Tuesday, 25 May 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ۲۵ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ مئی ۲۰۲۱ئ؁ وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 25 May 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ۲۵ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  مئی  ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سامعین کورونا متاثرین کی تعداد میں بھلے ہی کمی واقع ہو رہی ہے لیکن پھر بھی آپ سے احتیاط برتنے کی در خواست ہے۔کووِڈ19 ؍ سے بچائو کا پہلا ٹیکہ لے چکے شہر یان  دوسرا ٹیکہ بھی ضرور لیں۔ سبھی شہر یان ناک اور منہ پر ماسک پہنیں ‘ وقفے وقفے سے صابن سے ہاتھ دھوئیں ‘ سوشل ڈسٹنسنگ کا خاص خیال رکھیں ‘ ہاتھ اور چہرہ صاف رکھیں اور محتاط رہیں۔

اب خاص خبروں کی سر خیاں...

٭ 18؍سے44؍سال کے شہر یان کے لیے ٹیکہ اندازی مراکز پر رجسٹریشن اور گروپ رجسٹریشن کی سہو لت دینے کا فیصلہ

٭ پا بندیوں میں نر می سے متعلق ریاستی حکو مت محتاط ‘ریڈ زون میںشامل اضلاع میں کرفیو میں کی جائے گی مزید سختی 

٭ بیڑ ضلعے میں آج نصف شب سے سخت پا بندیاں نافذ کی جا ئے گی

اور

٭ جالنہ ضلعے میں کووِڈ19؍کے مریضوں سے زیادہ بل وصول کرنے والے12؍ نجی ہسپتالوںکو

17؍ لاکھ52؍ہزار  روپئے  7؍ دن میں واپس کرنے کی ہدایت  


  اب خبریں تفصیل سے....

مرکزی حکو مت نے 18؍ سے44؍سال کے شہر یان کو ٹیکہ اندازی مراکز پر رجسٹریشن اور گروپ رجسٹریشن کی سہولت دینے کا فیصلہ کیاہے۔ ریاستی حکو متیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے مقامی سطح پر حالات کو مد نظر رکھ فیصلہ کر سکیں ‘ ویکسین کے ڈوز ضائع نہ ہو  اور  شہر یان بہ آسانی ٹیکہ لیں سکیں اِن مقاصد کی تکمیل کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

مذکورہ سہو لت صرف سر کاری ٹیکہ اندازی مراکز پر ہی حاصل رہے گی۔ جبکہ نجی ٹیکہ اندازی مراکز کو ٹیکہ اندازی کاپروگرام ظاہر کر کے آن لائن رجسٹریشن کر وانا ہوگا۔ خیال رہے کہ کووِن ایپ پر فی الحال ایک موبائل فون سے

 4؍ افراد کا رجسٹریشن کیا جا سکتا ہے ۔ ٹیکہ اندازی کے دوران مراکز پر عوامی ہجوم نہ ہو اِس کے لیے مقامی انتظامیہ  کومناسب بندوبست کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

***** ***** ***** 

سپریم کورٹ نے مرکزی حکو مت سے پو چھا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب وفات پانے والے مریضوں کے ڈیتھ سر  ٹیفکیٹ پر کووِڈ19؍ کا تذکرہ کیو نہیں کیا جا رہا ہے۔ عدالت نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ ایکٹ کی قلم12؍ کے تحت آفات کے سبب وفات پانے والوں کے ورثاء کو سر کار کی جانب سے معاوضہ دینے کی گنجائش موجود ہے۔ عدالت نے کہا کہ پچھلے سال مرکزی حکو مت نے تمام ریاستوں کو کووِڈ19؍ کے سبب جا بحق ہونے والے شہر یان کے لواحقین کو 4؍ لاکھ روپئے معاوضہ دینے کو کہا تھا تاہم اِس مرتبہ کسی بھی ریاست کو یہ معاوضہ نہیں دیا گیا ۔

ہسپتالو میں پوسٹ مارٹم نہ کرتے ہوئے نعشیں براہ راست آخری رسو مات ادا کرنے کے لیے لے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ڈیتھ سر  ٹیفکیٹ پر موت کی وجہ درج نہیں ہو رہی ہے  ایسی صورت میں نقصان بھر پائی کی اسکیم شروع بھی ہو جا تی ہے تب بھی مستحقین کو یہ نہیں ملے گی لہذا سبھی ریاستوں کو ڈیتھ سر  ٹیفکیٹ پر کووِڈ19؍ کا تذکرہ کرنے کی ہدایت دی جائے ۔ اِس مطالبے پر مبنی عرضداشت پر کَل عدالت میں سماعت ہوئی ۔

***** ***** ***** 

ریاستی حکو مت نے کہا ہے کہ میو کر مائکو سِس عارضے میں مبتلاء مریض مہا تما جیو تی با پھُلے صحت عامہ اسکیم کے تحت  ریاست کے چنندہ 130؍ ہسپتالوں میں مفت علاج کر واسکتے ہیں۔ ممبئی عدالتِ عظمی کی اورنگ آباد بینچ میں کَل اِ س معاملے کی سماعت کے دوران  ریاستی حکو مت نے یہ بات بتائی۔ریاستی حکو مت نے واضح طور پر کہا کہ مُفت علاج کے لیے مریض کے پاس کسی بھی قسم کا کارڈ ہونا ضروری نہیں ہے۔ اِسی طرح نجی ہسپتال بھی مقررہ حدود سے زیادہ فیس وصول نہیں کر سکتے۔

***** ***** ***** 

امداد  اور  باز آبادکاری کے وزیر وِجئے وڈیٹی وار نے کہا ہے کہ ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلائو میں بھلے ہی کمی واقع ہو رہی ہے تب بھی فی الحال نافذ پا بندیوں میں 4؍ مراحل میں نر می کیے جانے کی توقع ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ گزشتہ سال پا بندیوں میں نر می کیے جانے کے بعد متاثرین کی تعداد میں بڑے پیما نے پر اضافہ ہو گیا تھا۔ اِسی لیے ریاستی حکو مت پا بند یو ںمیں نر می سے متعلق جلد بازی نہ کرتے ہوئے احتیاط سے کام لے رہی ہے ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ ریڈ زون میں شامل اضلاع کو چھوڑ کر دیگر اضلاع کو راحت مل سکتی ہے۔ ریڈ زون میں نافذ کر فیو میں مزید سختی برتتے ہوئے پا بندیاں نافذ کر نا ہو گی ۔ خیال رہے کہ بیڑ اور عثمان آباد سمیت بلڈھا نہ ‘ کو لہا پور‘ رتناگیری ‘ سانگلی ‘ ایوت محل ‘ امراوتی ‘ سندھو درج‘ شولا پور ‘ اکو لا ‘ واشِم ‘ گڈ چِرولی  اور احمد نگر  یہ اضلاع ریڈ زون میں شامل ہیں۔


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


بیڑ ضلعے میں آج رات 12؍ بجے سے 31؍ مئی کی رات12؍ بجے تک سخت پا بندیاں عائد کی جائے گی۔ ضلع کلکٹر رویندر جگتاپ نے کَل اِس خصوص میں حکم نامہ جاری کیا۔ اِس کے مطا بق سخت پا بندیوں کے عر صے میں ادویات کی دکانیں ‘ طبی خد مات  اور  دیگر لازمی خد مات کو چھوڑ کر سبھی کاروباری مراکز بند رہیں گے ۔ سبزی تر کاری کی خرید و فروخت کے لیے صبح7؍ سے 9؍ بجے تک کا  وقت دیا گیا ہے۔ اِسی طرح دودھ کا کاربار صبح7؍ سے10؍ بجے کے دوران کر نے کی اجازت ہو گی۔ راشن دکانیں  اور  زراعی ساز و سامان کی دکانیں صبح 7؍ بجے سے دو پہر ایک بجے تک کھُلے رکھے جا سکتے ہیں۔  جن شہر یان کو  موبائل فون پر ٹیکہ اندازی سے متعلق پیغام موصول ہوا ہے وہ شہر یان پا بندی کے عرصے میں بھی ٹیکہ لیں سکتے ہیں۔

***** ***** ***** 

ریاست بھر میں گزشتہ روز22؍ ہزار122؍ کورونا مریضوں کا اندراج ہوا۔ اِس اضا فے کے بعد ریاست بھر میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 56؍ لاکھ2؍ہزار19؍ ہو چکی ہے۔ اِسی دوران کَل 361؍ مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔ 

دوسری جانب42؍ہزار320؍ مریض علاج معالجے کے بعد کَل کورونا وائرس سے نجات پاکر شفا یاب ہو گئے ۔ ریاست بھر میں اب تک 51؍ لاکھ82؍ہزار592؍ کورونا متاثرین علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ فی الحال ریاست بھر میں مجموعی طور پر 3؍ لا کھ27؍ ہزار580؍ مریض زیر علاج ہیں۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑے میں کَل مزید2؍ہزار664؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ اِسی دوران 84؍ مریض علاج کے دوران چل بسے۔ وفات پانے والوں میں  لاتور ضلعے کے22؍ اورنگ آباد کے17 ؍ بیڑ کے16؍ پر بھنی کے12؍ ناندیڑ کے8؍ عثمان آباد6؍ ہنگولی 2؍ اور جالنہ ضلعے کے ایک مریض کا شمار ہے۔

دوسری جانب بیڑ ضلعے میں گزشتہ کَل 824؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ۔ اِسی طرح پر بھنی میں 408؍ عثمان آ باد میں406؍ اورنگ آباد میں326؍ جالنہ میں236؍ ناندیڑ میں210؍ لاتور میں202؍ اور ہنگولی ضلعے میں گزشتہ روز مزید 52؍ کورونا مریض پائے گئے۔

***** ***** ***** 

جالنہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے کی گئی Auditing میں یہ انکشاف ہوا  کہ جالنہ ضلعے میں

12؍ نجی ہسپتالوںنے291؍ کورونا مریضوںسے علاج کی فیس کے طور پر17؍ لاکھ 52؍ہزار روپئے زیادہ وصول کیے ہیں۔ ضلع کلکٹر رویندر بن وڑے نے کَل متعلقہ ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کے ساتھ میٹنگ کر کے مریضوں سے وصول کی گئی اضافی رقم 7؍ دن کے اندر واپس کر نے کی ہدایت دی ہے۔ واضح ہو کہ اِس میںجالنہ کے کچھ نامور ہسپتال بھی شامل ہیں۔

***** ***** ***** 

راشٹر وادی مائی نوریٹی فرنٹ کے سابق ریاستی صدر حاجی غفار ملک سوموار کی شب ساڑھے دس بجے قلبی حملے کے باعث چل بسے  وہ 70؍ برس کے تھے۔جلگائوں ضلعے میں راشٹر وادی کانگریس پارٹی کی بہترین کار کر دگی کے لیے انھوں نے گراں قدر خد مات انجام دیںہیں۔ حتی کہ راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے زوال کے وقت بھی انھوں نے متعدد سیاسی جماعتوں کی دعوت کونظر انداز کر تے ہوئے راشٹر وادی کانگریس پارٹی سے اپنا تعلق بنائے رکھاتھا۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد کے اَپر ضلع کلکٹر  ڈاکٹر اننت گوہانے نے کہاہے کہ اورنگ آباد ضلعے میں کورونا وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے شہر یان کو  تما م احتیا طی ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے۔  وہ کَل ضلع کلکٹر دفتر میں کورونا وائرس کے پھیلائو سے متعلق جائزہ اجلاس میں اظہا ر خیال کر رہے تھے۔ اُ

***** ***** ***** 

آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...

٭ 18؍سے44؍سال کے شہر یان کے لیے ٹیکہ اندازی مراکز پر رجسٹریشن اور گروپ رجسٹریشن کی سہو لت دینے کا فیصلہ

٭ پا بندیوں میں نر می سے متعلق ریاستی حکو مت محتاط ‘ریڈ زون میںشامل اضلاع میںکرفیو میں کی جائے گی مزید سختی 

٭ بیڑ ضلعے میں آج نصف شب سے سخت پا بندیاں نافذ کی جا ئے گی

اور

٭ جالنہ ضلعے میں کووِڈ19؍کے  مریضوں سے زیادہ بل وصول کرنے والے12؍ نجی ہسپتالوںکو

17؍ لاکھ52؍ہزار  روپئے  7؍ دن میں واپس کرنے کی ہدایت  

علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments: