Thursday, 22 December 2022

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 22 ؍ دسمبر 2022 ؁ ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 22 December 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۲؍  دسمبر   ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ... 


٭ کووِڈ کے نئے تغیر کے پیش نظر آئندہ تہوار ‘ فیسٹِوَل  کے موقعے پر مزید محتاط رہنے کی وزارتِ صحت کی تمام 

ریاستوں سے اپیل 

٭ ریاستی طِبّی مِشنری تیار ہے حراساں ہونے کی ضرورت نہیں ‘  وزیر صحت تا نا جی ساوَنت

٭ کرناٹک کی طرح مہاراشٹر کے ایوان میں بھی سر حدی مسئلے پر تجویز منظور کرنے کی قانون ساز اسمبلی میں

حزب مخالف پارٹی کا مطالبہ

٭ ریاست میں قدیم پینشن اسکیم عائد نہیں کی جا سکتی  ‘  نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کی وضاحت

٭ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی موت کےمعاملے میں سا بق وزیر آدِتیہ ٹھاکرے کا ذکر آیا ہے  ‘  

رکن ِ پارلیمنٹ راہُل شیواڑے کا الزام

٭ کِلا ری زلزلے کے محروم تمام اہل متاثرین کی باز آ باد کاری کرنے کا ریاستی حکو مت کا تیقن

اور

٭ بھارت  اور  بنگلہ دیش کے در میان آج سے دوسرا کر کٹ ٹیسٹ مقابلہ 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر من سُکھ مانڈویا نے کَل کووِڈ کے موجودہ حالات کے بارے میں اعلیٰ سطح کی ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔ انہوں نے کووڈ19؍ کی صورتحا سے نمٹنے کے لیے نگرانی ‘  الگ تھلگ کرنے  اور  اِس کے انتظام و انصرام سے متعلق سر کاری صحت نظام کی تیار یوں کا بھی جائزہ لیا ۔ چین  ‘  جا پان  ‘  جنوبی کوریا  ‘  فرانس اور  امریکہ میں کووِڈ19؍ کے کیسوں میں حالیہ تیزی کے پیش نظر یہ میٹنگ ہوئی تھی ۔ مانڈویا نے تیار رہنے  اور  کووڈ19؍ کے نئے ویریئنٹ کے خلاف چو کس رہنے کی اہمیت کو اجا گر کیا  ۔ خاص طور پر ایسے وقت میں جب تہواروں کا موسم آ رہا ہے ۔ وزیر صحت نے لوگوں سے یہ اپیل کی کہ وہ کووِڈ کے مناسب رویے اپنائیں  اور  ٹیکے لگوائیں ۔

پچھلے 6؍ ہفتوں کے دوران عالمی سطح پر روز آ نہ آنے والے کیسوں کی تعداد میں لگا تار اضا فہ ہو رہا ہے ۔ یہ بھی بتا یا گیا کہ امیکرون کا ایک نیا   اور  تیزی کے ساتھ پھیلنے والےBF-7؍  ویریئنٹ  کی وجہ سے چین میں کووِڈ کےکیسوں میں زبر دست اضا فہ ہوا ہے ۔

***** ***** ***** 

اِسی بیچ مرکزی وزیر صحت مانڈویہ نے کانگریس رہنما راہل گاندھی  اور  راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کو مکتوب تحریر کیا اور بھارت جوڑو یاترا میں کووِڈ کے اصو لوں پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے ۔ یا ترا کے در میان کووِڈ اصو لوں پر عمل در آمد نہیں کیا جاسکتا تو یاترا  روک دی جائے ۔ یہ بات مانڈ ویا نے مکتوب میں تحریر کی ۔

***** ***** ***** 

دریں اثناء ریاست میں کووِڈ کے نئے ویریئنٹ کا مریض ابھی تک نہیں ملا ۔ اِسی طرح طِبّی مشنری تیار ہے ۔ حراساں ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ایسا دِلا سہ ریاست کے طِبی وزیر تا نا جی ساوَنت نے دیا ہے ۔ کَل انھوں نے اِس ضمن میں طِبّی شعبے کی میٹنگ لے کر جائزہ لیا ۔ بعد ازاں پریس کانفرنس میں اِس کی اطلا ع دی ۔ اُنھوں نے کہاکہ جو کچھ سوشل میڈیا   یا  دیگر نیوز میں دیکھا یا جا رہاہے ۔ مہاراشٹر میں کووِڈ کا کوئی مریض نہیں پا یا گیا ۔ نئے ویریئنٹ کے اب تک ہمارے آفیشیل ریکارڈ میں کوئی مریض نہیں پا یا گیا ۔ گھبرا نے کی ضرورت نہیں ہے ۔ کیو نکہ اِس مرتبہ کئی افراد نے کووڈ تدا رُکی ٹیکے  اور60؍ سال سے زیادہ عمر کے لوگوں نے بوسٹر ڈوز لیے ہیں ۔ 

اِسی بیچ عالمی سطح پر نظر رکھنے کے لیے ریاستی حکو مت کمیٹی قائم کریں ۔ ایسا مشورہ قانون ساز اسمبلی میں حزب مخالف پارٹی رہنما اجیت پوار نے کَل ایوان میں دیا ۔ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے پوار کے اِس مشورے کا خیر مقدم کیا   اور  ایسی کمیٹی تشکیل دینے کا تیقن دیا ۔

***** ***** ***** 

ناگپور ریفارم منصوبے کےاراضی کے معاملے میں حزب مخالف نے کَل بھی ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے استعفے کامطالبہ کیا ۔ قانون ساز کونسل میں حزب مخالف نے ہنگامہ کرنے کی وجہ سے ایوان کی کار وائی 3؍ مرتبہ ملتوی کر نا پڑی ۔ قانون ساز اسمبلی میں بھی اِس مسئلے پر حزب مخالف نے واک آئوٹ کیا ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں تمام ذاتوں کے صفائی ملازمین کے وارثوں کو ملاز متوں میں شامل کرنے کے ضمن میں ریاستی حکو مت مثبت فیصلہ کرے گی ۔ اِس کی اطلاع وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے دی ۔ وہ کَل قانون ساز کونسل میں سوال -جواب کے وقفے میں مخاطب تھے ۔ صفائی ملازمین کے مطالبات کے سلسلے میں بھائی جگتاپ نے سوال اُٹھا یا تھا۔

***** ***** ***** 


اب سماعت فرمائیں ایک ضروری اعلان


سامعین ‘آکاشوانی اورنگ آباد کی علاقائی خبررساں اِکائی سے نشر ہونے والی اُردو خبروں کیلئے نیوزریڈر اور مترجم درکارہیں۔ درخواست گذارکی عمر یکم جنوری 2023؁ء   کو21 ؍ تا 50؍ برس کے درمیان ہونالازمی ہے۔علاوہ ازیں درخواست گذار  کا اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن حدود کا ساکن ہونا ضروری ہے۔ بیرون شہر کے

درخواست گذاروں کی درخواست پرغورنہیں کیاجائیگا۔

اس عہدے سے متعلق دیگر تفصیلات  اور  درخواست فارم  آکاشوانی اورنگ آباد کے ریجنل نیوز یونٹ سے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ 

خواہشمند افراداپنی درخواست  فیس کے ساتھ ’’ہیڈآف آفس آکاشوانی اورنگ آباد ،جالنہ روڈ اورنگ آباد

 431005 ‘‘پر اسپیڈ پوسٹ  یا  بذریعہ ڈاک 10؍جنوری 2023  ؁ءتک بھیج سکتے ہیں۔

 اعلان ختم ہوا

***** ***** ***** 

کرناٹک کی طرح مہاراشٹر کے اویوان میں سر حدی مسئلے کے ضمن میں تجویز منظور کی جا ئے ۔ ایسا مطالبہ کَل قانون ساز اسمبلی حزب مخالف پارٹیوں نے کیا ۔ کر نا ٹک کے وزیر اعلیٰ بسوراج بو مئی نے ریاستی اسمبلی میں کر نا ٹک کی اراضی دیگر ریاستوں کو نہیں دینے کی تجویز پیش کریں گے ایسا کہا ہے ۔ 

مہاراشٹر ریاستی حکو مت بھی ایسی تجویز پیش کرے گی  تو  حزب مخالف اسکی حمایت کرے گی ۔ یہ بات حزب مخالف پارٹی رہنما اجیت پوار نے کیا۔

***** ***** ***** 

ریاست میں قدیم پینشن اسکیم عائدنہیں کی جا سکتی ۔ اِس کی اطلاع نائب وزیر اعلیٰ   نیز  وزیر مالیات دیویندر پھڑ نویس نے دی ۔ قانون ساز اسمبلی میں سوال-  جواب کے وقفے میں سنجئے شِندے نے پو چھے گئے سوال کا وہ جواب دے رہے تھے ۔ غیر امدادی  اور  مستقل غیر امدادی بنیاد پر اجازت دیے گئے  اور  امدادی  کے لیے اہل قرار دیےگئے منظور شدہ نجی پرائمری اسی طرح ثانوی  اسکولوں کو 20؍ فیصد امداد دینے کا فیصلہ لیا گیا ۔

 تب 350؍ اسکول تھے  تاہم  عمل در آمد کے وقت اسکولوں کی تعداد 3؍ ہزار900؍ ہو گئی ۔ اِس کی وجہ سے معاشی بوجھ میں اضا فہ ہوا ہے ۔ یہ بات پھڑ نویس نے کہی ہے۔

اِسی بیچ آئندہ سیلف فائنانس اسکولس شروع کیے جا سکتے ہیں ۔ امدادی اسکولوں کو اجازت نہیں دی جائے گی ۔ یہ بات اسکو لی تعلیمی وزیر دیپک کیسر کر نے کَل قانون ساز اسمبلی میں کہی ۔ انگریزی زبان کی اجارہ داری ختم کر کے اسکے بعد اعلیٰ تعلیم بھی مراٹھی میڈیم میں فراہم کی جائے گی ۔

***** ***** ***** 

فلمی اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی موت کے سلسلے میں سابق وزیر آدِتیہ ٹھاکرے کا ذکر آ یا ہے ۔ ایسا الزام رکن پارلیمنٹ راہُل شیواڑے نے عائد کیا ۔ اُنھوں نے کَل لوک سبھا میں مسئلہ پیش کیا  بعد ازاں پریس کانفرنس میں اُنھوں نے مزید معلو مات دی ۔ اِس معاملے میں ممبئی پولس کی تحقیقاتی رپورCBI  تحقیقا تی رپورٹ اِسی طرح بہار پولس کی رپورٹ میں فرق ہے ۔ اِس سلسلے میں حقیقت سامنے لائی  جائے ۔ ایسا مطالبہ مرکزی وزیر داخلہ امِت شاہ نے کیا گیا ہے ۔ یہ بات شیواڑے نے کہی 

اِسی بیچ آدِتیہ ٹھاکرے نے اِن تمام الزامات کی تر دید کر تے ہوئے اِس مسئلے پر اظہار خیال کرنے سے انکار کیا ۔

***** ***** ***** 

پر بھنی ضلعے کے جنتور تعلقے میں سر کاری دفتر میں کام کرنے والی خاتون کی چھیڑ چھاڑ کرنے والی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے سلسلے میں خاطیوں پر سخت کار وائی کی جائے گی ۔ یہ بات نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کَل قانون ساز اسمبلی میں کہی ۔

***** ***** ***** 

کِلا ری زلزلے کے تاہم اہل متاثرین کی باز آ باد کاری ہو گئی ہے ۔ چند اہل متاثرین اِس سے محروم ہے  تاہم  اُن کی باز آ باد کاری کی جائے گی ۔ اِس کی اطلاع امداد  اور  باز آ باد کاری وزیر اُدئے سامنت نے دی ہے ۔ رکن ابھیمنیو  پوا ر نے پیش کی  گئے ایک توجہ دلائو سوال کا وہ جواب دیتے ہوئے مخاطب تھے ۔ باز آ باد کاری کے لیے45؍ ہزار  کروڑ  کی تجویز ہے ۔726؍ دیہاتوں کی باز آ باد کاری کے لیے فنڈ دیا گیا ہے ۔ باز آ باد کاری کے مکا نات تقسیم کیے گئے ہیں ۔ یہ بات وزیر موصوف نے کہی ۔

***** ***** ***** 

بھارت  اور  بنگلہ دیش کے در میان دوسرا کر کٹ ٹیسٹ مقابلہ آج سے ڈھا کہ میں کھیلا جا ئے گا ۔ صبح9؍ بجے مقابلے کا آغاز ہو گا ۔ اِس کر کٹ ٹیسٹ سیریز میں بھارت نے پہلے ٹیسٹ مقابلے میں کامیابی حاصل کر کے ایک صفر کی سبقت حاصل کر لی ہے ۔

***** ***** ***** 

سنپدن آرٹ اِس ادارے کا محمد رفیع جیوَن گورو ایوارڈ سینئر بانسری وادک پنڈت ہری پر ساد چو رسیا  کو اِسی طرح محمد رفیع ایوارڈ مشہور گلو کارہ  دِلراج کور کو ظاہر کیا گیا ہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ایڈو کیٹ اشیش شیلار نے کَل اِس کا اعلان کیا ۔

***** ***** ***** 

آخر میں  چند اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے   ...

٭ کووِڈ کے نئے تغیر کے پیش نظر آئندہ تہوار ‘ فیسٹِوَل  کے موقعے پر مزید محتاط رہنے کی وزارتِ صحت کی تمام ریاستوں سے اپیل 

٭ ریاستی طِبّی مِشنری تیار ہے حراساں ہونے کی ضرورت نہیں ‘  وزیر صحت تا نا جی ساوَنت

اور

٭ بھارت  اور  بنگلہ دیش کے در میان آج سے دوسرا کر کٹ ٹیسٹ مقابلہ 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭



No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 20.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 20 April 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...