Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 21 February 2022
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ۲۱؍ فروری ۲۰۲۲ء
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
ملک کے بیشتر مقامات پر کووِڈ متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ا س لیے ہماری سامعین سے گذارش ہے کہ محتاط رہیں اور 15 تا 18 برس کے نوجوانوں اور دیگر اہل شہریوں کو کورونا مدافعتی ٹیکے لینے میں تعاون کریں۔ کورونا وا ئرس کی نئی قسم اومائیکرون کا پھیلائو تشویشناک ہے۔ اس سے محفوظ رہنے کیلئے تین سہل احکامات پر عمل کریں۔ ماسک لگائیں، دو میٹر کا فاصلہ رکھیں‘ ہاتھ اور چہرہ صاف رکھیں۔ کووِڈ 19- سے متعلق کسی بھی مدد یا معلومات کیلئے مرکزی ہیلپ لائن نمبر 011-23 97 80 46 اور 1075 اسی طرح ریاستی امدادی مرکز
020- 26 12 73 94 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے...
٭ مراٹھواڑہ میں سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لیے ریاستی حکو مت کی جانب سے
763
؍ کروڑ روپیوں کی اضا فی امداد
٭ آ بی وسائل ‘صنعت اور بنیا دی سہو لتوں سے ملحق شعبوں میں تلنگا نہ ریاست سے تعا ون میں اضا فہ کرنے پر زور دیا جا ئے گا ‘ وزیر اعلیٰ اُدّھو ٹھا کرے
٭ محکمہ صحت کی باقی ماندہ50؍ فیصد خالی اسا میاں جلد ہی پُر کی جا ئے گی ‘ وزیر صحت
راجیش ٹو پے
٭ نکسلائٹ کو دھما کہ خیز مادہ فراہم کرنے والے4؍ افراد کو گڈ چِرولی سے حراست میں لیا گیا‘ دھماکے کے لیے استعمال کی جانے والی اشیاضبط
اور
٭ تیسرے T-20؍ کر کٹ مقابلے میں بھارت نے ویسٹ اِنڈیزکو17؍ رنز سے شکست دی ‘
T-20 رینکنگ میں پہلے نمبر کی جانب چھلانگ
اب خبریں تفصیل سے....
مراٹھواڑہ ڈویژن میں گزشتہ سال اگست سے سِتمبر کے در میان طو فانی بارش اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے ہوئے نقصا نات کے لیے ریاستی حکو مت نے763؍ کروڑ روپیوں کی اضا فی امداد ظاہر کی ہے ۔ اِس ضمن میں سر کاری حکم نا مہ جاری کیا گیا ۔ ریاستی آ فات کنٹرول فنڈ اور ریاستی حکو مت کے فنڈ سے تمام ریاست میں سیلاب سے متا ثرہ کسانوں کو ایک ہزار35؍ کروڑ14؍ ہزار روپیوں کا فنڈ فراہم کیا گیا ہے۔ اِس میں سے
763؍ کروڑ75؍ لاکھ روپیوں کا فنڈ مراٹھواڑہ کے کسا نوں کو دیا گیا ہے ۔ڈویژن میں بیڑ ضلعے کو سب سے زیادہ
142؍ کروڑ31؍ لاکھ ناندیڑ136؍ کروڑ69؍ لاکھ اورنگ آ باد ضلعے کو98؍ کروڑ86؍ لاکھ جالنہ 93؍ کروڑ
27؍ لاکھ لاتور97؍ کروڑ49؍ لاکھ عثمان آ باد 71؍ کروڑ11؍ لاکھ پر بھنی 67؍ کروڑ61؍ لاکھ اور ہنگولی ضلع کو 56؍ کروڑ17؍ لاکھ روپیوں کا فنڈ فراہم ہو گا ۔ ڈویژنل کمشنر سُنیل کیندریکر کی معرفت ڈویژن کے 8؍ اضلاع میں یہ فنڈ تقسیم کیا جا ئے گا ۔
***** ***** *****
ایک ہزار کلو میٹر طویل فا صلے کی سرحد والی تلنگا نہ مہاراشٹر کی حقیقی پڑ وسی ریاست ہے ۔ اِس کے ساتھ ہی آبی وسائل ‘ صنعت اور بنیا دی ڈھانچے سے محلق شعبوں میں تعا ون میں اضا فے پر زور دیا جا ئے گا ۔ یہ بات وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کہی ہے ۔ تلنگا نہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر رائو نے کَل ممبئی میں وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے سے ملا قات کی اور گفت و شنید کی ۔ اِس کے بعد ہوئی مشتر کہ پریس کانفرنس سے وزیر اعلیٰ ٹھا کرے مخا طب تھے ۔
دو نوں رہنمائوں کی اِس میٹنگ میں ملک کی تر قی میں تیزی لانے سمیت کئی مو ضو عات پر بات چیت ہوئی اور کئی موضوعات پر رضا مندی ظا ہر کی گئی ۔
رائو نے ممبئی دورے میں راشٹر وادی کانگریس کے صدر رکن پارلیمنٹ شرد پوار سے بھی کَل ملاقات کی ۔ ملک کی متوقع رفتار سے تر قی نہیں ہو رہی ہے اِس کی وجو ہات تلاش کر نے کے سلسلے میں پوار سے گفت و شنید ہوئی ۔ رائو نے اِس میٹنگ کے بعد صحا فیوں کو یہ بات بتائی ۔پوار نے اِس موقعے پر صحا فیوں سے مخا طبت میں کہا کہ کسا نوں کے مسائل ‘ تر قی ‘ غریبی ‘ بے روز گاری کے مسائل سمیت ملک کے مختلف مسائل کا حل نکالنے پر اِس میٹنگ میں بات چیت ہوئی
***** ***** *****
ریاست میں کَل کووِڈ وبا سے متاثرہ نئے ایک ہزار437؍ مریضوں کا انکشاف ہوا ۔ تمام ریاست میں کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد78؍ لاکھ58؍ ہزار431؍ ہو گئی ہے ۔ کَل6؍ مریض دوران علاج چل بسے ۔ ریاست میں اِس وبا سے مر نے والوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ43؍ ہزار582؍ ہو گئی ہے ۔ شرح اموات ایک اعشا ریہ 82؍ فیصد ہے ۔ کَل3؍ ہزار375؍ مریض شفا یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 76؍ لاکھ
94؍ ہزار439؍ مریض کورونا وائرس وبا سے نجات حاصل کر چکے ہیں کووِڈ نجات کی شرح97؍ اعشا ریہ 91؍ فیصد ہے ۔ ریاست میں فی الحال 16؍ ہزار422؍ مریضوں کا علاج جاری ہیں۔
ریاست میں کَل بھی او مائیکرون وبا کے نئے مریض کی شناخت نہیں ہوئی ۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل64؍کورونا وائرس مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔ تاہم اورنگ آباد ضلعے میں ایک مریض دوران علاج لقمۂ اجل بن گیا ۔
اورنگ آباد ضلعے میں کَل16؍ مریضوں کی شناخت ہوئی ۔ لاتور اور عثمان آباد اضلاع میں فی کس15؍ بیڑ10؍ ناندیڑ6؍ اور پر بھنی ضلعے میں 2؍ مریضوں کا اندراج ہوا ۔ جالنہ اور ہنگولی اضلاع میں کَل ایک بھی نئے مریض کی شناخت نہیں ہوئی ۔
***** ***** *****
محکمہ صحت کی باقی ماندہ 50؍ فیصد خالی اسامیاں امتحا نات کے نئے طریقہ کار کا استعمال کر کے جلد ہی پُر کی جا ئے گی ۔ اِس کی اطلا ع وزیر صحت راجیش ٹو پے نے دی ہے ۔ جالنہ میں متسیودری کالج میں کَل گزیٹیڈ میڈیکل آفیسرس تنظیم کی جانب سے ٹو پے کا بہترین کورونا جا نبا ز کے طور استقبال کیا گیا ۔ اِس موقعے پر وہ مخا طب تھے ۔ ریاست کے محکمہ صحت کی خالی اسا میوں میں سے 50؍ فیصد اسا میاں پُر کی گئی۔ تاہم غلط امتحانی طریقہ کار کی وجہ سے شعبے کے امتحانات میں گڑ بڑ ہو گئی ۔ اِس کی وجہ سے 50؍ فیصد اسا میاں نئے امتحانی طریقہ کار کا استعمال کر کے فوراً پُر کی جا ئے گی ۔ یہ بات ٹو پے نے کہی ہے ۔ محکمہ صحت میں کام کرنے والے ڈاکٹرس ‘ افسران اور ملا زمین کے مسائل حل کرنے کے لیے حکو مت پا بند ہیں یہ بات وزیر صحت نے کہی ہے ۔
***** ***** *****
مرکزی وزیر مالیات نِر ملا سیتا رمن آج 2؍ روزہ دورے پر ممبئی تشریف لا رہی ہیں۔ آئندہ مالی سال کا مرکزی بجٹ پیش کر نے کے بعد ہونے وال منتھن کے ایک حصے کے طور پر آج اور کَل معاشی شعبوں‘ صنعت ‘ کامرس‘ تجارت اور چند اہم شعبوں کے ٹیکس دھندگان اِسی طرح معزیزین سے وہ بات چیت کریں گی ۔ مرکزی مملکتی وزیر برائے ما لیات ڈاکٹر بھاگوت کراڑ اور معاشی کابینہ کے دیگر افسران اور معزیزین اِس موقعے پر موجود رہیں گے ۔
***** ***** *****
نکسلائٹ کو دھما کہ خیز مادہ فراہم کرنے والے 4؍ افراد کو گڈ چِرولی پولس نے حراست میں لیا ہے ۔ اِس ٹو لی کے قبضـےسے دھما کے کے لیے استعمال کی جانے والی اشیا پولس نے ضبط کی ۔ اِس میں ساڑھے تین ہزار میٹر لمبے کارڈیکس وائر کے10؍ بنڈل شامل ہیں۔ پولس شعبہ اور ریپِڈ ایکشن فورس نے مشتر کہ طور پر اہیری تعلقے میں یہ کار وئی کی ۔ اِس ٹولی کا پانچواں مجرم فرار ہو گیا ۔
***** ***** *****
کو لکتہ میں ایڈن گارڈن پر ہوئے تیسرے T-20 کرکٹ مقابلے میں بھارت نے ویسٹ اِنڈیز سے 17؍ رنز سے کامیابی حاصل کر لی اور 3؍ مقابلوں کی سیریز میں 0 -3 ؍ سے کامیابی حاصل کر لی ۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے بھارتیہ ٹیم نے 185؍ رنز کا ہدف دیا ۔ ویسٹ اِنڈیز کی ٹیم اِس نشا نے کو حاصل کرنے میں 9؍ وکٹس پر167؍ رنز بنا سکی ۔ ہر شل پٹیل نے3؍ دیپک چہر ‘ شاردُل ٹھاکُر اور وینکٹیش ائیر نے فی کس 2؍ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
31؍ گیندوں میں 7؍ چھکوں اور ایک چو کے کی مدد سے65؍ رن بنا نے واےل سوریہ کمار یادو کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کا خطاب دیا گیا ۔ اِس جیت کے ساتھ بھارت نے T-20 کی رینکنگ میں پہلے مقام کی جانب چھلانگ لگا دی ہے ۔
اِس بیچ بھارت اور سری لنکا ٹیموں کے در میان T-20 سیریز کا آغاز جمعرات سے ہو گا ۔ 3؍ مقابلے کی اِس سیریز کا پہلا مقابلہ 24؍ فروری کو لکھنئو میں کھیلا جائے گا ۔
***** ***** *****
آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے...
٭ مراٹھواڑہ میں سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لیے ریاستی حکو مت کی جانب سے
763
؍ کروڑ روپیوں کی اضا فی امداد
٭ آ بی وسائل ‘صنعت اور بنیا دی سہو لتوں سے ملحق شعبوں میں تلنگا نہ ریاست سے تعا ون میں اضا فہ کرنے پر زور دیا جا ئے گا ‘ وزیر اعلیٰ اُدّھو ٹھا کرے
٭ محکمہ صحت کی باقی ماندہ50؍ فیصد خالی اسا میاں جلد ہی پُر کی جا ئے گی ‘ وزیر صحت
راجیش ٹو پے
٭ نکسلائٹ کو دھما کہ خیز مادہ فراہم کرنے والے4؍ افراد کو گڈ چِرولی سے حراست میں لیا گیا‘ دھماکے کے لیے استعمال کی جانے والی اشیاضبط
اور
٭ تیسرے T-20؍ کر کٹ مقابلے میں بھارت نے ویسٹ اِنڈیزکو17؍ رنز سے شکست دی ‘
T-20 رینکنگ میں پہلے نمبر کی جانب چھلانگ
اِسی کے ساتھ علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment