Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 22 September 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۲؍ ستمبر ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ خواتین ریزر ویشن بِل راجیہ سبھا میں اتفاقِ رائے سے منظور او ر پارلیمنٹ کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی
٭ دھنگر ریزر ویشن کے لیے سابق جج کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل کی جائے گی ‘ وزیر اعلیٰ شندے کا اعلان
٭ طویل عرصے کے بعد مراٹھواڑہ میں بیشتر مقامات پر زور دار بارش
اور
٭ بھارت اور آسٹریلیا ء کے در میان 3؍ یک روزہ مقابلوں کی سیریز کا پہلا میچ آج مو ہا لی میں
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ خواتین ریزر ویشن کے لیے پیش کیا گیا 128؍ واں تر میمی ناری شکتی وندن بل کل راجیہ سبھا میں اتفاق رائے سے منطور کیا گیا ۔ کل دِن بھر کی بحث کے بعد رات 11؍ بجے کے قریب ڈیجیٹل سسٹم پر رائے دہی کی گئی ۔ ایوان میںموجود تمام 214؍ اراکین نے بل کی حما یت میں ووٹ دیا ۔ اِس سے قبل یہ بل پر سوں لوک سبھا میں منظور کیا گیا تھا ۔ اِس بل کے مطا بق خواتین کو لوک سبھا اور ریا ستی اسمبلیوںمیں 33؍ فیصد ریزر ویشن ملے گا ۔ پارلیمنٹ میں منظور کیا گیا یہ بل صدر جمہوریہ کی دستخط کے بعد ناری شکتی وندن ایکٹ میں تبدیل ہو جائے گا ۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے خواتین ریزر ویشن بل کی منظوری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ شندے نےاِسے یہ فخر کرنے کا لمحہ ہے ۔ اِسی دوران کل لوک سبھا میں چندر یان 3؍ کی کامیابی پر بحث ہوئی جس کے بعد پارلیمنٹ کی کارروائی غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نےکہا ہے کہ دھنگر ریزر ویشن سے متعلق حکو مت مثبت رویہ رکھتی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کل ممبئی میں دھنگر سماج کے وفد سے ملا قات کی جس کے بعد اخباری نمائندوں سےبات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دیگر ریاستوں کی جانب سے کیے گئے فیصلوں کا مطالعہ کیا جائے گا ۔
اِس موقعے پر رکن اسمبلی گو پی چند پڈسکر موجود تھے ۔ وزیر اعلیٰ نے دھنگر سماج کے لیے ریزر ویشن کی خاطر سا بق جج کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل کرنے اور اِس تعلق سے فیصلہ ہونے تک دھنگر سماج کو قبائیلوں کو ملنے والی سہو لیات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
***** ***** *****
پارلیمانی کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ قید کی سزا کاٹ رہی حاملہ خواتین پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ یہ سفارش سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطا بق کی گئی ہے ۔ کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیل میں خواتین قید یوں اور اُن کے بچوں کی پیدائش سے قبل اور بعد میں دیکھ بھال کی مناسب سہو لیات ہونی چاہیے ۔ اِس کمیٹی کے چیئر مین برج لال نےآج پارلیمنٹ میں اِس خصوص میں رپورٹ پیش کی ۔ کمیٹی نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ جیلوں میں پیدا ہونے والے بچوں کو 12؍ برس کی عمر تک اپنی مائوں کے پاس رہنے دیا جائے تاکہ جسمانی اور ذہنی طور پر اُن کی مناسب دیکھ بھال کی جا سکے ۔
***** ***** *****
ریلوے نے ٹرین حادثے کے بعد دی جانے والی امداد میں 10؍ گنا اضا فہ کر دیا ہے ۔ ریلوے حادثے میں مر نے والوں کے اہل خانہ کو اب5؍ لاکھ روپئے اور زخمیوں کو فی کس ڈھائی لاکھ روپئے دیے جائیں گے ۔ معمو لی زخمیوں کو اب 5؍ ہزار کی بجائے 50؍ ہزار روپئے معا وضہ ملے گا ۔ زخمی مسافروں کے اسپتال کے اخرا جات بھی ریلوے بر داشت کرے گا ۔ ریلوے بورڈ نے وضاحت کی ہے کہ بغیر پائیلٹ کے ریلوے پھاٹک پر ریلوے کی بجلی کے تاروں کے رابطے میں آکر مر نے والوں کو کوئی ایک گریسیا نہیں دیا جائے گا ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سمبھا جی نگر اور لاتور کے سر کاری میڈیکل کالج اور خصو صی علاج اسپتال کا انتظام اب حکو متی اور خانگی حصے داری کی بنیاد پر ہو گا ۔ ان اسپتالوں میں مریضوں کو حکو مت کی جانب سے طئے شدہ فیس پر علاج مہیا کیا جائے گا ۔ اِن اسپتالوں میں 50؍ فیصد سے زائد بستر مہا تما پھُلے عوامی صحت اسکیم اور آیوشیہ مان بھارت اسکیم کے تحت محفوظ رکھی گئی ہیں ۔ طِبّی تعلیم اور خصوصی امداد کے ریاستی وزیر حسن مشرف نے یہ اعلان کیا ۔ وزیر موصوف کل منترا لیہ میں اِس سلسلے میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ چھتر پتی سمبھا جی نگر اور لاتور میں اِن خصوصی دواخانوں کی عمارت تیار ہے ۔ مشرف نے یہ بھی بتا یا کہ علاج کے ساتھ ساتھ اِن اسپتالوں میں مریضوں کو جانچ کی بھی خد مات فراہم کی جائے گی ۔ انھوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ اِن دوا خانوں کی قریب جدید طبی جانچ مراکز او ر طبی تجزیہ گاہیں شروع کرنے کی کوشش کریں۔
***** ***** *****
ریاستی حکو مت کے محکمہ محصو لات نے تبادلے کے احکا مات پر عمل نہ کرنے والے 11؍ افسران کو معطل کر دیا ہے ۔ اِن میں 4؍ ڈپٹی کلکٹر اور 7؍ تحصیل دار شامل ہے ۔ یہ افسران تبادلے منسوخ کرنے کے لیے منترا لیہ کے چکر لگا رہے تھے جس کے سبب کسانوں اور آفات سے متاثر شہر یوں کو مدد حاصل کرنے میں رکا وٹوں کا سامنا کرناپڑ رہا تھا ۔ اِس لیے یہ کارروائی کی گئی ۔
***** ***** *****
ڈیکن اوڈیسی ریلوے کے دوسرے مر حلے کی خد مات کا کل سے آغاز ہو گیا ۔ اِس ٹرین کو ممبئی کے چھتر پتی شیواجی مہاراج ٹر مِنس سے قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر راہل نار ویکر او ر وزیر سیاحت گریش مہا جن نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔ مہا راشٹر کے علاوہ دیگر ریاستوں کے سیاحتی مقامات کو بھی ٹرین کے اِن دوروں میں شامل کیا گیا ہے یہ ٹرینیں جدید سہو لیات سے آ راستہ ہے ۔
***** ***** *****
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
نائب وزیر اعلیٰ اور ریاست کے وزیر خزا نہ اجیت پوار نے پونے کے لو نا والا علاقے میں قدرتی سیاحت کو فروغ دینے کی خاطر فنڈ فراہم کرنے کا تیقن دیا ہے ۔ پونے کے لو نا والا اور ماول علاقے میں سیاحت کی تر قی کے لیے ممبئی میں ایک جائزاتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ اِس موقعے پر نائب وزیر اعلیٰ پوار مخاطب تھے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ ماحو ل کو نقصان نہ پہنچا تے ہوئے اور سیاحوں کی حفاظت کو فوقیت دیتے ہوئے اِس پروجیکٹ کا خاکہ مہینے بھر میں تیار کریں ۔ اِس کے لیے ضروری فنڈ مہیا کیا جائے گا ۔ پوار نے ہدایت دی کہ اِس خاکے میں سیاحوں کی گاڑیاں پارک کرنے سمیت دیگر ضروری سہو لیات کو بھی شامل کیا جائے ۔
***** ***** *****
خلد آ باد شہر میں 21؍ ستمبر تا 5؍ اکتوبر کےدوران حضرت خواجہ شیخ منتجیب الدین زر زری زر بخش ؒ کے عرس کی تقا ریب کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ اِس عرس تقا ریب میں ہر سال لاکھوں عقیدت مند شر کت کرتے ہیں ۔ اِس منا سبت سے خلد آباد شہر کے قریب واقع شو لا پور -دھو لیہ شاہراہ نمبر 52؍ کو رواں دواں رکھنے کے لیے 21؍ ستمبر شب 12؍ بجے تا 5؍ اکتوبر شب 12؍ بجے کے دوران تمام ہیوی گاڑیوں کے روٹ میںتبدیلی کی گئی ہے ۔ پھلمبری کے راستے خلد آ باد سے کنڑ جانے والی تمام ہیوی گاڑیاں چھتر پتی سمبھا جی نگر ‘ شر نا پو رپھاٹا ‘ مالی واڑی ‘ قصاب کھیڑا پھاٹا اور ناند گائوں ہوتے ہوئے دھو لیہ کی جانب جائیں گی ۔پھلمبری سے عرس کے لیے آ نے والی تمام ہیوی گاڑیاں ‘ کاٹ شیوری پھاٹا ‘ ممنا پور ‘ بھڑ جی اور سرائی ہوتے ہوئے خلد آ باد آئیں گی ۔ چھتر پتی سمبھا جی نگر سے آ نے والی تمام ہیوی گاڑیاں شر نا پور پھاٹا ‘ مالی واڑہ ‘ قصاب کھیڑا اور ناندگائوں ہو تے ہوئے دھو لیہ کی جانب جا ئیں گی ۔
اِسی دوران تمام ہیوی گاڑیوں کی حمل و نقل دولت آباد ٹی پوائنٹ سے دولت آبا د گھاٹ ‘ کاغذی پورہ تا ایلورہ تک بند رکھنے کا حکم پولس سپرنٹنڈنٹ منیش کلوانیا نے جاری کیا ہے ۔
***** ***** *****
ضلع کلکٹر آستک کمار پانڈے نے چھتر پتی سمبھا جی نگر ضلعے میں آئندہ جمعرات تک ڈی جے کے استعمال پر پا بندی عائد کر دی ہے ۔ حکم نا مے میں سائلنس زون کے طور پر ظاہر کیے گئے علاقے جیسے اسپتال ‘ تعلیمی اِدارے ‘ عدالتیں اور مذہبی مقا مات پر قا نونی طور پر اجازت دی گئی آ واز کی حد سے تجا وز نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
***** ***** *****
جالنہ ضلعے کے بد ناپور میں واقع موسمبی تحقیقاتی مرکز کی جانب سے لگائے گئی موسمبی او ر لیمو کی اقسام مستقبل میں کسانوں اور تمام ملک کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی ۔ سینئر ماہر نبا تات ڈاکٹر سُریندر ملک نے اِس یقین کا اظہار کیا ۔ موصوف کل بد نا پور کے موسمبی تحقیقاتی مرکز میں خطاب کر رہے تھے ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ کے کئی مقا مات پر کل زور دار بارش ہوئی ۔ چھتر پتی سمبھا جی نگر شہر میں کل شام کے بعد موسلا دھار بر سات ہوئی ۔ جالنہ ضلعے کے بھوکر دن ‘ گھن سائونگی ‘ کیدار کھیڑا ‘ گوندی ‘ حسن آباد اور سوکھا پوری تعلقہ جات میں کل خوب بارش ہوئی ۔ اِسی طرح بیڑ ضلعے کے کِلّے دھارور ‘ آشٹی ‘ امبا جو گائی جیسے کئی مقا مات پر رحمت باراں کا خاطر خواہ نزول ہوا ۔ ہنگولی ضلعے کے کئی تعلقہ جات میں زور دار بارش کی خبر ہے ۔ دھارا شیو شہر اور اطراف میں بھی کل رات کی بارش سے شہر یان کو اطمیان نصیب ہوا ہے ۔
***** ***** *****
بھارت اور آسٹریلیاء کے در میان ہونے والے 3؍ یک روزہ مقابلوں کی سیریز کا پہلا میچ آج مو ہا لی میں کھیلا جائے گا ۔ اِس کا آغاز دو پہر دیڑھ بجے ہو گا ۔ روہت شر ما کی غیر حاضری کجے سبب کے ایل راہل اب 3؍ میں سے پہلے 2؍ مقابلوں کی کپتانی کریں گے ۔ اِس سیریز کا دوسرا مقابلہ پر سو ں اتوار کو اندور میں ہو گا ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ خواتین ریزر ویشن بِل راجیہ سبھا میں اتفاقِ رائے سے منظور او ر پارلیمنٹ کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی
٭ دھنگر ریزر ویشن کے لیے سابق جج کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل کی جائے گی ‘ وزیر اعلیٰ شندے کا اعلان
٭ طویل عرصے کے بعد مراٹھواڑہ میں بیشتر مقامات پر زور دار بارش
اور
٭ بھارت اور آسٹریلیا ء کے در میان 3؍ یک روزہ مقابلوں کی سیریز کا پہلا میچ آج مو ہا لی میں
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment