توسیع دینے سے بھی کیا انکار

اِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آبادسے علاقائی خبریں ختم ہوئیں

خبروں کایہ بلیٹن آکاشوانی اورنگ آ باد کے یو ٹیوب چینل  آکاشوانی سماچار اورنگ آباد      

 یا  Aurangabad AIR News  پر دوبارہ کسی بھی وقت سُنا جا سکتا ہے ۔

٭٭٭٭٭


No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 22.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 22 April 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...