Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 21 April 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۱؍ اپریل ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ عدالتِ عظمیٰ نے ریاستی حکو مت کی جانب سے داخل کی گئی مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق از سر ِنو غور کی در خواست کی خارج
٭ مراٹھا ریزر ویشن دلا نے کے لیے ریاستی حکو مت وعدے کی ہے پا بند -وزیر اعلیٰ شندے کا تیقن
٭ نئی تعلیمی پالیسی پر عمل در آمد کی خاطرخامیوں سے پاک منصوبہ بندی کرنے کی اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے ریاستی وزیر
چندر کانت پاٹل کی ہدایت
٭ خوراک اور ادویات کی انتظامیہ کے ریاستی وزیر سنجئے راٹھوڑ پر الزامات کی جانچ کرنے کا کانگریس کا مطالبہ
٭ مہاراشٹر بھوشن انعامی تقریب کے بعد دھوپ کی شدت سے ہونے والی اموات کی تفتیش کی خاطر یک رُکنی کمیٹی کی تشکیل
٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر میں پولس بڑے پیما نے پر ہفتہ وصو لی کر رہی ہے ‘ کائونسل میںحزب اختلاف کے قائد امبا داس دانوے کی تنقید
اور
٭ آئی پی ایل کر کٹ مقابلوں میں رائل چیلنجرس اور دِلّی کیپیٹلز فاتح
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ عدالتِ عظمیٰ نے مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق ریاستی حکو مت کی جانب سے داخل کی گئی در خواست خارج کر دی ہے ۔ اِس سے قبل عدالت نے مراٹھا سماج کو سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ طبقے کے زمرے میں دیئے گئے ریزر ویشن کو منسوخ کر دیا تھا ۔ اِس فیصلے کے بعد ریاستی حکو مت نے اِس تعلق سے عدالت میں ازسرِ نو غور کرنے کی در خواست دائر کی تھی ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے مذکورہ در خواست خارج کیے جانے کے بعد وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کل ممبئی میں صحیفہ نگاروں کو بتا یا کہ مراٹھا ریزر ویشن دلوانے کے لیے ریاستی حکو مت اپنے وعدے کی پا بند ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر دوبارہ اپیل داخل کرنے کی ضرورت پیش آئی تو حکو مت وہ بھی کرےگی ۔
***** ***** *****
سابق وزیر اعلیٰ اشوک چو ہان نے کہا ہے کہ مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ بد قسمتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مراٹھا سماج کو ریزر ویشن دینے کے لیے 50؍ فیصد ریزر ویشن کی حد کو نرم کرنا اہم ہے ۔ انھوں نے ریاستی حکو مت سے اپیل کی کہ وہ 50؍ فیصد ریزر ویشن کی حد کو نرم کرنے کے لیے مرکزی حکو مت سے پیروی کریں ۔ اِسی دوران در خواست کنندہ وِنود پاٹل نے ریاستی حکو مت سے اِس خصوص میں جلد از جلد مناسب اقدام کرنے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں آج شہری خد مات دن کی منا سبت سے سر کاری انتظا میہ میں بہترین خد مات انجام دینے کے لیے کلکٹرس کی عزت افزائی کی جائے گی ۔ اِن میں لاتور اور شو لاپور اضلاع کے کلکٹرس شامل ہیں ۔ لاتور ضلع افسر پر تھوی راج بی پی کی کوششوں سےآیُشمان بھارت اسکیم کے تحت آ روگیہ ور دھنی ابتدائی طبِی مراکز اور ذیلی طبی مراکز کے ذریعے مختلف خد مات فراہم کی جا رہی ہے ۔ اِن مراکز کے ذریعے صحت مند طرز ِ زندگی سے متعلق بیداری سے لے کر مختلف بیمار یوں کی تشخیص ‘ علاج اور دیگر سہو لیات فراہم کی جا رہی ہے ۔ اِن تمام خد مات کے معیار کی بنیاد پر لاتو رضلعے کو وزیر اعظم بہترین انتظامی امور ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔ضلع کلکٹر پر تھوی راج بی پی
وزیر اعظم کے ہاتھوں اِس انعام کو قبول کریں گے ۔
اِسی بیچ شہری خدمات دن کے موقعے پر کل دِلّی کے وگیا بھون میں نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ کے ہاتھوں 16؍ ویں شہری خد مات دِن کے پروگرامس کا افتتاح عمل میں آیا -
***** ***** *****
اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے ریاستی وزیر چندر کانت پاٹل نے یو نیور سٹیز کو نئی تعلیمی پالیسی کے نفاذ کے لیے نظام الاوقات اور طریقہ کار وضع کرنے اور خامیوں سے پاک منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ نئی تعلیمی پالیسی پر عمل در آمد کرنے کے لیے تشکیل کی گئی سُکا نو کمیٹی سمیت کل ممبئی میں اِس خصوص میں منعقدہ مباحثے میں وزیر موصوف بول رہے تھے ۔ ریاست کے غیر زرعی یو نیور سٹیز اُس سے ملحقہ کالجیز اور دیگر کالجیز میں آئندہ تعلیمی سال 2023 - 24ء سے قو می تعلیمی پالیسی2020ء کے نفاذ کے لیے کی جانے والی کار وائی اور اُس سے متعلق کیے جانے والے پالیسی ساز فیصلوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ اِس موقعے پر ریاستی حکو مت نے سُکا نو کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی عارضی رپورٹ کو قبول کیا ہے ۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں شہروں کی تزئین و آ رائش اور صفائی مقابلوں کے سن2022ء کے انعامات تقسیم کیے گئے ۔ اِن میں درجہ چہارم کے میونسپل کارپوریشن زمرے میں چھتر پتی سنبھا جی نگر میونسپل کار پوریشن نے تیسرا مقام حاصل کیا ۔ اِس زمرے میں نئی ممبئی میونسپل کارپوریشن کو اوّل اور ڈومبیو لی میونسپل کار پوریشن کو دوم انعام سے نوازا گیا ۔ درجہ دوم میونسپل کائونسل زمرے میں مراٹھواڑہ کے ہنگولی میونسپل کائونسل تیسرے انعام کا
حقدار ٹہرا ۔ اِسی طرح درجہ چہا رم میونسپل کائونسل زمرے میں پر بھنی ضلعے کے سون پیٹھ کو تیسرا ایوارڈ دیاگیا ۔ ساتھ ہی اِس موقعے پر شہری تر قیات اور شہری منصوبہ بندی محکمہ جات میں بہترین کار کر دی کا مظاہر کر نے والے افسران و ملازمین کی وزیر اعلیٰ شندے کے ہاتھوں عزت افزائی کی گئی ۔اِس موقعے پر خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ نے افسران و ملازمین سے متعلقہ شہروں کے لیے عقیدت اور جاںفشانی سے کام کرنے کی اپیل کی۔
***** ***** *****
ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت تمام اسکو لوں کو آج سے گر می کی تعطیلات دیے جانے کا اعلان کیاگیا ہے ۔ گر می میں زیادتی کے سبب یہ چھٹیاں وقت سے پہلے دی جا رہی ہے ۔ اسکو لی تعلیم اور کھیل کے محکمے کی جانب سے کل اِس تعلق سے سر کولر جاری کیا گیا ۔ اِسکولی تعلیم کے ریاستی وزیر دیپک کیسر کر نےکل ممبئی میںاِس تعلق سے اطلاع دی ۔ ریاست میں دیگر بورڈس کے تحت جا ری اسکو لوں میں طلباء کو گر می کی چھٹیاں دینے سے متعلق فیصلہ کرنے کا اختیار اسکو لی سطح پر کیے جانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
رائے گڑھ ضلعے کے کھار گھر میں مہا راشٹر بھو شن انعامی تقریب میں ہوئے دھو پ کی شدت کے سبب ہوائی اموات سے متعلق جانچ کے لیے یک رُکنی کمیٹی تشکیل کی گئی ہے جو مہینے بھر میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ یہ کمیٹی مستقبل میں اِس طرح کی تقا ریب کے انعقاد سے متعلق کیے جا نے والے احتیا طی اقدا مات کی ریاستی حکو مت کو سفارش کرے گی ۔ یہ اطلاع حکو مت کی جانب سے دی گئی ہے ۔
***** ***** *****
کانگریس کے ریاستی صدر نا ناپٹو لے نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خوراک اور ادویات کی انتظامیہ کے وزیر سنجئے راٹھوڑ کے خلاف الزامات کی تحقیقات کریں ۔ پٹو لے کل ممبئی میں اظہار خیال کر ررہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ راٹھوڑ کے دفتر میں اہلکار بھاری رقم کامطالبہ کر تے ہیں ۔ پٹو لے نے کہا کہ یہ بڑی تشویشناک بات ہے کہ منترا لیہ سے ہی رقم کا مطالبہ کیا جا رہاہے ۔ انھوں نے وزیر زراعت عبد الستار پر بھی گائے ران زمین گھپلے کا الزام عائد کیا ہے ۔ ساتھ ہی انھوں نے کھارگر میںہوئے مہاراشٹر بھوشن پروگرام میں بھی گھو ٹالے کا الزام عائد کیا ہے ۔
***** ***** *****
متنازعہ صنعت کار گوتم اڈانی نے کل صبح راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے قو می صدر شرد پوار سے ملا قات کی ۔ پوار کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ پر
یہ تبادلۂ خیال تقریباً 2؍ گھنٹوں تک جاری رہا ۔ اِس دوران تیسرا کوئی شخص وہاں موجود نہیں تھا ۔ ہینڈن برگ رپورٹ کے بعد ملک کی اپو زیشن جماعتیں اڈا نی پر شدید تنقید کر رہی ہے ۔ اِن کا مطا لبہ ہے کہ اڈا نی شیئر بازار گھپلے کی تحقیقات ‘ پارلیمان کی مشتر کہ جانچ کمیٹی کے ذریعے کرائی جائے ۔ جبکہ پوار کا اِس معاملے میں علیحدہ موقف ہے ۔
***** ***** *****
قانون ساز کائونسل میںحزب اختلاف کے رہنما امبا داس دانوے نے چھتر پتی سنبھا جی نگر پولس محکمے پر ہفتہ وصو لی کا الزام عائد کیا ہے ۔ دانوے نے کل چھتر پتی سنبھا جی نگر میں صحا فتی کانفرنس کا انعقاد کر کے یہ الزام عائد کیا ۔ انھوں نے کہا کہ پچھلی مر تبہ شہر میں ہوئے فساد کو روکنے میں پولس نا کام رہی ۔ یہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کار وائیکرنے میں بھی کم پڑی ہے ۔ دانوے نے کہا کہ شہر میں بڑے پیما نےپر غیر قا نو نی کام جا ری ہے جن سے پولس ہفتہ وصو لی کر تی ہے ۔ اِس خصوص میں انھوں نے ایک فہرست جاری کی او ر کہا کہ اگر پولس کمشنر اِس تعلق سےکار وائی نہیں کریں گے تو سینئرس کو شکایت کی جائے گی ۔
***** ***** ****
مو ہالی میں کل کھیلے گئے اِنڈین پریمئر لیگ آئی پی ایل کر کٹ میچ میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے پنجاب کنگز کو 24؍ رنوں سے شکست دے دی ۔ رائل چیلنجرس بنگلورو نے پہلے بلّےبازی کر تے ہوئے طئے شدہ 20؍ اوورس میں 4؍ وکٹوں کے نقصان پر 174؍ رنز بنائے فتح کے تعاقب میں پنجات کنگز کی اننگ 19؍ ویں اوور میں 150؍ رنوں پر ختم ہو گئی ۔
دوسری جانب ایک اور میچ میں دہلی کیپِٹلز نے کولکاتا نائٹ رائڈرس کے خلاف 4؍ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ کولکاتا نائٹ رائٹرس نے 20؍ اوور میں127؍ رنز بنائے ۔ جواب میں دہلی کی ٹیم 19؍ ویں اوور میں 128؍ رنز بنا کر جیت گئی ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر ...
٭ عدالتِ عظمیٰ نے ریاستی حکو مت کی جانب سے داخل کی گئی مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق از سر ِنو غور کی در خواست کی خارج
٭ مراٹھا ریزر ویشن دلا نے کے لیے ریاستی حکو مت وعدے کی ہے پا بند -وزیر اعلیٰ شندے کا تیقن
٭ نئی تعلیمی پالیسی پر عمل در آمد کی خاطرخامیوں سے پاک منصوبہ بندی کرنے کی اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے ریاستی وزیر
چندر کانت پاٹل کی ہدایت
٭ خوراک اور ادویات کی انتظامیہ کے ریاستی وزیر سنجئے راٹھوڑ پر الزامات کی جانچ کرنے کا کانگریس کا مطالبہ
٭ مہاراشٹر بھوشن انعامی تقریب کے بعد دھوپ کی شدت سے ہونے والی اموات کی تفتیش کی خاطر یک رُکنی کمیٹی کی تشکیل
٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر میں پولس بڑے پیما نے پر ہفتہ وصو لی کر رہی ہے ‘ کائونسل میںحزب اختلاف کے قائد امبا داس دانوے کی تنقید
اور
٭ آئی پی ایل کر کٹ مقابلوں میں رائل چیلنجرس اور دِلّی کیپیٹلز فاتح
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭
No comments:
Post a Comment