Saturday, 20 February 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ۲۰ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ فروری ۲۰۲۱ئ؁ وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 20 February 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ۲۰ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  فروری  ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...

٭

چھتر پتی شیواجی مہاراج کی تاریخ دنیا بھر میں پہنچا نے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی‘ وزیر اعلیٰ کا تیقن 

٭

 کووِڈ19؍ سے بچائو کے لیے تمام احتیا طی تدابیر اختیارکرتے ہوئے منائی گئی  چھتر پتی شیواجی مہاراج کی391؍ ویں جینتی

 

٭

پیٹرول اور ڈیزل کے متبادل کے طور پر الیکٹرک اینر جی  کے استعمال کو فروغ دینا ضروری ‘ مرکزی وزیر ِ حمل نقل نِتن گڈ کری

٭

ریاست بھر میں کَل 6؍ہزار112؍ کورونا مریض پائے گئے ‘ مراٹھواڑے میں 8؍ مریض چل بسے 

اور

٭

مراٹھواڑے میں بے موسمی بارش سے ربیع کی فصل سمیت پھلوں کے باغات کا نقصان ‘ فوراً پنچ نا مے کر کے نقصان بھر پائی دینے کا کسانوں کا مطالبہ


  اب خبریں تفصیل سے....

چھتر پتی شیواجی مہا راج کی تاریخ پوری دنیا میں پہنچا نے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جا ئیں گے۔ وزیراعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے یہ تیقن دیا ہے۔وہ کَل شیو جینتی کے موقعے پر شیو نیری قلعے میں منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کر رہے تھے۔اِس پروگرام میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار  ‘ رکن پارلیمنٹ یو راج سنبھا جی چھتر پتی اور وزیر ماحو لیات آدِتیہ ٹھا کرے بھی موجود تھے۔

ریاست بھر میں کَل چھتر پتی شیواجی مہاراج کی 391؍ ویں جینتی منائی گئی ۔ اِس موقعے پر کووِڈ19 ؍ سے بچائو کے لیے تمام احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھا گیاتھا۔ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے ممبئی میں واقع شیواجی پارک میں اِسی طرح  وِدھان بھون میں  قانون ساز کونسل کے چیئر مین  رام راجے نائک نمبالکر‘   ڈپٹی چیئر مین ڈاکٹر نیلم گورہے   اور  اسمبلی کے نائب صد ر نر ہری جھِر واڑ  نے شیواجی مہاراج کو خراج عقیدت پیش کیا۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد شہر سمیت ضلع بھر میں چھتر پتی شیواجی مہاراج کی جینتی جوش و جذبے سے منائی گئی ۔ شہر کے کرانتی چوک میں شیواجی مہاراج کے مجمسے کو مختلف تنظیموںکی جانب سے پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

اِس موقعے پر بجاج ملازمین تنظیم کی جانب سے شیو نیری سے لائے گئے شیو جیو تی کی پو جا کی گئی۔ اِسی طرح ضلع بھر میں مختلف مقامات پر نصب شیو اجی مہاراج کے مجمسے پر  آر  آر  پاٹل فائونڈیشن کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پھول بر سائے گئے۔ 

ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میں وائس چانسلر ڈاکٹر پر مودیے و لے نے چھتر پتی شیواجی مہاراج کی پینٹِنگ پر پھولوں کا ہار پہنا کر خراج عقیدت پیش کیا۔اِس موقعے پر دیگر افسران و ملازمین بھی موجود تھے۔

اِسی دوران معروف مورخ اور شیواجی مہاراج کی حیات اور کار کر دگی کے محقق پروفیسر ڈاکٹر اسمعیل پٹھان نے کہا کہ شیو رائے یہ مہاراشٹر کے محفوظ اثاثہ ہیں اور سبھی کو چا ہیے کہ وہ مہاراج کی شاندارتاریخ کو آگے بڑھا نے کے لیے پوری محنت سے کام کریں۔وہ ڈاکٹر بابا صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کی جانب سے منعقدہ آن لائن مذاکرے میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ اِس کا موضوع تھا’’  شیو رائے کی راج نیتی ‘  رن نیتی اور دھر م نیتی  ‘‘۔

***** ***** ***** 

لاتور میں شیواجی مہاراج سے عقیدت رکھنے والوں نے کووِڈ19 ؍ کے حوالے سے تمام ہدایات پر عمل کر تے ہوئے شیو جینتی منا ئی ۔ رکن اسمبلی دھیرج دیشمکھ نے شیواجی چوک میں مہاراج کے پُتلے پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ 

***** ***** ***** 

جالنہ شہر سمیت ضلع بھر میں چھتر پتی شیواجی مہارج کی جینتی کے موقعے پر مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ مختلف جماعتوں  اور  تنظیموں کی جانب سے  شہر میںواقع چھتر پتی شیواجی مہاراج کے پُتلے پر گلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔

***** ***** ***** 

ہنگولی ضلعے کے آکھاڑا با لا پور گرام پنچایت میں شیو جینتی کے موقعے پر خصوصی پروگرام میں معذوروں کے ویلفیئر فند میں سے5؍ فیصد مختص رقم 75؍ معذوروں میں تقسیم کی گئی ۔ اِس میں فی کس2؍ ہزار روپئے کے حساب سے مجموعی طور پر دیڑھ لاکھ روپئے تقسیم کئے گئے ۔ 

***** ***** ***** 

پر بھنی شہر سمیت ضلع بھر میں مختلف جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے شیورائے کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

شیو جینتی کے موقعے پر جنتور میں اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ایسے ملازمین کا استقبال کیا گیا جن کے ہاتھوں ابھی تک کوئی حادثہ نہیں ہوا۔

***** ***** ***** 

بیڑ ضلعے کے امبا جو گائی میں شیواجی چوک پر پرچم کشائی کی گئی  اور دیگر پروگراموں کے ذریعے شیواجی مہاراج کو خراج عقید پیش کیا گیا۔ اِسی طرح کورونا وائرس کی وباء کے دوران بہترین خد مات انجام دینے والے کووِڈ واریئرس کا بھی استقبال کیا گیا۔


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


پیٹرول اور ڈیزل کے متبادل کے طور پر آئندہ 10؍ برسوں میں اِلیکٹرِک اینر جی کے استعمال کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔مرکزی وزیر برائے حمل و نقل نتِن گڈ کری نے یہ بات کہی۔کووِڈ19 ؍ کے خلاف پتن جلی کی جانب سے تیار کر دہ   دوا   کَل دِلّی میں متعارف کی گئی ۔ اِس موقعے پر گڈ کری اظہار خیال کر رہے تھے۔

اِس موقعے پر پتن جلی کے بابا رام دیو  اور  مرکزی وزیر صحت ہرش ور دھن سمیت دیگر معروف شخصیات بھی موجود تھیں۔

***** ***** ***** 

عوام کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی مصیبت سے چھٹکا رہ دلا نے کے لیے ریاست اور مرکزی حکو مت اتفاق ِ رائے سے ٹیکس میں کمی کریں۔ سابق مرکزی وزیر سریش پر بھو نے یہ اپیل کی ہے۔

وہ کَل ناگپور میں ایک اخباری کانفرنس میں بول رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات  جی  ایس  ٹی  کے دائرے سے باہرہیں اِسی لیے مرکز اور  ریاستی حکو متوں کی جانب سے اُن پر مختلف ٹیکس عائد کئے جاتے ہیں۔

جس کے سبب پیٹرول کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئی ہیں۔ 

***** ***** ***** 

پیٹرول پمپ سے ڈیزل چوری کرنے والے بین الریاستی گروہ کو اورنگ آ باد پولس سپرنٹنڈنٹ کے مقامی کرائم برانچ نے گرفتار کر لیا ہے۔کنڑ تعلقے میں ایک ٹول ناکے پر گجرات سے ریت بھر کر لانے والی  گاڑیوں کی جانچ کر تے ہوئے 4 ؍ ٹرک ‘  اُن کے ڈرائیور  اور کلینر  اِس طر ح کُل14؍ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ گروہ مختلف پیٹرول پمپ سے رات کے وقت ڈیزل کی ٹنکی سے ہاتھ پمپ کا استعمال کر تے ہوئے ڈیزل چوری کر تا تھا۔

چوری کیاگیا ڈیزل کین ریت کی حمل و نقل کر نے والے ٹرکوں میں چھپا کر جان پہچان کے ٹرک ڈرائیوروں کو سستے داموں پر فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔اِس گروہ نے اعتراف کیا ہے کہ اُس نے مہاراشٹر ‘ کر نا ٹک اور گجرات میں56؍ سے زیادہ مقامات پر ڈیزل چوری کی ہے۔ 

اِس کار کر دگی پر پولس سپرنٹنڈنٹ موکشدا پاٹل نے  مقامی کرائم برانچ کے وفد کو 35؍ہزار روپئے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

***** ***** ***** 

ریاست بھر میں کَل6؍ہزار112؍کورونا مریض پائے گئے۔ اِس کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کورونامریضوں کی مجموعی تعداد20؍ لاکھ87؍ ہزار632؍ ہو گئی ہے۔ اِسی دوران کَل 44؍ مریض علاج کے دوران چل بسے۔ 

دوسری جانب ریاست میں علاج کے بعد گزشتہ روز 2؍ ہزار159؍ افراد کورونا وائرس سے چھٹکا را پا کر صحت یاب ہو گئے ۔ اِس طرح ریاست میں اب تک 19؍ لاکھ89؍ ہزار963؍ کورونا متاثرین علاج کے بعد شفا یاب ہو گئے ہیں۔ فی الحال ریاست میں44؍ ہزار765؍ کورونا مریض زیر علاج ہے۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں گزشتہ روز8؍ کورونا مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔ جبکہ مزید386؍ مریضوں کا اندراج ہوا۔ فوت ہونے والوں میں اورنگ آباد ضلعے کے4؍ مریض ‘ ناندیڑ ‘ پر بھنی ‘ جالنہ اور بیڑ ضلعے کے فی کس  ایک-   ایک مریض کا شمار ہے۔ 

دوسری جانب اورنگ آ باد ضلعے میں158؍ کورونا مریضوں کی موجود گی کا انکشاف ہوا۔ اِسی طرح جالنہ ضلعے میں61؍ لاتور میں48؍ ناندیڑ میں45؍ بیڑ میں30؍ ہنگولی میں16؍ عثمان آ باد میں15؍ اور پر بھنی ضلعے میں گزشتہ روز13؍کورونا مریض پائے گئے۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑے کے لاتور ‘ پر بھنی اور ہنگولی سمیت کئی علاقوں میں کَل زور دار بارش ہوئی ۔ گزشتہ 2 ؍ روز میں ہوئی اِس بے موسمی بارش کی وجہ سے ربیع کی فصل اور پھلوں کے باغات کا بڑے پیما نے پر نقصان ہوا ہے۔ اِس نقصان کے فوراً پنچ نا مے کر کے نقصان بھر پائی اداکرنے کا مطا لبہ کیاجا رہاہے۔

***** ***** ***** 



آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے 

٭

چھتر پتی شیواجی مہاراج کی تاریخ دنیا بھر میں پہنچا نے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی‘ وزیر اعلیٰ کا تیقن 

٭

 کووِڈ19؍ سے بچائو کے لیے تمام احتیا طی تدابیر اختیارکرتے ہوئے منائی گئی  چھتر پتی شیواجی مہاراج کی391؍ ویں جینتی

  ٭

پیٹرول اور ڈیزل کے متبادل کے طور پر الیکٹرک اینر جی  کے استعمال کو فروغ دینا ضروری ‘ مرکزی وزیر ِ حمل نقل نِتن گڈ کری

٭

ریاست بھر میں کَل 6؍ہزار112؍ کورونا مریض پائے گئے ‘ مراٹھواڑے میں 8؍ مریض چل بسے 


اور

٭

مراٹھواڑے میں بے موسمی بارش سے ربیع کی فصل سمیت پھلوں کے باغات کا نقصان ‘ فوراً پنچ نا مے کر کے نقصان بھر پائی دینے کا کسانوں کا مطالبہ

علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 19.06.2025 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 19 June 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रपत...