Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date: 18 July-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۸؍ جولائی ۲۰۲۴ء
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ گڑچرولی پولس کی کارروائی میں 12 نکسلیوںکا خاتمہ،
حکومت کی جانب سے پولس کو 51 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان۔
٭
ریاست میں 18 سے 35 سال کی عمر کے بے روزگار
نوجوانوں کو صنعتوں میں انٹرن شپ اور اسکالرشپ دینے کا حکومت کا فیصلہ۔
٭ پنڈھر پور میں چندر بھاگا بس اسٹینڈ اور مسافر بھون
عمارت کی نقاب کشائی۔
اور۔۔۔٭ پونہ
کا انسدادِ رشوت ستانی محکمہ کرے گا متنازعہ افسر پوجا کھیڑکر کے اہلِ خانہ کی جائیداد
کی تحقیقات ۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
گڑچرولی
ضلع میں مہاراشٹر-چھتیس گڑھ سرحد پر وانڈولی گاؤں کے جنگلاتی علاقے میں کل پولس اور
نکسلیوں کے درمیان تصادم میں 12 نکسلائیٹس مارے گئے۔ اس مڈبھیڑ میں ہلاک ہونے والے
12 نکسلیوں میں سے دو نکسلیوں کی شناخت ہو گئی ہے، جن میں ٹِیپا گڑ دلم کی علاقائی
کمیٹی کے اراکین لکشمن آترام اور وشال آترام شامل ہیں۔ پولس سپرنٹنڈنٹ نیلوتپل نے
بتایا کہ باقی دس افراد کی شناخت کا کام جاری ہے۔ اس تصادم میں پولس سب انسپکٹر ستیش
پاٹل کے ساتھ ایک جوان زخمی ہوا ہے جنھیں طبّی امداد کیلئے ناگپور منتقل کیا گیا ہے۔
کل رات آٹھ بجے پولس اور نکسلیوں کے مابین تصادم ختم ہوا، جس کے بعد پولس نے جائے
وقو عہ سے تین اے کے 47، دو بندوقیں، ایک کاربائن، سات آٹوموٹیو سمیت دیگر اسلحہ جات
ضبط کرلئے۔ اس واردات کے بعد متعلقہ علاقے میں نکسلائٹس مخالف مہم تیز کر دی گئی ہے۔
دریں اثنا نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ دیویندر
پھڑنویس نے میڈیا نمائندو ں سے بات کرتے ہوئے اس تصادم کو گزشتہ چند سالوں کا سب سے
بڑا تصادم قرار د یتے ہوئے گڑچرولی پولس کیلئے 51 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا۔
***** ***** *****
پنڈھر پور میں کل وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہاتھوں
راجرشی چھترپتی شاہو مہاراج ثقافتی بھون کا سنگ ِ بنیاد رکھا گیا۔ اس موقع پر وزیرِ
اعلیٰ شندے نے بتایا کہ حکومت نے اس ثقافتی عمارت کیلئے پانچ کروڑ روپے کا فنڈ منظور
کیا ہے اور مزید 10 کروڑ روپے کا فنڈ منظور کیا جائے گا۔ آندھرا پردیش کے تروپتی مندر
کی طرز پر پنڈھر پور کے وٹھل مندر میں درشن کے انتظامات کرنے کیلئے 103 کروڑ روپے کے
فنڈ کا بھی کل وزیرِ اعلیٰ نے اعلان کیا۔
ریاست
کے نوجوانوں کو صنعتی ملازمتوں کے ساتھ براہِ راست ان کاموں کی تربیت یعنی انٹرن شپ
دے کر روزگار کیلئے بااختیار بنانےوالی ’’وزیرِ اعلیٰ اُمورِ نوجواں تربیت‘‘ اسکیم
کا بھی کل وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اعادہ کیا۔
اس اسکیم
کی معرفت 18 سے 35 سال کی عمر کے بے روزگار نوجوانوں کو صنعتوں میں انٹرن شپ اور اسکالرشپ
دی جائے گی۔ اس میں بارہویں کے بعد بے روزگار نوجوانوں کو چھ ہزار روپے، ڈپلومہ کے
بعد ا ٓٹھ ہزارروپے اور گریجویٹس نوجوانوں کو دس ہزار روپے کا تربیتی بھتہ دیا جائے
گا۔
دریں اثنا، کل پنڈھر پور میں دیہی ترقیات محکمے
کے وزیر گریش مہاجن کے ہاتھوںچندر بھاگا بس اسٹینڈ اور مسافربھون عمارت کی نقاب کشائی
بھی کی گئی۔ 11 ہیکٹر اراضی پر تعمیر چندر بھاگا بس اسٹینڈ میں مجموعی طورپر 34 پلیٹ
فارم بنائے گئے ہیں۔ جبکہ مسافروں کے قیام کیلئے تیار کردہ عمارت میں بیک وقت 500 ایس
ٹی ملازمین اور تقریباً ایک ہزار مسافرقیام کرسکیں گے۔
***** ***** *****
آشاڑھی ایکادشی کی مذہبی تقریبات کل مراٹھواڑہ
میں روایتی عقیدت و جوش و خرو ش کے ساتھ منائی گئیں۔
سنت نامدیو مہاراج کی جائے پیدائش ہنگولی ضلع میں
نرسی نامدیو پر درشن کیلئے عقیدت مندوں کی بھیڑ جمع ہوئی تھی۔ اسی طرح جالنہ شہر کے
آنندی سوامی مہاراج کے مندر میں بھی مختلف مذہبی پروگرام منعقد ہوئے۔ شہر میں آنندی
سوامی مہاراج کی پالکی کا جلوس نکالا گیا۔
چھترپتی سمبھاجی نگر سے قریب واقع پنڈھرپور میں
بھی کل دن بھردرشن کیلئے عقیدت مندوں کی بھیڑ لگی رہی۔ شہر کے تمام علاقوں میں پنڈھرپور
کی جانب پیدل جانے والے عقیدت مندوں کے قافلے شہریان کی توجہ کا مرکز رہے۔
پربھنی ضلعے کے مانوت روڈ کے جیجاؤ گیان تیرتھ
اسکول کی جانب سے پودوں کی اہمیت و افادیت کو واضح کرنے کیلئے کل ایک اشجار ر یلی نکالی
گئی۔ جس میں شریک طلباء نے درختوں کی حفاظت، ماحولیات کے توازن کا پیغام دینے والے
پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔
بیڑ ضلع کے پرلی ویجناتھ میں سنت جگ متر ‘ناگا مندر
کے وٹھل رکمنی مندر اور جگ متر مہاراج کی سمادھی کے علاقے کو پھولوں سے سجایا گیا تھا۔
وِدربھ کی پنڈھری کے نام سے مشہور سنت نگری شیگاؤں
میں سنت گجانن مہاراج کے درشن کیلئے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد اکٹھا ہوئی تھی۔
***** ***** *****
شیو سینا ادھو بالاصاحب ٹھاکرے پارٹی کے قا ئد و
ترجمان سنجے راوت نے کہا ہے کہ وہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں تمام 288 سیٹوں پر
لڑنے کیلئے تیار ہیں، تاہم انتخابی اتحاد ہونے کے سبب وہ صرف 90 نشستوں کا ہی دعویٰ
کریں گے۔ ر ائوت کل ممبئی میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کر رہے تھے۔ راؤت نے مزید کہا
کہ مہاوکاس اگھاڑی کی تینوں بڑی پارٹیاں متحدہ طور پر یہ الیکشن لڑیں گی، اور ان کی
پارٹی نوے نشستوں پر امیدو ار اُتارے گی‘ جبکہ بقیہ نشستیں دیگر اتحادی جماعتوں کیلئے
چھوڑنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
***** ***** *****
لوک سبھا انتخابات میں احمد نگر انتخابی حلقے سے
ہارکا سامنا کرنے والے ڈاکٹر سُجئے وکھے پاٹل کی ای وی ایم اور وی وی پیٹ مشینوںکی
تصدیق کرنے سے متعلق درخواست پرمرکزی انتخابی کمیشن نے ضلع انتخابی محکمے کو فرضی پول
کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس ہد ایت کے مطابق وکھے پاٹل کی جانب سے اعتراض کردہ چالیس پولنگ
مراکز پر ووٹنگ مشینوں کی میموری کو خالی کرکے فرضی پولنگ کروائی جائے گی۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
متنازعہ انتظامی افسر پوجا کھیڑکر کے اہلِ خانہ
کی ملکیت کی تحقیق پونے انسدادِ رشوت ستانی محکمہ کرے گا۔ کھیڑکر خاندان کی جانب سے
غیر محسوب املاک جمع کیے جانے کی شکایت پر یہ تحقیقات کی جائےگی۔ کھیڑکر کے و الد دلیپ
کھیڑکر اور والدہ منورما کھیڑکر سمیت سات افراد کے خلاف کسا نوں کو پستول کی نوک پر
ڈر انے دھمکانے کا معاملہ درج ہے۔ اس معا ملے میں پولس ان دو نوں کی تلاش کررہی ہے۔
***** ***** *****
یومِ عاشورہ کل عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
میدانِ کربلا میںپیغمبرِ اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے نواسے حضرت حسین
ؓ کی مظلومانہ شہادت کی یاد میں یہ دن منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر چھترپتی سمبھاجی نگر
میں علمبردار کمیٹی کی جانب تعزیے اور علم و سواریاں نکالی گئیں‘ جبکہ اہلِ تشیع برادری
کی جانب سے ماتمی جلوس نکالاگیا۔ ان جلوسوں میں سینکڑوں عقیدت مندو ں نے شرکت کیں۔
***** ***** *****
چھترپتی شیواجی مہاراج کی بہادری کی علامت شیر کے
ناخن والا دستہ کل ممبئی سے ستارا میں خصوصی حفاظتی انتظامات میں منتقل کیا گیا۔ یہ
دستہ ستارا کے چھترپتی شیو اجی مہاراج میوزیم کے حفاظتی صندوق میں رکھا گیا ہے‘ او
ر آئندہ سات ماہ تک سبھی سیاح اسے دیکھ سکتے ہیں۔
***** ***** *****
ڈیری صنعت کے وزیر ر ادھا کرشن وِکھے پاٹل نے اپیل
کی ہے کہ ر یاست میں اضافی دودھ فراہمی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے امول صنعتی گرو پ سمیت
دیگر پروسیس سینٹر اضافی 20 لاکھ لیٹر دودھ اکٹھا کریں۔ کل ممبئی میں دودھ کے تاجرو
ں اور تمام پروسیس سینٹرز کے ذمہ داران کے ہمراہ ہوئی ایک میٹنگ میں وِکھے پاٹل مخاطب
تھے۔ انھوں نے یقین ظاہر کیا کہ ان پروسیس سینٹرو ں کی جانب سے تعاون کیا گیا تو ر
یاست کے دو دھ کے تاجرو ں کو 35 روپئے فی لیٹر قیمت دینا ممکن ہوجائے گا۔
***** ***** *****
مہا راشٹر اسٹیٹ پولس ہائوزنگ ا ینڈ ویلفیئر کا
رپوریشن کے دھاراشیو میں تعمیر کردہ پولس سپرنٹنڈنٹ ا ٓفس کی نئی عما رت اور 244 رہائشی
کوارٹرس کا افتتاح آج دو پہر وزیرِ اعلیٰ ا یکناتھ شندے‘ نائب وزیرِ اعلیٰ دیو یندر
پھڑنویس اور اجیت پوار کے ہاتھوں بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ عمل میں آئے گا۔ پولس سپرنٹنڈنٹ
اتل کلکرنی کی خصوصی کاوشوں سے یہ عمارت کی تعمیر ہونے کی اطلاع متعلقہ خبر میں دی
گئی ہے۔
***** ***** *****
ناندیڑ سے ہنگولی کی جانب گٹکا لے جانے والے ایک
آئیشر ٹیمپو کو کل کلمنوری پولس نے پکڑلیا۔اس گاڑی سے تقریباً 22 لاکھ روپئے مالیت
کا گٹکا ضبط کیا گیاہے۔
***** ***** *****
محکمۂ موسمیات نے کوکن اور وسطی مہا راشٹر میں
آئندہ پانچ دِنوں کیلئے بارش کا آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔ ان علاقوں میں طوفانی ہو
ائوں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ گڑچرولی پولس کی کارروائی میں 12 نکسلیوںکا خاتمہ،
حکومت کی جانب سے پولس کو 51 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان۔
٭
ریاست میں 18 سے 35 سال کی عمر کے بے روزگار
نوجوانوں کو صنعتوں میں انٹرن شپ اور اسکالرشپ دینے کا حکومت کا فیصلہ۔
٭ پنڈھر پور میں چندر بھاگا بس اسٹینڈ اور مسافر بھون
عمارت کی نقاب کشائی۔
اور۔۔۔٭ پونہ
کا انسدادِ رشوت ستانی محکمہ کرے گا متنازعہ افسر پوجا کھیڑکر کے اہلِ خانہ کی جائیداد
کی تحقیقات ۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment