Tuesday, 24 December 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 24 December 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۴ ؍دسمبر ۲۰۱۹ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ اُنکی حکو مت ریاست کے ہر شہری کے حقوق کا تحفظ کرے گی چا ہے اُسکا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو۔ مسلمانوں کے ایک وفد سے ملا قات کے دوران وزیر اعلیٰ ٹھاکرے نے یہ تیقن دیا۔ شہر یت تر میمی قانون اور این آر سی کے پس منظر میں ملک بھر میں جاری احتجاج کی لہر کے دوران مسلمانوں کے وفد نے کل ممبئی میں ٹھاکرے سے ملا قات کی۔ اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے CAA   اور  NRC  کے بارے میں کسی بھی طرح کی غلط فہمی سے بچنے اور ریاست میں پُر امن صورتحال بر قرار رکھنے کی اپیل بھی کی۔

***** ***** ***** 

 جھار کھنڈ ریاستی اسمبلی انتخابات میں جھا ر کھنڈ مکتی مورچہ اور کانگریس کے اتحاد نے واضح اکثر یت حاصل کر لی ہے۔ کل اعلان کیے گئے نتیجوں کے مطا بق 81؍ سیٹوں والی جھا رکھنڈ اسمبلی میں JMM اور کانگریس کے اتحاد نے 46؍ سیٹوں پر کامیا بی حاصل کی ہے۔
 بر سرِ اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کو محض25؍ سیٹوں پر اکتفا کر نا پڑا ۔ جھار کھنڈ مکتی مور چہ کے رہنما اور قبائلی رہنما شیبو سورین کے فرزند ہیمت سورین کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا دعویدار سمجھا جا رہا ہے۔

***** ***** ***** 

 قانون ساز اسمبلی میں اپو زیشن کے رہنما دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ ریاستی حکو مت نے کسانوں کی صرف واجب الاداء رقم معاف کرکے اُن کے ساتھ دھو کہ کیا ہے۔ پھڑ نویس‘ کل کو لہا پور میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ غیر موسمی بارش سے متاثرہ کسا نوں کو قرض معا فی کی ضرورت زیادہ تھی تاہم اُنھیں اِس اسکیم سے محروم رکھا گیا۔ پھڑ نویس نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ اپنا وعدہ پوراکریں جس میں وہ کسا نوں کے  سات -بارہ  کو را کرنے کی بات کیاکر تے تھے۔
 پھڑ نویس نے الزام لگا یا کہ کچھ سیا سی جما عتیں شہر یت تر میمی قا نون کے بارے میں افواہیں پھیلا کر سماج میں پھوٹ ڈالنے کا کام کر رہی ہیں۔ پھڑ نویس نے مزید کہا کہ شہر یت تر میمی قا نون‘  شہر یت دینے والا قا نون ہے نا کہ کسی کی شہر یت چھیننے والا۔

***** ***** ***** 

 مہا راشٹر کا بینہ کی توسیع 30؍ دسمبر کو ہو گی۔ اِس پس منظر میں این سی پی کے سر براہ شرد پوار نے کل ممبئی میں وزیر اعلیٰ  اُدھو ٹھا کرے سے ملا قات کی ۔ کل دن بھر یہ قیاس آرائی ہو تی رہی کہ آج ریاستی کا بینہ کی توسیع ہو سکتی ہے۔ تاہم پھریہ بات سامنے آئی کہ کانگریس نے اپنے وزیروں کے ناموں کو آخری شکل نہیں دی ہے اسلیے کا بینی توسیع کے لیے 30؍ دسمبر کو چنا گیا ہے۔

***** ***** ***** 

 پو نے ضلعے کے بھیما کو رے گائوں میں ایک جنوری کو منائی جانے والی تقریب کے ضمن میں پونے پولس نے 163؍ افراد کو ضلع بندی کی نوٹس جا ری کی ہے۔ اِن میں سمبھا جی بھڑے اور ملند ایکبوٹے بھی شامل ہیں۔ ایک جنوری2018ء  کو بھیما کورے گائوں میں ہوئے فساد کے بعد ملند ایکبوٹے کو گرفتار کر لیا گیا تھا‘ وہیں سمبھا جی بھڑے کے خلاف بھی کیس درج کیا گیا تھا۔اِس پس منظر میں دو نوں کونوٹس جاری کیا گیا ہے۔ پو نے پولس سپرنٹنڈنٹ سندیپ پاٹل نے یہ اطلاع دی۔

***** ***** ***** 

 کانگریس رہنما پَون راجے نمبالکر دوہرے قتل معاملے کا ملزم ‘ پارس مَل جین وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے۔ CBI کی خصو صی عدالت نے پارس مَل جین کی جانب سے دی گئی وعدہ معاف گواہ بننے کی در خواست کو منظور کر لیا۔ سیاسی دشمنی کی بناء پر 13؍ سال پہلے پوَن راجے نمبالکر اور اُنکے ڈرائیور کا قتل کر دیا گیا تھا۔

***** ***** ***** 

 ملک بھر میں جہاں شہر یت تر میمی قانون کی مخالفت میں مظاہررے ہو رہے ہیں تو وہیں ناندیڑ میں کل اِس قانون کی حما یت میں دھر نا احتجاج کیا گیا۔ ناندیڑ کے رکن پارلیمنٹ پر تاپ رائو پاٹل چکھلیکر ’ رکن اسمبلی راجیش پوار اور رکن اسمبلی رام پاٹل راتولیکر نے CAA کی حما یت میں کیے گئے اِس دھر نا احتجاج میں حصہ لیا۔ لاتور ضلعے کے اودگیر میں بھی کل اِس قانون کی حما یت میں ریلی نکا لی گئی۔

***** ***** ***** 

 اِس بیچ بلڈھا نہ ضلعے کے شیگائوں میں کل شہر یت تر میمی قانون کی مخالفت میں خا موش جلوس نکا لا گیا۔ جلوس میں شامل افراد نے مطالبہ کیاکہ صدر ِجمہوریہ اِس قا نون کو نافذ کر نے سے پہلے ایک بار خود اسکا جائزہ لیں۔ مظاہرین کی جانب سے تحصیلدار شلپا ربوبڑے کو مطالباتی محضر بھی پیش کیا گیا۔

***** ***** ***** 

 شہر یت تر میمی قا نون کی مخالفت میں کل جالنہ شہر میں بھی سنودھان بچائو ایکشن کمیٹی کی جانب سے مہا پد یاترا نکا لی گئی۔ مست گڑھ میں واقع ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر کے مجسمے سے شروع ہو ئی اِس مہا پد یاترا میں مسلمانوں سمیت سماج کے سبھی طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد ہاتھوں میںترنگا جھنڈا لے کر شریک ہوئے۔ جالنہ کے چھتر پتی سمبھا جی مہا راج چوک میں یہ پد یاترا جلسۂ عام میں تبدیل ہو گئی۔
 واشم ضلع کے منگلور پیر میں بھی کل مسلمانوں کی جانب سے شہر یت تر میمی قا نون کی مخالفت میں جلوس نکا لا گیا۔ جلوس میں شریک افراد ہاتھوں میں ترنگے کے ساتھ ساتھ شہر یت تر میمی قانون مخالف بینرس لیے ہوئے تھے۔ اِس موقعے پر پولس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظا مات کیے گئے تھے۔

***** ***** ***** 

 شو لا پور ضلعے کے ما رڈی گائوں میں یما ئی دیوی کے مندر میں کل علی الصبح چو ری کا انکشاف ہوا ہے۔ چوروں نے 40؍ کلو چاندی ‘ 6؍ تولہ سو نا اور دان پیٹی میں رکھے ڈھائی لاکھ روپئے چوری کر لیے ہیں۔

***** *****
*****

No comments: