Thursday, 27 May 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ۲۷ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ مئی ۲۰۲۱ئ؁ وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 27 May 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ۲۷ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  مئی  ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سامعین کورونا متاثرین کی تعداد میں بھلے ہی کمی واقع ہو رہی ہے لیکن پھر بھی آپ سے احتیاط برتنے کی در خواست ہے۔کووِڈ19 ؍ سے بچائو کا پہلا ٹیکہ لے چکے شہر یان  دوسرا ٹیکہ بھی ضرور لیں۔ سبھی شہر یان ناک اور منہ پر ماسک پہنیں ‘ وقفے وقفے سے صابن سے ہاتھ دھوئیں ‘ سوشل ڈسٹنسنگ کا خاص خیال رکھیں ‘ ہاتھ اور چہرہ صاف رکھیں اور محتاط رہیں۔


اب خاص خبروں کی سر خیاں...

٭ انفار میشن تیکنا لو جی ایکٹ2021؁ پر عمل در آمد سے متعلق مختلف سماجی ذرائع ابلاغ نے مرکزی حکو مت سے بیورہ مانگا ہ

٭ تائو تے طوفان متاثرین کے لیے نقصان بھر پائی کی مد میں250؍ کروڑ روپئے کا پیکیج جاری کرنے سے متعلق فیصلہ ریاستی حکو مت ظاہر کرے گی

٭ بچپن کی شادی پر روک لگا نے کے مقصد سے مراٹھواڑے میں نافذ لائحہ عمل ریاست بھر میں لا گو کیا جائے گا 

اور

٭ ریاست بھر میں کَل مزید24؍ ہزار752؍ کورونا مریضوں کا اندراج  ‘ مراٹھواڑے میں 75؍ مریضوں کی موت جبکہ مزید2؍ ہزار164؍ افراد آئے کورونا وائرس کی زد میں


  اب خبریں تفصیل سے....

الیکٹرانک اور انفار میشن تیکنا لو جی کی وزارت نے مختلف سماجی ذرائع ابلاغ  کے لیے انفارمیشن تیکنا لو جی ایکٹ2021؁  پر عمل در آمد کا بیورہ مانگا ہے ۔ یہ قانون کل سے نافذ ہو گیا ہے۔ خاص سماجی ذرائع ابلاغ کو قانون پر عمل در آمد کرنے کے لیے مرکزی حکو مت نے 3؍ ماہ کی مدت دی ہے۔

اِسی دوران  واٹس ایپ نے اِس قانون کی مخالفت میں دِلی ہائی کورٹ میں عرضداشت داخل کی ہے۔ اِس میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکو مت کے اِس قانون کے سبب صارفین کی رازداری خطرے میں پڑ رہی ہے  ۔ واٹس ایپ نے اِس قانون پر اسٹے دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

***** ***** ***** 

ریاستی حکو مت نے تائوتے طوفان سے متاثر ہوئے افرادکی نقصان بھر پائی کے لیے 250؍ کروڑ روپئے کا پیکیج جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آج کابینی اجلاس کے بعد اِس سے متعلق حکو متی فیصلے کا اعلان کیا جائے گا ۔ امداد  اور  باز آ بادکاری کے وزیر وِجئے وڈیٹی وار نے یہ اطلاع دی ہے۔اُنھوں نے بتا یا کہ ریاست کے 7؍ اضلاع طوفان سے متاثر ہوئے ہیں اِن اضلاع میں نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ NDRF  کے شرائط سے بالا تر ہو کر امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔وزیر موصوف نے بتا یا کہ مستقبل میں اِس طرح کے طوفان کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے مستقل نوعیت کے اقدامات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

***** ***** ***** 

خواتین و بہبود اطفال کی وزیر یشو متی ٹھاکُر نے کہا ہے کہ مراٹھواڑے میں بچن کی شادی پر روک لگا نے کے مقصد سے نافذ لائحہ عمل کو ریاست بھر میں لاگو کیا جائے گا۔ وزیر موصوفہ کی صدارت میں منعقدہ ایک ویبی نار میں وہ اظہار خیال کر رہی تھیں۔ اُنھوں نے بتا یا کہ بچن کی شادی پرروک لگا نے کے لیے نِر بھیا فنڈ سے رقم دیے جانے کا مطا لبہ وہ  وزیر اعلیٰ   اور  نائب وزیر اعلیٰ سے کریں گی۔ اِس ویبی نار میں خواتین و بہبود اطفال کی کمشنر پو نیت کوَر‘  چائلڈ پروٹیکشن آرگنائزیشن کی پروگرام ایکزیکیٹیو  منیشا بیراسیس سمیت  متعدد معززین نے بھی شر کت کی ۔  اِس موقعے پر محتر مہ بیراسیس نے بتا یا کہ مراٹھواڑے کے اورنگ آ باد ‘ جالنہ ‘ عثمان آ باد ‘ ناندیڑ  اور  ہنگولی ضلعے میں  بچن کی شادی پر روک لگا نے کے مقصد سے خصوصی دستے تیار کر کے تجر باتی سطح پر کام کیا گیا ۔ یہی طریقہ اِس سال پورے مہاراشٹر میں نافذ کیا جائے گا۔

***** ***** ***** 

اِنجینئر نگ کورسیز میں داخلے کے لیے لیا جا نے والا مُشتر کہ امتحان JEE Mains  ملتوی کر دیا گیا ہے۔ کورونا وائر س کے پھیلائو کو مد نظر رکھتے ہوئے اِنڈین ٹیکنیکل اِنسٹی ٹیو IIT  کھرگ پور نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ اِس خصوص میں موصولہ اطلاع میں بتا یا گیا ہے امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان مناسب وقت پر کیا جا ئے گا۔ خیال رہے کہ اِس سے قبل کے اعلان کے مطابق یہJEE Mains  امتحان آئندہ3؍ جون کے روز ہونے والا تھا۔

***** ***** ***** 

ریاست میں گزشتہ روز مزید24؍ہزار 752؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ اِس اضا فے کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 56؍ لاکھ50؍ہزار907؍ ہو چکی ہے۔ کَل 453؍ مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔ 

دوسری جانب کَل23؍ہزار65؍ کورونا متاثرین علاج کے بعد شفا یاب ہوگئے ۔اِس طرح ریاست میں اب تک 52؍ لاکھ41؍ہزار833؍ کورونا متاثرین علاج کے بعد صحت یاب ہو گئے ہیں۔فی الحال ریاست میں 3؍ لاکھ15؍ہزار42؍ کووِڈمتاثرین زیر علاج ہیں۔

***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 

مراٹھواڑے میں کَل 2؍ہزار164؍ افراد کورونا وائر س کی زد میں آ گئے۔ جبکہ75؍ مریض علاج کے دوران چل بسے ۔ فوت ہونے والوں میں  لاتور ضلعے کے20؍ اورنگ آ باد کے17؍ بیڑ کے11؍ ہنگولی کے7؍ جالنہ ‘ پر بھنی ‘ ناندیڑ  اور عثمان آ باد ضلعے کے فی کس 5-5؍ مریضوں کا شمار ہے۔ 

دوسری جانب بیڑ ضلعے میں کَل مزید703؍ کورونا مریض پائے گئے ۔ اِسی طرح  اور نگ آ باد میں318؍ عثمان آ باد میں306؍ لاتور میں250؍ جالنہ اور ناندیڑ ضلعے میں فی کس 212؍ پر بھنی میں130؍ اور ہنگولے ضلعے میں گزشتہ روز مزید33؍ کورونامتاثرین پائے گئے۔

***** ***** ***** 

بیڑ ضلعے میںایک جانب تو کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی آ رہی ہے تاہم دوسری جانب میو کر مائی کوسِس کے مریضوں کی تعداد میں اضا فہ ہو رہا ہے۔ اِس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے مقصد سے امبا جو گائی میں واقع سوامی راما نند تیرتھ ہسپتال میں خصوصی وارڈ قائم کیا گیا ہے۔

***** ***** ***** 

کووِڈ19؍ کی تیسری لہر کے پیش نظر ہندو جا ہسپتال میں  بچوں کے ڈاکٹر  ڈاکٹر سُہاس پر بھو کی سر براہی میں ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔یہ ٹاسک فورس ریاست بھر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے  بچوں کے 13؍ ڈاکٹرز پر مشتمل ہے ۔ طبی تعلیم کے ریاستی شعبہ کے ڈائریکٹر  ڈاکٹر  تا تیا رائو لہا نے اِس ٹاسک فورس کے سیکریٹری ہیں۔ ڈاکٹر لہا نے نے بتا یا کہ  یہ خصوصی ٹاسک فورس کووِڈ19؍ کے پھیلائو سے چھو ٹے بچوں کو محفوظ رکھنے  ‘  متاثرین کے لیے طریقہ علاج وضع کرنے اور  ادویات و دیگر سہو لیات کی فراہمی سے متعلق رہنما ئیں کریں گی ۔ 

***** ***** ***** 

بُدھ پور نیما کے موقعے پر کَل گور نر بھگت سنگھ کوشیاری اور مملکتی وزیر رام داس آٹھو لے نے ممبئی میں راج بھون میں تتھا گت گو تم بُدھ کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔ 

اِسی طرح ریاست بھر میں کووِڈ19 ؍ سے بچائو کے لیے نافذ سبھی قوانین پر عمل در آمد کر تے ہوئے بُدھ پورنیما کے موقعے پر گوتم بُدھ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اورنگ آباد میں ساوِتری بائی پھُلے مہیلا ایکاتمِک سماج منڈل ‘ لہو جی ساڑ وے ہیلتھ سینٹر ‘  اور  تیجسوینی مہیلا وِکاس گروپ  کے اشتراک سے تتھا گت گوتم بُدھ کی جینتی کے موقعے پر کَل خصوصی پرواگرام  اور  بلڈ ڈونیشن  کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ اِس کیمپ میں24؍ افراد نے خون کا عطیہ دیا۔

***** ***** ***** 

بہو جن سماج کی طرح مراٹھا سماج کو بھی انصاف ملنا چاہیے۔ رکن پارلیمنٹ سنبھا جی راجے چھتر پر تی نے یہ مطالبہ کیا ہے۔وہ کَل اورنگ آ باد میں صحافیوں سے مخاطب تھے۔ اُنھوں نے بتا یا کہ کَل28؍ تاریخ کو وہ ریزر ویشن سے متعلق اپنے رول کی وضاحت پیش کریں گے ۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے بتا یا کہ مراٹھا سماج کو ریزر ویشن دلا نا یہی میرا کام ہے  اور اِس سلسلے میں وہ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے ‘ راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے سر براہ شرد پوار  اور حزب اختلاف کے رہنمائوں سے ملا قات کریں گے ۔ سنبھاجی راجے نے واضح طور پر کہا کہ  وہ  دیگر پسماندہ طبقات OBC  کو نقصان پہنچا کرمراٹھا سماج کو ریزر ویشن دینے کے حق میں نہیں ہے ۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ اگر حکو مت نے اِس کا نوٹس نہیں لیا تو اُنھیں راستے پر اُتر نا ہو گا ۔انھوں نے کہا کہ یہ احتجاج کا وقت نہیں ہے  اور70؍ فیصد معاشرہ غریب ہے۔ اُن کے لیے حکو مت کیا کرے گی یہ واضح کرے۔

اِس موقعے پر رکن پارلیمنٹ سنبھاجی راجے نے مراٹھا سماج کو ریزر ویشن دینے کے معاملے کو سیاسی رنگ نہ دینے کی ایپل کی ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد ضلع ویا پاری مہا سنگھ نے آئندہ یکم جون سے صبح 7؍ بجے سے دو پہر4؍ بجے تک دکانیں کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ ضلعے میں کووِڈ19؍ کے پھیلائو پر روک لگا نے  کے لیے بریک دی چین  منصوبے پر عمل آ وری کر تے ہوئے تاجروں نے گزشتہ 2؍ مہینوں سے دکانیں بند رکھ کر انتظامیہ سے تعا ون کیا ہے  تا ہم 2؍ مہینوں سے کاروبار بند ہونے کے سبب تاجر مشکلات کاشکار ہو گئے ہیں۔ اِس خصوص میں انھوں نے ضلع کلکٹر کو محضر بھی پیش کیا۔ تنظیم نے انتظامیہ سے کووِڈ 19؍ کی روک تھام کے لیے مجوزہ سبھی ہدایات  و شرائط پر عمل کر تے ہوئے کاروبار شروع کرنے کی اپیل کی ۔

***** ***** ***** 



آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...


٭ انفار میشن تیکنا لو جی ایکٹ2021؁ پر عمل در آمد سے متعلق مختلف سماجی ذرائع ابلاغ نے مرکزی حکو مت سے بیورہ مانگا ہ

٭ تائو تے طوفان متاثرین کے لیے نقصان بھر پائی کی مد میں250؍ کروڑ روپئے کا پیکیج جاری کرنے سے متعلق فیصلہ ریاستی حکو مت ظاہر کرے گی

٭ بچپن کی شادی پر روک لگا نے کے مقصد سے مراٹھواڑے میں نافذ لائحہ عمل ریاست بھر میں لا گو کیا جائے گا 

اور

٭ ریاست بھر میں کَل مزید24؍ ہزار752؍ کورونا مریضوں کا اندراج  ‘ مراٹھواڑے میں 75؍ مریضوں کی موت جبکہ مزید2؍ ہزار164؍ افراد آئے کورونا وائرس کی زد میں

٭٭٭٭٭


No comments: