Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 28 May 2021
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۸ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ مئی ۲۰۲۱ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سامعین کورونا متاثرین کی تعداد میں بھلے ہی کمی واقع ہو رہی ہے لیکن پھر بھی آپ سے احتیاط برتنے کی اپیل کی جا تی ہے ۔ کووِڈ19؍ سے بچائو کا پہلا ٹیکہ لے چکے شہر یان دوسرا ٹیکہ ضرور لیں۔ سبھی شہر یان ناک اور منہ پر ماسک لگائیں۔ صابن سے بار بار ہاتھ دھو ئیں اور سماجی دوری بر قرار رکھیں۔
اب خاص خبروں کی سر خیاں...
٭ ریاست میں لاک ڈائون اچانک ختم نہ کر تے ہوئے پا بندیوں میں مر حلہ وار نر می کی جا ئے گی‘ وزیر صحت راجیش ٹو پے کا اعلان
٭ تائوتے سمندری طو فان کے متاثرین کو اضا فی امداد دینے اورچندر پور ضلعے میں شراب نوشی پر پا بندی ختم کرنے کا ریاستی کا بینہ کا فیصلہ
٭ ریاست میں کَل پائے گئے کورونا کے 21؍ ہزار273؍ نئے مریض‘ مراٹھواڑہ میںکورونا سے
65؍ افراد ہلاک ‘ ساتھ ہی 605؍ نئے کیسیز درج
اور
٭ مراٹھواڑہ میں آئندہ 31؍ تاریخ تک متعدد مقا مات پر بجلی کی چمک اور گرج کے ساتھ بارش کا امکان
اب خبریں تفصیل سے....
وزیر صحت راجیش ٹو پے نے کہا ہے کہ ریاست میں لاک ڈائون اچانک ختم نہیں کیا جا ئے گا تا ہم پا بندیوں میں نر می کی جا ئے گی ۔ وزیر موصوف کَل ممبئی میں کا بینی اجلاس کے بعد صحیفہ نگاروں سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اِس خصوص میں اصول و ضوابط کا اعلان آئندہ 2؍ دنوں میں کیا جا ئے گا۔ ٹو پے نے کہا کہ فی الحال ریاست کے21؍ اضلاع میں کورونا متاثرین کی تعداد 10؍ فیصد سے زیادہ ہے اِس لیے پا بندیاں اچا نک ختم نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ یکم جون کے بعد بھی ریڈزون میں پا بندیاں بر قرار رہیں گی۔ تاہم جن علاقوں میں مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہو ئی ہے وہاں نر می برتنے پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔ ٹو پے نے بتا یا کہ 10 ؍ تا15؍ اضلاع میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضا فہ ہو رہا ہے۔ساتھ ہی میو کر مائی کوسِس کے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ اِس لیے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے لا ک ڈائون اچانک ختم نہ کر تے ہوئے یکم جون سے مر حلہ وار پا بندیوں میں نر می کر نے کی ہدایت دی ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل 21؍ہزار273؍ کورونا کے نئے مریض پائے گئے۔ جس کے بعد ریاست میں اِس وباء کے کُل متاثرین کی تعداد56؍ لاکھ72؍ہزار180؍ ہو چکی ہے۔ کَل 425؍ کورونا مریضوں کا علاج کے دوران انتقال ہو گیا۔ ریاست میں اب تک اِس بیماری سے ہلاک ہو نے والوں کی کُل تعداد 92؍ہزار225؍ ہو چکی ہے۔ ساتھ ہی کَل34؍ہزار370؍ افراد کورونا سے شفا یاب بھی ہوئے ۔ ریاست میں اب تک 52؍ لاکھ 76؍ہزار
203؍ کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں3؍ لاکھ ایک ہزار 41؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہاہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل کورونا کے ایک ہزار907؍ نئے مریض سامنے آئے۔ ساتھ ہی 65؍ مریض کَل اِس بیماری سے ہلاک ہو گئے ۔ مر نے والوں میں لاتور ضلع کے22؍ اورنگ آباد 12؍ بیڑ اور عثمان آ باد اضلاع کے فی کس8؍ مریض‘ ہنگولی 5؍ ناندیڑ4؍ پر بھنی اور جالنہ اضلاع کے فی کس3؍ مریض شامل ہے۔ بیڑ ضلع میں کَل کورونا کے603؍ نئے معاملے درج کئے گئے۔ عثمان آباد ضلعے میں356؍
اورنگ آباد299؍ ناندیڑ201؍ لاتور193؍ پر بھنی 122؍ جالنہ اور ہنگولی اضلاع میں فی کس85؍ کورونا کے نئے مریض پائے گئے۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد ضلع میں کَل میو کر مائی کوسِس کے74؍ نئے مریض پائے گئے۔ اِس بیماری سے ضلعے میں گزشتہ بدھ کو6؍ اور کَل5؍ افراد کی موت واقع ہو گئی۔ فی الحال ضلعے میں اِس بیماری کے311؍ مریض موجود ہے۔
***** ***** *****
ریاستی حکو مت نے تائوتے سمندری طو فان کے متاثرین کو مرکزی حکو مت کے ذریعے طئے شدہ شرح سے زیادہ امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی زیر صدارت کَل ریاستی کا بینہ نے یہ فیصلہ کیا۔ کا بینہ نے اِس خصوص میں اضا فی خرچ ریاستی خزا نے سے ادا کرنے کو منظوری دی ہے۔ کپڑے ‘ بر تن اور دیگر نقصا نات پر فی خاندان 5؍ ہزار روپئے‘ گھروں کو جزوی نقصان پر 15؍ سے50؍ ہزار روپئے امداد دی جائے گی۔ ریاست کے کچے مکا نات میں رہنے والے طوفان متاثرین کو15؍ہزار روپئے فی مکان امداد دی جائے گی ۔ عام فصلوں کے نقصان پر 50؍ ہزار روپئے فی ہیکٹر ‘ ناریل کے ایک در خت کے نقصان پر250؍ روپئے اور سپا ری کے در خت پر50؍ روپئے مدد فراہم کی جائے گی ۔ ساتھ ہی دکانداروں او ر مچھلی کا کاروبار کرنے والوں کو بھی امداد دی جا ئے گی۔
دریں اثناء گزشتہ کَل ہونے والے کا بینی اجلاس میں چندر پورضلع میں شراب پر پا بندی ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔ اپریل2015ء سے ضلع میں شراب نوشی پر پا بندی عائد کئے جا نے کے بعد ‘ غیر قا نو نی طور پر شراب کے بڑے پیما نے پر استعمال اور جرائم میں اضا فے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔ ضلع میں سابق پرنسپل سیکریٹری رامناتھ جھا کی سر براہی میں شراب بندی سے متعلق ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے9؍ مارچ2021 ء کو اپنی رپورٹ میں بتا یا کہ ضلع کی مختلف تنظیمیں اور شہر یان شراب بندی پر پا بندی ختم کرنے کے حق میں ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
ریاست کے سر کاری ملازمین کی عہدوں پر تر قی میں ریزر ویشن سے متعلق آئندہ منگل کو کا بینی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ کَل منعقدہ کا بینی اجلاس میں اِس سلسلے میں تبادلۂ خیال نہیں کیا جا سکا۔ کانگریس کے متعدد قائدین نے کہا ہے کہ پارٹی عہدوں پر تر قی میں ریزر ویشن سے متعلق پُر عزم ہے ۔ وزیر توا نائی نِتن رائوت نے کہا کہ مہا وِکاس آگھاڑی حکو مت اِس مسئلے پر جمہوری انداز میں تبادلۂ خیال کرے گی۔
***** ***** *****
ریاست میں گنّے کا موجود ہ Crushing Season اختتام کو پہنچا ہے ۔ شو گر کمشنر شیکھر گائیکواڑ نے کَل پو نا میں ایک صحا فتی کانفرنس کے دوران یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتا یا کہ اِس سیزن میں ایک ہزار12؍ لاکھ ٹن گنّے کے رس سے 106؍ لاکھ ٹن شکر پیدا کی گئی ۔ انہوں نے بتا یا کہ یہ موسم 140؍ دِن تک جاری رہا۔ گائیکواڑ نے بتا یا کہ اِس ہنگام میں کسا نوں کو گنّے کی سب سے زیادہ قیمت ادا کرنے والے پہلے 10؍ کار خانے سانگلی اور کو لہا پور اضلاع کے ہے۔
***** ***** *****
مراٹھا ریزر ویشن کے سلسلے میں ریاستی دورے پر آنے والے رکن پارلیمنٹ سمبھا جی راجے چھتر پتی نے کَل NCP کے قومی صدر شرد پوار سے ملا قات کی۔ پارلیمانی رکن سمبھا جی راجے نے کہا کہ انہوں نے پوار سے مراٹھا سماج کو انصاف دلانے کے لیے تمام قائدین کو متحدکر نے کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی انہوںنے کَل مہاراشٹر نو نِر مان سینا کے صدر راج ٹھا کرے سے بھی اِس خصوص میں ملا قات کی ۔ مراٹھا ریزر ویشن مسئلے پر سمبھا جی راجے آج وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے اور حزب اختلاف کے قائد دیویندر پھڑ نویس سے بھی ملیں گے۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے میں دودھنا آب پا شی منصوبے سے ندی کنا رے آ با د دیہاتوں میں آبی قلت دور کرنے کے لیے پانی چھوڑا جائے گا۔ یہ پانی آج صبح9.30؍ بجے 3؍ ہزار56؍ گھن فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے چھوڑا جائے گا۔ اِس لیے انتظامیہ نے اِس ندی کے کنارے آ بادشہر یان سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔ شہر یان سے ندی میں داخل نہ ہونے ‘ مویشیوں کو ندی میں جانے سے روکنے ‘ زرعی آلات اور بجلی کے پمپوں کو ندی سے فوری طور پر ہٹا نے کی ہدایت دی ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ گریجویٹ حلقے کے رکن کونسل ستیش چو ہان نے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے اور نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سے ایک بیان میںمطالبہ کیا ہے کہ کورونا وباء سے یتیم ہونے والے بچوں کو حکو مت 3؍ہزار روپئے فی ما ہ گزارہ بھتّہ اور مفت تعلیم فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ اُترّا کھنڈ اور دہلی کی حکو متوں نے کورونا وباء سے یتیم ہوئے بچوں کے گزارے کے لیے بھتّہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اِسی طرز پر ریاست میں بھی اِن یتیم بچوں کو گزارے کے لیے Allownce دیا جا نا چاہیے۔
***** ***** *****
خلیج بنگال میں آئے سمندری طوفان ’’ یاس‘‘ کے پیش نظر محکمۂ موسمیات نے آئندہ31؍ مئی تک مراٹھواڑہ میں متعدد مقا مات پر با دلوں کی گرج اور بجلی کی چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ اورنگ آباد ضلع کے کنڑ تعلقے کے قصبہ جات ‘ تاڑ پِنپڑ گائوں ‘ چا پنیر ‘ پیٹھنی تعلقے کے پا چوڑ اور خلد آ باد تعلقے میں کَل تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی ۔ اِس بارش سے کئی در خت اُکھڑ گئے ۔ ساتھ ہی باجرہ او ر گنّے کی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ جالنہ شہر سمیت گھن سائونگی تعلقے میں کَل بر سات ہوئی۔ ناندیڑ ضلع کے اَردھا پور اور پر بھنی ضلع کے پور نا میں بھی کَل در میانی در جے کی بار ش ہوئی۔
عثمان آباد ضلعے میں کَل دو پہر میں بارش ہوئی۔ ضلع میں کَل متعدد مقا مات پر30؍ تا40؍ کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائوں کے چلنے ‘ با دلوں کی گھن گرج اور بجلی کی چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ضلع انتظا میہ نے اِس امکان کے پیش نظر عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں خاص خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر ...
٭ ریاست میں لاک ڈائون اچانک ختم نہ کر تے ہوئے پا بندیوں میں مر حلہ وار نر می کی جا ئے گی‘ وزیر صحت راجیش ٹو پے کا اعلان
٭ تائوتے سمندری طو فان کے متاثرین کو اضا فی امداد دینے اورچندر پور ضلعے میں شراب نوشی پر پا بندی ختم کرنے کا ریاستی کا بینہ کا فیصلہ
٭ ریاست میں کَل پائے گئے کورونا کے 21؍ ہزار273؍ نئے مریض‘ مراٹھواڑہ میںکورونا سے
65؍ افراد ہلاک ‘ ساتھ ہی 605؍ نئے کیسیز درج
اور
٭ مراٹھواڑہ میں آئندہ 31؍ تاریخ تک متعدد مقا مات پر بجلی کی چمک اور گرج کے ساتھ بارش کا امکان
اِسی کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment