Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 22 June 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۲ جون ۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلےچنداہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ...
٭ شیو سینا کے باغی رہنما شہری تر قیاتی وزیر ایکناتھ شِندے سمیت تمام باغی اراکینِ اسمبلی گو ہاٹی میں داخل‘
40
؍ اراکین ِ اسمبلی ساتھ ہونے کا شِندے کا دعویٰ
٭ شیو سینا نے گروپ لیڈر کے عہدے سے شِندے کو ہٹا دیا ‘ اَجئے چودھری نئے گروپ لیڈر کے
عہدے پر منتخب
٭ وزیر اعلیٰ اُدّھو ٹھا کرے کی قیادت میں مہاراشٹر میں مہا وِکاس فرنٹ حکو مت قائم رہے گی ‘ راشٹر وادی کانگریس کے صدر رکن پارلیمنٹ شرد پوار کو یقین
٭ جھار کھنڈ کی سابق گور نر دروپدی مُر مو بھارتیہ جنتا پارٹی کی قو می جمہوری فرنٹ تاہم سابق مرکزی وزیر
یشوَنت سنہا حزب مخالف پارٹیوں کے صدر جمہوریہ عہدے کے امید وار
٭ ریاست میں کووِڈ وباء کے نئے 3؍ ہزار659؍ مریض ‘ مراٹھواڑہ میں28؍ متاثرین
٭ غیر حاضر ٹیچر کے نام پر تنخواہ نکالنے کے معاملے میں پر بھنی کے کار گذار 2؍ ایجو کیشن آفیسرس کے خلاف جرم داخل
اور
٭ ناندیڑ ضلعے میں بجلی گر نے سے 3؍ افراد فوت
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ شیو سینا کے باغی رہنما شہری تر قیاتی وزیر ایکناتھ شِندے سمیت تمام باغی اراکینِ اسمبلی کو گوہاٹی میں پہنچا دیا گیا ہے ۔ یہ اراکینِ اسمبلی کچھ دیر قبل خاص طیارے سے گو ہا ٹی پہنچے ۔ بعد ازاں طیران گاہ پر صحا فیوں سے مخاطبت میں شِندے نے اپنے ساتھ 40؍ اراکینِ اسمبلی ہونے کادعویٰ کیا ہے ۔ باڑا صاحب کے ہندوتو کو لے کر ہم آگے جائیں گے ۔ ہم پر کسی کو تنقید کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ یہ بات اُنھوں نے کہی ۔
شندے کی بغا وت کی وجہ سے ریاست کی سیاست میں ہل چل مچ گئی ہے تاہم ہم باڑا صاحب ٹھا کرے کے کٹّر شیو سینک ہیں ۔ باڑا صاحب کے خیا لات اور دھرم ویر دِگھے کی تعلیم سے ہم نے اقتدار کے لیے کبھی کوشش نہیں کی اور نہ کریں گے ۔ یہ بات شندے نے ایک ٹوئیٹ میں کہی ۔
اِسی بیچ شیو سینا نے ایکناتھ شندے کو پارٹی کے گروپ لیڈر سے ہٹا دیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ اُدّھو ٹھا کرے کی وَرشا اِس سر کاری رہائش گاہ پر کَل ہوئی اراکینِ اسمبلی کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔ شندے کی جگہ پر شیو ڈی کے شیو سینا رکن اسمبلی اَجئے چو دھری کو گروپ لیڈر کے عہدے پر منتخب کیا گیا ہے ۔ ایکناتھ شِندے نے شیو سینا کے چند اراکینِ اسمبلی کو غلط راستہ دِکھا یا ہے ۔ اِس میں سے چند اراکینِ اسمبلی شیو سینا کے ربط میں ہیں اور ممبئی واپس آنے کے خواہشمند ہے ۔ یہ بات شیو سینا کی جانب سے کہی گئی ہے ۔
پارٹی کے اندرون معاملات پر مُبیّنہ طور پر ناراض ایکناتھ شِندے چند حامی اراکینِ اسمبلی کے ساتھ کَل گجرات ریاست کے سورت میں ایک ہوٹل میں مقیم تھے ۔ اِس ہوٹل کی سکیو ریٹی میں اضا فہ کیا گیا تھا ۔ تمام گاڑیوں کی جانچ کی جا رہی تھی ۔ شندے کی نا راضگی دور کرنے کے لیے شیو سینا کی جانب سے ملند نر وے کر اور رویندر پھاٹک نے سورت جا کر شندے سے ملا قات کی ۔
***** ***** *****
شیو سینا کے رکنِ اسمبلی نتن دیشمکھ کی صحت خراب ہونے کی وجہ سے اُنھیں سورت کے سِوِل اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ اِسی بیچ اِس سلسلے میں ریاست کے وزیر داخلہ دلیپ وڑسے پاٹل نے ورشا رہائش گاہ جا کر وزیر اعلیٰ سے گفت و شنید کی ۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی قیادت میں مہاراشٹر میں مہا وِکاس فرنٹ حکو مت قائم رہے گی ۔ ایسا تیقن راشٹر وادی کانگریس کے صدر رکن پارلیمنٹ شرد پوار نے ظاہر کیا ہے ۔ شیو سینا رہنما ایکناتھ شِندے نے چند حا می ارکینِ اسمبلی کے ساتھ بغا وت کی ہے ۔ اِس سلسلے میں وہ کَل دِلّی میں صحا فیوں سے مخا طب تھے ۔ مہا وِکاس فرنٹ حکو مت اقتدار میں آنے سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایسی ہی کوشش کی تھی ۔ راشٹر وادی کانگریس کے چند اراکینِ اسمبلی کو ہر یا نہ میں رکھا گیا تھا ۔ تاہم بعد میں حکو مت قائم ہو گئی یہ بات اُنھوں نے کہی ۔ گزشتہ ڈھائی سال میں حکو مت کو گِرانے کے لیے کئی مرتبہ کوشش کی گئی لیکن حکو مت نہیں گری ۔ اِس مرتبہ بھی اِس معاملے کا راستہ نکلے گا ۔ ایسا تیقن پوار نے ظاہر کیاہے ۔ ایکناتھ شِندے کو وزیر اعلیٰ بنا نے کا معاملہ شیو سینا کا اندرونی مسئلہ ہے ۔ کیو نکہ مہا وِکاس فرنٹ حکو مت بنا نے سے قبل ہی تعداد کی بنیاد پر شیو سینا کا وزیر اعلیٰ ہو گا ۔ایسا متفقہ طور پر طئے کیا گیا تھا ۔ یہ بات شرد پوار نے کہی ہے ۔ قا نون ساز کونسل انتخابات میں کراس ووٹنگ کے ضمن میں اُنھوں نے کہا کہ کراس ووٹنگ ہونا یہ نئی بات نہیں ہے ۔ اِس سے قبل بھی کراس ووٹنگ ہو چکی ہے تاہم اِس کی وجہ سے حکو مت دشواری میں نہیں آئی۔ شیو سینا کی اندرونی میٹنگ ہو گی تو وزیر اعلیٰ اُدّھو ٹھا کرے سے وہ بات چیت کریں گے ۔ یہ بات پوار نے کہی ہے ۔
***** ***** *****
ریاست میں فی الحال سیاسی ہلچل کے پس منظر میں کانگریس پارٹی نے سینئر رہنما کمل ناتھ کو مہاراشٹر کے آبزروَر کے طور پر مقرر کیا ہے ۔
اِسی بیچ محصول وزیر باڑا صاحب تھو رات کی رہائش گاہ پر کَل کانگریس پارٹی کی میٹنگ ہوئی ۔ ریاستی صدر نانا پٹو لے سینئر رہنما اشوک چوہان سمیت پارٹی کے تمام اراکینِ اسمبلی اِس میٹنگ میں حاضر رہنے کی خبر موصول ہوئی ہے ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
مہاراشٹر میں مہا وِکاس فرنٹ حکو مت اب باقی نہیں رہی ہے ۔ حکو مت استعفیٰ دیں ۔ ایسا مطا لبہ مرکزی وزیر نا رائن رانے اِسی طرح مرکزی سماجی انصاف مملکتی وزیر رام داس آٹھو لے نے کیا ہے ۔
***** ***** *****
جھارکھنڈ کی سابق گور نر دروپدی مُر مو کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی قو می جمہوری فرنٹ کی جانب سے صدر جمہوریہ کے عہدے کے لیے امید واری ظاہر کی گئی ہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قو می صدر جے پی نڈّا نے کَل صحا فتی کانفرنس میں اِس کی اطلاع دی ۔ اِسکے لیے 20؍ افراد کے ناموں پر بحث کی گئی ۔ بعد ازاں مُر مو کے نام کو قطعیت دی گئی ہے۔ یہ بات نڈّا نے کہی ۔
***** ***** *****
سابق مرکزی وزیر یشو نت سنہا صدارتی انتخاب کے لیے اپو زیشن کے امید وار ہوں گے ۔ نئی دِلّی میں اپو زیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعداُن کے نام کا اعلان کیا گیا ۔ ایک مشتر کہ بیان میں پارٹیوں نے کہا کہ اُنھوں نے سنہا کی امید واری کا فیصلہ اتفاقِ رائے سے کیا ہے ۔ بیان کو پڑھ کر سناتے ہوئے کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے الزام لگا یا کہ حکو مت نے صدا رتی امید وار کے بارے میں اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی سنجید گی سے کوشش نہیں کی ۔ این سی پی سر براہ شرد پوار نے مُطلع کیا کہ سنہا اِس ماہ کی27؍ تاریخ کو اپنی پرچۂ نامزدگی داخل کریں گے ۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل کووِڈ وباء سے متاثرہ نئے 3؍ ہزار659؍ مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد 79؍ لاکھ41؍ ہزار762؍ ہو گئی ہے ۔ کَل اِس بیماری کی وجہ سے ایک مریض لقمۂ اجل بن گیا ۔ ریاست میں اب تک اِس وباء کی وجہ سے مر نے والوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ47؍ ہزار 889؍ ہو گئی ہے ۔ شر ح اموات ایک اعشا ریہ 86 ؍ فیصد ہے ۔ کَل 3؍ ہزار356؍ مریض شفا یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 77؍ لاکھ68؍ ہزار958؍ مریض اِس وباء سے صحت یاب ہو چکے ہیں ۔کووِڈ سے صحت یابی کی شرح 97؍ اعشا ریہ82؍ فیصد ہے ۔ ریاست میں فی الحال 24؍ ہزار915؍ مریضوں کا علاج جاری ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل 28؍ کورونا وائرس متاثرہ مریضوں کا انکشاف ہوا ۔ اِس میں اورنگ آ باد ضلعے میں13؍ ناندیڑ اور عثمان آباداضلاع میں فی کس 5؍ بیڑ اور جالنہ اضلاع میں فی کس 2 ؍ تاہم لاتور ضلعے میں ایک مریض کی شناخت ہو ئی ۔
***** ***** *****
ایک نجی اِدارے میں ٹیچر غیر حاضر رہنے کے با وجود اِس کے نام پر تنخواہ نکالنے کے معاملے میں پر بھنی میں کار گذار 2؍ ایجو کیشن آفیسرس کے خلاف جرم داخل کیا گیا ہے ۔ مارچ2019ء سے جون 2020ء اِس دوران کار گذار ثانوی ایجو کیشن آفیسر ڈاکٹر وندنا واہوڑ اور کار گذار پرائمری ایجو کیشن آفیسر ڈاکٹر سُچیتا پاٹے کر نے شہری کے کامل تعلیمی اِدارے کے صدر مُدرس کے اختیارات ختم کر کے غیر حاضر معلمہ خانم خانی شہناز بانو اور صدیقی محمد عر فان محمد کو تنخواہ نکالنے کے لیے دستخط کے اختیار ات دیے ۔ اِس کے بعد خانم خانی شہناز بانو نے خود ہی صدر معلمہ کے فرائض انجام دینا شروع کر دیے ۔ اِدارے کے سیکریٹری محمد مشتاق احمد محمد علی شاہ نے اِس ضمن میں شکایت درج کی ہے ۔ مارچ 2019ء سے جون2020ء کے در میان74؍ لاکھ90؍ ہزار روپیوں کا غبن ہوا ہے ۔ ایسا نظر آنے پر ایجو کیشن آفیسرس سمیت صدر معلمہ اور 2؍ اساتذہ کے خلاف جرم داخل کیاگیاہے ۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے میں کَل بجلی گر نے سے3؍ افراد فوت ہو گئے ۔ بھو کر تعلقے کے پاڑج علاقے میں شام 5؍ بجے کے قریب یہ حادثہ پیش آ یا ۔ کھیت میں کام کرنے والے 3؍ مزدور بارش سے بچنے کے لیے ایک در خت کے نیچے کھڑے تھے کہ در خت پر بجلی گر نے سے یہ تینوں افراد فوت ہو گئے ۔
***** ***** *****
موسم :
آئندہ 2؍ یو میں کو کن میں کئی مقا مات پر ‘ وسطی مہاراشٹر ‘ مراٹھواڑہ اور وِدربھ کے اَکثر مقامات پر بارش ہونے کا قیاس ہے ۔ اِس دوران وسطی مہاراشٹر ا ور وِدربھ میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش تا ہم کو کن کے چند مقا مات پر زو ر دار بارش ہونے کا قیاس محکمہ موسمیات نے ظاہر کیا ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے...
٭ شیو سینا کے باغی رہنما شہری تر قیاتی وزیر ایکناتھ شِندے سمیت تمام باغی اراکینِ اسمبلی گو ہاٹی میں داخل‘
40
؍ اراکین ِ اسمبلی ساتھ ہونے کا شِندے کا دعویٰ
٭ شیو سینا نے گروپ لیڈر کے عہدے سے شِندے کو ہٹا یا ‘ اَجئے چودھری نئے گروپ لیڈر کے عہدے پر منتخب
٭ وزیر اعلیٰ اُدّھو ٹھا کرے کی قیادت میں مہاراشٹر میں مہا وِکاس فرنٹ حکو مت قائم رہے گی ‘ راشٹر وادی کانگریس کے صدر رکن پارلیمنٹ شرد پوار کو یقین
٭ جھار کھنڈ کی سابق گور نر دروپدی مُر مو بھارتیہ جنتا پارٹی کی قو می جمہوری فرنٹ تاہم سابق مرکزی وزیر
یشوَنت سنہا حزب مخالف پارٹیوں کے صدر جمہوریہ عہدے کے امید وار
٭ ریاست میں کووِڈ وباء کے نئے 3؍ ہزار659؍ مریض ‘ مراٹھواڑہ میں28؍ متاثرین
اور
٭ ناندیڑ ضلعے میں بجلی گر نے سے 3؍ افراد فوت
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment