Monday, 22 April 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 22 April 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۲ ؍اپریل  ۲۰۱۹؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مر حلے کے لیے کل ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ اِس مرحلے میں مرکز کے زیر انتظام2؍ علاقوں  اور
13؍ ریاستوں کی 116؍ نشستوں کے لیے چنائو کر وا یا جا رہا ہے۔اِس میں ریاست کے اورنگ آباد ، جالنہ،راویر، احمد نگر،جلگائوں، پونے ، با رامتی،ماڈھا، ستارا، سانگلی،کولہا پور، ہاتھ کڑنگلے،رتنا گیری-سندھو دُرگ  اور رائے گڑھ اِن14؍ حلقوں میں کل منگل کے روز رائے دہی ہو گی۔اِن حلقوں میں کُل249؍ امید وار انتخابی میدان میں ہیں۔
 تشہیری مہم کے آخری روز کل اورنگ آباد میں شیو سینا -بی جے پی اتحاد کے امید وار چندر کانت کھیرے کی جانب سے کل صبح کرانتی چوک سے دو پہیہ گاڑیوں کی ریلی نکالی گئی۔ جبکہ آزاد امید وار ہرش ور دھن جا دھو نے پورے شہر میں ٹریکٹروں پر مشتمل تشہیری ریلی نکا لی ۔
 کانگریس -راشٹر وادی کانگریس اتحاد کے امید وار سُبھاش جھامبڑ کی جانب سے کل صبح خلد آباد میںتشہیری ریلی نکا لی گئی ۔
 جبکہ ایم آئی ایم - ونچت  بہو جن آگھاڑی کے امید وارامتیاز جلیل نے کل ایک اخباری کانفرنس میں اپنی اسمبلی رکنیت کے دوران کیے گئے کاموں کی تفصیلات پیش کی اور ساتھ ہی اپنا منشور بھی جاری کیا۔
***** ***** *****
  وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کل سانگلی حلقے انتخاب میں بی جے پی کے امید وار رکن پارلیمنٹ سنجئے پاٹل کے تشہیری اجلاس میں خطاب کیا ۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ کانگریس- راشٹر وادی کانگریس اور سوابھیمانی شیتکری سنگٹھنا کا اتحاد ٹھیک ایسا ہے جیسے مینڈھوں کی حفاظت کی ذمہ داری بھیڑیے کے سونپی جائے ۔اِس اجلاس میں شیو پر تشٹھان کے سر براہ سنبھا جی بھڑے بھی موجود تھے۔
***** ***** *****
  دیہی تر قیات کی وزیر رہنما پنکجا منڈے نے کل جالنہ پارلیمانی حلقے  سے شیو سینا - بی جے پی اتحاد کے امید وار رائو صاحب دانوے کی تشہیر  کے سلسلے میںعنبڑ تعلقے کے جام کھیڑ میں منعقدہ ایک عوامی جلسے میں خطاب کیا۔ اپنی تقریر میں اُنھوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس حکو مت نے جو کام 70؍ برسوں میں نہیںکیے وہ کام بی جے پی حکو مت نے گذشتہ5؍ برسوں میں سر انجام دیے ہیں۔
***** ***** *****
 ستارہ اور ماڈھا حلقے انتخاب کی انتخابی افسرشویتا سنِگھل نے حلقے کے کُل25؍ لاکھ رائے دہندگان سے مکمل رائے دہی کو یقینی بنا نے کی اپیل کی ہے ۔ستارہ ضلعے میں18؍لاکھ39؍ ہزار رائے دہندگان ہیں جن کے لیے 2؍ہزار296؍ رائے دہی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
***** ***** *****
 کولہا پور اور ہاتھ کڑنگلے انتخابی حلقوں میں کل منگل کے روز ہونے والی رائے دہی کے لیے تمام انتظا می اور حفاظتی اقدامات کر لیے گئے ہیں۔ضلع کلکٹر دولت دیسائی نے یہ اطلاع دی ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اِن حلقوں میں 4؍ہزار  4؍ رائے دہی مراکز پر ووٹنگ کے لیے12؍ ہزار 474؍ الیکٹرونِک ووٹنگ مشینوں کا استعمال کیا جا ئے گا۔دولت دیسائی نے بتا یا کہ اِن حلقوں میں71؍مراکز کو حساس مراکز قرار دیا گیا ہے ۔ جبکہ 13؍ مراکز سکھی رائے دہی مراکز ہوں گے۔
***** ***** *****
 جلگائوں اور راویر انتخابی حلقے کے انتخابی آفسیر ڈاکٹر اویناش ڈھاکنے نے بتا یا ہے کہ حلقے میں رائے دہی کے لیے تمام انتظامات کر لیے گئے ہیں۔وہ کل جلگائوں میں صحا فیوں سے مخاطب تھے۔اُنھوں نے بتا یا کہ جلگائوں میں 19؍ لاکھ25؍ ہزار352؍ رائے دہندگان ہیں  اور  راویر میں17؍لا کھ73؍ ہزار107؍ رائے دہندگان ہیں۔ اِنکے لیے مجموعی طور پر 3؍ ہزار607؍ رائے دہی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
***** ***** *****
 اورنگ آباد کے مِسر واڑی  علاقے کی 13؍ سالہ دو شیزہ کو فروخت کرنے اور اُسکی شادی کر کے وحشانہ سلوک کے مرتکب سنجئے اگر وال کو خصو صی عدالت نے 10؍ برس کی قیدِ با مشقت اور 2؍ ہزار روپئے جر ما نے کی سزا سنائی ہے۔ اور اُسکے ساتھی  آشا اگر وال، دیپا اگر وال،ساگراگر وال اور شرد عرف اتول اگر وال  اِن چار مجرموں کو 5؍ برس کی قیدِ با مشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ جبکہ اِس معاملے میں دیگر 7؍ ملزمین کو با عزت بری کر دیا گیا ہے۔
***** ***** ****
 پو نا ضلعے میں شِرور کے قریب احمد نگر-پونے شاہراہ پر کھڑ ے ایک کنٹینر سے ایک کار کے ٹکرا جانے کے نتیجے میں پیش آئے حاد ثے میں ایک ہی خاندان کے 4؍ افراد جا بحق اور 2؍ افراد شدید زخمی ہو گئے۔یہ حادثہ کل صبح پیش آ یا۔ حادثے کا شکار ہونے والے افراد ناندیڑ ضلعے کے رہائشی تھے  ۔
   کل پیش آئے ایک دوسرے حادثے میں عثمان آباد ضلعے میں شو لا پور-حیدر آباد شاہراہ پر کل ایک گاڑی کا سلینڈر پھٹنے کی وجہ سے 2؍ افراد جا بحق اور ایک شخص شدید جھلس گیا۔  یہ حادثہ عمر گہ تعلقے کے تلموڑ کے قریب پیش آ یا۔
***** ***** *****
 اورنگ آباد کی ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ  یونیور سٹی نے تعلیمی سال2019-20؁ کے لیے اپنا شیڈیول جاری کر دیا ہے ۔
موسمِ گر ما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد15؍ جون سے نئے سیشن کا آغاز ہو گا۔6؍ سے14؍ جون کے دوران پوسٹ گریجویٹ کورسیز میں داخلوں کے لیے اِنٹرنس امتحانات لیے جائیں گے۔ اور 2؍ جولائی سے باقاعدہ کلاسیز کا آغاز ہوگا۔  پہلا سیشن 19؍ اکتوبر کو ختم ہو گا  اور  11؍ نومبر سے  دوسرے سیشن کا آغاز ہو گا۔
***** ***** *****

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 10.10.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 10 October 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्...