Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 23 December 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۳ ؍دسمبر ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 23 December 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۳ ؍دسمبر ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تشدد سے دور رہیں اور عوامی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں ۔ وہ کل نئی دہلی میں بی جے پی کے اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ شہر یت تر میمی قانون اور این آر سی کا تعلق کسی خاص مذہب کے مانے والوں سے نہیں ہے۔ مودی نے واضح کیا کہ حکو مت نے این آر سی سے متعلق تا حال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اُنھوں نے کہا کہ یہ ریاستِ آسام سے متعلق ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ شہر یت تر میمی قانون کا مقصد ظلم کے شکار اقلیتی طبقے کو بھارتی شہر یت دینا ہے جو ہمسایہ ممالک سے بھارت آئے ہیں۔ اِس موقعے پر مودی نے حکومت کے مختلف تر قیاتی کاموں کا ذکر کر تے ہوئے حزب اختلاف کو چیلنج کیا کہ وہ حکومتی اقدامات میں کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک کو ثابت کریں۔
***** ***** *****
شہر یت تر میمی قانون کی حما یت میں محب وطن ایکشن کمیٹی کی جانب سے کل جالنہ میں ریلی نکالی گئی۔اِس ریلی میں مختلف تنظیموں کے نمائندے اور شہر یان نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔
***** ***** *****
شہر یت تر میمی ایکٹ اور این آر سی کی مخالفت میں کل ناسک میں مسلم تنظیموں کی جانب سے ایک جلسے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اِس اجلاس میںمذکورہ قوانین منسوخ کرنے اور بے روز گاروں کو روز گار فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ رضا اکیڈ می ‘ اور نوری اکیڈ می کے اِس احتجا جی اجلاس میں کانگریس ‘ راشٹر وادی کانگریس اور عام آد می پارٹی کے بھی کئی ذمہ داران نے شرکت کی۔
***** ***** *****
66؍ ویںقومی فلم اعزاز آج نئی دہلی میں نائب صدر ِجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو کے ہاتھوں عطا کیے جائیں گے۔ اِس موقعے پر معروف اداکار امیتابھ بچن کو گراں قدر فلمی تعاون کے لیے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے سر فراز کیا جائے گا۔
اِس کے علا وہ گجراتی فلم ہیلا رو کو بہترین فلم ‘ جبکہ ہندی فلم اداکار آیوشمان کھُرانہ اور وِکّی کوَشل کو بہترین اداکار کے اعزاز سے نوازا جائے گا۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ29؍ دسمبر اتوار کے روز آکاشوانی سے نشر ہونے والے پروگرام من کی بات میں عوام سے خطاب کریں گے۔ اِس سلسلے کی یہ 60؍ ویں قسط ہوں گی۔ اِس پروگرام کے لیے عوام اپنی آراء ٹول فری نمبر
1800 11 7800؍ یا mygov open forumپر درج کرسکتے ہیں۔
***** ***** *****
پھُلمبری کے تلا ٹھی دلیپ باوسکر کو محکمہ انسدادِ بد عنوانی نے کل رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ ہوٹل ٹیکس میں کٹو تی کرنے کے لیے اُس نے پانچ ہزار روپئے رشوت مانگی تھی ۔ ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطا بق ساڑھے تین ہزار روپئے ٹیکس اور پانچ ہزار روپئے رشوت اِس طرح جملہ ساڑھے آٹھ ہزار روپئے لیتے ہوئے اُسے گرفتار کیا گیا ۔
***** ***** *****
شہر اورنگ آباد میں کل اورنگ آباد فرسٹ نامی تنظیم کی جانب سے درختوں کو اذیت سے نجات دلانے کی خصو صی مہم کاآغاز کیا گیا ۔اِس مہم کے تحت کل دہلی گیت سے ہر سول ٹی پوائنٹ راستے پر موجود در ختوں میں سے کیلے نکالے گئے ۔صنعتکار مان سنگھ پوار کے ہاتھوں در ختوں میں ٹھوکے گئے کیلے نکال کر اِس مہم کا آغاز ہوا۔ اِس مخصوص مہم میں اورنگ آباد میونسپل کار پو ریشن کے ملازمین ‘ مولا نا آزاد کالج کے طلبہ و اسا تدہ اور پر یاس گروپ کے نمائندے بھی شر کت کر رہے ہیں۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ضلع پریشد کے صدر ‘ نائب صدر اور پنچایت سمیتی صدر نشین انتخابات کے لائحہ عمل کا کل اعلان کر دیا گیا۔
جس کے مطا بق ضلع پریشد کے صدر اور نائب صدر کا انتخاب 3؍ جنوری کو جبکہ پنچایت سمیتی کے صدر نشین کا انتخاب 31؍ جنوری کو ہو گا۔خیال رہے کہ ضلع پریشد صدر کا عہدہ عام زمرے کی خا تون کے لیے محفوظ ہیں ۔
دوسری جانب اورنگ آ باد میونسپل کار پوریشن کے ڈپٹی میئرکے انتخابی پروگرام کا بھی کل اعلان کیا گیا۔
31؍ دسمبر کو یہ انتخاب کیا جائے گا۔شہر سیکریٹری کے دفتر سے موصولہ تفصیلات کے مطا بق اِس انتخاب کے لیے 26؍ دسمبر کو فارم تقسیم کیے جائیں گے اور 27؍ دسمبر سے فارم قبول کیے جائیں گے۔
***** ***** *****
بھارت اور ویسٹ اِنڈیز کے ما بین کٹک میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ کر کٹ مقابلے میں بھارت نے ویسٹ اِنڈیز کو شکست دے کر سیریز 1-2؍ سے جیت لی ہے۔ ویسٹ اِنڈیز کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کر تے ہوئے 50؍ اوورز میں بھارت کے سامنے 316؍ کا ہدف مقرر کیا تھا۔ جسے بھارت نے 49 ؍ ویں اوور میں 6؍ وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ 85؍ رن بنا نے والے وراٹ کو ہلی کو مین آ ف دی میچ اور روہت شر ما کو مین آ ف دی سیریز قرار دیا گیا۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment