Saturday, 22 July 2023

آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی اُردو خبریں ' بتاریخ : 22جولائی 2023‘ وقت : صبح 09:00 تا 09:10 بجے تک

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 22 July 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۲؍  جولائی  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں آج روز گار میلوں میں 70؍ ہزار سے زائد امید واروں کو سر کاری ملازمت کے

تقرراتی خطوط کی تقسیم 

٭ منی پور تشدد معاملے میں پارلیمنٹ کی کارروائی دوسرے دِن بھی معطّل  ‘  ریاستی اسمبلی میں کانگریس اراکین کا  واک آئوٹ

٭ چٹّا نی علاقوں میں رہنے والے شہر یان  کی محفوظ مقامات پر مستقل باز آ بادکاری کا ریاستی کابینہ کا فیصلہ 

٭ مہا راشٹر بھو شن تقسیم انعا مات جلسے میں شر کاء کی موت کے لیے ریاستی حکو مت ذمہ دار  ‘  حزب اختلاف کے رہنما امبا داس دانوے کا الزام 

٭ سابق صدر جمہوریہ رامناتھ کووِند آج سے اورنگ آ باد کے2؍ روزہ  دورے پر 

اور

٭ ریاست میں انتظامیہ کے افسران کے تبا دلے  جالنہ  ‘  پر بھنی   اور  لاتور میں نئے کلکٹرس کی نامزدگی 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ وزیر اعظم نریندر مودی آج روز گار میلوں میں سر کاری محکموں  اور  اِداروں میں نئے نامزد کیے گئے 70؍ ہزار سے زائد امید واروں کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقرراتی خطوط تقسیم کریں گے ۔ ملک بھر میں44؍ مقامات پر اِن روزگار میلوں کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ اورنگ آباد میں بیڑ روڑ پر واقع ICAI    بھوَن میں یہ میلہ ہو گا ۔ ریلوے کے مرکزی وزیر مملکت رائو صاحب دانوے کے ہاتھوں اِس میلے میں نئے نامزد امید واروں کو تقرراتی خطوط دیے جا ئیں گے ۔ اِنکم ٹیکس کمشنر کِرن دیشپانڈے نے یہ اطلاع دی ۔

***** ***** ***** 

منی پور تشدد معاملے کے پیش نظر پارلیمنٹ کے دو نوں ایوانوں میں کل کارروائی متاثر ہوئی ۔ ابتداء میں لوک سبھا کا  کام کاج 12؍ بجے تک جبکہ راجیہ سبھا کی کارروائی دو پہر ڈھائی بجے معطّل کر نی پڑی ۔ کانگریس  ‘  در مُک  ‘  متحدہ جنتا دل  ‘  اُدھو ٹھاکرے گروپ  اور  دیگر جماعتوں کے اراکین کل لو ک سبھا میں نعرے باز ی کرتے ہوئے ایوان کے وسط تک چلے گئے ۔ یہ اراکین منی پور تشدد معاملے میں وزیر اعظم کی جانب سے وضاحت طلب کر رہے تھے ۔ پارلیمانی امور کے وزیر پر لہاد جو شی نے یہ کہتے ہوئے حکو مت اِس معاملے میں بحث کے لیے تیار ہے ۔ مخالف جماعتوں پر ایوان میں بحث نہ ہونے دینے کےالزام عائد کیا ۔ اسپکر کی جانب سے بار  بار  گذارش کے با وجود شور و غل جاری رہنے کے سبب لوک سبھا کا  کام کاج دِن بھر کے لیے معطل کیا گیا ۔

وہیںراجیہ سبھا کی کارروائی دوبارہ  کل دوپہر ڈھائی بجے شروع کی گئی  تاہم  مخالف جماعتوں کی جانب سے نعرے بازی کے سبب کارروائی دن بھر کے لیے معطل کی گئی ۔ پارلیمنٹ کے دو نوں ایوانوں کی کارروائی اب آئندہ پیر صبح 11؍ بجے شروع کی جائے گی ۔

***** ***** ***** 

اِسی بیچ ریاستی قانون ساز اسمبلی میں منی پور تشدد معاملے پر بحث کی اجازت نہ دیئے جانےکے بعد کانگریس پارٹی کے اراکین نے کل واک آئوٹ کیا ۔ اِس کے بعد ایوان کے احاطے میں صحیفہ نگاروں سے بات کر تے ہوئے کانگریس قائدین  ور شا گائیکواڑ  ‘  بالا صاحب تھورات پرتھوی راج چو ہان  اور  پرنیتی شِندے نے مرکزی حکو مت کی مذمت کی ۔

***** ***** ***** 

ریاستی کا بینہ نے چٹّا نی علاقوں میں رہنے والے شہریان کو محفوط مقا مات پر منتقل کر کے اُن کی باز آ باکا ری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کل قانون ساز اسمبلی میں یہ اطلا ع دی ۔ رائے گڑھ ضلعے کے اِشاڑ واڑی میں پیش آئے واقعے پر کل کابینی اجلاس میں تبا دلہ ٌٔ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ جن چٹّا نی علاقوں میں چٹا نیں کھسکنے کا اندیشہ ہے  اُن علاقوں کے شہر یان کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کر نے کے احکا مات دیے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتا یا کہ اِرشاڑ واڑی حادثے میں 22؍ افراد ہلاک ہو ئے ۔

وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ حادثے کے بعد 2؍ گھنٹوں میں انتظامیہ کے لوگ جائے حادثہ پر پہنچ گئے تھے ۔امداد باہمی کارروائی کے دوران بارش  ‘  کیچڑ   اور  دھند کے سبب کا فی پریشانی کا سامنا کر نا پڑا ۔ تاہم  199؍ افراد کو بچا نے میں کامیا بی ملی ۔ وزیر اعلیٰ شندے نے مزید بتا یا کہ بچائو مہم کے دوران آتش فرو دستے کے ایک جوان کی جان گئی ۔ اِس پر وزیر اعلیٰ نے غم کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ مرنے والے جوان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں ۔ اِرشاڑ واڑی حادثے کے تناظر میں کانگریس کے قائد نا نا پٹو لے نے کہا کہ تر قی کی دھن میں فطرت سے چھیڑ خانی کرنے کے عمل کی روک تھام کی جانی چاہیے ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


ثقا فتی امور کے ریاستی وزیر سُدھیر مُنگنٹی وار نے مہا راشٹر بھو شن انعامات کی تقسیم کے جلسے کے دوران لو لگنے سے متعدد شرکاء کے ہلاک ہونے کے واقعے کو بد نصیبی قرار دیا۔ وزیر موصوف نے کل قانون ساز کائونسل کو بتا یا کہ اِس واقعے کی جانچ کرنے والی کمیٹی کو اپنے کام کی تکمیل کرنے کے لیے مزید ایک مہینے کا وقت دیا گیا ہے ۔ رکن کائونسل بھائی جگتاپ نے اِس تعلق سے سوال کیا تھا ۔ وہیں اِس واقعے کے تناظر میں کائونسل میں حزب اختلاف کے رہنما امبا داس دانوے نے حادثے کے لیے ثقا فتی امور کے محکمے کے ساتھ ساتھ  وزارتِ داخلہ کو بھی ذمہ دار قرار دیا ہے ۔ دانوے  کل قانون ساز کائونسل میں بول رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اِس تعلق سے تشکیل دی گئی کمیٹی کی رپورٹ شائع ہونے کے بعد وہ وزیر داخلہ کے اِ س معاملے میں بیان کی توقع کر رہے تھے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر حکو مت نے جلسے کے مقام پر ایمبو لنس  اور  طِبّی عملہ تعینات کیا تھا تو حادثے کے وقت یہ مشنری کہا ں تھی ۔

***** ***** ***** 

اسکولی تعلیم کے ریاستی وزیر دیپک کیسر کر نے کہا ہے کہ ریاست میں چلا ئے جا رہے 661؍ غیر قانو نی خانگی اسکو لوں پر کارروائی کا عمل جاری ہے ۔ وہ کل قانون ساز اسمبلی میں بول رہے تھے ۔ وزیر موصوف نے تیقن دیا کہ اِن اسکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے طلباء کا نقصان نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ اِس معاملے میں ہری بھائو باگڑے  ‘  آشیش شیلار  ‘  اتُل بھاتکھڑ کر  اور  دیگر اراکین نے اسمبلی میں سوال کیا تھا ۔

***** ***** ***** 

سابق صدر جمہوریہ رامناتھ کووِند آج سے اورنگ آباد کے2؍ روزہ  دورے پر ہیں ۔ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے داخلہ در وازے کا افتتاح  اور  پدم انعا مات سے نوازے گئے افراد کی عزت افزائی سابق صدر جمہوریہ کے ہاتھوں عمل میں آئے  گی ۔ اِس موقعے پر پدم بھو شن ڈاکٹر اشوک کُکڑے  ‘  پدم شری ڈاکٹر پٹھان  ‘  ڈاکٹر پر بھا کر ماندے  ‘  دا دا صاحب اِتادے  ‘  رمیش پتنگے  ‘  گریش پر مُنے  ‘  شبیر سید   ‘  این  ڈی  مہا نور  ‘  زرعی ماہر شری رنگ دیو بلاڈ  اِن معزز شخصیات کا اِکرام کیا جا ئےگا ۔ اِسی طرح مر حو مہ پدم شری فاطمہ زکر یا  اور  پدم شری گنگا دھر پانتا ونے کی بھی بعد از مرگ عزت افزائی کی جائے گی ۔ انہیں دیے گئے انعامات اُن کے اہل خانہ قبول کریں گے ۔ یہ پروگرام آج شام 5؍ بجے  وائس چانسلر ڈاکٹر پر مود یو لے کی زیر صدارت یو نیور سٹی کے آڈیٹوریم میں منعقد کیا جا رہاہے ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں انتظامیہ کے کئی افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں ۔ اِن میں جالنہ ضلعے کے کلکٹر وِجئے راٹھوڑ کو MIDC  کا  اسسٹنٹ  سی  ای  او  بنا یا گیا ہے ۔ لاتور کے ضلع کلکٹر پر تھوی راج بی پی کو  ناگپور اسمارٹ سٹی کے  سی  ای  او  کے طور پر نامزد گیا گیا ہے ۔ پر بھنی کی ضلع کلکٹرآنچل گوئل  کو ناگپور میونسپل کارپوریشن کا  ایڈیشنل کمشنر عہدہ دیا گیا ہے جبکہ نندور بارضلع پریشد کے  سی  ای  او  ‘  آر  کے  گائوڈے  کو پر بھنی کا ضلع کلکٹر بنا یا گیا ہے ۔ ناندیڑ ضلع پریشد کی  سی  ای  او   ور شا ٹھاکُر گھو گے کو لاتور ضلع کلکٹر  کے طو رپر جبکہ ایوت محل ضلع پریشد کے  سی  ای  او   ڈاکٹر کرشن ناتھ پانچاڑ  کو جالنہ ضلع کلکٹر کے طور پر نامزد گی دی گئی ہے ۔وہیں لاتور ضلع پریشد کے  سی  ای   او  ابھینو گوئل کا دھو لیہ ضلع کلکٹر کے عہدے پر تبا دلہ کیا گیا ہے ۔ نندور بار کے معا ون ضلع کلکٹر ملن کر نوال کو ناندیڑ ضلع پریشد کا سی ای او بنا یا گیا ہے  جبکہ  گوندیا کے معاون ضلع کلکٹر  انمول ساگر کو لاتور ضلع پریشد  سی  ای  او  عہدے پر نامزد گی دی گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد ڈویژن میں یکم جون سے اب تک 229؍ ملی میٹر بارش کا اندراج کیاگیا ہے ۔ ڈویژنل کمشنر دفتر سے یہ اطلاع دی گئی ہے ۔ اِس مرتبہ اب تک ڈویژنل میں اوسط سے کم 88؍ اعشا ریہ 8؍ فیصد بارش ہوئی ہے ۔ اِن میں سب سے کم عثمان آباد ضلعے میں 168؍ ملی میٹر بارش  ریکارڈ کی گئی جبکہ ناندیڑ ضلع میں سب سے زیادہ 327؍ ملی میٹر بر سات درج کی گئی ہے ۔ ہنگولی ضلع 227؍ لاتور 241؍ پر بھنی 208؍ جالنہ 204؍  اور  اورنگ آباد ضلع میں 202؍ملی میئر بارش کا اندراج کیا گیا ہے ۔ شدید  بارش کے سبب ناندیڑ ضلعے کے مُد کھیڑ میں واقع تارد ر واڑی کا تا لات پھوٹ پڑا ہے ۔ اِس علاقے میں حکو مت کی جانب سے قدر تی آفات سے نمٹنے کے لیے تشکیل کیا گیا دستہ تعینات کیاگیا ہے ۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر  ...

٭ وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں آج روز گار میلوں میں 70؍ ہزار سے زائد امید واروں کو سر کاری ملازمت کے تقرراتی خطوط کی تقسیم 

٭ منی پور تشدد معاملے میں پارلیمنٹ کی کارروائی دوسرے دِن بھی معطّل  ‘  ریاستی اسمبلی میں کانگریس اراکین کا  واک آئوٹ

٭ چٹّا نی علاقوں میں رہنے والے شہر یان  کی محفوظ مقامات پر مستقل باز آ بادکاری کا ریاستی کابینہ کا فیصلہ 

٭ مہا راشٹر بھو شن تقسیم انعا مات جلسے میں شر کاء کی موت کے لیے ریاستی حکو مت ذمہ دار  ‘  حزب اختلاف کے رہنما امبا داس دانوے کا الزام 

٭ سابق صدر جمہوریہ رامناتھ کووِند آج سے اورنگ آ باد کے دورے پر 

اور

٭ ریاست میں انتظامیہ کے افسران کے تبا دلے  جالنہ  ‘  پر بھنی   اور  لاتور میں نئے کلکٹرس کی نامزدگی 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭


No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 03.10.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 03 October 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...