Friday, 24 March 2023

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 24 ؍ مارچ 2023 ؁ ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 24 March 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۴؍  مارچ  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


سب سےپہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ خاندانی نام  مودی  پر تبصرہ کرنے کی پا داش میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو 2؍ برس قید کی سزا

٭ خانگی اسکو لوں کی فیس طئے کرنے کے لیے ماہرین کی کمیٹی تشکیل کی جائے گی  ‘  اسکولی تعلیم کے وزیر

دیپک کیسر کر کا اعلان

٭ ایگریکلچر اسسٹنٹ کی نشستیں پُر کرنے کے لیے 15؍ دنوں میں اشتہار دینے کا وزیر زراعت کا تیقن 

٭ تمام سرکاری اسکولوں کے بجلی بِلس اسکولی تعلیم کا محکمہ کرے گا ادا  

ٰ٭ قانون ساز اسمبلی میں مہاراشٹر گو خد مات کمیشن بِل پیش 

اور

٭ رمضان کے مبارک مہینے کاآج سے آغاز 


اب خبریں تفصیل سے...

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو ہتک عزت معاملے میں قصور وار ٹھہراتے ہوئے سورت کی ایک عدالت نے 2؍ برس قید کی سزا سنائی ہے ۔2019؁ء کے عام انتخابات کی تشہیر کے دوران خاندانی نام مودی پر  تبصرہ کر نے کے معاملے میں مقد مہ دائر کیا گیا تھا ۔ تاہم اِس فیصلے کے بعد راہل گاندھی نے ضما نت کے لیے در خواست داخل کی جس پر عدالت نے اُن کی ضما نت منظور کر لی گئی ۔ راہل گاندھی نے عدالت کو بتا یا کہ اُن کا مقصد غیر مناسب نہیں تھا  اور  اُن کے بیان سے کسی کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے عدالت سے در خواست کی کہ انہیں کم سے کم سزا دی جائے ۔

***** ***** ***** 

مہا وِکاس آ گھاڑی کے ارکینِ اسمبلی نے کل وِدھان بھون کی سیڑھیوں پر ریاستی حکو مت کے خلاف مظاہرہ کیا ۔ حزب اختلاف کے قائد اجیت پوار  اور  امبا داس دنوےنے مظاہرین کی قیادت کی ۔ اِس موقع پر شندے حکو مت کو بیر بل کی کھچڑی کہتے ہوئے اِس کی مذمت کی گئی ۔ بر سر اقتدار جماعتوں کے اراکین نے اِس کا جواب دیتےہوئے نعرے بازی کی ۔ اسمبلی میں کانگریس کے گروپ لیڈر با لا صاحب تھوارت  اور  حزب اختلاف کے قائد اجیت پوار نے  اسپیکر کو بتا یا کہ بر سر اقتدار جماعتوں کے اراکین نے راہل گاندھی کے خلاف اہانت آمیز طریقے سے مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دو بارہ اِس قسم کا واقعہ پیش نہ آئے  اِس کے لیے اقدامات کیے جا ئیں ۔ اِس پر نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے تیقن دیا کہ حزب اقتدار کے اراکین آئندہ ایسا نہیں کریں گے ۔

***** ***** ***** 

اسکولی تعلیم کے ریاستی وزیر دیپک کیسر کر نے کل قانون ساز اسمبلی میں بتا یا کہ خانگی اسکو لوں کی فیس طئے کرنے کے لیے ماہرین کی ایک کمیٹی کی تشکیل کی جائے گی ۔اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما اجیت پوار  اور  دیگر کی جانب سے پونے کے ایک خانگی اسکول میں فیس ادا نہ کرنے والے طلباء کو زبر دستی بٹھا ئے رکھنے پر سوال اٹھا یاگیا ۔ اِس کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے یہ اعلان کیا ۔ انہوں نے بتا یا کہ غیر امداد یافتہ خانگی اسکو لوں کی فیس حکو مت طئے نہیں کر تی ہے ۔ جس کے سبب فیس سے متعلق ریاستی حکو مت کو شکا یات ملتی رہتی ہے۔ کیسر کرنے کہا کہ مذکورہ کمیٹی آنے والے دنوں میں اِس پر کام کر ے گی ۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ اسمبلی اجلاس کے اختتام کے بعد اِس خصو ص میں میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

ٌٌ قطعۂ اراضی کی مزید تقسیم تُکڑہ بندی کے احکا مات منسوخ کرنے کے لیے آئندہ15؍ دنوں میں عدالت کی رضا مندی سے مثبت فیصلہ کیا جائے گا ۔ محصول کے ریاستی وزیر رادھا کرشن وِکھے پاٹل نے کل قانون ساز کائونسل میں یہ اطلاع دی ۔ تُکڑہ بندی اِس حکم نا مے کے سبب چھتر پتی سنبھا جی نگر کے والوج علاقے میں عام شہر یان  اور  کسانوں کو مشکل صورتحال سے دو چار کر دیا ہے ۔ اِس معاملے کو کائونسل میں ستیش چوہان نے اُٹھا یا ۔ چو ہان نے ایوان کی توجہ اِس جانب مبذول کر ائی کہ ملا زمت  اور  کارو بار کے لیے والوج میں آئے کئی افراد نے وہاں زمین لے کر گھروں کی تعمیر کی تاہم12؍ جولائی 2021؁ء سے محکمہ محصول کی جانب سے تُکڑہ بندی کے احکا مات نافذ کیے گئے ۔ جس کے سبب مزدوروں کو ذاتی مکانات  اور  کسانوں کو زمین سے متعلق دشواریوں کا سامنا ہے ۔

***** ***** ***** 

نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کل قانون ساز کائونسل کو بتا یا کہ ریاست میں مذہب کی تبدیلی  او ر  لو جہاد کے واقعات میں اضا فہ ہو رہاہے ۔ جس کی روک تھام کے لیے قانون ساز ی کا مطالبہ زیر غور ہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما گو پی چند پڈلکر کے اِس تعلق سے کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے پھڑ نویس نے یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو  کسی سے بھی شادی کر نے کا اختیار ہے ۔ ہر سماج کے لڑ کے لڑکیوں کو انصاف ملنا چاہیے ۔ یہی حکو مت کا موقف ہے ۔ پھڑ نویس نے مزید بتا یا کہ غیر مذہب کے لڑ کے سے شادی کرنے والی لڑ کی  کے اپنے والدین سے تعلقات قائم رہنے  چاہیے  تا کہ  اُس کی خیر خبر لی جا سکے  او ر اُس کی خوشحا لی کی یقینی بنا یا جاسکے  اِس لیے بین المذاہب شادیوں سے متعلق کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں زرعی معا ونین  ایگریکلچرل اسسٹنٹ کی ایک ہزار 439؍ خالی نشستیں جلد پُر کی جائیں گی  اور  افس کے لیے آئندہ15؍ دنوں میں اشتہار دیا جائے گا ۔ قانون ساز کائونسل میں کل زراعت کے ریاستی وزیر عبد الستار نے وقفہ سوا لات کے دوران یہ اطلاع دی ۔ وزیر موصوف راشٹر وادی کانگریس کے رکن کائونسل ستیش چوہان کے سوال کا جواب دے رہے تھے ۔ اُنہوں نے بتا یا کہ گور نر نے درج فہرست ذاتوں کی نشستوں سے متعلق ہدا یایت دی ہیں ۔ اُن کے علاوہ دیگر عہدوں پر تقررات کیے جا ئیں گے ۔

***** ***** ***** 

بقایہ بجلی بلوں کی ادائیگی نہ کیے جانے کے سبب کسی بھی سر کاری کار اسکول کی بجلی آئندہ منقطع نہیں کی جائے گی ۔ تمام سر کاری اسکولوں کے بجلی بِل اسکولی تعلیم کا ریاستی محکمہ ادا کرے گا ۔ اسکولی تعلیم کے ریاستی وزیر دیپکر کیسر کر نے کل قانون ساز اسمبلی میں یہ اعلان کیا ۔ وزیر موصوف نے اسمبلی میں وقفہ سوا لات کے دوران بتا یا کہ اسکو لوں کو شمسی توا نائی کے استعمال کی ہدایت دی گئی ہے ۔ اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما اجیت پوار نے مطالبہ کیا تھا کہ بقا یہ بجلی بلوں کی ادائیگی ملتوی کیے جانے پر بھی خد مات عامہ کے کاموں کے لیے بجلی منقطع نہ کی جائے  اور  ریاستی حکو مت اِس تعلق سے جلد از جلد پالیسی وضع کرے ۔ وزیر تعلیم نے اِس مسئلے پر کابینہ میں تبا دلہ ٔ خیال کیے جانے کا تیقن دیا ہے ۔ اجیت پوار نے ریاست میں سر کاری پرائمری اسکولوں  ‘  گرام پنچایت دفا تِر  طِبی مرکزوں ‘  ضلع اسپتالوں میں بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر بجلی منقطع کرنے کے واقعات کی طرف حکو مت کی توجہ مبذول کر ائی تھی ۔

***** ***** ***** 

چھتر پتی سنبھا جی مہاراج کسان سمّان اسکیم کے لیے حالیہ ریاستی بجٹ میں ایک ہزار کروڑ  روپئے مختص کیے گئے ہیں ۔ اِس کے سبب اب اس اسکیم کے اہل کسانوں کو جلد ہی امداد  دی جائے گی ۔ قانون ساز کائونسل میں کل امداد باہمی کے ریاستی وزیر اتُل سا وے نے یہ اطلاع دی ۔ ایوت محل ضلعے کے ایک لاکھ28؍ ہزار464؍ کسانوں کو اب تک اس اسکیم کے تحت امداد نہ دیے جانے کا معاملہ ایوان میں حزب اختلاف کےقائد امبا داس دانوے نے اٹھا یا تھا ۔ اِس کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے یہ اطلاع دی ۔

***** ***** ***** 

ریاستی وزیر روندر چو ہان نے قانون ساز اسمبلی کو بتا یا کہ ریاست میں چاول کی کاشت کرنے والےکسانوں کو بنیادی قیمت کے علاوہ15؍ ہزار  روپئے  فی ہیکٹر مراعاتی رقم دی جا رہی ہے ۔ وزیر موصوف  اسمبلی میں اِس تعلق سے پو چھے گئے سوال کا جواب دے رہے تھے ۔ انہو ںنے بتا یا کہ گزشتہ سر مالی اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ شندے نے 2؍ ہیکٹر کی حدود میں چاول کی کاشت پر فی ہیکٹر 15؍ ہزار  روپئے مراعاتی رقم دینے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت ان کسانوں کو یہ امداد دی جا رہی ہے۔

***** ***** ***** 

وزیر محصول رادھا کرشن وکھے پاٹل نے کل قانون ساز اسمبلی میں مہاراشٹر گو خد مات کمیشن بل پیش کیا ۔ یہ کمیشن دیسی گائیوں  ‘  بیلوں   اور  بچھڑوں کے تحفظ کا ذمہ دار ہو گا ۔ یہ کمیشن گو سدن  اور  گو شالا جیسے اِداروں کا رجسٹریشن  اور  نگرانی کر ے گا  جو مویشی پالنے کے شعبے میں

کام کر رہے ہیں ۔ کمیشن میںایک چیئر مین ‘  مختلف سرکاری محکموں ‘  یو نیورسٹیوں  اور  غیر سر کاری تنظیموں کے 23؍ ممبران  اور  مویشیوں کے جوائنٹ کمشنر سمیت 25؍ اراکین ہوں گے ۔

***** ***** *****  

پارلیمنٹ میں شیو سیناکے گروپ لیڈر کے طور پر گجانن کیرتیکر کو نامزد کیاگیا ہے ۔ اِس خصوص میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے لوک سبھا اسپیکر کو خط لکھا تھا ۔ رکن پارلیمنٹ سنجئے رائوت کو اِس عہدے سے قانو نی طور پر ہٹا دیا گیاہے ۔

***** ***** ***** 

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا آج سے آغاز ہو چکا ہے ۔ کل شام چاند نظر آنے کے بعد امار تِ شرعیہ کی جانب سے رمضان شروع ہونے کا اعلان کیا گیا ۔ جس کےبعد چھتر پتی سنبھا جی نگر  اور  مراٹھواڑہ کے دیگر شہروں میں تراویح کی نماز ادا کی گئی ۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر  ...


٭ خاندانی نام  مودی  پر تبصرہ کرنے کی پاداش میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو 2؍ برس قید کی سزا

٭ خانگی اسکو لوں کی فیس طئے کرنے کے لیے ماہرین کی کمیٹی تشکیل کی جائے گی  ‘  اسکولی تعلیم کے وزیر 

دیپک کیسر کر کا اعلان

٭ ایگریکلچر اسسٹنٹ کی نشستیں پُر کرنے کے لیے 15؍ دنوں میں اشتہار دینے کا وزیر زراعت کا تیقن 

٭ تمام سرکاری اسکولوں کے بجلی بِلس اسکولی تعلیم کا محکمہ کرے گا ادا  

ٰ٭ قانون ساز اسمبلی میں مہاراشٹر گو خد مات کمیشن بِل پیش 

اور

٭ رمضان کے مبارک مہینے کاآج سے آغاز 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭


No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 08.04.2026 रोजीचे दुपारी 01.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date - 08 April 2026 Time 01.00 to 01.05 PM Language Marathi आकाशवाणी छत...