Monday, 30 December 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 30 December 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۳۰ ؍دسمبر ۲۰۱۹ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 ریاست کے وزیر اعلیٰ اُدّھو ٹھا کرے کی زیر قیادت مہا وِکاس آ گھاڑی حکو مت کی کا بینہ میں پہلی توسیع آج ہو گی۔ وِدّھان بھون کے احا طے میں دو پہر ایک بجے یہ حلف بر داری تقریب عمل میں آئے گی  اور  کل 36؍ نئے وزراء کو گور نر بھگت سنگھ کوشیاری عہدے اور راز داری کا حلف دیں گے۔ مجلس وزراء کی اِس توسیع میں شیو سینا اور این سی پی کے10-10؍ کا بینی  اور  3-3؍ مملکتی وزراء حلف اٹھائیں گے۔ جبکہ کانگریس کی جانب سے 8؍ کا بینی اور 2؍ وزیر مملکت حلف لیں گے۔ کل شام تینوں پارٹیوں کے ممکنہ وزراء کے ناموں کو قطعیت دے دی گئی اور وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے یہ تمام نام گور نر کو اِرسال کر دیئے ہیں۔
 حلف بر دا ری تقریب کے بعد وزیر اعلیٰ تمام نئے وزراء میں قلمدان تقسیم کریں گے۔ کا بینہ میں تینوں پارٹیوں کی جانب سے چند نو جوان چہروں کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔

***** ***** ***** 

 وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نئی نسل سے ملک کو بہت زیادہ امیدیں ہیں اور یہ نئی نسل ہی ملک کو نئی اونچا ئیوں پر لے جائے گی۔ آکاشوانی پر من کی بات سلسلے کے60؍ ویں پر و گرام میں وہ عوام سے مخاطب تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ 2؍دو نوں میں نیا سال شروع ہو رہا ہے۔ اور ہم اکیسویں صدی کی تیسری دہائی میں داخل ہو رہے ہیں۔ اکیسویں صدی کی سو شل میڈیا کی یہ بہ صلا حیت نئی نسل ملک کی تر قی کو تیز کرنے میں سر گرم کر دار ادا کرے گی۔ وزیر اعظم نے ملک کی عوام کو نئے سال کی پیشگی مبارکباد بھی دی۔

***** ***** ***** 

 مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ مسلح افواج کاہر جوان سال میں سے100؍ دن اپنے خاندان کے ساتھ گزار سکے اِس کے لیے حکو مت اپنے عہد کی پا بند ہے۔ کل نئی دہلی میں CRPFکے ڈرائریکٹوریٹ کی عما رت کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے منعقدہ تقریب سے وہ خطاب کر رہے تھے۔ اُنھوں نے ریاستی حکومتوں کو ترغیب دی کہ حفا ظتی دستے کے جوانوں کے اہل خانہ میں صحت کا رڈ تقسیم کیے جا ئیں ۔

***** ***** ***** 

 جھار کھنڈ مُکتی مورچہ کے رہنما ہیمنت سو رین نے کل رانچی میں جھار کھنڈ کے گیارہویں وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا۔ گور نر دروپدی مُرمونے  اُنھیں عہدے اور رازداری کا حلف دیا۔ ہیمنت سورین کے ساتھ کانگریس کے ڈاکٹر رامیشور اُرائوں‘ عالمگیر عالم اور  راشٹر یہ جنتا دل کے رکن اسمبلی سیتا نند بھو تکا نے بھی کا بینی وزیر کی حیثیت سے حلف لیا۔

***** ***** ***** 

 مقبول بزرگ اداکار امیتابھ بچن کو کل نئی دہلی میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کو وِند نے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ تفویض کیا۔ یہ ایواڈر طلائی کنول اور 10؍لاکھ روپئے نقد پر مشتمل ہے۔ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کر تے ہوئے امیتابھ بچن نے حکو مت ‘شوزارت اطلا عات و نشر یات  اور ایوارڈ  کے لیے اداکاروں کا انتخاب کرنے والی کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔ طبیعت نا ساز ہونے کے سبب امیتابھ بچن قومی فلم ایوارڈ کی تقریب میں شریک نہ ہو سکے تھے۔

***** ***** ***** 

 سابق وزیر اعلیٰ اور اسمبلی میں حزب اختلا ف کے قائد دیویندر پھڑ نویس نے الزام عائد کیا ہے کہ ریاستی حکو مت نے قر ض معا فی کے لیے قیود و شرائط لگا کر کسا نوں کے ساتھ جعلسازی کی ہے ۔ ناسک میں کل آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت کارڈ تقسیم کرنے کے سلسلے میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔
 بیلگام میں مراٹھی باشندوں کے مسئلے پر اُنھوں نے کہا کہ مراٹھی شخص مراٹھی باشندوں کے ساتھ ہی رہے گا۔

***** ***** ***** 

 بزرگ سما جی کار کن اناّ ہزارے نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں خواتین پر ہونے والے مظا لم کے خا طیوں کو جلد سے جلد سزا دینے کے لیے ایک مستحکم قانون وضع کیا جائے۔ اُنھوں نے کہا کہ حیدر آ باد میں عصمت دری کے ملزم کی مبینہ پولس مقابلہ آرائی میں موت اور عوام کی جانب سے اِس وار دات کی حما یت اِس بات کی بین ثبوت ہے کہ عوام کا اعتماد عدلیہ پر سے اُٹھتا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم کو اِرسال کر دہ اپنے مکتوب میں اُنھوں نے کہا کہ جب تک نِر بھیا معاملے کے مجرموں کو پھانسی نہیںہو جا تی تب تک وہ اپنا مون ورت قائم رکھیں گے۔

***** ***** ***** 

 سانگلی ضلع میں مہاراشٹر -کرنا ٹک سر حد پر کل شیو سینا اور کنڑ رکشن ویدیکا سنگٹھن کے کار کن آمنے سامنے آ گئے  اور دو نوں جانب سے زور دار نعرے بازی کی گئی۔ مہا راشٹر کر نا ٹک سر حد پر شیو سینکوں نے بھیم شنکر پاٹل کی شبیہہ نذر آ تش کی۔ جواب میں کنڑ رکشن ویدیکا کے کار کنوں نے وزیر اعلیٰ اُدّھو ٹھا کرے کا علا متی پُتلا نذر آتش کیا۔
 دریں اثناء مہاراشٹر کر ناٹک سر حد ی تنازعے پر جا ری مظاہروں کے پیش نظر سانگلی سے جانے والی ایس ٹی بسیں بند کر دی گئی ہیں۔

***** ***** ***** 

 ہندوستانی خاتون گرینڈ ماسٹر کونیروہمپی نے تیز رفتار شطرنج مقابلوں میں عالمی چیمپن شپ جیت لی ہے۔ روس کے ماسکو میں اُنھوں نے فائنل میں کل چین کی لی تنگ جی کو شکست دی۔

***** ***** ***** 

 اورنگ آباد میں بی بی کا مقبرہ احا طے میں کل ہیریٹج واک منعقد کی گئی۔ اِس میں ماہر تاریخ ڈاکٹر دُلا ری قریشی اور ڈاکٹر رفعت سعید قریشی نے بی بی کے مقبرے سے متعلق رہنما ئی کی۔

***** ***** *****

No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 15 اگست 2025‘ وقت: صبح 06:50 تا 07:00

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 15 August-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبری...