Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 03 February 2022
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ۳ ؍ فروری ۲۰۲۲ء
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سامعین‘ کورونا وائرس ملک بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے ۔اِس کی نئی قسم او مائیکرون جرثومہ تشویش کا سبب ہے ۔ہم سبھی سامعین سے محتاط رہنے کی درخواست کرتے ہیں ۔ ساتھ ہی 15؍ سے18؍ سال کے نو جوانوںسےویکسین لینے کی بھی اپیل کرتے ہیں۔ اِن جر ثموں سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک کا استعمال کریں ‘ ایک دوسرے سے 2؍ گز کی دوری بنا ئے رکھیں ‘ اپنے ہاتھ او ر چہرہ صاف رکھیں۔
اب خاص خبروں کی سر خیاں...
٭ صدر جمہوریہ کے خطاب کا شکریہ ادنے کی تحریک پر پارلیمنٹ میں کَل بات چیت
آغاز ہوا
٭ تعمیراتی مزدوروں کی مالی معاونت کے لیے ریاستی حکو مت چلائے گی 3؍
اسکیمیں
٭ ریاست میں او مائیکرون سے متاثرہ113؍ مریض پائے گئے
اور
٭ کورونا وائرس سے متاثر مزید 18؍ ہزار67؍ مریضوں کی نشاندہی ‘
مراٹھواڑے میں 10؍ مریضوں کی وفات جبکہ ایک ہزار545؍ مریضوں کا اضا فہ
اب خبریں تفصیل سے....
صدر جمہوریہ کے خطاب کا شکریہ ادا کرنے کی تحریک پر پارلیمنٹ میں کَل بات چیت کا آغاز ہوا ۔
ایوانِ زیریں میں اپنے خیا لات ظاہر کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ ہریش دِویدی نے کہا کہ مرکزی حکو مت ملک بھر کے لاکھوں نوجوانوں کو بغیر کسی بھید بھائو کے صاف شفاف طریقے سے روزگار دستیاب کر وانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ اِس موقعے پر انھوں نے مرکزی حکو مت کی جانب سے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر اور جموں-کشمیر سے دفع370؍ ہٹا نے جیسےکاموں کا جائزہ پیش کیا ۔
اِس موقعے پر کانگریس پارٹی کے رہنما را رکنِ پارلیمنٹ راہل گاندھی نے حکو مت پر سخت تنقید کی ۔ انھوں نے کہا کہ میڈ اِن اِنڈیا کے لیے چھو ٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کوتقویت دینا ضروری ہے ۔ راہل گاندھی نے کہا کہ یہ اب شعبہ حکو مت کے بڑے برے اعلانات کا شکار نہیں ہوگا ۔ انھوں نے کہاکہ حکو مت سر مایہ داروں کی مدد کرنے کی بجائے بے روز گار نوجوانوں کا تعاون کریں بہ صورتِ دیگر ملک کا بڑا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے ۔
***** ***** *****
دوسری جانب ایوانِ بالا میں بھی صدر جمہوریہ کے خطاب کا شکریہ ادانے کی تحریک پر بات چیت کا آغاز ہوا ۔ بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ گیتا عرف چندر پر بھا نے یہ شکریہ کی تحریک پیش کی ۔ انھوں نے کہا کہ حکو مت سماج کے سبھی طبقات کی ہمہ جہت تر قی کے مقصد سےلگاتار کام کر رہی ہے ۔ اِس موقعے پر کانگریس پارٹی کے رہنما ملِکارجُن کھر گے نے کہا کہ عوامی شعبے کے فائدہ مند منصوبوں میں سے مرکزی حکو مت اپنا سر مایہ نکال رہی ہے یہ تعجب کی بات ہے۔
***** ***** *****
ایوانِ بالا میں کَل وقفہ صفر کے دوران اراکین نے ریلوے امتحانات کا مدّا اٹھا یا ۔ راشٹر وادی کانگریس پارٹی کی رکن پارلیمنٹ فوزیہ خان نے مذکورہ امتحان کے نتائج میں ہوئی دھاندلی کی تحقیقات کرنے اور امید واروںکی شکایات کا ازالہ کرنے کی مطالبہ کیا ۔
***** ***** *****
مرکزی بجٹ سے عام آدمی کے ہاتھ کچھ خاص نہیں آ یا ۔راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے سر براہ شرد پوار نے یہ تنقید کی ہے ۔وہ کَل بارا متی میں صحافیوں سے مخاطب تھے ۔ انھوں نے کہا کہ چونکہ بجٹ میں ٹیکس اسٹرکچر میں تبدیلی نہیں کی گئی ہےاِس لیے اِس میں عام آدمی اور ملا زمین کو راحت ملے ایسا کچھ نہیں ہے ۔
***** ***** *****
ریاستی حکو مت نے تعمیراتی مزدوروں کی ما لی معاونت کےمقصد سے 3؍ نئی اسکیمات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مزدوروں کے وزیر حسن مُشرِف نے کَل ممبئی میں یہ بات بتائی ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اِن اسکیمات میں تعمیراتی مزدور کی ایک بیٹی کی شادی کے لیے51؍ ہزار روپئے امداد ‘ تعمیراتی مزدور کی حادثا تی یا قدرتی موت ہونے پر اُن کی نعش اُن کے آبا ئی گائوں پہنچا نے کے اخراجات ‘ اِسی طرح حادثے میں مزدور کا ہاتھ یا پیر ضائع ہونے پر مصنوعی ہاتھ یا پیر لگا نے کے لیے مالی معا ونت فراہم کرنا شامل ہیں ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ
Building and Other Construction Welfare Board کے پاس درج شدہ تعمیراتی مزدور اِن اسکیمات سے مستفید ہوں سکتے ہیں ۔
***** ***** *****
فلمی دنیا کے بزرگ اداکار رمیش دیو کَل ممبئی میں چل بسے ۔ وہ96؍ برس کے تھے ۔ رمیش دیو نے مراٹھی اور ہندی دونوں فلموں میں ہیرو اور وِلن کے کردار ادا کیے ہیں۔ سال 2013 میں اُنھیں 11؍ ویں پونا اِنٹر نیشل فلم فیسٹیول میں لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ سے سر فراز کیا گیا تھا ۔ اُن کی آخری رسو مات آج دو پہر ممبئی میں ادا کی جا ئے گی ۔
رمیش دیو کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کہا کہ ہم ہندی اور مراٹھی فلموں کے سدا بہار من موجی اداکار سے محروم ہو گئے ہیں۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
ریاست میں کَل او مائیکرون سے متاثر مزید113؍ مریض پائے گئے ۔ اِن میں ناگپور کے 42؍ مریض اِسی طرح گریٹر ممبئی اور تھا نہ کے فی کس18 - 18 ؍ مریض نئی ممبئی کے13؍ پونا کے7؍ امراوتی کے 4 ؍ سا تارا کے3؍ عثمان آباد اور سندھو دُرگ کے فی کس2 - 2 ؍ اور اورنگ آ باد ‘ اُلہاس نگر ‘ رائے گڑھ اور ناسک ضلعے کے فی کس ایک ایک مریضوں کا شمار ہے ۔ اِس کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک او مائیکرون سے متاثر پائے گئے مریضوں کی تعداد 3؍ ہزار334؍ ہو گئی ہے ۔ اِن میں سے ایک ہزار702؍ متاثرین علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل کوروناوائر س سے متاثر مزید 18؍ ہزار67؍ مریضوں کی نشاندہی ہوئی ۔ اِس اضافے کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کووِڈ مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 77؍ لاکھ53؍ ہزار548؍ ہو گئی ہے ۔ اِسی بیچ کَل 79؍ مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔ اِس طرح ریاست میںکووِڈ19؍ کے سبب اب تک ایک لاکھ42؍ ہزار784؍ اموات ہو چکی ہیں۔
دوسری جانب علاج معالجے کے بعد کَل 36؍ ہزار281؍ متاثرین کورونا وائرس سے نجات پا کر شفا یاب ہو گئے ۔ اِس طرح ریاست میں اب تک 74؍ لا کھ33؍ ہزار633؍ متاثرین علاج معالجے کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ ریاست بھر میں فی الحال ایک لاکھ73؍ ہزار221؍ کورونا مریض زیر علاج ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑے میں گزشتہ روز مزیدایک ہزار 545؍ کورونا مریضوں کا اندراج ہوا ۔ جبکہ 10؍ مریض دوران علاج چل بسے ۔ وفات پانے والوں میں پر بھنی اور ناندیڑ ضلعے کے فی کس 3 - 3 ؍ مریض اِسی طرح بیڑ کے2؍ اور نگ آ باد اور عثمان آ باد ضلعے کے فی کس ایک ایک مریض کا شمار ہے ۔
اورنگ آ باد ضلعے میں کَل مزید424؍ مریض پائے گئے ۔ اِسی طرح لاتور ضلعے میں259؍ ناندیڑ212؍
عثمان آ باد 163؍ ہنگولی میں154؍ جالنہ میں126؍ بیڑ میں110؍ اور پر بھنی ضلعے میں گزشتہ کَل مزید
96؍ مریضوں کا اندراج ہوا ۔
***** ***** *****
گور نر بھگت سنگھ کوشیاری آج اورنگ آباد ضلعے کے دورے پر آ رہے ہیں ۔ وہ آج دو پہر 3؍ بجے ہوائی جہاز کے ذریعےممبئی سے اورنگ آباد پہنچیں گے اور کَل صبح سِند کھیڑ راجہ کے لیے روانہ ہوں گے ۔
***** ***** *****
اَملاک ٹیکس وصو لی کے لیے آج سے اورنگ آباد شہر میں اَملاک قرق کرنے کی کاروائی شروع کی جا رہی ہے ۔میونسپل کارپوریشن کے منتظم آستِک کمار پانڈےکی رہنما ئی میں ایڈیشنل کمشنر بی بی نے مانے کی قیادت میں املاک ٹیکس وصول کرنے کا لائحہ عمل طئے کیا گیا ہے ۔ اِس مہم میںایسی املاک قرق کی جا ئے گی جن کا بقا یہ املاک ٹیکس ایک لاکھ روپئے سے زیادہ ہے۔تمام املاک مالکان اور تاجروں سے بقایہ املاک ٹیکس ادا نےکرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔
اِسی دوران کووِڈ 19؍ کی آفت کے سبب بند کر دیے گئے اورنگ آباد ضلعے کے سیاحتی مقامات کَل سے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں ۔ ٹیکہ لگوا چکے اور احتیا طی تدابیر اختیار کر نے والے سیاحوں کو ہی سیاحتی مقام کی سیر کرنے کی اجازت ہو گی ۔
***** ***** *****
پر لی - بیڑ - احمد نگر ریلوے راستے پر جلد ہی آمد ورفت شروع ہو جا ئے گی ۔ اِسی طرح احمد نگر سے آشٹی کے در میان 12؍ ڈبوں پر مشتمل ریل گاڑی چلانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ20؍ دسمبر کو اِس راستے کا سر وے کیا گیا تھا ۔ ہمارے نما ئندے نے خبر دی ہے کہ یہ ریل گاڑی ممبئی تک چلانے کے لیے اعلیٰ سطحی کا وِشیں جاری ہیں ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے
٭ صدر جمہوریہ کے خطاب کا شکریہ ادنے کی تحریک پر پارلیمنٹ میں کَل بات چیت
آغاز ہوا
٭ تعمیراتی مزدوروں کی مالی معاونت کے لیے ریاستی حکو مت چلائے گی 3؍
اسکیمیں
٭ ریاست میں او مائیکرون سے متاثرہ113؍ مریض پائے گئے
اور
٭ کورونا وائرس سے متاثر مزید 18؍ ہزار67؍ مریضوں کی نشاندہی ‘
مراٹھواڑے میں 10؍ مریضوں کی وفات جبکہ ایک ہزار545؍ مریضوں کا اضا فہ
علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment