Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 15 December 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۵؍ دسمبر ۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ مہاراشٹر- کرناٹک سرحدی تنازعے کاحل تلاش کرنے کےمقصد سے دونوں ریاستوں کے
تین تین وزارء پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے ‘ مرکزی حکو مت کی ہدایت
٭ ناگپور- ممبئی سمرُدّھی مہا مارگ پر آج سے دوڑیں گی 2؍ ایس ٹی بسیں ‘ مہاراشٹر اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کا اعلان
٭ خسرہ - روبیلا کی روک تھام کے لیے ریاست میںآج سے شروع ہو رہی ہے خصو صی ٹیکہ کاری مہم
اور
٭ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کرکٹ مقابلے میں بھارت نے پہلے دِن 6؍ وکٹ کے نقصان پر
بنائے278؍ رن
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ مہا راشٹر- کرنا ٹک سر حدی تنازعہ حل کرنے کے لیے مرکزی حکو مت نے دونوں ریاستوںکی مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔مرکزی وزیر داخلہ امِت شاہ کی دونوں ریاستوں کے وزراء اعلیٰ کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں اتفاقِ رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا ۔اِس کمیٹی میں دنوں ریاستوں کے تین تین وزراء ہوں گے ۔ وزیر موصوف نے کہا...
’’ جب تک سپریم کورٹ کا کوئی اِس بارے میں نِر نئے نہیں آ تا ‘ کوئی بھی راجیہ اِس کے بارے میں ایک دوسرے ریاجیہ پر کلیم یا تو ڈیمانڈ جنریٹ نہیں کرے گی ۔ دوسرا دونوں راجیہ سے ملا کر دونوں اور سے تین تین چھ منتری بیٹھیں گے اور اِس پر پر کولیشن کس پر کار سے ہو اس کا چنتا اور چر چا کریں گے ۔ دونوں راجیوں میں قانون اور ویوستھا کی پریستھی تی ٹھیک رہے ‘ انیہ آبادی کو کسی بھی کر کار کی پریشانی نہ جھیلنی پڑے ‘ اِس کے لی ایک سینئر آی پی ایس افسر کی ادھیکشتا میں دونوں راجیہ کمیٹی بنانے کے لیے سہمت ہوئے ہیں ۔ و و کمیٹی چرچا کا آئوٹ کم اور سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے گا ‘‘
مرکزی وزیر داخلہ امِت شاہ نے دونوں ریاستوں کے حزب مخالفین سے اِس معاملے کو سیاسی رنگ نہ دینے کی بھی اپیل کی ۔
میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے کہا کہ دونوں ریاستوں کے شہر یان کی دل آزاری نہ ہو اور مراٹھی عوام کے ساتھ نا انصافی نہ ہو اِس بات کا خاص خیال رکھا جائے گا ۔
***** ***** *****
ایوارڈس کا اعلان ہونے کے بعد صرف6؍ دنوں میں اُسے منسوخ کرنا اور سلیکشن کمیٹی بر خواست کرنا ریاستی حکو مت کییہکار وائی غیر اعلانیہ ایمر جنسی ہے ۔ اسمبلی میں حزب مخالف کے رہنما اجیت پوار نے یہ تنقید کی ہے ۔ وہ کَل مقننہ میں مخصوص اخباری کانفرنس میں بول رہے تھے ۔ اُنھوں نے کہا کہ ادب ‘ فن اور کھیل جیسے ثقا فتی شعبے سیاست سے پاک ہونا چا ہیے ۔ اُنھوں نے کہا کہ ایوارڈ کسے دیا جائے یا کسے نہ دیا جائے یہ فیصلہ کرنے میں حکو مت کی مداخلت نا مناسب اور قابِل اعتراض ہے ۔
اِسی دوران فیکچرڈ فریڈم نامی کتاب کے تر جمے کے لیے معلنہ ایوارڈ منسوخ کرنے کے ریاستی حکو مت کے فیصلے بعد ساہتیہ سمیلن کے سابق صدر لکشمی کانت دیشمکھ نے زبان کی مشارورتی کمیٹی کی صدارت سے استعفیٰ دیا ہے ۔
***** ***** *****
مہا راشٹر اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نےہندو ہر دئے سمراٹ با ڑ ا صاحیب ٹھاکرے ناگپور -ممبئی سمرُدھی مہا مارگ پر 2؍ بسیں چلانے کا اعلان کیا ہے ۔یہ بسیں ناگپورسے شِر ڈی اور ناگپور سے اورنگ آباد کے در میان چلائی جا ئیں گی ۔یہ بسیں سلیپر اور سٹنگ دونوں ہوں گی ۔ناگپور سے شر ڈی کے در میان چلنے والی بس دونوں مقا مات سے ہر روز رات 9؍ بجے روانہ ہو ں گی ۔ اِسی طرح ناگپور سے اورنگ آباد کے در میان چلنے والی بس دونوں مقامات سے رات 10؍ بجے روانہ ہوں گی ۔اِن بسوں میں سفر کرنے سے مسافت میں 4؍ گھنٹے سے زیادہ وقت کی بچت ہو گی ۔ 75؍ سال سے زیادہ عمر کے شہر یان ان بسوں میں مفت سفر کر سکیں گے ۔ اِسی طرح65؍ سے 75؍ سال عمر کے شہر یان کو صرف50؍ فیصد ٹکٹ چارجیس ادا کرنا ہوں گے ۔
***** ***** *****
اُتر پردیش کی طرح مہاراشٹر میں بھی لو جہاد مخالف قانون ہونا چاہیے ۔بی جے پی خواتین مورچہ کی ریاستی صدر چِتّرا واگھ نے یہ توقع ظاہر کی ہے ۔وہ کَل کولہا پور میں ذائع ابلاغ سے اظہار خیال کررہی تھیں ۔ اُنھوں نے کہا کہ ہم نے اِس سے پہلے بھی شکتی قانون کا استقبال کیا ہے اِس قانون میں موجود خامیاں اب دور کر دی گئی ہیں ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ25؍ دسمبر کے روز آکاشوانی سے نشر ہونے والے پروگرام من کی بات میں قوم سے خطاب کریں گے ۔ اِس پروگرام کی یہ96؍ ویں قسط ہو ںگی ۔ اِس پروگرام کے لیے شہر یان اپنے مشورے نمو ایپ ‘ MyGov Open Forum یا ٹول فری نمبر18 00 11 78 00 ؍ پر بھی درج کر وا سکتے ہیں ۔
***** ***** *****
ریاست میں خسرہ- روبیلا کی روک تھام کے لیےآج سے خصوصی ٹیکہ کاری مہم شروع کی جا رہی ہے ۔ یہ مہم آئندہ25؍ تاریخ تک چلائی جائے گی ۔ اِس مہم کے دوران 9؍ مہینے سے 5؍ سال تک کی عمر کے بچوں کو MR-1 اور MR- 2 نامی ٹیکے لگوائیں جائیں گے ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ضلعے میں خسرہ-روبیلا ٹیکہ کاری مہم2؍ مرحلوں پر مشمل ہو ں گی ۔ آج سے25؍ دسمبر تک پہلا مرحلہ اور آئندہ15؍ جنوری سے 25؍ جنوری 2023 تک دوسرا مرحلہ روبہ عمل لا یا جائے گا ۔ پہلے مرحلے میں9؍ مہینے سے 5؍ سال تک کی عمر کے بچوں کوخسرہ -روبیلا سے حفاظت کے ٹیکے لگوائیں جائیں گے ۔ اِسی طرح دوسرے مر حلے میں
16؍ مہینے سے 2؍ سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائے جائیں گے ۔
**** ***** *****
G-20
؍ بین الاقوامی کانفرنس کے پیش نظر چلائی جا رہی ’’ چلو شہر بنائیں
‘‘ نامی مہم میں عوام جوش و خروش سے حصہ لیں ۔ اورنگ آباد کے ضلع کلکٹر آستِک کمار پانڈے نے یہ ایپل کی ہے ۔ خیال رہے کہ G-20؍ کانفرنس کے سر کر دہ نمائندے آئندہ13؍ اور 14؍ فروری 2023ء کو اجنٹا اور ایلورہ کی غاریں اِسی طرح دیگر مقامات کے دورے پر آ رہے ہیں ۔اِس خصوص میں ضلع کلکٹر آستک کمار پانڈے نے کَل ایک جائزہ اجلاس کا اہتمام کیا تھا ۔اُنھوں نے کہا کہ یہ اورنگ آباد شہر سمیت ضلعے کی خصوصیات دکھانے کا ایک موقع ہے ۔
**** ***** *****
اورنگ آ باد ضلعے کے 3؍ تعلقوں سے بی جے پی اور این سی پی کے اعلیٰ عہدیداران نے کَل شیوسینا اُدھو باڑا صاحیب ٹھاکرے پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔ پارٹی کے سر براہ اُدھو ٹھاکرے نے ممبئی میں شیو بندھن باندھ کر اُن کو خوش آمدید کہا ۔ اِن میں ویجا پور حلقہ انتخاب کے این سی پی کے سابق رکن اسمبلی بھائو صاحیب پاٹل چکٹ گائونکر اور پیٹھن میں بی جے پی ضلع صدر بدری نا رائن بھو مرے سمیت اُن کے کار کنان شامل ہیں ۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد کی ڈاکٹر بابا صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میں پوسٹ گریجویشن کورسیس کے امتحا نات آئندہ22؍ تاریخ سے شروع ہورہے ہیں ۔ شعبہ امتحانات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر گنیش مُنجھا نے یہ اطلاع دی ہے ۔
***** ***** *****
بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کرکٹ مقابلے میں بھارت نے کَل پہلے دِن کا کھیل ختم ہونے تک
6؍ وکٹ کے نقصان پر278؍ رن بنا لیے تھے ۔کھیل ختم ہونے پر شرے یس ائیر 82؍ رن بنا کر کھیل رہا تھا۔
***** ***** *****
قطر میں کھیلے جا رہے فیفا ورلڈ کپ کا فیصلہ کُن مقابلہ آئندہ اتوار کے روز فرانس اور ارجنٹینا کے ما بین کھیلا جائے گا ۔ کَل کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے مراقِش کو2 - 0 ؍ سے شکست دی ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد شہر میں تمام فارمسی اسٹورس غنودگی کے اجزاء پر مشتمل ادویات فروخت کر تے وقت خریدنے والے کا آ دھار کارڈ اور ڈاکٹر کی تحریر کر دہ پر چی کی اچھی طرح تسلی کر یں ۔ پولس کمشنر ڈاکٹر نکھل گپتا نے یہ ہدایت دی ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ مہاراشٹر- کرناٹک سرحدی تنازعے کاحل تلاش کرنے کےمقصد سے دونوں ریاستوں کے
تین تین وزارء پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے ‘ مرکزی حکو مت کی ہدایت
٭ ناگپور- ممبئی سمرُدّھی مہا مارگ پر آج سے دوڑیں گی 2؍ ایس ٹی بسیں ‘ مہاراشٹر اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کا اعلان
٭ خسرہ - روبیلا کی روک تھام کے لیے ریاست میں آج سے شروع ہو رہی ہے خصو صی ٹیکہ کاری مہم
اور
٭ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کرکٹ مقابلے میں بھارت نے پہلے دِن 6؍ وکٹ کے نقصان پر بنائے278؍ رن
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment