Monday, 26 January 2026

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 26 جنوری 2026‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 26 January-2026
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۶۲/ جنوری ۶۲۰۲ء؁
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہیں خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ ملک بھر میں 77 ویں یومِ جمہوریہ کی تقریبات؛ نئی دہلی میں مرکزی تقریب میں صدرِ جمہوریہ دَرَوپدی مُرمو کے ذریعے پرچم کشائی۔
٭ اہلِ وطن قومی جذبے کے ساتھ ملک کی جمہوریہ کو مضبوط بنائیں: صدرِ جمہوریہ کی اپیل۔
٭ اداکار دھرمیندر سمیت دیگر پانچ کو پدم وِبھوشن‘ 13 پدم بھوشن اور دیگر 113 کو پدم شری ایوارڈ؛ پربھنی ضلعے کے ترقی پسند کسان دادا لاڈ کو اعزاز۔
اور۔۔۔٭ ’ہند دی چادر‘ پروگرام کا ناندیڑ میں جوش و خروش‘ شری گرو تیغ بہادر صاحب جی کی قربانی کا ذکر۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے...
ملک آج اپنا 77 واں یومِ جمہوریہ منارہا ہے۔ نئی دہلی کے کرتویہ پتھ پر منعقد ہونے والی مرکزی تقریب میں صدرِ جمہوریہ دروپدی مُرمو پرچم کشائی کریں گی۔ یوروپی کونسل کے صدر انٹینیو کوسٹا اور یوروپی کمیشن کی صدر اُرسولا وان ڈیرلیئن اس پریڈ میں بطورِ مہمانِ خصوصی موجود رہیں گے۔ تقریب کا آغاز صبح ساڑھے دس بجے ہوگا۔ ”آزادی کا منتر وندے ماترم اور سمردھی کا منتر آتم نربھر بھارت“ اس سال کے یومِ جمہوریہ کا موضوع ہے۔
***** ***** *****
صدرِ جمہوریہ دروپدی مُرمو نے ہم وطنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سب سے پہلے قوم کے جذبے کے ساتھ ملک کی جمہوریہ کو مزید شاندار بنائیں۔ انھوں نے کل یومِ جمہوریہ کے موقعے پر اہلِ وطن سے خطاب کیا۔ یہ کہتے ہوئے کہ ووٹنگ میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شرکت جمہوریت کا ایک مضبوط پہلو ہے‘ صدرِ جمہوریہ نے خواتین کی طاقت کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ ”بیٹی بچاؤ‘ بیٹی پڑھاؤ“ اور ”جن دھن اسکیم“ سے خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنایا گیا ہے اور لڑکیوں نے کھیلوں کے میدان میں بھی عالمی سطح پر سنہری تاریخ رقم کی ہے۔ انھوں نے کہا:
Byte: President Draupadi Murmu
صدرِ جمہوریہ نے عالمی امن کا پیغام دیتے ہوئے ماحول دوست زندگی اپنانے پر زور دیا۔ دریں اثناء‘ یومِ جمہوریہ کے موقعے پر گورنر آچاریہ دیو وَرَت کا ریاست کے عوام کے نام پیغام آج صبح ساڑھے آٹھ بجے آکاشوانی اور دوردرشن کے سبھی چینلوں پر نشر کیا جائے گا۔
***** ***** *****
سال 2026 کے پدم ایوارڈز کا کل اعلان کیا گیا۔ پانچ افراد کو پدم وِبھوشن‘ 13 کو پدم بھوشن اور 113 کو پدم شری سے نوازا جائے گا۔ اداکار دھرمیندر‘ سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس کے ٹی تھامس کے ساتھ مشہور وائلنسٹ این راجم‘ ادب کیلئے پی نارائنن اور کیرالہ کے سابق وزیرِ اعلیٰ وی ایس اچیوتا نندن کو پدم وِبھوشن ظاہر کیا گیا ہے۔ دھرمیندر اور اچیوتا نندن کو یہ ایوارڈ بعد از مرگ دئیے جائیں گے۔ 113 لوگوں کو پدم بھوشن ایوارڈ کا اعلان کیا گیا۔ مشہور گلوکارہ الکا یاگنک‘ صنعتکار اُدئے کوٹک ایڈورٹائزنگ گروپیوش پانڈے‘ جھارکھنڈ کے سابق وزیرِ اعلیٰ شیبو سورین‘ بیڈمنٹن کھلاڑی وجئے امرت راج سمیت دیگر کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
دریں اثناء‘ ان افراد میں مہاراشٹر کے گیارہ افراد بھی شامل ہیں۔ میڈیکل کے شعبے میں ارمڈا فرنانڈیس‘ صنعت میں اشوک کھاڑے اور ستیہ نارائن نووال شامل ہیں۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
پربھنی ضلعے کے جنتور تعلقے کے ایک ترقی پسند کسان شری رنگ عرف دادا لاڈ کو کپاس کی تحقیق میں ان کی شاندار شراکت کیلئے پدم شری سے نوازا گیا ہے۔ لاڈ نے آکاشوانی سے بات کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
***** ***** *****
یومِ جمہوریہ کے موقعے پر پولس‘ فائر بریگیڈ‘ ہوم گارڈس‘ سول ڈیفنس اور اصلاحی خدمات کے 982 اہلکاروں کو کل‘ بہادری اور خدمت کے تمغوں سے نوازا گیا۔ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر قدم رکھنے والے پہلے بھارتی گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا کو بہادری کے اعلیٰ ترین اعزاز اشوک چکر سے نوازا گیا۔ بھارتی بحریہ کی دو خواتین افسران‘ لیفٹیننٹ کمانڈر دِلناکے اور لیفٹیننٹ کمانڈر رُوپا اے کو شوریہ چکر سے نوازا جائے گا۔ 101 اہلکاروں کو صدرِ جمہوریہ کا خصوصی خدمات تمغے اور 756 اہلکاروں کو نمایاں خدمات تمغے سے نوازا گیا، جبکہ ان میں سے 125 اہلکاروں کو بہادری کے تمغوں سے نوازا گیا۔
ان میں مہاراشٹر کے 89 اہلکاروں کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ ان میں بہادری کے تمغے‘ نمایاں خدمات کیلئے چار صدرِ جمہوریہ تمغے اور 40 تمغے بہترین خدمات کیلئے شامل ہیں۔ ان میں وہ افسران بھی شامل ہیں جنھوں نے کولکاتہ کے آر جی کار طبّی کالج کے ایک ڈاکٹر کے قتل اور دانشور نریندر دابھولکر کے قتل کی تحقیق کرنے والے افسران شامل ہیں۔
***** ***** *****
صدرِ جمہوریہ دروپدی مُرمو نے کہا ہے کہ ووٹنگ صرف ایک سیاسی اظہار نہیں ہے بلکہ انتخابی عمل میں شہریوں کے اعتماد کا عکاس ہے۔ وہ کل نئی دہلی میں سولہویں قومی ووٹر دن کے موقعے پر منعقدہ ایک اہم تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ انھوں نے اپنے آئینی فرض کو مدِنظر رکھتے ہوئے اہل شہریوں کو اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس سال ووٹر دن کا موضوع ”میرا بھارت‘ میرا ووٹ“ تھا۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر ایس چوکّ لنگم کی موجودگی میں ناسک میں یومِ رائے دہندگان کے موقع پر ریاستی سطح کا ایک پروگرام منعقد ہوا۔
***** ***** *****
سکھ مذہب کے گرو تیغ بہادر جی کے 1350ویں یومِ شہادت کے موقع پر ناندیڑ میں ’ہند دی چادر‘ پروگرام جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوا۔ ناندیڑ کے مودی میدان میں ریاستی حکومت کے محکمہ اقلیتی ترقی اور ریاستی سطح کی سماگم سمیتی کے زیر اہتمام منعقدہ اس پروگرام میں لاکھوں عقیدت مندوں نے گرو تیغ بہادر جی کی قربانیوں کو یاد کیا۔
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس، نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے تخت سچکھنڈ شری حضور صاحب ابچل نگر گردوارہ کا دورہ کیا۔
وزیر اعلیٰ نے اس موقعے پر کہا کہ شری گرو تیغ بہادر صاحب نے انسانیت اور مذہب کے تحفظ کیلئے اپنی جان قربان کی۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت سکھ برادری کے دس گرؤوں کے خیالات اور ان کی قربانیوں کی تاریخ کو ہر فرد تک پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا:
***** ***** *****
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ووٹر جمہوریت کی روح ہے۔ اس لیے ووٹر بننے کا دن منانے سے لوگوں میں ووٹنگ کے بارے میں بیداری بڑھے گی۔ وہ کل آکاشوانی کے من کی بات پروگرام کے ذریعے ہم وطنوں سے بات کررہے تھے۔ یہ اس پروگرام کی 130 ویں کل نشر کی گئی‘ اس موقعے پر وہ مخاطب تھے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
اور آخر میں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر...
٭ ملک بھر میں 77 ویں یومِ جمہوریہ کی تقریبات؛ نئی دہلی میں مرکزی تقریب میں صدرِ جمہوریہ دَرَوپدی مُرمو کے ذریعے پرچم کشائی۔
٭ اہلِ وطن قومی جذبے کے ساتھ ملک کی جمہوریہ کو مضبوط بنائیں: صدرِ جمہوریہ کی اپیل۔
٭ اداکار دھرمیندر سمیت دیگر پانچ کو پدم وِبھوشن‘ 13 پدم بھوشن اور دیگر 113 کو پدم شری ایوارڈ؛ پربھنی ضلعے کے ترقی پسند کسان دادا لاڈ کو اعزاز۔
اور۔۔۔٭ ’ہند دی چادر‘ پروگرام کا ناندیڑ میں جوش و خروش‘ شری گرو تیغ بہادر صاحب جی کی قربانی کا ذکر۔
***** ***** *****

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 02.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 02 April 2026 Time 7.10 AM to 7.20 AM Language Marathi आकाशवाणी छ...