Saturday, 24 August 2024

آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی خبریں: تاریخ : 24 اگست 2024‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10


 Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 24 August 2024
Time: 09.00  to 09.10 AM
آکاشوانی چھترپتی سنبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۴۲ / اگست ۴۲۰۲ء؁
وقت: 09.00  سے  09.10/ بجے


    سب سے پہلے خاص خبروں کی سرخیاں
٭    نیپال میں مسافر بس کے گہری وادی میں گر نے سے جلگاؤں کے 27/ عقیدت مندوں کی موت
٭    ممبئی عدالتِ عالیہ کے فیصلے کے بعد مہا وِکاس آ گھاڑی کا آج کا مہا راشٹر بند لیاگیا واپس
٭    حمل کے جِنس کی غیر قا نو نی طور پر شناخت کرنے کے معاملے میں ڈاکٹر دلیپ سنگھ راجپوت کو 29/ اگست تک پولس تحویل
٭    دھارا شیو-تُلجا پور  ریلوے راستے کے کام ہو گا آئندہ یکم ستمبر سے آغاز
اور
٭    ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیور سٹی میں مختلف پروگرامس کے ذریعے منا یاگیا 66/ واں یوم ِ تاسیس

    اب خبریں تفصیل سے...
    نیپال میں ایک مسافر بس گہری وادی میں گر نے کے سبب جلگاؤں کے27/ عقیدت مندہلاک  اور  16/ زخمی ہو گئے۔ 43/ عقیدت مندوں کو لے کر پو کھر سے کاٹھمانڈو جانے والی یہ بس ماس یانگڑی ندی میں گِر گئی۔ اِس بس میں سوار تمام عقیدت مند جلگاؤں ضلع کے بھسا ول تعلقے کے رہائشی تھے۔ زخمیوں کو کاٹھمانڈو کے اسپتال میں علاج کے لیے داخل کیاگیا ہے  جبکہ حادثے میں ہلاک عقیدتمندوں کا جسد خاکی خصوصی طیارے سے آج شام ناسک لا یا جائے گا  اور  وارثوں کے حوالے کیا جائے گا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مرکز ی وزارت دِفاع کی مملکتی وزیر رکشہ کھڈ سے  اور  بھُساول کے رکن اسمبلی سنجئے سا وکارے کاٹھمانڈو کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
    اِس بھیانک حادثے پر صدر جمہوریہ دروپدی مُر مو‘  وزیر اعظم نریندر مودی  اور  وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
***** ***** *****
    وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ اتوار کو جلگاؤں کا دورہ کریں گے۔ اِس دوران اُن کے ہاتھوں 11/ لاکھ  لکھپتی دیدیوں میں صداقت نا مے تقسیم کیے جا ئیں گے۔ سال بھر میں ایک لاکھ سے زائد آمد نی حاصل کرنے والی لکھپتی دیدیوں سے وزیر اعظم بات چیت کریں گے۔ ساتھ ہی وہ ریاست کے اپنی مدد آپ گروپوں کے لیے ڈھائی ہزار کروڑ  روپیوں کا فنڈ  اور  5/ ہزار  کروڑ  روپیوں کا بینک قرض جاری کریں گے۔
***** ***** *****
    وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بدلا پور میں پیش آئے عصمت ریزی کے واقعے کو بد قسمتی بتا تا تے ہوئے کہا کہ اُن کی حکو مت اِس معاملے میں ملزم کے لیے پھانسی کی سزا کا مطالبہ کرے گی۔ ناسک میں کل خواتین کو بااختیار بنا نے کی مہم کے تحت ایک میگاکیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ بول رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ لاڈ لی بہن کے ساتھ ساتھ اب محفوظ بہن اسکیم پر بھی عمل در آمد کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے بدلا پور عصمت ریزی معاملے پر حزب اختلاف کی جانب سے سیاست کیے جانے کا الزام عائد کیا۔
    اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے میری لاڈ لی بہن اسکیم کو عوام کی جانب سے مل رہی پذیرائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انھوں نے بتا یا کہ 31/ اگست 2024؁ء  کے بعد بھی لاڈ لی بہن اسکیم کے لیے در خواست دہی کی جا سکے گی۔ شندے نے کہا کہ اہل خواتین کے کھاتوں میں 3/ مہینوں کی یکمشت رقم جمع کی جائے گی۔ انھوں نے بتا یا کہ جن خواتین کو اب تک یہ رقم نہیں مل سکی ہے اُن کی جانب سے داخل در خواست کی خامیوں کو دور کرنے کے بعد انہیں بھی یہ مدد فراہم کی جائے گی۔ اِس پروگرام میں نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس ‘  صنعت و حرفت کے وزیر اُدئے سامنت  اور ناسک ضلع کے رابطہ وزیر دادا بھُسے موجود تھے۔
***** ***** *****
    بد لا پور عصمت ریزی معاملے کی مذمت کے لیے مہا وِکاس آگھاڑی کی جانب سے آج پکا را گیا مہاراشٹر بند واپس لے لیاگیا ہے۔ ممبئی عدالتِ عالیہ کی جانب سے یہ فیصلہ سامنے آ یا کہ اِس طرح کے بند کا اعلان غیر قا نو نی ہے جس کے بعد اِس بند کو واپس لیے جانے کا فیصلہ کیاگیا۔ عدالت نے کہا کہ کسی بھی جماعت کو اِس طرح کے بندکے اعلان کا حق نہیں ہے۔ مہا وکاس آ گھاڑی کی جانب سے بند کے اعلان کے بعد گُن رتن سدا ور تے  نامی وکیل نے اِس کے خلاف عدالت  میں در خواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے فوری سماعت کی اور یہ فیصلہ دیا۔
***** ***** *****
    اِس تناظر میں راشٹر وادی کانگریس شرد چندر پوار گروپ کے صدر  شرد پوار نے مہاراشٹر بند واپس لنے کی اپیل کی۔ انھوں نے کہا کہ اِس بند کے ذریعے ہم حکو مت کو اِس معاملے کی جانب متوجہ کرنا چا ہ رہے تھے۔ انھوں نے سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ یہ بند دستور کی جانب سے دیے گئے بنیاد ی حقوق کے دائرے میں تھا۔
    اِسی بیچ کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر  نا نا پٹو لے نے کہا کہ عدالت کے احترام میں ہم نے بند واپس لیا  ہے۔ تاہم بدلا پور معاملے کی مذمت کی جائے گی۔ انھوں نے بتا یا کہ آج صبح 11/ تا12/ بجے کے دوران کانگریس کے تمام قائدین  اور  کار کنان منہ پر کالی پٹیاں باندھ کر ریاست کے ہر ضلعے میں مہا یو تی حکو مت کو کالے جھنڈے دکھائیں گے۔
***** ***** *****
    دریں اثناء وزیر اعلیٰ شندے نے بتا یا کہ بدلا پور عصمت ریزی معاملے میں عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے کارروائی کی جائے گی۔ بدلا پور کے جس اسکول میں یہ واقعہ پیش آ یا ہے اُس کے بوڈر آف ڈائریکٹر س کو حکو مت نے بر خاست کر دیاہے  اور  اُس اسکول پر ایڈمنسٹریٹر کی نامزدگی عمل میں آئی ہے۔ ضلع کے نائب تعلیمی افسر کُندا پنڈت نے اسکول کا انتظام اب اپنے ہاتھوں میں لے لیا ہے۔
***** ***** *****
    مہا راشٹر نو نِر مان سینا کے سر براہ راج ٹھاکرے نے ایوت محل کے ونی اسمبلی حلقے کے لیے راجو اُمبر کر کی امید واری کا اعلان کیا ہے۔ موصوف وِدربھ ڈویژن کے اضلاع میں پارٹی کی تنظیمی ذمہ داری نبھا تے ہیں۔


***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جارہی ہیں
***** ***** *****


    حمل کے جِنس کی غیر قا نو نی طور پر شناخت کرنے کے معاملے میں گزشتہ دیڑ ھ مہینوں سے فراہم اہم ملزم ڈاکٹر دلیپ راجپوت کو عدالت نے 29/ اگست تک پولس تحویل میں بھیج دیا ہے۔ جالنہ کے مقامی CID دستے نے کل اُسے جلگاؤں ضلع کے پلس کھیڑا مراچے سے گرفتار کیا۔ گزشتہ مہینے محکمہ صحت اور پولس انتظامیہ نے راجپوت کی جانب سے بھوکر دن میں چلائے جانے والے حمل کی جنس کی شناخت کے غیر قا نو نی مرکز پر کارروائی کی اور  سونو گرفی مشین سمیت نقد رقم  اور  حمل ساقط کرنے کی گولیوں کا ذخیرہ ضبط کیا تھا۔
***** ***** *****
    دھا راشیو-تُلجا پور  ریلوے راستے کا کام آئندہ یکم ستمبر سے شروع ہونے جارہا ہے۔ رکن اسمبلی رانا جگجیت سنگھ پاٹل نے یہ اطلاع دی۔ اِس ریلوے راستے کے کام کے جائزہ کے لیے منعقدہ میٹنگ میں ضلع کلکٹر سچن اومباسے کی موجود گی میں یہ اطلاع دی گئی۔
    دھا را شیو-تُلجا پور 41.4 / کلو میٹر طویل اِس ریلوے راستے کے کام کا487/ کروڑ  روپیوں کا ٹینڈر فائنل کر کے گُتے دار نامزد کر دیاگیا ہے  اور  یکم ستمبر سے کام شروع کر نے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
***** ***** *****
    چھتر پتی سنبھا جی نگر میں واقع ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کا کل یو مِ تاسیس منا یاگیا۔ اِس موقع پر ممبئی یو نیور سٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر رویندر کلر نی مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ طلباء کی شخصیت کے مکمل ارتقاء  اور  اُن میں موجود فن ‘  ہنر مندی کے فروغ کے لیے قو می تعلیمی پالیسی اہم کر دار  ادا کرے گی۔ ڈاکٹر کلکر نی نے کہاکہ تعلیمی شعبے میں ہونے والی اِس تبدیلی کے لیے اسا تدہ  اور  پروفیسر صاحبان تیار رہیں۔ اِس تقریب میں لوک فن کار پانڈو رنگ کھوٹکر کو  لائف ٹائم اچیو منٹ انعام سے نوازا گیا۔ ساتھ ہی اِس موقع پر ہونہار طلباء  اور  ملا زمین کی عزت افزائی بھی کی گئی۔
***** ***** *****
    کر کٹ کھلاڑی شیکھر دھون نے ریٹائر منٹ کا اعلان کیاہے۔ آج  صبح ٹوئیٹر پر جاری ایک آڈیو پیغام میں انھوں نے تمام طرح کی بین الاقوامی  اور  گھر یلو کر کٹ سے سبک دوشی کا اعلان کیا۔ اپنے 14/ سالہ کریئر میں دھون نے  ٹیسٹ‘  ون ڈے  اورT-20/  میں کُل269/ میچیس کھیلے۔
24/ سنچر یاں  اور  55/ نصف سنچر یاں بنائیں۔ اُنہیں ارجن ایوارڈ سمیت مختلف اعزازات سے نوازا گیا۔
***** ***** *****
    ریاستی حکو مت کے ثانوی  اور  اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت دسویں  اور بارہویں جماعت کے سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کل آن لائن طریقے سے ظاہرکر دئیے گئے۔ اِن نتائج کے مطا بق امتحا نات میں شریک دسویں کے36.78/ فیصد طلباء   اور  بارہویں کے32.43/ فیصد طلباء نے کامیابی حاصل کی ہے۔
***** ***** *****
    بیڑ ضلع کے پر لی ویجناتھ میں جاری ریاست گیر زرعی میلے کو کسانوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ اِس موقع پر زرعی پیدا وار سے متعلق مختلف موضوعات پر مبنی سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔
***** ***** *****
    لاتور کی ضلع کلکٹر  ورشاٹھاکُر گھو گے نے ضلعے میں وزیر اعلیٰ میری لاڈ لی بہن اسکیم کے تحت موصول ہونے والی در خواستوں میں خامیاں دور کر کے دوبارہ ضلع سطح کی کمیٹی کے حوالے کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وہ کل سر کاری اسکیمات پر عمل در آمد کے جائزے کے لیے منعقدہ میٹنگ میں بول رہی تھیں۔ انھوں نے اہل خواتین سے پورٹل پر در خواست دینے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
        آخرمیں  خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سُن لیجیے...
٭    نیپال میں مسافر بس کے گہری وادی میں گر نے سے جلگاؤں کے 27/ عقیدت مندوں کی موت
٭    ممبئی عدالتِ عالیہ کے فیصلے کے بعد مہا وِکاس آ گھاڑی کا آج کا مہا راشٹر بند لیاگیا واپس
٭    حمل کے جِنس کی غیر قا نو نی طور پر شناخت کرنے کے معاملے میں ڈاکٹر دلیپ سنگھ راجپوت کو 29/ اگست تک پولس تحویل
٭    دھارا شیو-تُلجا پور  ریلوے راستے کا کام ہو گا آئندہ یکم ستمبر سے آغاز
اور
٭    ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیور سٹی میں مختلف پروگرامس کے ذریعے منا یاگیا 66/ واں یوم ِ تاسیس


 علاقائی خبریں ختم ہوئیں     
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR  چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سُن سکتے ہیں۔
٭٭٭٭


No comments:

आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 16.06.2026 रोजीचे दुपारी 01.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date - 16 June 2026 Time 01.00 to 01.05 PM Language Marathi आकाशवाणी छत्...