Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 23 November 2021
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ :ٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ۲۳ ؍ نومبر ۲۰۲۱ء
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سامعین کرام ‘مرکزی ا وریاستی حکومتوں نے گھر گھر جاکر کورونا کے مدافعتی ٹیکے دینے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔ اس مہم میں شامل ہوکر آپ دونوں ٹیکے بروقت لیں اور جنھوں نے اب تک کورونا ویکسین نہیں لی ہے اُنہیں ویکسین لینے میں مدد کریں۔ کورونا کاخطرہ اب بھی بر قرار ہے۔ اس لیے ماسک کااستعمال کریں۔ محفوظ جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں ، ہاتھ اور چہرہ صاف رکھیں۔
اب خاص خبروں کی سر خیاں...
٭ ممبئی عدالتِ عالیہ نے ایس ٹی ملازمین کی تنظیموں سے مرحلہ وار بات چیت کر کے
ریاستی حکو مت کو اپ
نا موقف واضح کرنے کی دی ہدایت ۔ ساتھ ہی کام پر لوٹنے والے ملازمین کا راستہ روکنے والوں پر فردِ جرم داخل کرنے کی دی ہدایت
٭ قا نون ساز کونسل کے ضمنی انتخا ب میں کانگریس کی پر دنیہ ساتَو بلامقا بلہ منتخب
٭ لاتور ضلع مرکزی امداد باہمی بینک کے انتخا بات میں سہکار پینل کا دبدبہ ‘
جلگائوں میں بھی سہکار پینل جبکہ دھو لیہ ‘ نندوربار بینک چنائو میںکُل جماعتی کسان پینل کو کثریت
٭ ممبئی کے سابق پولس کمشنر پَرم بیر سنگھ کو عدالت ِ عظمیٰ نے دیا گرفتاری سے تحفظ
٭ ریاست میں کَل پائے گئے 656؍ کورونا کے نئے مریض‘ مراٹھواڑہ میں
ورونا سے 2؍ کی موت
اور 32؍ نئے متاثرین کا اضا فہ
اور
٭ سابق ریاستی وزیر ببن رائو لو نیکر نے مہا وِکاس آ گھاڑی حکو مت سے مراٹھا ریزر ویشن معاملے میں نا کا می پر معا فی مانگنے کا کیا مطالبہ
اب خبریں تفصیل سے....
ممبئی عدالتِ عالیہ نے ریاستی حکو مت کو ایس ٹی ملازمین کی تنظیموں سے مر حلہ وار بات چیت کرکے اپنا موقف واضح کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت میں کَل ایس ٹی ملازمین کی جانب سے کی جا رہی ہڑ تال سے متعلق داخل کی گئی در خواست پر سماعت کی گئی ۔ اِس موقعے پر عدالت نے یہ ہدایت جا ری کی ۔ عدالت نے حکو مت سے کہا کہ وہ طلباکے تعلیمی نقصان کو پیش نظر رکھے اور اِس خصوص میں تشکیل دی گئی کمیٹی کے ذریعے ملازمین تنظیموں سے مذا کرات کرے اور جلد از جلد مسئلے کا مثبت حل نکا لے ۔ سماعت کے دوران ریا ستی حکو مت نے عدالت کو بتا یا کہ کام پر لوٹنے والے ملازمین کو ڈرا یا اور دھمکا یا جا رہا ہے۔ اِس پر عدالت نے ملازمین کی تنظیموں کو ایسا نہ کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ ایسی صورت ِ حال میں حکو مت کو جرم داخل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
اِسی بیچ ایس ٹی ملازمین کی تنظیموں نے کہا ہے کہ مطالبات پر وزیر اعلیٰ کا تحریری تیقن ملنے تک یہ ہڑ تال جا ری رہے گی ۔ حکو مت کی تشکیل دی گئی کمیٹی اِس خصوص میں 13؍ دسمبر کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی اور اِس معاملے کی آئندہ سنوا ئی20؍ دسمبر کو ہو گی ۔
***** ***** *****
تمام طرح کے کپڑوں اور دھا گوں پر اب ایک جیسا 12؍ فیصد اشیا اور خد مات ٹیکس GST وصول کیا جائے گا ۔ کَل اِس خصوص میں فیصلہ کیا گیا ۔ آئندہ یکم جنوری سے یہ فیصلہ نافذ کیا جا ئے گا ۔ فی الحال مصنوعی فائبر پر18؍ فیصد
دھا گوں پر 12؍ فیصد جبکہ کپڑوں پر5؍ فیصد جی ایس ٹی وصول کیا جا تا ہے ۔ الگ الگ شرحوں کے مطا بق یہ ٹیکس وصول کرنے میں آنے والی مشکلات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیاگیا ۔ اِس خصوص میں موصولہ خبر میں یہ وضاحت کی گئی ہے۔
***** ***** *****
شہر اورنگ آباد کے بی جے پی صدر شنجئے کینیکر نے قا نون ساز کونسل کے ضمنی انتخاب سے اپنی امید واری واپس لے لی۔اِس سے کانگریس کی امید وار ڈاکٹر پر دنیہ ساتَو کے انتخا ب کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ یہ نشِست کانگریس ایم ایل سی شرد ران پِسے کے انتقال کے سبب خالی ہو ئی ہے ۔ ساتَو کے بلا مقابلہ انتخاب کی خبر سُن کر ہنگولی ضلعے میں کانگریس کار کنان نے ریلی نکا لی ۔ اِس پر ردِ عمل ظاہر کر تے ہوئے ساتو نے کہا کہ وہ پارٹی قائدین کے ذریعے اُن پر کیے گئے اعتماد کو پورا کرنے کے لیے کام کریں گی ۔
دریں اثناقا نون ساز کونسل کے ناگپور لوکل باڈی حلقے سے بی جے پی کے چندر شیکھر با ون کُڑے ‘ کولہا پور لوکل باڈی حلقے سے بی جے پی کے امل مہا ڈِک اور واشم -بلڈھانہ لوکل باڈی حلقے سے مہا وِکاس آگھاڑی کےگوپی کِشن باجوریا نے کَل اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔
***** ***** *****
لاتور ضلع مرکز ی امداد باہمی بینک کے سہکار پینل جس کی سر براہی سابق وزیر دلِپ دیشمکھ کررہے ہیں نے
9؍ رُکنی بورڈ آف ڈائریکٹر انتخاب میں8؍ نشستیں حاصل کر لیا۔ جبکہ صرف ایک سیٹ بی جے پی کی قیادت والے پینل کے حصے میں آئی ۔ جلگائوں ڈسٹرکٹ سینٹرل کو آپریٹیو بینک کے چنائو میں مہا وِکاس آگھاڑی کے سہکار پینل کے 21؍ میں سے20؍ امید وار منتخب ہو گئے ۔ جبکہ بی جے پی کے سنجئے سا وکرے ایک سیٹ پر کامیاب قرار دیے گئے ۔ دھو لیہ نندور بار ڈسٹرکٹ سینٹرل کو آپریٹیو بینک کے انتخا بات میں کُل جماعتی کسان پینل نے 13؍ سیٹیں جیت کر اکثر یت حاصل کر لی ۔
***** ***** *****
ممبئی کے سابق پولس کمشنر پَرم بیر سنگھ کو عدالت عظمیٰ نے گرفتاری سے تحفظ فراہم کیا ہے ۔ جسٹِس ایس کے
کَول نے کَل یہ فیصلہ دیا۔ عدالت نے پَرم بیر سنگھ کو گرفتاری سے بے خوف ہو کر عدالت کے روبرو حاضر ہونے اور تفتیش میں تعا ون کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اِس دوران پَرم بیر سنگھ کے وکیل پُنیت بالی نے عدالت کو بتا یا کہ وہ بھارت ہیں میں موجود ہیں تاہم وہ اگر مہاراشٹر میں آئیں گے تو ممبئی پولس کی جانب سے انہیں خطرہ رہے گا اِس لیے وہ عدالت میں بالمشا فہ حاضری سے قاصر ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
راشٹر وادی کانگریس کے قائد نواب ملک کو وانکھیڑے کے خاندان سے متعلق بیان دینے سے روکا نہیں جا سکتا ۔ ممبئی عدالتِ عالیہ نے کَل یہ وضاحت کی ۔ عدالت نے کا کہا جہاں وانکھیڑے کو ذاتی زندگی سے متعلق بنیادی حق حاصل ہے وہیں نواب ملک کو بھی آئین نے اظہار خیال کی آزادی کا حق دیا ہے۔ عدالت نے ملِک کو کسی بھی بیان سے پہلے اِس کی تصدیق کرنے اور 2؍ ہفتوں میں حلف نا مہ عدالت میںداخل کر نے کی ہدایت دی ہے۔
***** ***** *****
محکمہ تعلیم کو ریاست میں اوّل تا پانچویں کی جماعتیں شروع کرنے کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے اجازت دیدی گئی ہے ۔ ریاستی وزیر صحت راجیش ٹو پے نے بتا یا کہ اِس خصوص میں حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ کریں گے ۔ وزیر موصوف کَل جالنہ میں صحیفہ نگاروں سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دیوالی کے بعد سے طلبا کے سر پرستوں کی جانب سےتمام جما عتیں شروع کیے جان کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ انہوں ن بتا یا کہ اِس عمر کے زمرے میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضا فہ ہو رہا ہے اِس لیے ریاستی ٹاسک فورس کی رائے ہے کہ بچوں کی بھی ٹیکہ اندازی کی جائے ۔
***** ***** ****
ریاست میں کَل کورونا کے 656؍ نئے مریض پائے گئے جس کے بعد ریا ست بھر میں اِس وبا کے کُل متاثرین کی تعداد 66؍ لاکھ30؍ہزار531؍ ہو چکی ہے ۔ کَل8؍ کورونا مریض علاج کے دوران ہلاک ہو گئے ۔ ریاست میں اِس بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی کُل تعداد ایک لاکھ40؍ ہزار747؍ ہو چکی ہے ۔ ساتھ ہی کَل768؍ کورونا مریض شفا یاب ہو ئے ۔ ریاست میں اب تک کورونا سے 64؍ لاکھ76؍ ہزار
450؍ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ فی الحال ریاست میں9؍ ہزار687؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل کورونا کے32؍ نئے معا مات درج کیے گئے جبکہ 2؍افراد کا کَل کورونا سے انتقال ہو گیا ۔ اورنگ آ باد اور بیڑ اضلاع میں فی کس 7؍ نئے کورونا مریض سامنے آئے ۔ اِسی طرح کَل لاتور میں 5؍ ناندیڑ ‘ پر بھنی اور عثمان آ باد اضلاع میں فی کس 4؍ کورونا مریض پائے گئے ۔ جالنہ ضلعے میں کَل کورونا کا صرف ایک نیا کیس درج کیا گیا ۔ جبکہ ہنگولی میں کوئی بھی کورونا مریض کَل نہیں پا یا گیا ۔
***** ***** *****
سابق ریاستی وزیر ببن رائو لو نیکر نے مراٹھا ریزر وشین معاملے میں مہا وِکاس آ گھاڑی حکو مت کی نا کامی پر مراٹھا سماج سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ حکو مت سماج کو گمراہ کرنے سے رک جا ئے ۔ لو نیکر کَل اورنگ آ باد میں صحا فتی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے حکو مت کو نکتہ چینی کا نشا ن بنا تے ہوئے کہا کہ ریاستی حکو مت نے اِس خوف سے کہ کہیں مراٹھا ریزر ویشن کا سہرا سابق وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کے سر نہ بندھ جائے اِس ریزر ویشن معاملے کو التوا میں ڈال دیا ہے۔ لو نیکر نے کہا کہ مراٹھا ریزر ویشن کے لیے نئے سرے سے کاو ِشیں کی جا نی چاہیے۔
***** ***** *****
آخر میں خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ ممبئی عدالتِ عالیہ نے ایس ٹی ملازمین کی تنظیموں سے مرحلہ وار بات چیت کر کے
ریاستی حکو مت کو اپنا موقف واضح کرنے کی دی ہدایت ۔ ساتھ ہی کام پر لوٹنے والے
ملازمین کا راستہ روکنے والوں پر فردِ جرم داخل کرنے کی دی ہدایت
٭ قا نون ساز کونسل کے ضمنی انتخا بات میں کانگریس کی پر دنیہ ساتَو بلامقا بلہ منتخب
٭ لاتور ضلع مرکزی امداد باہمی بینک کے انتخا بات میں سہکار پینل کا دبدبہ ‘
جلگائوں میں بھی سہکار پینل جبکہ دھو لیہ ‘ نندوربار بینک چنائو میں سروپکشیہ کسان پینل کو اکثریت
٭ ممبئی کے سابق پولس کمشنر پَرم بیر سنگھ کو عدالت ِ عظمیٰ نے دیا گرفتاری سے تحفظ
٭ ریاست میں کَل پائے گئے 656؍ کورونا کے نئے مریض‘ مراٹھواڑہ میں
کورونا سے 2؍ کی موت
اور 32؍ نئے متاثرین کا اضا فہ
اور
٭ سابق ریاستی وزیر ببن رائو لو نیکر نے مہا وِکاس آ گھاڑی حکو مت سے مراٹھا ریزر ویشن معاملے میں نا کا می پر معا فی مانگنے کا کیا مطالبہ
اِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment