Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 28 December 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۸ ؍دسمبر ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 28 December 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۸ ؍دسمبر ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
عالمی معاشی مندی سے نکلنے والا بھارت دنیا کا پہلا ملک بنے گا۔ اِس یقین کا اظہار مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کیا ہے۔ وہ کل ہما چل پر دیش کی راجدھانی شملہ میں سر ما یہ کاروں کی کانفرنس میں بول رہے تھے۔ امیت شاہ نے کہا کہ عالمی مندی کا عارضی اثر بھارت پر نظر آ رہا ہے لیکن وزیر خزا نہ نِر ملا سیتا رمن نئے منصوبوں کے ساتھ عالمی مندی کو مات دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔
***** ***** *****
شہر یت تر میمی قانون کی مخالفت اور حما یت میں کل جگہ جگہ مورچے نکالے گئے۔ اورنگ آباد میں شہر یان نے بڑی تعداد میں کل ڈویژنل کمشنر دفتر پر جلوس نکا لا ۔CAA اور NRC ایکشن کمیٹی کی جانب سے نکا لا گیا یہ جلوس جامع مسجد سے شروع ہو کر دِلّی گیٹ پر ختم ہوا جہاں اِس نے جلسۂ عام کی شکل اختیار کر لی۔ اِس جلوس میں بہار سے RJD کے رکن پارلیمنٹ منوج جھا ‘ ونچت بہو جن آ گھاڑی کے سر براہ پر کاش امبیڈکر ‘ NCP رہنما جیتندر اوہاڈ اور اورنگ آباد کے رکن پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک تھے۔ جلوس میں شامل مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ـCAA اور NRC مخالف بینرس اور ترنگا لئے ہوئے تھے۔ اُنکا مطالبہ تھا کہ مرکزی حکو مت شہر یت تر میمی قا نون کو واپس لے اور NRC لانے کے فیصلے کو منسوخ کر لے۔
پر بھنی ضلعے کے سیلو میں بھی شہر یت تر میمی قانون کی مخالفت میں کل جلوس نکا لا گیا۔ اِس موقعے پر نائب ضلع کلکٹر کو محضر بھی پیش کیا گیا۔
احمد نگر میں بھی کئی مسلم تنظیموں نے ایک ہو کر کل CAA اور NRC کی مخالفت میں احتجا جی جلوس نکا لا۔ احمد نگر میں کو ٹھلہ میدان سے شروع ہوا یہ جلوس ضلع کلکٹر دفتر پر ختم ہوا۔
***** ***** *****
دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی نے ممبئی کے آزاد میدان میں کل شہر یت تر میمی قانون کی حما یت میں جلسہ کیا۔ اِس جلسے میں ریاستی قانون ساز اسمبلی کے دو نوں ایوانوں کے اراکین موجود تھے جن میں اپو زیشن لیڈر دیویندر پھڑ نویس اور پر وین دریکر شامل ہیں۔ اپنے خطاب میں پھڑ نویس نے کہا کہ مرکز کی اپو زیشن جماعتیں شہر یت تر میمی قانون کی مخالفت کر کے اپنی تنگ نظری کی سیاست کا مظاہر کر رہی ہے۔
ناندیڑ ضلع کے حما یت نگر میں بھی کل شہر یت تر میمی قانون کی حما یت میں جلوس نکا لا گیا جس میں لو گوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔
***** ***** *****
ملک کی سب سے پرانی سیا سی جماعت اِنڈین نیشنل کانگریس آج اپنا یومِ تاسیس منا رہی ہے۔ اِس پس منظر میں پارٹی کی جانب سے آج ملک بھر میں سنوِدھان بچائوں جلوس نکا لے جائیں گے ۔ کانگریس جنرل سیکریٹری کے سی وینو گو پال نے یہ اطلاع دی ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ ملک بھر میں شہر یت تر میمی قانون کی ہو رہی مخالفت کو دیکھتے ہوئے کانگریس ریاستی صدور کی قیادت میں آج سبھی ریاستوں کی راجدھا نیوں میں جلوس نکا لے جا ئیں گے۔
مہاراشٹر پر دیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے بھی ممبئی کے اگست کرانتی میدان سے جلوس نکا لا جائے گا۔ صبح10؍ بجے نکلنے والا یہ جلوس گر گائوں چو پا ٹی پر لوکما نیہ تلک کے مجسمے کے قریب جلسۂ عام میں تبدیل ہو جائے گا۔
***** ***** *****
کار گِل کی جنگ میں اہم کر دار ادا کرنے والے جنگی جہاز MIG-27 کے سات جہازوں کو کل فضا ئیہ کی خد مات سے سبکدوش کر دیا گیا۔ بھارتیہ فضا ئیہ کے جودھپور ایئر بیس سے کل اِن طیاروں نے آخری اُڑان بھری۔ فضا ئیہ کے لیے اپنی تیس سالوں کی خد مات کے دوران MIG-27 جہازوں نے کئی فوجی کار وائیوں کو کامیا بی سے ہمکنار کیا ۔
***** ***** *****
سماجی خدمتگار انّا ہزار نے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کو خط لکھ کر مطا لبہ کیا ہے کہ اُنھیں دی گئی سیکو ریٹی واپس لی جائے۔ اپنے خط میں اناّ ہزار نے لکھا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ غریب عوام کا پیسہ اُن کی سیکو ریٹی پر خرچ نہ ہو۔ اناّ ہزار نے لکھا ہے کہ سماج‘ ریاست اور ملک کی خد مت کر تے ہوئے آئی موت کو وہ خوش قسمتی سمجھیں گے۔ اناّ ہزار ے کا کہنا ہے کہ وہ اِس سے پہلے بھی چار مرتبہ اپنی سیکو ریٹی ہٹائے جانے کا حکو مت سے مطالبہ کر چکے ہیں لیکن اِس پر کوئی کار وائی نہیں ہوئی۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے کی9؍ پنچایت سمیتیوں کے سبھا پتی کے عہدوں پر ہوئے انتخا بات کے نتیجوں کا کل اعلان کیا گیا۔ اِن کے مطا بق نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی نے پانچ پنچا یت سمیتوں میں بازی ماری ہے۔ شیو سینا نے دو سیٹوں پر کامیا بی حاصل کی ہے۔ وہیں راشٹریہ سماج پارٹی اور گھنٹ داٹ مِتر منڈل نے ایک-ایک سیٹ پر کامیابی پائی۔
دوسری جانب اورنگ آ باد ضلع کی9؍ پنچا یت سمیتیوں کے سبھا پتی اور نائب سبھا پتی کے عہدوں کے لیے 31؍ دسمبر منگل کے روز ووٹ ڈالے جا ئیں گے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد -ناندیڑ ایکسپریس ٹرین کے انجن میں کل جالنہ-پر تور کے در میان سا رواڑی ریلوے اسٹیشن سے کچھ فاصلے پر تکنیکی خرا بی پیدا ہو گئی ۔اِس وجہ سے اورنگ آباد -ناندیڑ ایکسپریس سمیت نندی گرام ایکسپریس اور مراٹھواڑہ ایکسپریس جیسی ٹرینوں کو دو گھنٹے تاخیر کا سامنا کر نا پڑا۔ اورنگ آ باد -ناندیڑ ایکسپریس کو بعد میں دوسرا انجن لگا یا گیا جسکے بعد یہ ٹرین اور دوسری دو نوں ٹرینوں کے اگلے سفر کی راہ ہموار ہوئی۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی کل آکاشوانی سے من کی بات پرو گرام کے ذریعے ملک سے خطاب کریں گے۔ کل نشر ہونے والاپرو گرام اِس سلسلے کی 60؍ویں قسط ہو گا۔ آکاشوانی اور دور درشن کے سبھی چینلز کل صبح 11؍ بجے سے من کی بات نشر کریں گے۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment