Saturday, 29 May 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ۲۹ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ مئی ۲۰۲۱ئ؁ وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 29 May 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ۲۹ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  مئی  ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سب سے پہلے اِس وقت کی  سر خیاں...


٭ دسویں جماعت کے نتیجوں کے لیے ریاستی حکو مت نے طئے کئے پیما نے  ‘  گیارہویں جماعت میں داخلے کے لیے ہوگا دسویںکے نصاب پرمشتمل

CET  امتحان

٭ کورونا وائرس کے پھیلائو پر قابو پانے کے لیےTracking   اور  Tracing کا  سائنسی بنیادوں پر ہونا ضروری‘ ریاستی وزیر صحت راجیش ٹو پے کا اظہار خیال

٭ تھانے ضلعے کے اُلہاس نگر میں کَل رات ایک عمارت گر جانے سے ہوئی

7؍ لوگوں کی موت‘راحت او ربچائو کار وائیاں جاری

اور

٭ فلم اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کے موت کے معاملے میںاداکار کا دوست سِدھارتھ پِٹھانی گرفتارNCB  نے کَل حیدر آباد سے پِٹھانی کو گرفتار کیا


  اب خبریں تفصیل سے...

مہاراشٹر میں دسویں جماعت کے طلباء کے نتیجوں کے لیے معیار طئے کر دئے گئے ہیں۔ ریاستی وزیر تعلیم وَرشا گائیکواڑ نے یہ اطلاع دی۔ اِس کے مطا بق داخلی جانچ کے لیے 30؍ نمبر ‘ ہوم ورک ‘ زبانی امتحان  اور پریکٹیکل کے لیے 20؍ نمبر اور طلباء کے نویں جماعت کے سالا نہ امتحا نات کے نتیجوں کے لیے 50؍ نمبر مختص کئے گئے ہیں۔ نتیجوں کے لیے اسکو ل کی سطح پر صدر مدرس کی صدارت میں 7؍ اراکین کی کمیٹی تشکیل دی جا ئے گی۔ اِس دوران بے ضابطگیوں یا ڈسپلین شکنی کے معاملے پائے جانے پر تا دیبی کار وائی کا انتباہ بھی دیا گیا ہے۔وزیر تعلیم نے بتا یا کہ جِن طلباء کو اپنے نتیجے اطمینان بخش نہیں لگتے وہ کورونا وائرس کی صورتحال میں سدھار آ نے کے بعد بورڈ کے رائج طریقے کے مطا بق امتحان دے سکتے ہیں۔ وَرشا گائیکواڑ نے مزید کہا کہ اِس سال گیارہویں جماعت میں داخلوں کے لیے دسویں جماعت کے نصاب پر مشتمل CET امتحان ہو گا۔ اُنھوں نے بتا یا کہ تعلیمی سال 2020 - 21؁ ء کے دوران دسویںکے سبھی طلباء کو اگلی جماعت میں تر قی دیدی جا ئے گی۔ 

دسویں جماعت کے نتیجوں کا اعلان جون مہینے کے آخر میں کیا جا سکتا ہے۔

***** ***** ***** 


CBSE  اور  ICSE   کے بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات کو کورونا وائرس کی وجہ سے ردّ کرنے کا مطالبہ کرنے والی عرضداشت کو سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے قبول کر لیا ہے۔ در خواست گذار کا کہنا ہے کہ قو می سطح پر بارہویں جماعت کا ایک ہی امتحان منعقد کیا جائے اور سوا لیہ پر چہ کثیر متبادل سوالات یعنی 

 MCQs  پر مشتمل ہو۔ در خواست گذار کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ اِس امتحان کا نتیجہ مقررہ وقت میں ظاہر کیا جائے۔ معاملے کی اگلی سماعت کے لیے عدالت نے31؍ مئی کی تاریخ طئے کی ہے۔

اِس بیچ بارہویں جماعت کے امتحانات کے بارے میں پالیسی طئے کرنے کے لیے مرکزی حکو مت نے سبھی ریاستوں سے تجویزیں طلب کی تھی۔ ریاستوں سے کہا گیا تھا کہ وہ25؍ مئی تک اپنی رائے پیش کریں۔ اِس بارے میں ایک جون کو کسی فیصلے کااعلان متوقع ہے۔

***** ***** ***** 

کورونا وائرس کی ممکنہ تیسری لہر اور اُس کے دوران بچوں پر منڈلا رہے خطرے کے پس منظر میں وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے خواتین اور بچوں کے محکمے کی مختلف اسکیموں کا کَل جائزہ لیا۔ اِس دوران وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ بچوں کے ما ہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹاسک فورس اور محکمے کے افسران تال میل سے کام کریں اور تجر بات اور معلو مات کا ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ کریں۔


***** ***** ***** 

مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹو پے نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پر قا بو پانے کے لیے Tracking   اور  Tracing  کا سائنسی بنیادوں پر ہونا بے حد ضروری ہے۔ ٹو پے نے کَل پونے میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد یہ بات کہی۔ اُنھوں نے مریضوں کے قریبی رابطے میں رہے 15؍ سے20؍ لوگوں کی کورونا جانچ کرنے اور اُنھیں  Institutional Quarantine کر نے کی ضرورت پر زور دیا۔

***** ***** ***** 


کورونا وائرس کے دوران حفاظتی اقدامات کے تحت خریداری کرنے کے اختیا رات ضلع پریشدوں کے چیف ایکزیکیٹیو افسران کو دئے گئے ہیں۔ دیہی تر قیات کے وزیر حسن مُشرف نے یہ اطلاع دی۔ حسن مُشرف کے مطا بق اسٹینڈنگ کمیٹی اور ضلع پریشدوں میں اگلے احکا مات تک خریداری کے سبھی اختیا رات CEO  کے پاس رہیں گے۔ ضلع پریشد کی اسٹینڈنگ کمیٹی کو50؍ لاکھ تک جبکہ ضلع پریشد کو50؍ لاکھ سے زیادہ کے خرچ کے اختیا رات دئے گئے ہیں۔

***** ***** ***** 

تھانے ضلعے کے اُلہاس نگر میں کَل ایک عمارت گر جانے سے 7؍ لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ کَل رات رو نما ہوا۔ عمارت میں29؍ فلیٹس ہیں۔ آکاشوانی کے نمائندے نے بتا یا کہ فائر بریگیڈ عملے کے جوان موقعے پر پہنچ گئے ہیں اور  راحت اور بچائو کے کام جاری ہیں۔

***** ***** ***** 

لاتور شہر کو15؍ اکتوبر تک پائپ لائن کے ذریعے گھریلو استعمال کی پکوان گیس فراہم کرنے کے بارے میں تفصیلی خاکہ پیش کر نے کی ہدایت لاتور کے نگراں وزیر امِت دیشمکھ نے دی ہے۔ وہ کَل لاتور میونسپل کارپوریشن کے جائزہ اجلاس میں بول رہے تھے۔ اِس بارے میں اشو کا گیس کمپنی نے لاتور شہر کے کچھ علاقوں کا سر وِے بھی کیا ہے۔ نگراں وزیر نے ہدایت دی کہ گیس کمپنی گھر یلو صارفین کو فی کلو گیس کے نِرخ میں رعایت دے۔کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کام کی شروعات کے بعد 3؍ مہینوں میں گھریلو صارفین تک پائپ لائن کنکشن فراہم کر دئے جا ئیں گے۔ امِت دیشمکھ نے مزید کہا کہ صنعتوں کو بھی پائپ لائن کے ذریعے گیس فراہم کرنے پر غور کیاجا ئے۔

***** ***** ***** 


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں20,740؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے ۔ اِس اضا فے کے بعد ریاست میں اب تک کورونا پازیٹیو ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 56 ؍ لاکھ92؍ہزار920؍ ہو گئی ہے۔ وہیں کَل دِن بھر میں ریاست میں424؍ کورونا مریضوں نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ کورونا وائرس کی وباء کی شروعات کے بعد سے اب تک مہاراشٹر میں کُل 93؍ہزار198؍ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ ریاستی شرحِ اموات ایک عشاریہ  چھ  چار  فیصد رہی۔

دوسری جانب کَل ریاست میں31,671؍ لوگوں کو  کورونا وائرس سے ٹھیک ہونے کے بعد اسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔ اب تک مہاراشٹر میں53؍ لاکھ7,800؍ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے صحت یاب  ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس سے صحت یابی کا ریاستی تناسب قریب93؍فیصد رہا۔ فی الحال مہاراشٹر میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی درج شدہ مجموعی تعداد 2؍ لاکھ89؍ ہزار88؍ ہے جن کا علاج جاری ہے۔

***** ***** *****

مراٹھواڑہ میں کَل ایک دِن میں2,042؍ نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کا انکشاف ہوا جبکہ 77؍ مریضوں کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی سب سے بڑی تعداد لاتور ضلعے میں رہی جہاں 25؍ کورونا مریضوں نے جان گنوائی ۔ اورنگ آ باد ضلعے میں18؍ مریضوں نے کَل علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ بیڑ میں11؍ عثمان آ باد میں8؍ اور ہنگولی میں 5؍ مریضوں کی موت ہو گئی۔ جالنہ میں4؍ اور ناندیڑ اور پر بھنی ضلعوں میں 3-3؍ کورونا مریضوں کی موت کا اندراج ہوا ہے۔

دریں اثناء مراٹھواڑے میں نئے کورونا مریضوں کے منظر عام پر آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے حا لانکہ اِس تعداد میں کمی ضرور ہوئی ہے۔ بیڑ ضلعے میں کَل ایک دِن میں700؍ نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کا پتہ چلا۔ اورنگ آباد میں309؍ نئے مریضوں کا کَل انکشاف ہوا۔ عثمان آ باد میں288؍ ناندیڑ میں207؍ اور پر بھنی میں191؍ لوگوں میں کَل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ جبکہ جالنہ میں 120؍ لاتور میں188؍ اور ہنگولی میں39؍ افراد کو کَل کورونا پازیٹیو پا یا گیا۔

***** ***** *****

فلم اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں نار کو ٹیکس کنٹرول بیورو ‘NCB نے سُشانت سنگھ کے قریبی دوست سدھارتھ پِٹھا نی کو حیدر آ باد میں گرفتار کر لیا۔ پِٹھانی کو سازش رچنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ سُشانت سنگھ راجپوت کی موت مشکوک حا لات میں ہوئی تھی اور اُن کی موت کو خود کشی قرار دیا جاتا رہا ہے۔

 ***** ***** ***** 

بھارتیہ جنتا پارٹی کے یُوا مورچہ کے جالنہ سیکریٹری شیو راج ناریل والے کے ساتھ جالنہ کے ایک خانگی اسپتال میں ہوئی مارپیٹ معاملے میں قدیم جالنہ پولس اسٹیشن کے ایکPSI  سمیت  4؍ پولس ملازمین کو معطّل کر دیا گیا ہے۔ اِن پولس ملازمین کی جانب سے ناریل والے کے ساتھ مار پیٹ کر نے کے معاملے میں پولس سُپرنٹنڈنٹ وِنائک دیشمکھ نے اِنھیں کَل معطّل کر دیا۔ اِس سے پہلے پولس ملا زمین کی جانب سے ناریل والے کے ساتھ کی جارہی مار پیٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر تا رہا ۔اِس معاملے کی ایڈیشنل SP کے ذریعے جانچ کے بعد اِن ملازمین کو معطّل کیا گیا ہے۔ 

دریں اثناء SP  وِنائک دیشمکھ نے بتا یا کہ اِس معاملے میں شامل 2؍ سینئر افسران کی جانچ رپورٹ کو اگلی کار وائی کے لیےIG کو بھیج دیا گیا ہے۔

***** ***** ***** 

پر بھنی ضلعے میں گزشتہ آدھی رات سے31؍ مئی کی صبح تک ویک اینڈ لاک ڈائون نافذ ہو گیا ہے۔ اِس عرصے کے دوران کرانہ ‘ سبزی تر کاری اور پھلوں کی خرید و فروخت بھی بند رہے گی۔ تاہم زرعی اوزاروں اور خد مات سے متعلق دکانوں کے لیے صبح 7؍ بجے سے2؍ بجے تک اور دودھ کی خریداری کے لیے صبح9؍ بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد میں بجاج کمپنی میں قائم کئے گئے کووِڈ19؍ ٹیکہ اندازی مرکز کا کَل ضلع کلکٹر سنیل چو ہان نے افتتاح کیا۔ اِس موقعے پر اظہار خیال کر تے ہوئے ضلع کلکٹر نے امید ظاہر کی کہ اِس مرکز پر صنعتی کامگاروں اور اُن کے افرادِ خاندان کی ٹیکہ اندازی ہونے سے ٹیکہ اندازی مہم کے بارے میں عوامی بیداری پھیلا نے میں مدد ملے گی۔

***** ***** ***** 



اور آخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے ...

٭ دسویں جماعت کے نتیجوں کے لیے ریاستی حکو مت نے طئے کئے پیما نے  ‘  گیارہویں جماعت میں داخلے کے لیے ہوگا دسویںکے نصاب پرمشتمل

CET  امتحان

٭ کورونا وائرس کے پھیلائو پر قابو پانے کے لیےTracking   اور  Tracing کا  سائنسی بنیادوں پر ہونا ضروری‘ ریاستی وزیر صحت راجیش ٹو پے کا اظہار خیال

٭ تھانے ضلعے کے اُلہاس نگر میں کَل رات ایک عمارت گر جانے سے ہوئی

7؍ لوگوں کی موت‘راحت او ربچائو کار وائیاں جاری

اور

٭ فلم اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میںاداکار کا دوست سِدھارتھ پِٹھانی گرفتارNCB  نے کَل حیدر آباد سے پِٹھانی کو گرفتار کیا

اِس کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments: