Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 23 August-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۳؍ اگست ۲۰۲۴ء
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭
ملک بھر میں آج پہلا قومی خلائی دن منایا
جائے گا، نئی دہلی میںصدر جمہوریہ کی موجودگی میں مرکزی تقریب کا انعقاد۔
٭ اقا متی ڈاکٹروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے وزیراعلیٰ
کے تیقن کے بعد مارڈ تنظیم کی جانب سے ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ۔
٭ بدلاپور جنسی زیادتی معاملے میں ٹال مٹول پر ممبئی
عدالت ِ عالیہ نےکی پولس انتظامیہ کی سرزنش ، متعلقہ اسکول کے خلاف کارروائی کرنے کی
حکومت کی یقین دہانی۔
٭ اسکولی
طلباء کے حفاظتی اقدامات پر موثرعمل آوری کیلئے نئے اقدامات کے نفاذ کے حوالے سے سرکاری
حکمنامہ جاری۔
اور۔۔۔٭ ریاستی
پبلک سروس کمیشن کا گزیٹیڈ سول سروسز جوائنٹ
پریلمس امتحان ملتوی کرنے کا فیصلہ۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
پہلا قومی خلائی دن آج ملک بھر میں منایا جارہا
ہے۔ اس موقع پر نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ہونے والے ایک خصوصی پروگرام کا صدر ِ
جمہوریہ دَرَوپدی مُرموافتتاح کریں گی۔ اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں ایک ہزار سے زائد
پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔ خلائی محکمے کے وزیرِ مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے یہ جانکاری
دی۔ گزشتہ سال 23 اگست کو چندریان تین مشن
کے تحت وکرم لینڈر چاند کی سطح پر بحفاظت اُترنے کی کامیابی کی یاد میں اس دن کو خلائی
دن کے طور پر منانے کا فیصلہ مرکزی حکومت نے کیا ہے۔
***** ***** *****
قومی سطح کے سائنس ایوارڈز کل صدر جمہوریہ کے ہاتھوں
تقسیم کیے گئے۔ بایو کیمسٹ کے ماہر ڈاکٹر گووندراجن پدمنابھن کو پہلا سائنس رتن ایوارڈ،
10 افراد کو سائنس شری ایوارڈ، 11 کو یوتھ سائنس ایوارڈ، اور خلائی شعبہ میں کام کرنے
والے چندریان تین مشن کے دستے کو،سائنس ٹیم ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پونہ کےانڈین انسٹیٹیوٹ
آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے پرنسپل جینت اُدگاؤنکرکو حیاتیات کیلئے، جبکہ ممبئی
کے ڈاکٹر بھابھا ایٹامک ریسرچ سینٹرکےڈاکٹر آویش کمار تیاگی کو جوہری توانائی کے شعبے
میں ان کی خدمات کیلئےسائنس شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اسی طرح اکولہ کے معروف سائنسداں ڈاکٹر پرشانت منگلے
کو تحقیق کے میدان میں تعاون کیلئے، جبکہ ایوت محل کے ڈاکٹر یشونت گوٹے کو زرعی سائنس
کے شعبے میں خصوصی خدمات کیلئے قومی سائنس اعزاز سے نوازا گیا۔
***** ***** *****
کولکتہ میں ایک خاتون ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی
اور قتل کے معاملے کی کل سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ مرکزی تفتیشی محکمہ - سی بی آئی
نے اس معاملے میں اب تک کی گئی تحقیقات کی معلومات عدالت کے سامنے پیش کیں۔ اس معاملے
کی اگلی سنوائی آئندہ 5 ستمبر کو ہوگی۔
دریں اثنا، عدالت نے اس واقعے کے خلاف ہڑتال کرنے
والے ڈاکٹرس سے کام پر واپس آنے کی اپیل کی تھی، جس کے بعد دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ
آف میڈیکل سائنسز - ایمس اور رام منوہر لوہیا اسپتال کے رہائشی ڈاکٹرس نے اپنی ہڑتال
واپس لے لی ہے۔
***** ***** *****
اقامتی ڈاکٹرس کے مختلف مطالبات کے سلسلے میں،مارڈ
اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کے میڈیکل کالجس کی تنظیم بی ایم سی مارڈ، نے کل وزیرِ
اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہمراہ منعقدہ میٹنگ کے بعد اپنی ہڑتال ختم کردی۔ اس موقعے پر
وزیر اعلیٰ نے ریاست کے سبھی سرکاری میڈیکل کالجس اور اسپتالوں میں رہائشی ڈاکٹرس کے
حفاظتی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لینے کیلئے پولس افسران کے تقررات کرنے ‘ اقامتی
ڈاکٹرس کی رہائش کیلئے ہاسٹل میں سہولیات اور مستقل تعلیمی وظیفے کی فراہمی کیلئے منظم
منصوبہ بندی کرنے کی ہدایات دیں ۔
***** ***** *****
تھانے ضلعے کے بدلاپور میں دو اسکولی طالبات کے
ساتھ جنسی زیادتی کے معاملے میں مقدمہ درج کرنے میں تاخیر کرنے پرممبئی عدالت
ِ عالیہ نے پولس انتظامیہ کو پھٹکار لگائی ہے۔ گزشتہ روز عدالت میں اس معاملے
کی سماعت ہوئی۔ اس دوران ریاستی حکومت نے عد الت کو بتایا کہ اس جرم کی پردہ پوشی کرنے
والے متعلقہ اسکول کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ عدالت نے ریاستی حکومت کو اس سلسلے
میں تفصیلی حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
اس معاملے کی اگلی سماعت آئندہ 27 اگست کو ہوگی۔
***** ***** *****
اس دوران اس معاملے میں مہا وکاس اگھاڑی نےکل
24 اگست کو مہاراشٹر بند کا اعلان کیا ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے وضاحت کی ہے کہ اس بند کے پس ِ پشت کوئی سیاسی مقصد
نہیں ہے، بلکہ خواتین کے تحفظ کے مسئلے پر اس بند کی اپیل کی گئی ہے۔
دریں اثنا‘ کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے
بند کے دو ر ان کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کیلئے ریاستی حکومت کو خصوصی احتیاط
برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ انھوں نے اس معاملے میں حکومت پرسیاست کرنے کا الزام بھی عائد
کیا۔ پٹولے گزشتہ روز نندوربار میں خطاب کر رہے تھے۔
***** ***** *****
اسکولی
طلباء کیلئے حفاظتی اقدامات پر موثر عمل آوری کیلئے کچھ نئے اقدامات کے نفاذسے متعلق
سرکاری حکمنامہ کل محکمہ تعلیم نے جاری کیا ۔ اس حکمنامے میںاسکول اور اسکول کے احاطے
میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، غیر تدریسی عملے کے تقررات میں احتیاط برتنے، سکھی
ساوتری کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے ہدایات دی گئی ہیں۔ اسکول میں طلباء کے ساتھ کوئی
نامناسب معاملہ پیش آنے کےبعد اندرونِ 24 گھنٹے محکمہ تعلیم کو اس سے مطلع کرنے‘ بصورت
دیگر متعلقہ شخص یا ادارے کے خلاف کارروائی کرنے کی ہد ایت اس حکمنامے میں دی گئی ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
آئندہ 25 اگست اتوار کو ہونے والے مہاراشٹر گزیٹیڈ
عوامی خدمات کے پریلم امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ ریاستی پبلک سروس کمیشن کے کل
منعقدہ ایک اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ اس امتحان کی اگلی تاریخ کا اعلان جلد کرنے
کی اطلاع متعلقہ خبر میں دی گئی ہے۔اسی دن یعنی 25 اگست کو IBPS
کلرک بھرتی امتحان کے پیشِ نظر مذکورہ پری
لمنری امتحان ملتوی کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
وزیرِ
اعلیٰ میری لاڈلی بہن اسکیم کے وعدے کی تکمیل اور اسکیم کے مستفیدین کے اعزاز میں کل
کولہاپور میںایک تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سمیت نائب وزرائے اعلیٰ دیویندر
پھڑنویس، اجیت پوار، رکن پارلیمان دھیریہ شیل مانے اور دیگر کابینی وزراموجود تھے۔
***** ***** *****
برہمن
سماج کیلئے پرشورام مالیاتی ترقیاتی کارپوریشن قائم کرنے کے مطالبے پر جالنہ شہر کے
گاندھی چمن چوک پر بھوک ہڑتال کرنے والے دیپک رن نورے نے کل آٹھویں دن اپنی بھوک ہڑتال
ختم کردی۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ 3 ستمبر کو ممبئی میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوگا
جس میں برہمن سماج کے اہم مطالبات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
***** ***** *****
دھاراشیو ضلعے میں وزیرِ اعلیٰ تربیت ِنوجواں اسکیم
کے تحت تین ہزار 214 نوجوان‘ تربیت کیلئے مختلف اداروں سے رجوع ہوچکے ہیں۔ ضلعے میں
زیرِ تربیت امیدو ارو ں کےلئے سرکاری دفاتر میں پانچ ہزار 564 اور نجی اداروں میں
457 ‘ اس طرح مجموعی طور پر چھ ہزار 22 جائیدا دیں فر اہم کی گئی ہیں۔
***** ***** *****
جالنہ
ضلعے میں کل دو مختلف حادثات میں تین افرادکی موت ہوگئی۔ سمردّھی شاہراہ پر واقع پانگری
علاقے میں ایک تیز رفتار پِک اَپ گاڑ ی مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرانے
کی وجہ سے پیش آئے حادثے میں پِک اَپ گاڑی کے ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اسی
طرح بھوکردن۔ اَنوا رو ڈ پر واقع واڑی علاقے میں کل صبح پیش آئے دیگر ایک حادثے میں
دو افراد کی موت واقع ہوئی، جبکہ ایک زخمی کو علاج کیلئے چھترپتی سمبھاجی نگر میں منتقل
کرنے کی اطلاع پولس ذرائع نے دی ہے۔
***** ***** *****
لاتور تعلیمی دفتر کے تحت آنے والے طلبہ کو تعلیمی
فو ائد سے متعلق تمام اسکیمات کا فائدہ بہم پہنچانے کی اپیل تعلیمی افسر ترپتی اندھارے
نے کی ہے۔ اس ضمن میں منعقدہ جائزاتی اجلاس سے وہ مخاطب تھیں۔ اس اجلاس میں اُلہاس
نو بھارت خو اند گی پروگرام کے فروغ ‘ تعلیمی وظائف‘ راجیو گاندھی طلبہ حادثاتی امدادی
اسکیم‘ چھترپتی را جا رام مہاراج سارتھی اسکالر شپ جیسی اسکیمات کے فوائد طلبہ کو پہنچانے
پر زور دیا گیا۔
***** ***** *****
عالمی سطح پر متعدد ممالک میں ’’منکی پاکس‘‘ وائرس
کا پھیلائو ہورہا ہے۔ اس کے پیشِ نظر چھترپتی سمبھاجی نگر ضلع کے شعبۂ صحت کی جانب
سے اس متعدی وائرس سے متعلق سروے مہم شروع کی گئی ہے۔ سروے مہم کے دو ران اس بیماری
کی علامتیں اور رو ک تھام سے متعلق عو ام میں بیداری پھیلانے کی اطلاع ضلع طبّی افسر
ڈاکٹر ابھئے دھانورکر نے دی ہے۔
***** ***** *****
خواتین پر تشدد کیخلاف بیڑ میں کل مختلف تنظیموںکی
جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ضلع کلکٹر دفتر کے روبرو کیے گئے اس احتجاج میں اسٹوڈنٹس
فیڈریشن آف انڈیا (SFI)‘ ڈیموکریٹک یوتھ فیڈریشن آف انڈیا او ر دیگر ہم
خیال تنظیموں کے کارکنان نے شرکت کی۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭
ملک بھر میں آج پہلا قومی خلائی دن منایا
جائے گا، نئی دہلی میںصدر جمہوریہ کی موجودگی میں مرکزی تقریب کا انعقاد۔
٭ اقا متی ڈاکٹروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے وزیراعلیٰ
کے تیقن کے بعد مارڈ تنظیم کی جانب سے ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ۔
٭ بدلاپور جنسی زیادتی معاملے میں ٹال مٹول پر ممبئی
عدالت ِ عالیہ نےکی پولس انتظامیہ کی سرزنش ، متعلقہ اسکول کے خلاف کارروائی کرنے کی
حکومت کی یقین دہانی۔
٭ اسکولی
طلباء کے حفاظتی اقدامات پر موثرعمل آوری کیلئے نئے اقدامات کے نفاذ کے حوالے سے سرکاری
حکمنامہ جاری۔
اور۔۔۔٭ ریاستی
پبلک سروس کمیشن کا گزیٹیڈ سول سروسز جوائنٹ
پریلمس امتحان ملتوی کرنے کا فیصلہ۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment