Thursday, 26 December 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 26 December 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۶ ؍دسمبر ۲۰۱۹ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 وزیر اعظم نریندر مودی نے پانی کے کم استعمال سے آنے والی فصلوں اور قطرہ قطرہ آبپا شی کے ذریعے گنّے کی کاشت پرزور دیا ہے۔ کل نئی دہلی میں اٹل بھو جل کی اسکیم کی افتتاحی تقریب سے وہ خطاب کر رہے تھے۔ اُنھوں نے تر غیب دی کہ تمام دیہاتوں میں آبی ذخائر تیار کیے جائیں اور کہا کہ جو گرام پنچا یتیں پانی کی مناسب منصوبہ بندی کر تی ہیں اُنھیں تر غیبی بنیادوں پر اضا فی فنڈز جا ری کیے جائیں گے۔ اِس پروگرام میں آ بی حیات مشن سے متعلق رہنما اصول  بھی وزیر اعظم نے پیش کیے۔

***** ***** ***** 

 لداخ کے لیہہ اور ہما چل پر دیش کے سیاحتی مقام منا لی کو جوڑ نے والی روہتانگ ٹنل کو اٹل بہا ری واجپا ئی ٹنل کے نام سے موسوم کیا گیا۔8.8؍ کلو میٹر طویل اِس ٹنل سے منا لی اور لیہہ کے در میان فاصلہ 46؍ کلو میٹر کم ہو جائے گا۔

***** ***** ***** 

 وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کہا ہے کہ وسنت دادا شکر کار خانے کی شاخ قائم کرنے کے لیے مراٹھواڑہ  میں اراضی دی جائے گی۔ وہ کل پو نا میں وسنت دادا ٹرسٹ کے43؍ ویں عام اجلاس اور تقسیم اعزازات کے پرو گرام سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ اِس ضمن میں فیصلہ فی الفور کیا جائے گا۔ سابق مرکزی وزیر اور ادارے کے سر براہ شرد پوار سمیت دیگر قائدین اِس پروگرام میںشریک تھے۔ اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ کسا نوں کا 2؍ لاکھ روپئے تک کا قرض معا ف کر نے کا حکو مت نے فیصلہ کیا ہے  اور جن کسا نوں کا قرض 2؍ لاکھ روپئے سے زائد ہے اُس پر بھی حکو مت غور کر رہی ہے۔  اِس موقعے پر لاتور  ضلع کے وکاس رتن ولاس رائو دیشمکھ مانجرہ شیتکری امدادِ باہمی شکر کار خانے کو وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں بہترین اقتصا دی منجمنٹ کا پہلا انعام دیا گیا۔

***** ***** ***** 

 شہر یت تر میمی قانون کی حما یت میں بھی کل ریاست کے مختلف مقا مات پر جلوس نکا لے گئے۔ اورنگ آباد میں راشٹر یہ سُرکشا منچ کے زیر اہتمام نکا لے گئے جلوس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سر کر دہ قائد اور سابق اسمبلی اسپیکر ہری بھائو باگڑے ‘ بی جے پی  ضلع صدر کشن چند تنوانی اور دیگر پارٹی رہنمائوں نے شر کت کی۔ اپنے خطاب میں ہری بھائو باگڑے نے کہا کہ یہ قا نون کسی بھی فر قے کے خلاف نہیں ہے بلکہ غلط فہمی کی بنیاد پر عوام اِس کی مخالفت کر رہے ہیں۔
 اِس جلوس کے شر کاCAA کی حمایت میں پوسٹر اُٹھائے ہوئے تھے۔ پاکستان سے آئے ہوئے کئی افراد بھی اِس جلوس میں شریک تھے۔ ہندوستان کی شہر یت بہ آ سانی مل جانے کے امکان پر اُنھوں نے حکو مت کا شکر یہ ادا کیا۔

***** ***** ***** 

 ہنگولی میں بھی کل حکم امتناع کے نفاذ کے باوجود CAA کی حما یت میں جلوس نکا لا گیا۔ پو لس کی اجازت کے بغیر اور ـضلع کلکٹر کی جانب سے امتنا عی احکا مات کے خلاف یہ جلوس نکالنے پر مظا ہرین کے خلاف شکا یت درج کی  گئی ہے۔
 احمد نگر میں بی جے پی کی طلباء تنظیم ABVP  کی جانب سے بھی اِس قا نون کی حما یت میں جلوس نکا لا گیا۔ اِس کے علا وہ گوندیا اور ایوت محل میں بھی شہر یت تر میمی قانون کی حما یت میں مظاہرے ہوئے۔

***** ***** ***** 

 مراٹھواڑہ میںکل پیش آئے تین علحدہ علحدہ سڑک حادثات میں13؍ افراد ہلاک ہوگئے۔ اورنگ آ باد- جالنہ شاہرہ پر سیکٹے سے قریب کل صبح ایک کار  اور  رکشے کے ما بین راست تصا دم میں ایک ہی خاندان کے 5؍ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کار میں سوار ایک شخص کی موت واقع ہو ئی۔ پیٹرول پمپ پر جا نے کے لیے غلط سمت سے آتی ہوئے تیز رفتار کار بے قا بو ہو کر رکشے سے ٹکرا جانے کے باعث یہ حادثہ رو نما ہوگا۔
 بیڑ ضلع کے گنگا ما سلا میں کل صبح ایک خانگی ٹراویلس بس اور کار کے ما بین حادثے میں تین افراد ہلاک ہوئے۔ پر بھنی سے پونا جانے والی خانگی بس بے قا بو ہو جا نے کے بعد کار سے ٹکرا گئی۔
 تیسرا حادثہ اورنگ آ باد شو لا پور شاہراہ پر عثمان آباد ضلع کے وڑ گائوں سے قریب پیش آ یا۔ جہاں ایک تیز رفتار کنٹینٹر نے ایک بیل گاڑی کو روند دیا جس کے با عث چار افراد ہلاک  اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

***** ***** ***** 

 اِس دہائی کا آخری سورج گہن آج ہو رہا ہے۔ صبح8 ؍ بج کر 6؍ منٹ پر اِس سورج گہن کا آغاز ہو چکا ہے۔ اب سے کچھ دیر بعد9؍ بج کر26؍ منٹ پر دیڑھ منٹ کے لیے اِس سورج گہن کا مشاہدہ کیا جا سکے گا۔

***** ***** ***** 

 اورنگ آ باد ضلع کے علا وہ ریاست کے چند ایک مقا مات پر کل بے موسمی بارش ہوئی۔ اِس بارش کے باعث ربیع کی فصلوں کو نقصان ہونے کا خد شہ ظاہر کیا جا رہاہے۔

***** ***** ***** 

 سابق وزیر اعظم آنجہا نی اٹل بہا ری واجپا ئی کے یومِ پیدائش کی منا سبت سے کل عثمان آ باد میں
لوک سیوا کمیٹی کی جانب سے لوک سیوا ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔ گزشتہ دس برسوں سے سماجی خد مات میں اہم کر دار ادا کرنے والے افراد کو یہ ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔ اورنگ آ باد کے راجکمار کھیونسرا  اور  رگھویر  و  شیل اوک  کو اِس بار یہ ایوارڈ دیے گئے ۔

***** ***** *****

No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 15 اگست 2025‘ وقت: صبح 06:50 تا 07:00

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 15 August-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبری...