Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 03 April-2023
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:۳ / اپریل - ۳۲۰۲ء
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
چند اہم خبروں کی سرخیاں سماعت کیجیے:
٭ مجاہدِ آزادی وِنایک دامودر ساورکر کے کارناموں کے ضمن میں عوامی بیداری پیدا کرنے کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی - شیوسینا کی ساورکر گورو یاترا کا آغاز۔
٭ ملک صدر راج کی جانب گامزن ہے: سابق وزیرِ اعلیٰ اُدّھو ٹھاکرے کی چھترپتی سنبھاجی نگر میں ایک جلسہئ عام میں تنقید۔
٭ ملک میں جب تک نفرت کی سیاست ختم نہیں ہوتی تب تک فسادات ہوتے رہیں گے: سینئر سماجی ورکر تشار گاندھی کا خیال۔
٭ کراڑ پورہ فساد کے ضمن میں 28 مجرمین اب تک حراست میں۔
٭ چھترپتی سنبھاجی نگر میں ایک کووِڈ متاثرہ خاتون فوت۔
٭ سابق کرکٹ کھلاڑی سلیم دُرّانی اور مراٹھواڑہ کے مشہور پلاسٹک سرجن ڈاکٹر اویناش ییڑیکر چل بسے۔
اور۔۔ ٭ آئی پی ایل کرکٹ مقابلے راجستھان رایلس اور رائل چیلنجرس بنگلورو کامیاب۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
مجاہدِ آزادی ونایک دامودر ساورکر کے کارناموں کے ضمن میں عوامی بیداری پیدا کرنے کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی- شیوسینا کی ساورکر گورو یاترا کا کل سے آغاز ہوا۔ تھانے میں وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے اس یاترامیں شامل ہوئے۔ انھوں نے ساورکر کی تصویر کو پھول پہناکر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنماء وِنئے سہستر بدّھے‘ رکنِ اسمبلی نرنجن ڈاؤکھرے سمیت کئی معزز شخصیتیں موجود تھیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی‘ اسی طرح شیوسینا ورکرس کثیر تعداد میں اس یاترامیں شامل ہوئے۔ یہ گورو یاترا ساورکر سے محبت‘ عقیدت‘ حب الوطنی ظاہر کرنے والی یاترا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے یہ بات کہی ہے۔ ممبئی میں کل دادر میں ساورکر ایوان سے مجاہد ِ آزادی ساورکر گورو یاترا کا آغاز ہوا۔ ممبئی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر اشیش شیلار‘ مقامی رکنِ اسمبلی سدا سرونکر سمیت کثیر تعداد میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیوسیناکے ورکرس اس یاترا میں شامل ہوئے۔
چھترپتی سنبھاجی نگر میں سمرتھ نگر علاقے میں ساورکر کے مجسّمے کو خراجِ عقیدت پیش کرکے یاترا کی شروعات ہوئی۔ مرکزی مملکتی وزیرِ مالیات ڈاکٹر بھاگوت کراڑ‘ سرپرست وزیر سندیپان بھومرے‘ امدادِ باہمی وزیر اتل ساوے‘ رکنِ اسمبلی سنجے شرساٹھ، رکنِ اسمبلی پردیپ جیسوال‘ رکنِ اسمبلی ہری بھاؤ باگڑے سمیت کئی معزز شخصیتیں اس موقع پر موجود تھیں۔ یہ یاترا مراٹھواڑہ کے تمام شہروں میں جائیگی۔
***** ***** *****
ہمارا ملک صدر راج کی جانب گامزن ہے۔ ایسی تنقید سابق وزیرِ اعلیٰ اُدّھو ٹھاکرے نے کی ہے۔ وہ کل چھترپتی سنبھاجی نگر میں مہاوِکاس آگھاڑی کے جلسہئ عام سے مخاطب تھے۔ حزبِ مخالف کے رہنماؤں پر کارروائی کرکے آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ بات اُدّھو ٹھاکرے نے کہی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے شیوسینا کو چھوڑ کر مہا وِکاس آگھاڑی کی حکومت گرائی، اس کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک میں دیگر ریاستوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے اسی طرح سے حکومتیں گرائی اور اقتدار حاصل کیا۔ اس جلسہ میں حزبِ محالف پارٹی رہنماء اجیت پوار، امبا داس دانوے‘ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر جینت پاٹل‘ سابق وزیرِ اعلیٰ اشوک چوہان‘ انیل پرب سمیت کئی معزز شخصیتیں موجود تھیں۔ مراٹھواڑہ مکتی سنگرام کے امرت مہوتسو سال کو بڑے پیمانے پر منانے کیلئے ریاستی حکومت ردّ عمل نہیں کررہی ہے۔ یہ حکومت مراٹھواڑہ کے عوام کی توہین کررہی ہے۔ ایسی تنقید اجیت پوار نے عائد کی ہے۔ ساورکر کے ضمن میں عزت ہے تاہم انھیں اب تک بھارت رتن کیوں نہیں دیا گیا۔ ایسا سوال پوار نے کیا۔
مہاوِکاس فرنٹ حکومت نے کورونا کے بحران میں جس طرح سے ریاست کو نکالا‘ ان دو سال کو تاریخ میں درج کرنا چاہیے۔ ایسا خیال کانگریس رہنماء باڑا صاحب تھورات نے ظاہر کیا۔ راہل گاندھی نے حکومت سے سوال پوچھا اس لیے ان پر کارروائی کی گئی۔ ایسا الزام انھوں نے عائد کیا۔ مہا وِکاس آگھاڑی کے مقامی عہدیدار‘ اسی طرح شہری کثیر تعداد میں اس اجلاس میں موجود تھے۔
***** ***** *****
ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے منعقد کی گئی عوامی صحت شعبے کی میٹنگ میں کل جائزہ لیا گیا۔ اس میٹنگ میں ضلعی سطح پر اسپتالوں کی تیاری‘ ادویات کا ذخیرہ‘ اسی طرح دیگر سہولتوں کا جائزہ لیا گیا اور ضروری ہدایتیں دی گئیں۔ کووِڈ کی تیاری کے ضمن میں 10 اور 11 اپریل کو ماک ڈِرِل لی جائیگی‘ اسی طرح ہر ضلع میں کنٹرول یونٹ شروع کیا جائیگا۔ ایسی ہدایت شعبہئ صحت کے سیکریٹریوں نے اس میٹنگ میں دی۔
***** ***** *****
ملک میں جب تک نفرت کی سیاست ختم نہیں ہوتی تب تک فسادات ہونے کے معاملے پیش آتے رہیں گے۔ ایسا خیال سینئر سماجی ورکر تشار گاندھی نے ظاہر کیا ہے۔ چھترپتی سنبھاجی نگرمیں کل ”شہر میں تناؤ اور شہری کے طور پر ہماری ذمہ داری“ اس عنوان پر ریاستی سطح کی میٹنگ ہوئی۔ اس موقع پر گاندھی مخاطب تھے۔
***** ***** *****
چھترپتی سنبھاجی نگر میں رام نومی کے دِن کراڑ پورہ میں ہوئے فسادات کے ضمن میں 28 مجرمین کو اب تک حراست میں لیا گیا ہے۔ پولس کمشنر ڈاکٹر نکھل گپتا نے کل صحافتی کانفرنس میں اس کی اطلاع دی۔ سائبر سیل کی مدد سے CCTV فوٹیج کے ذریعے سے فساد میں حملہ آور کی شناخت کرکے حراست میں لیا جائیگا۔ اب تک 50 سے زیادہ افراد کی شناخت ہوگئی ہے‘ اس میں سے 28 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے‘ چند افراد فرار ہے۔ یہ بات پولس کمشنر نے کہی ہے۔
***** ***** *****
چھترپتی سنبھاجی نگر میں کل ایک کووِڈ متاثرہ خاتون فوت ہوگئی۔ عثمان پورہ پیر بازار کی اس رہائشی خاتون کا ایک نجی اسپتال میں علاج جاری تھا۔ اسی بیچ کل شہر میں 7 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ اس کی وجہ سے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔ شہری گھر سے باہر جاتے وقت احتیاط برتیں‘ ماسک کا استعمال کریں‘ سینیٹائزر کا استعمال کریں‘ ایسی اپیل میونسپل کارپوریشن نے کی ہے۔
***** ***** *****
سابق کرکٹ کھلاڑی سلیم دُرّانی کا کل گجرات کے جام نگر میں انتقال ہوگیا۔ وہ 88برس کے تھے۔ دُرّانی نے بھارت کیلئے 29 کرکٹ ٹسٹ میچ کھیلے۔ 1969 میں ریلیز ہوئی ایک معصوم‘ اسی طرح 1973 میں ریلیز ہوئی چرتر ان ہندی فلموں میں انھوں نے کام کیا تھا۔ دُرّانی کے انتقال پر وزیرِ اعظم نریندر مودی نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ شکشن پرسارک منڈل کے خزانچی ڈاکٹر اویناش ییڑیکر کل قلبی حملے کے باعث چل بسے۔ وہ 67 برس کے تھے۔ مراٹھواڑہ کے مشہور پلاسٹک سرجن کے طور پر وہ پہچانے جاتے تھے۔ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے مینجمنٹ کونسل کے گورنر کے منتخب کردہ رُکن کے طور پر انھوں نے کام کیا۔ ان کے جسدِ خاکی پر آج چھترپتی سنبھاجی نگر میں آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔
***** ***** *****
انڈین پریمیر لیگ IPL کرکٹ مقابلے میں کل راجستھان رایلس نے سن رائزرس حیدرآباد کو 72 رنز سے شکست دی۔ راجستھان رایلس نے پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے 5 وِکٹس کے نقصان پر 203 رنز بنائے۔ اس ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے سن رائزر حیدرآباد کی ٹیم مقررہ اوورس میں 8 وِکٹس کے نقصان پر 131 رنز بناسکی۔
دیگر ایک میچ میں رایل چیلنجرس بنگلورو ٹیم نے ممبئی انڈینس کو 8 وِکٹس سے شکست دے دی۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے ممبئی کی ٹیم نے 172 رنز کا نشانہ دیا۔ اس ہدف کو بنگلورو کی ٹیم نے سولہویں اوور میں حاصل کرلیا۔
***** ***** *****
چھترپتی سنبھاجی نگر میں ریلوے اسٹیشن کے پِٹ لائن کے کام کا کل عملی طور پر آغاز ہوا۔ چھ ماہ میں سولہ ڈبوں کی پِٹ لائن تیار کی جائیگی۔ اس کی اطلاع ریلوے محکمے نے دی۔ گذشتہ سال 30 اکتوبر کو ریلوے وزیر اشونی ویشنو کے ہاتھوں پِٹ لائن کے کام کی بھومی پوجن تقریب عمل میں آئی تھی۔
***** ***** *****
لاتور کے ضلع کلکٹر پرتھوی راج بی پی کو ممبئی ہائیکورٹ کی اورنگ آباد بینچ میں حاضر رہنے کا حکم دیا ہے۔ کلّاری میں سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ جات کے ضمن میں داخل عرضداشت کے تحت بینچ نے یہ حکم صادر کیا ہے۔ کلّاری میں زلزلے کی بازآبادکاری کے بعد سرکاری اراضی سے ناجائز قبضہ جات ہٹانے کے ضمن میں رہائشی سدھیر ساگر نے عرضداشت داخل کی تھی۔ سرکاری اراضی کی فکر کرنے کا کام ضلع کلکٹر کا ہے‘ اس لیے عدالت نے ضلع کلکٹر کو نوٹس روانہ کرکے حلف نامہ داخل کرنے کیلئے کہا ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں چند اہم خبروں کی سرخیاں دوبارہ سماعت کیجیے:
٭ مجاہدِ آزادی وِنایک دامودر ساورکر کے کارناموں کے ضمن میں عوامی بیداری پیدا کرنے کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی - شیوسینا کی ساورکر گورو یاترا کا آغاز۔
٭ ملک صدر راج کی جانب گامزن ہے: سابق وزیرِ اعلیٰ اُدّھو ٹھاکرے کی چھترپتی سنبھاجی نگر میں ایک جلسہئ عام میں تنقید۔
٭ ملک میں جب تک نفرت کی سیاست ختم نہیں ہوتی تب تک فسادات ہوتے رہیں گے: سینئر سماجی ورکر تشار گاندھی کا خیال۔
٭ کراڑ پورہ فسادات کے ضمن میں 28 مجرمین اب تک حراست میں۔
٭ چھترپتی سنبھاجی نگر میں ایک کووِڈ متاثرہ خاتون فوت۔
٭ سابق کرکٹ کھلاڑی سلیم دُرّانی اور مراٹھواڑہ کے مشہور پلاسٹک سرجن ڈاکٹر اویناش ییڑیکر چل بسے۔
اور۔۔ ٭ آئی پی ایل کرکٹ مقابلے راجستھان رایلس اور رائل چیلنجرس بنگلورو کامیاب۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment