Monday, 5 December 2022

Text - آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی اُردو خبریں-بتاریخ: 05 دسمبر 2022‘ وقت: صبح 09:00-09:10

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date: 05 December-2022

Time: 09:00-09:10 am

آکاشوانی اورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:۵؍دسمبر  ۲۰۲۲ء؁

وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹

***** ***** *****

::::: سرخیاں::::::

چند اہم خبروںکی سرخیاں سماعت کیجیے:

٭ ناگپور- ممبئی سمردھی ہائی وے کی وجہ سے زرعی اور صنعتی شعبوں میں سمردّھی (خوشحالی) آئیگی: وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے کا تیقن۔

٭ ملک میں یکم اگست سے زندگی کیلئے ضروری ادویات پر بارکوڈ لگانا ضرو ری ہوگا۔

٭ چھترپتی شیواجی مہاراج کے ضمن میں دئیے گئے قابلِ اعتراض بیان پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکنِ اسمبلی پرساد لاڈ کی معافی۔

٭ لاتور کی مراٹھواڑہ ریلوے کوچ فیکٹری نجی کمپنی چلائیگی: رکنِ پارلیمنٹ سدھاکر شرنگارے۔

٭ بوگس شادی رچاکر لاکھوں روپئے سمیت سونے چاندی کے زیورات لیکر فرار ہونے والی ٹولی پیٹھن پولس کی حراست میں۔

اور۔۔٭ پہلے ایک روزہ کرکٹ مقابلے میں بنگلہ دیش کی بھارت سے ایک وکٹ اور چار اوورس باقی رکھ کر کامیابی۔

***** ***** *****

اب خبریں تفصیل سے:

ہندو سمراٹ باڑا صاحب ٹھاکرے ناگپور-ممبئی سمردھی ہائی وے کی وجہ سے زرعی اور صنعتی شعبوں میں سمردّھی (خوشحالی) آئیگی۔ ایسا تیقن وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ظاہر کیا ہے۔ سمردّھی ہائی وے کا معائنہ کرنے کیلئے کل ناگپور میں آئے ہوئے وزیرِ اعلیٰ صحافیوں سے مخاطب تھے۔ جملہ 701 کلو میٹر طویل اس ہائی وے کی ناگپور سے شرڈی اس 530 کلو میٹر کے مرحلے کا وزیرِ اعلیٰ نے نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس سمیت معائنہ کیا۔ راستے ترقیاتی کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر رادھے شیام موپلوار سمیت دیگر افسران اس دورے میں شامل تھے۔ نائب وزیرِ اعلیٰ نے بذاتِ خود گاڑی ڈرائیو کی۔ 10 اضلاع کے 26 تعلقوں کے 392 دیہاتوں سے یہ ہائی وے گذر رہا ہے۔ وردھا‘ امراوتی‘ واشم‘ بلڈانہ، جالنہ، اسی طرح اورنگ آباد ان اضلاع میں ہر ضلع میں چند منٹوں کیلئے وزیرِ اعلیٰ اور نائب وزیرِ اعلیٰ کا عوامی نمائندوں اور افسران نے استقبال کیا۔

جالنہ ضلع میں جام واڑی میں مرکزی ریلوے مملکتی وزیر رائو صاحب دانوے‘ رکنِ اسمبلی نارائن کوچے‘ سابق مملکتی وزیر ارجن کھوتکر سمیت اعلیٰ افسران نے وزیرِ اعلیٰ کے قافلے کا خیرمقدم کیا۔ اورنگ آباد میں رابطہ وزیر سندیپان بھومرے‘ قانون ساز اسمبلی کے سابق اسپیکر ہری بھائو باگڑے نے‘ تاہم شرڈی میں سرپرست وزیر رادھا کرشن وکھے پاٹل‘ رکنِ پارلیمنٹ ڈاکٹر سُجئے وکھے پاٹل نے استقبال کیا۔ 

وزیرِ اعلیٰ کی گاڑی نے اس ہائی وے پر دیڑھ سو سے 160 فی گھنٹہ رفتار سے سفر کیا۔ دوپہر 12 بجکر 45 منٹ پر ناگپور سے اس سفرکا آغاز ہوا۔ شام 5 بجے وزیرِ اعلیٰ کا قافلہ شرڈی میں داخل ہوا۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں 11 دسمبر کو اس سمردّھی ہائی وے کو عوام کے نام موسوم کیا جائیگا۔

***** ***** *****

ملک میں یکم اگست 2023 سے زندگی کیلئے ضروری ادویات پر بارکوڈ لگانا ضروری ہوگا۔ اس کیلئے قانون میں ترمیم کی جائیگی۔ اس کی اطلاع مرکزی حکومت کے افسران نے دی۔ اس فیصلے کو ’’ادویات کا آدھار کارڈ‘‘ ایسا کہا جائیگا۔ اس بارکوڈ میں دوا کا نام‘ جینرک نام‘ برانڈ کا نام‘ پروڈیوسر کا نام اور پتہ‘ Batch نمبر‘ پروڈکشن کی تاریخ‘ دوا کی مدت‘ پروڈیوسر کا اجازت نامہ نمبر وغیرہ معلومات درج ہوگی۔ اس فیصلے کی وجہ سے بوگس ادویات پر قابو پایا جاسکے گا۔

***** ***** *****

ریاست میں کم تعداد طلبہ کے اسکولس اچانک بند نہیں کیے جائیں گے۔ اس بات کی وضاحت تعلیمی کمشنر سورج مانڈھرے نے کی ہے۔ تعلیمی شعبے کے مختلف مسائل پر مانڈھرے نے کل بات چیت کی۔ اس موقع پر وہ مخاطب تھے۔ اس کی وجہ سے کم تعداد کے طلبہ والے اسکولس کو اطمینان حاصل ہوا ہے۔ ایک ہی گائوںمیں دو اسکولوں میں کم تعداد طلبہ کے اسکول ہو تو انھیں ایک اسکول میں ضم کرکے تعلیمی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ دور دراز کے علاقوں اور پہاڑی علاقوں کے کم تعدادکے طلبہ کے اسکول جاری رہیں گے۔

***** ***** *****

گجرات اسمبلی کے انتخاب کے دوسرے اور آخری مرحلے کیلئے آج رائے دہی ہورہی ہے۔ احمدآباد‘ بڑودہ اور گاندھی نگر سمیت 14  اضلاع میں 93 نشستوں پر شام پانچ بجے تک رائے دہی ہوگی۔ 69 خواتین سمیت جملہ 833  امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔ دونوں مرحلوں کے ووٹوں کی گنتی جمعرات یعنی 8 دسمبر کو ہوگی۔

***** ***** *****

چھترپتی شیواجی مہاراج کے ضمن میں قابلِ اعتراض بیان کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکنِ اسمبلی پرساد لاڈ نے معافی طلب کی ہے۔ شیورائے کی پیدائش کوکن میں ہوئی یہ بات لاڈ نے کل ممبئی میں کہی تھی۔ اس پر تمام سطحوں پر تنقید ہونے کے بعد لاڈ نے معافی طلب کرتے ہوئے کہا کہ کوکن شیورائے کی کرم بھومی تھی‘ میں نے غلطی سے جنم بھومی کہہ دیا‘ اس کی وجہ سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں۔ یہ بات انھوں نے کہی۔

***** ***** *****

لاتور کی مرکزی حکومت کی مراٹھواڑہ ریلوے کوچ فیکٹری نجی کمپنی چلائے گی۔ اس کیلئے Procedure آخری مرحلے میں ہے۔ اس کی اطلاع رکنِ پارلیمنٹ سدھاکر شرنگارے نے دی۔ وہ کل لاتور میں صحافیوں سے مخاطب تھے۔ یہ فیکٹری نجی کمپنی چلائے گی‘ تاہم اس پر کنٹرول مرکزی حکومت کا ہی رہے گا۔ یہ بات انھوں نے کہی ہے۔ آئندہ اجلاس میں لاتور میں آکاشوانی مرکز شروع کرنے کیلئے سوال اٹھایا جائیگا۔ یہ بات انھوں نے کہی ہے۔

***** ***** *****

بوگس شادی رچاکر لاکھوں روپئے سمیت سونے- چاندی کے زیورات لیکر فرار ہونے والی ٹولی کا اورنگ آباد ضلع کے پیٹھن پولس نے پردہ فاش کرتے ہوئے حراست میں لے لیا۔ ناتھ سمادھی مندر کے علاقے میں چند مشتبہ افراد بناوٹی شادی کررہے ہیں، ایسی اطلاع پولس سپرنٹنڈنٹ کشور پوار کو ملی۔ انھوں نے سب کو حراست میں لیکر جانچ کی‘ تب یہ بات افشاء ہوئی۔ پولس نے بناوٹی دلہن سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا۔ ان کے خلاف پیٹھن پولس اسٹیشن میں کیس درج کردیا گیا۔ 

***** ***** *****

اورنگ آباد شہر میں کل خسرے سے متاثرہ مزید چھ مشتبہ بچے پائے گئے۔ اس کی وجہ سے اب تک مشتبہ بچوں کی تعداد 105 ہوگئی ہے۔ جہاں مریض پائے گئے اُن علاقوں میں نو ٹیکہ کاری کے کیمپ منعقد کیے گئے تھے۔ اس کی اطلاع میونسپل کارپوریشن کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پارس منڈلیچا نے دی۔ ان بچوں کے خون کے نمونے ممبئی میں ہافکن لیباریٹری کو جانچ کیلئے روانہ کردئیے گئے ہیں۔

***** ***** *****

پہلے ایک روزہ کرکٹ مقابلے میں بنگلہ دیش نے بھارتیہ ٹیم کو ایک وِکٹ اور چار اوورس باقی رکھ کر شکست دے دی۔ کل کے مقابلے میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم کی گیندبازی کے سامنے بھارتیہ کھلاڑی ٹک نہیں سکے۔ کے ایل راہل کے 73 رنز کے علاوہ بھارت کے دیگر بلّے باز اطمینان بخش کارکردگی پیش نہیں کرسکے۔ اس کے نتیجے میں 41 اوورس اور دو گیندوں میں بھارتیہ ٹیم 186 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ بنگلہ دیش نے 46 ویں اوور میں کامیابی حاصل کرلی۔ طوفانی بلّے بازی کرتے ہوئے غیر مفتوح 38 رنز بنانے والے مہدی حسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ سیریز کا دوسرا مقابلہ بدھ کو کھیلا جائیگا۔

***** ***** *****

قطر میں جاری فٹ بال عالمی کپ مقابلے میں ارجینٹینا اور فرانس کی ٹیمیں سیمی فائنل میںداخل ہوگئی ہیں۔ میسی کے گول کی وجہ سے ارجینٹینا نے آسٹریلیاء سے 2-1 سے کامیابی حاصل کرلی۔ تاہم فرانس نے 3-1 سے پولینڈ کو شکست دی۔

***** ***** *****

::::: سرخیاں::::::

آخرمیں چند اہم خبروں کی سرخیاں دوبارہ سماعت کیجیے:

٭ ناگپور- ممبئی سمردھی ہائی وے کی وجہ سے زرعی اور صنعتی شعبوں میں سمردّھی (خوشحالی) آئیگی: وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے کا تیقن۔

٭ ملک میں یکم اگست سے زندگی کیلئے ضروری ادویات پر بارکوڈ لگانا ضرو ری ہوگا۔

٭ چھترپتی شیواجی مہاراج کے ضمن میں دئیے گئے قابلِ اعتراض بیان پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکنِ اسمبلی پرساد لاڈ نے معافی مانگی۔

٭ لاتور کی مراٹھواڑہ ریلوے کوچ فیکٹری نجی کمپنی چلائیگی: رکنِ پارلیمنٹ سدھاکر شرنگارے۔

٭ بوگس شادی رچاکر لاکھوں روپئے سمیت سونا چاندی کے زیورات لیکر فرار ہونے والی ٹولی پیٹھن پولس کی حراست میں۔

اور۔۔٭ پہلے ایک روزہ کرکٹ مقابلے میں بنگلہ دیش کی بھارت سے ایک وکٹ اور چار اوورس باقی رکھ کر کامیابی۔

***** ***** *****

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 19.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 19 April 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...